صدر ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن نے راجہ مصطفیٰ، سید حسن کاظمی اور دیگر گرفتار کارکنان کی فوری اور بلاشرط رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی ظالمانہ کارروائیاں قابلِ مذمت ہیں اور انہیں ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ناجائز گرفتاریاں فوری طور پر ختم نہ کی گئیں تو اس کے خلاف بھرپور جمہوری اور آئینی احتجاج کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے فرزند اور وحدت یوتھ کے نائب صدر راجہ مصطفیٰ کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی انتقام اور کھلا ظلم قرار دیا ہے۔ علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے اپنے بیان میں کہا کہ راجہ مصطفیٰ کی گرفتاری درحقیقت گرفتاری نہیں بلکہ ایک منظم سیاسی انتقامی کارروائی ہے، جس کے ذریعے باہمت، باخبر اور حق گو نوجوان قیادت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت کے یزیدی نظام اور پنجاب حکومت نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ انہیں حق، شعور اور عوامی حمایت رکھنے والی نوجوان قیادت سے خوف لاحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان قیادت کو دبانے کی کوششیں دراصل حکومت کی ناکامی، خوف اور بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہیں، ایسے ہتھکنڈے نہ تو حق کی آواز کو دبا سکتے ہیں اور نہ ہی عوامی جدوجہد کو روک سکتے ہیں۔ صدر ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن نے راجہ مصطفیٰ، ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے صوبائی جنرل سیکریٹری سید حسن کاظمی اور دیگر گرفتار کارکنان کی فوری اور بلاشرط رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی ظالمانہ کارروائیاں قابلِ مذمت ہیں اور انہیں ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ناجائز گرفتاریاں فوری طور پر ختم نہ کی گئیں تو اس کے خلاف بھرپور جمہوری اور آئینی احتجاج کیا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایم ڈبلیو ایم کیا جائے گا راجہ مصطفی کہا کہ

پڑھیں:

گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست

فیصل کریم کنڈی نے خط میں کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔ اسلام تائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان کے نام خط لکھ کر ضم شدہ قبائلی اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے اور اس میں توسیع کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کر کے انضمام کے وقت کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے خط میں مطالبہ کیا کہ قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔

انہوں نے تجویز دی کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم کر کے قبائلی اضلاع کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے قبل ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کی معاشی و مالی صورتحال کا جائزہ لینا ضروری ہے، جبکہ ٹیکسوں کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل یا کسی مناسب آئینی فورم پر فوری طور پر پیش کیا جائے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ قبائلی عوام نے پاکستان کے امن، استحکام اور سلامتی کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ وفاق اور صوبے کی یکساں ٹیکس پالیسی قبائلی عوام کا ریاست پر اعتماد بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوگی، جبکہ ٹیکس ریلیف سے ضم شدہ اضلاع کی سماجی و معاشی ترقی اور قومی دھارے میں انضمام کا عمل مزید تیز ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر