وزیراعلیٰ پختونخوا کل حیدرآباد آئینگے، بھرپور استقبال کیا جائیگا، ریحان راجپوت
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(نمائندہ جسارت)پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ریحان راچپوت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 10 جنوری کو وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا سہیل آفریدی عمران خان کا پیغام لے کر حیدرآباد آرہے ہیں عمران خان کے سپاہی کا حیدرآباد میں بھرپور استقبال کیاجائیگا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کا دورہ اسٹریٹ موومنٹ کا آغاز ہے اور جلد ہی یہ پورے اسٹریٹ موومنٹ پورے پاکستان میں پھیلے گی، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے کارکنان نے تیاریاں شروع کردی ہیں اور عوام میں آگاہی مہم کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے، مارکیٹ، بازاروں، گلی و محلوں میں پمفلٹ کی تقسیم اور ریلیوں کا آغاز کردیا ہے، انہوںنے کہاکہ حکومت جتنا بھی ہمارے لیڈر پر ظلم کرلے لیکن وہ لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے اور مزید لوگوں میں اس کی مقبولیت تیزی سے پھیل رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے کارکنان اپنے قائد کے حکم پر 10 جنوری کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا شاندار استقبال کریں گے اور ثابت کردیںگے کہ اسٹریٹ موومنٹ کا قافلہ ملک بھر تک پھیلے گا اور کارکنان اس قافلے میں قدم سے قدم ملاکر ثابت کردیںگے کہ وہ خان کے چاہنے والے ہیں، انہوں نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن ہوں یا جنرل الیکشن حیدرآبا دکے عوام عمران خان کے منتخب نمائندوں کو ہی ووٹ دیںگے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نے کہاکہ
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔