data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260109-08-15
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی کے درمیان ایک فیصلہ کن اجلاس میں صوبے کے ریلوے نظام کو جدید بنانے کے لیے اربوں روپے کے منصوبے پر اتفاق کیا گیا۔ اس منصوبے کا آغاز کراچی تا کشمور اور کراچی تا تھرپارکر روٹس سے ہوگا جس کا مقصد لاکھوں شہریوں کو جدید سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس میں عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہم صوبے بھر میں موجود 308 میں سے 100 مینڈ ریلوے کراسنگز کی تبدیلی، ریلوے نظام کی بحالی، اور پہلے مرحلے میں اپنے وسائل سے چھ ٹرینیں جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید چھ ٹرینیں چلانے کے لیے 6.

6 ارب روپے کی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے فوری طور پر فنڈز کے اجرا کی بھی ہدایت دی۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اس اجلاس میں وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکرٹری آغا واصف اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن شریک ہوئے۔ وفاقی وزیر کے وفد میں سیکرٹری ریلوے مظہر علی شاہ، جنرل منیجر ریلوے عامر بلوچ اور دیگر اعلیٰ افسران شامل تھے۔ اجلاس کا مرکزی نکتہ ریل پر مبنی مضافاتی ٹرانسپورٹیشن پلان تھا۔ یہ منصوبہ تقریباً 3 کروڑ 70 لاکھ افراد کو سہولت فراہم کرے گا جو سندھ کی مجموعی آبادی کا 67 فیصد بنتے ہیں۔ منصوبے کے تحت چھ اہم روٹس پر 858 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک کی بحالی کی تجویز دی گئی ہے، جن میں کوٹری–دادو (181 کلومیٹر)، دادو–لاڑکانہ–حبیب کوٹ (166 کلومیٹر)، حیدرآباد–میرپورخاص–ماروی (200 کلومیٹر)، روہڑی–جیکب آباد (87 کلومیٹر)، جیکب آباد–کشمور کالونی (124 کلومیٹر) اور حیدرآباد–بدین (100 کلومیٹر)شامل ہیں۔

کراچی: وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ملاقات کے دوران سندھ میں ریلوے نظام میں جدت سے متعلق گفتگو ہورہی ہے

سیف اللہ

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: علی شاہ

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )  پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے  انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی  تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے  پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔

وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید  کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • عباس عراقچی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان پہنچ گئے
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن