بیرسٹر گوہر کو سائیڈ لائن کردیا گیا، صحافی کا سلمان اکرم سے سوال
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو عملی طور پر سائیڈ لائن کرنے سے متعلق سلمان اکرم راجا سے سوال پوچھ لیا گیا۔
صحافی نے استفسار کیا کہ بیرسٹر گوہر کو عملی طور پر سائیڈ لائن کردیا گیا، نیا چیئرمین کون ہوگا؟
اس پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ پارٹی چیئرمین صرف بانی پی ٹی آئی ہیں اور کوئی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ جو الیکشن کمیشن کا رویہ ہے، وہ جبر کے ضابطے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
میسی ارجنٹائن کے صدر بنیں گے؟ نئی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا
ارجنٹائن کے فٹبال لیجنڈ لیونل میسی کے بارے میں ایک حیران کن پیشگوئی ہوئی ہے کہ وہ آئندہ پانچ برس کے اندر ارجنٹائن کے صدر بن سکتے ہیں۔
چینی ماہر تعلیم اور تجزیہ کار جیانگ شوئیکن نے یہ دعویٰ متنازع آن لائن کانٹنٹ کریئٹر سنیکو کے کِک پلیٹ فارم پر ایک گفتگو کے دوران کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ لیونل میسی ارجنٹائن کے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے اور آسانی سے کامیاب ہو جائیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فٹبالر 20 برس تک اقتدار میں رہ سکتے ہیں کیونکہ لوگ انہیں پسند کریں گے اور غلط فیصلے کرنے پر بھی معاف کر دیں گے۔
یہ پیشگوئی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب میسی نے 39 برس کی عمر میں ارجنٹائن کو مسلسل دوسری بار فیفا ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچایا۔ اگرچہ فائنل میں اسپین کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم شائقین کے نزدیک ان کی حیثیت بدستور ناقابلِ تردید ہے۔
واضح رہے کہ لیونل میسی کی جانب سے سیاست میں آنے یا صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا، اور یہ دعویٰ محض ایک تجزیہ کار کی ذاتی پیشگوئی ہے، جس کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔