پاک چین مشترکہ سمندری سائنسی مہم کا آغاز ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
پاک بحریہ کے تعاون سے پاک چین مشترکہ سمندری سائنسی مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی، نیشنل ہائیڈروگرافک آفس کے ذریعے پاکستان اور چین کی مشترکہ سمندری تحقیقاتی مہم میں معاونت فراہم کر رہی ہے، یہ تحقیقاتی مہم نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اوشیانوگرافی پاکستان اور چین کے سیکنڈ انسٹیٹیوٹ آف اوشیانوگرافی کے باہمی اشتراک سے منعقد کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کی چوتھی ہنگور کلاس آبدوز غازی کی چین میں کامیاب لانچنگ
اس سائنسی تحقیقی مہم میں معاونت کے لیے پاک بحریہ کا سروے ویسل پی این ایس بحر مساح تعینات کیا گیا ہے، جو ملک میں بحری آگہی کے فروغ اور سمندری سائنسی تحقیق کی سرپرستی کے لیے پاک بحریہ کے عزم کا مظہر ہے۔
یہ مشترکہ سمندری تحقیقاتی مہم پاکستان اور چین کے درمیان سائنسی تعاون کی علامت ہے، جس کا مقصد پاکستانی سمندری حدود میں سمندری ماحول کے حوالے سے بہتر آگاہی کا حصول ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک چائنا دوستی: چین میں پاک بحریہ کی تیسری ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب
اس مہم کے تحقیقی نتائج ملکی ساحلی اور سمندری علاقوں کی بہتر سمجھ بوجھ ،ماحولیاتی رحجانات کے بہتر اندازے اور جامع بحری منصوبہ بندی و پالیسی سازی کے لیے معاون ثابت ہوں گے۔
پاک چین مشترکہ اوشیانوگرافک کروز دونوں ممالک کے مابین مسلسل تعاون کی ایک روشن مثال ہے اور شمالی بحیرۂ عرب کی اوشنو گرافک آگہی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اوشیانوگرافک کروز پاکستان تحقیق چین سمندر.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان چین مشترکہ سمندری پاک بحریہ کے لیے
پڑھیں:
پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی
پاکستان میں مختلف اقسام کے ایندھن کی فروخت کا ماہانہ ڈیٹا جاری(mothly data) کردیا گیا۔ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 23 اور ماہانہ 14 فیصد کمی آئی۔
اعداد وشمار کے مطابق مئی 2026 میں11لاکھ 72ہزارٹن پیٹرولیم مصنوعات فروخت کی گئیں، مئی میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ 23اورماہانہ14فیصد کمی آئی۔
مئی میں آئل ریفائنریز کی پیداوارمیں بھی 7فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، سب سےبڑی کمی فرنس آئل کی فروخت میں سالانہ 64اورماہانہ 79فیصد آئی، فرنس آئل کی فروخت سالانہ بنیادپر80ہزارٹن سےگرکر29ہزارٹن پرآگئی۔
مئی میں سالانہ بنیاد پرڈیزل کی فروخت 32 فیصد کم ہوکر4لاکھ 55 ہزار ٹن جبکہ سالانہ بنیاد پرپیٹرول کی فروخت 12فیصد کم ہوکر6لاکھ 17ہزار ٹن رہی۔
مزید پڑھیں:حکومت نے بجلی کی سبسڈی کو “ٹارگٹڈ” بنانے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرادیا۔۔؟؟
مئی میں پاکستان اسٹیٹ آئل کی فروخت میں 19اوراٹک پیٹرولیم میں 30فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ وافی انرجی کی فروخت 16فیصداورحیسکول پیٹرولیم کی فروخت میں37 فیصد کمی آئی۔