سینئر صحافی شبیر میر نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا ترجمان مقرر
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
شبیر میر کافی عرصے سے ملک کے انگریزی اخبارات کیلئے رپورٹنگ کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی ڈگری کا کیس بھی اپنے ویب چینل اور ایک انگریزی اخبار میں سب سے پہلے ہائی لائٹ کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے سینئر صحافی شبیر میر کو نگراں وزیر اعلیٰ کا ترجمان مقرر کر دیا گیا ہے۔ ان کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ شبیر میر کافی عرصے سے ملک کے انگریزی اخبارات کیلئے رپورٹنگ کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی مبینہ جعلی ڈگری کا کیس بھی اپنے ویب چینل اور ایک انگریزی اخبار میں سب سے پہلے ہائی لائٹ کیا تھا۔ انہیں گلگت بلتستان گورننس آرڈر 2009ء کے سکشن بی 29 کے تحت وزیر اعلی کا ترجمان مقرر کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وزیر اعلی
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی