پی ٹی آئی کے ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری خیبر پختونخوا اکرام کھٹانہ نے بتایا کہ وزیراعلی سہیل آفریدی کراچی پہنچنے پر مصروف دن گزاریں گے وہ کراچی پریس کلب جائیں گے جہاں وکلا، میڈیا اور سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی آج تین روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، جس کے بعد وہ کراچی اور حیدرآباد میں اسٹریٹ موومنٹ کا آغاز کریں گے۔ پی ٹی آئی کے ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری خیبر پختونخوا اکرام کھٹانہ نے بتایا کہ وزیراعلی سہیل آفریدی کراچی پہنچنے پر مصروف دن گزاریں گے وہ کراچی پریس کلب جائیں گے جہاں وکلا، میڈیا اور سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 10 جنوری کو کراچی تا حیدرآباد ریلی، بار ایسوسی ایشنز، پریس کلبز اور اسٹیک ہولڈرز سے خطاب بھی وزیراعلی کے شیڈول میں شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی مزار قائد پر حاضری دیں گے، یوتھ ونگ موبلائزیشن اور میڈیا انٹریکشن بھی کیا جائے گا اور سندھ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ ہوگا۔

پی ٹی آئی کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی مختلف اضلاع میں اسٹریٹ موومنٹ کی قیادت کریں گے اور اس دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا شیڈول کے مطابق سندھ ہائی کورٹ بار سے ملاقات کے بعد واپس پشاور روانہ ہوں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کہ وزیراعلی کریں گے

پڑھیں:

آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔

اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن