دہشتگردوں کے خلاف کاروائی،پاکستان سے تعلقات بہتر کیے جائیں,چین کا طالبان سے مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
دہشتگردوں کے خلاف کاروائی،پاکستان سے تعلقات بہتر کیے جائیں,چین کا طالبان سے مطالبہ طالبان کا سرکاری ملازمین کے لئے عام معافی کا اعلان، خواتین کوسرکار میں شمولیت کی دعوت دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد /بیجنگ(آئی پی ایس )پاکستان کی بہترین سفارتی پالیسی اور ابھرتے ہوئے عالمی کردار کی دنیا معترف ہوتی جا رہی ہے، جب کہ پاکستان کی متوازن خارجہ پالیسی کے مثبت ثمرات بھی واضح طور پر سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔حکومت، ریاستی اداروں اور عوام کی جانب سے قومی معاملات بالخصوص دہشت گردی کے خلاف یکساں اور دوٹوک مقف کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے، جسے پاکستان کی سنجیدہ اور ذمہ دارانہ ریاستی پالیسی کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستان نے بیک وقت امریکا کے ساتھ تعمیری تعلقات اور چین کے ساتھ اسٹرٹیجک شراکت داری کو متوازن انداز میں آگے بڑھا کر ایک ذمہ دار ریاست ہونے کا ثبوت دیا ہے۔
عالمی جریدہ دی ڈپلومیٹ کے مطابق بہترین سفارت کاری کی بدولت پاکستان خطے میں مرکزِ نگاہ بن گیا ہے، جب کہ آئرن برادر چین نے پاکستان کے خطے میں بڑھتے ہوئے مثر کردار اور بہترین سفارت کاری کو بھرپور انداز میں سراہا ہے۔دی ڈپلومیٹ کے مطابق چین پاکستان کو ایک ایسا ملک تصور کرتا ہے جو معاشی طور پر مضبوط ہونے کے ساتھ سرحدوں سے باہر بھی مثر کردار ادا کر رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا سے اچھے تعلقات کے ساتھ ساتھ پاک چین دوستی بھی مضبوطی سے درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے جب کہ چین پاکستان کے عالمی اور علاقائی معاملات میں اہم کردار کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔عالمی جریدے کے مطابق چین پاکستان کو سلامتی کونسل اور شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت کے لیے بہترین اور موزوں تصور کرتا ہے جب کہ پاکستان بھی چین کے ساتھ متعدد شعبوں میں اسٹرٹیجک شراکت داری کو انتہائی اہم سمجھتا ہے۔ چین نے ایک بار پھر پاکستان کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا ہے۔
دی ڈپلومیٹ کے مطابق چین نے مسئلہ کشمیر کے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل پر زور دیا ہے جب کہ افغان صورتحال پر بھی چین نے افغان طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جامع حکومت قائم کریں اور شدت پسندوں کے خلاف قابلِ تصدیق کارروائی کریں۔ چین نے پاکستان کے مقف کے مطابق افغان حکومت پر اعتدال پسندی اختیار کرنے اور پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم رکھنے پر بھی زور دیا ہے۔عالمی جریدے کے مطابق چین خطے اور عالمی سطح پر پاکستان کی موجودہ پالیسیوں کی بھرپور حمایت کر رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خطے اور عالمی سطح پر پاکستان کی موجودہ پالیسیوں کی حمایت دراصل پاکستانی مقف کی بھرپور توثیق ہے، جب کہ پاکستان کی بہترین سفارت کاری اور دہشت گردی کے خلاف واضح اور دوٹوک مقف پر عالمی جریدہ دی ڈپلومیٹ نے بھی مہر ثبت کر دی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبررمضان المبارک ،وزیر اعظم کی موثر پیکج تیار کرنے کی ہدایت،ٹار گٹڈ سبسڈی کا حکم رمضان المبارک ،وزیر اعظم کی موثر پیکج تیار کرنے کی ہدایت،ٹار گٹڈ سبسڈی کا حکم پاک امریکا تعلقات مضبوط ترین سطح پر، اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع میرے ہوتے ہوئے چین تائیوان پر حملہ نہیں کرے گا، ٹرمپ نوازشریف صاحب آپ جانتے ہوئے بھی غلط کر رہے ہیں، محمود خان اچکزئی عمران خان کو جیل سے نکالیں گے، پورا پاکستان بند کریں گے، نہیں چلنے دیں گے، علیمہ خان افغان طالبان رجیم کے 4 سالہ دور میں ہونے والی گرفتاریوں اور ماورائے عدالت ہلاکتوں کی رپورٹ جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔