تجاوزات کے نام پر دکانیں سیل ‘ تاجروں کو گرفتار کرنا بند کیا جائے، محمود حامد
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد نے کراچی میں تجاوزات کے نام پر کمشنر کراچی کی طرف سے ہزاروں دکانوں کو سیل کرنے اور ان پر لاکھوں روپے جرمانے عاید کرنے پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے، اسمال ٹریڈرز کے صدر نے کہاکہ کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہے جہاں سے قومی خزانے کو 70 فیصد ریوینیو فراہم کیا جاتا ہے جبکہ صوبائی حکومت کو اس شہر سے 90 فیصد ریونیو انہی تاجروں کے ٹیکسوں سے حاصل ہوتا ہے، مگر اس کے مقابلے میں شہر کے تاجروں کو کوئی سہولت حاصل نہیں، لیکن تجاوزات کے نام پر شہر کی مارکیٹوں میں سیکڑوں دکانوں کو سیل کرنا انہیں گرفتار کرنا ان پہ جرمانے عاید کرنا اور ان سے معافی نامے لکھوانا توہین آمیز عمل ہے اور یہ توہین ہم برداشت نہیں کریں گے ۔وہ جمعرات کو اسمال ٹریڈرز سیکرٹریٹ میں مختلف مارکیٹوں کے سیل کردہ دکانداروں اور متاثرہ تاجروں سے گفتگو کر رہے تھے، اس موقع پر سینئر نائب صدر سید لیاقت علی ،جاوید حاجی عبداللہ، سید نوید احمد، سلیم ملک، عثمان شریف ،طارق افتخار اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ محمود حامد نے مزید کہاکہ حکومت سندھ تاجروں کو کوئی سہولت نہیں دے رہی کراچی کی سڑکیں کھنڈرات بنی ہوئی ہیں یہاں کے گٹر کھلے ہوئے ہیں گٹر لائنیں ابل رہی ہیں اور امن و امان کی صورتحال اتنی خراب ہے بھتہ خور کھلے عام آباد کے ممبران سے کروڑوں روپے بھتے کے مطالبات کررہے ہیں ،دوسری صورت میں بلڈرز کے ملازمین پر فائرنگ کی جاتی ہے، ایسے موقع پہ تاجروں کی دادرسی کرنے کے بجائے ان کے زخموں پہ مرہم رکھنے کے بجائے سندھ حکومت ان کی دکانوں کو سیل کر رہی ہے، انہیں کاروبار سے محروم کرکے فاقہ کشی کی جانب دھکیلا جا رہا ہے اور انہیں مجرم بنا کر گرفتار اور جرمانے عاید کیے جا رہے ہیں، جو کسی صورت برداشت نہیں ہوگا، اس وقت بھی موٹر سائیکل مارکیٹ ،آٹو پارٹس مارکیٹ، لیاقت مارکیٹ اور قائد آباد کی مارکیٹیں سیل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر انتظامیہ نے اپنا رویہ درست نہیں کیا تو کراچی میں تاجر بھرپور احتجاج پر مجبور ہوں گے۔ اس موقع پہ پاکستان کنفیکشنری ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید عبداللہ نے کہا کہ تاجروں کو کمزور سمجھ لیا گیا ہے، تاجر کو کمزور نہ سمجھا جائے، ہمیں ہمارا حق دیا جائے، ہمیں تحفظ دیا جائے، ہم جو ٹیکس دیتے ہیں اس کے بدلے میں ہمیں سہولیات چاہیے ، دکانوں کو سیل کرنے کا عمل فوری طور پر بند کیا جائے، تجاوزات کے خاتمے کے لیے ایس او پیز بنائی جائیں اور ان پرچیمبر اور تاجروں کی مشاورت کے ساتھ ان پر عمل پیرا ہوا جائے۔ اسمال ٹریڈرز کے جنرل سیکرٹری عثمان شریف نے کہا کہ حکومت ٹیکسوں کے بدلے سہولیات دینے کے بجائے تاجروں پہ جرمانے عاید کر رہی ہے، انہیں گرفتار کیا جا رہا ہے، اکبر مارکیٹ کئی روز سے سیل ہے اور حکومت کوئی ریلیف دینے کو تیار نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور نہ کیا جائے ۔اسمال ٹریڈرز کے رہنماؤں نے اعلان کیا کہ اگر دکانیں سیل کرنے کا عمل بند نہ کیا گیا تو پیر 12 جنوری کو تاجروں کے مشترکہ اجلاس بلا کر احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دکانوں کو سیل کر اسمال ٹریڈرز جرمانے عاید تجاوزات کے تاجروں کو اور ان
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔