صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارتی افواج نے کشمیر میں ظلم و تشدد کی تمام حدیں پار کر دی ہیں، لیکن ان مظالم کے باوجود کشمیری عوام ظلم کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرنے میں اپنا موثر کردار ادا کرے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یوم حق خودارادیت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ کشمیری عوام نے اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور انہیں اپنے اس ناقابل تنسیخ حق کی ضمانت اقوام متحدہ نے فراہم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت تمام تر ظلم و تشدد کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے مسلسل جبر کے سامنے کشمیری عوام کا عزم اس بات کا ثبوت ہے کہ کوئی بھی ظلم انہیں خاموش یا محکوم نہیں کر سکتا۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارتی افواج نے کشمیر میں ظلم و تشدد کی تمام حدیں پار کر دی ہیں، لیکن ان مظالم کے باوجود کشمیری عوام ظلم کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے، جن میں کشمیری عوام کو حق خودارادیت کی ضمانت دی گئی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کشمیری عوام اقوام متحدہ نے کہا کہ

پڑھیں:

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • اقوام متحدہ کی قیادت کس کے ہاتھ آئے گی؟ 4 خواتین اور 2 مرد دوڑ میں شامل
  • نام نہاد جنگ بندی بے اثر، غزہ میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: انتونیو گوتریس
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار