موثر سفارت کاری کے باعث پاکستان کا علاقائی و عالمی سطح پر اسٹرٹیجک کردار نمایاں
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
موثر سفارت کاری کے باعث پاکستان کا علاقائی و عالمی سطح پر اسٹرٹیجک کردار نمایاں ہوگیا ہے۔
عالمی جریدے دی ڈپلومیٹ کے مطابق کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے مؤثر اور متوازن سفارت کاری کے ذریعے خطے میں نمایاں مقام حاصل کر لیا ہے اور عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے بڑھتے ہوئے مؤثر کردار اور واضح سفارتی مؤقف کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں انسداد دہشتگردی کی راہ میں کیا رکاوٹیں حائل ہیں، دی ڈپلومیٹ کی چشم کشا رپورٹ
رپورٹ کے مطابق حکومت، ریاستی اداروں اور عوام کا قومی معاملات پر یکساں اور دوٹوک مؤقف پاکستان کے لیے عالمی پذیرائی کا سبب بنا ہے۔ اسی مضبوط سفارتی حکمت عملی کے نتیجے میں پاکستان نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر بھی ایک اہم فریق کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔
https://twitter.
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط اور اپنی سرحدوں سے باہر بھی مؤثر کردار ادا کرنے والا ملک تصور کرتا ہے۔ امریکا کے ساتھ بہتر تعلقات کے ساتھ ساتھ پاک چین دوستی بھی مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے، جبکہ چین عالمی اور علاقائی امور میں پاکستان کے کردار کی مسلسل حمایت کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے ٹرمپ دور میں بازی پلٹ دی، بھارت پیچھے رہ گیا: بلوم برگ
عالمی جریدے کے مطابق چین پاکستان کو سلامتی کونسل اور شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت کے لیے ایک موزوں اور اہل ملک سمجھتا ہے۔ پاکستان بھی چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں اسٹرٹیجک شراکت داری کو نہایت اہمیت دیتا ہے۔ چین نے ایک بار پھر پاکستان کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چین نے مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا ہے، جبکہ افغان حکومت سے اعتدال پسندی اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات قائم رکھنے کی بھی حمایت کی ہے۔ چین خطے اور عالمی سطح پر پاکستان کی موجودہ پالیسیوں کی بھرپور تائید کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی بینکوں کی نمو کے لیے بہتر مواقع ملنے کی توقع ہے، فچ ریٹنگز
ماہرین کے مطابق عالمی اور علاقائی سطح پر پاکستان کی پالیسیوں کی حمایت اس بات کی واضح دلیل ہے کہ پاکستانی مؤقف کو بین الاقوامی سطح پر مضبوط تائید حاصل ہو رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت پاکستان چین دی ڈپلومیٹ عالمی جریدا
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت پاکستان چین دی ڈپلومیٹ عالمی جریدا عالمی سطح پر کے مطابق کے ساتھ کے لیے گیا ہے
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 18 سو روپے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 36 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 5 سو 43 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 70 ہزار 401 روپے پر آ گئی ہے۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل یعنی بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 46 سو روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ قبل ازیں منگل کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے ہو گئی تھی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں قیمت 18 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 96 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اور فی تولہ چاندی 33 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 3 سو 70 روپے پر آ گئی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور ڈالر ریٹ کے باعث واقع ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے