data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260106-02-15
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ناظم آبادکی جانب سے اساتذہ کے لیے ٹائم اسکیل کا تاریخی اقدام کیا گیا۔ چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر، وائس چیئرمین محمد نعمان صدیقی اور میونسپل کمشنر اطہر سعید خان کی قیادت میں تعلیمی شعبے کے لیے15 برس بعد عملی پیش رفت کی گئی۔ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ناظم آبادکی جانب سے شعبہ تعلیم میں خدمات انجام دینے والے اساتذہ کے لیے ٹائم اسکیل کے لیٹرز کی تقسیم کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔ اس تاریخی اقدام کی قیادت چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر نے کی، جس پر اساتذہ نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر نے کہا کہ یہ ہماری پالیسی کا حصہ اور اساتذہ سے وعدہ بھی تھا کہ ہم ان کے ساتھ ہونے والی ماضی کی ناانصافیوں کا ازالہ کریں گے۔ پچھلے ادوار میں اساتذہ کو ٹائم اسکیل سے محروم رکھا گیا، حالانکہ ہم نے عوام اور اساتذہ سے وعدہ کیا تھا کہ انہیں ان کا جائز حق دیا جائے گا۔ الحمدللہ آج ہم نے اس وعدے کی عملی تکمیل کا آغاز کر دیا ہے۔ناظم آباد ٹاؤن کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں اس وقت 136 اساتذہ خدمات انجام دے رہے ہیں، جنہیں مرحلہ وار ٹائم اسکیل دیا جائے گا۔ وائس چیئرمین محمد نعمان صدیقی نے کہاتقریباً 15 برس بعد ناظم آباد ٹاؤن میں اساتذہ کے لیے ٹائم اسکیل کا مسئلہ حل ہونا ایک بڑی کامیابی ہے۔ وہ اساتذہ جو ٹائم اسکیل سے محروم تھے اور ریٹائرمنٹ کے بالکل قریب پہنچ چکے تھے، ان میں سے ابتدائی مرحلے میں تقریباً آٹھ اساتذہ کو ٹائم اسکیل کے لیٹرز فراہم کر دیے گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ کراچی کے بعض اضلاع میں ماضی میں ٹائم اسکیل دیا گیا، مگر ڈسٹرکٹ سینٹرل کے کسی بھی ٹاؤن میں یہ سہولت فراہم نہیں کی گئی تھی،ناظم آباد ٹاؤن پہلے بھی ڈسٹرکٹ سینٹرل میں فائنل اسسٹنس دینے والا پہلا ٹاؤن تھا، اور اب الحمدللہ ٹائم اسکیل دینے والا بھی پہلا ٹاؤن بن گیا ہے۔میونسپل کمشنر اطہر سعید خان نے کہاہم نے ترجیحی بنیادوں پر انہی اساتذہ کو منتخب کیا ہے جو جلد ریٹائر ہو رہے ہیں، تاکہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل ٹائم اسکیل کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔ ان شاء اللہ آنے والے دنوں میں مزید اساتذہ کو بھی ٹائم اسکیل دیا جائے گا۔

چیئرمین ناظم آباد محمدمظفر شعبہ تعلیم میںخدمات انجام دینے والے اساتذہ کرام کوٹائم اسکیل کے لیٹر ز تقسیم کررہے ہیں

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چیئرمین ناظم ا باد ناظم ا باد ٹاو ن ٹائم اسکیل کے اساتذہ کو

پڑھیں:

قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا

پاکستان کی انڈر-18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصر میں منعقد ہونے والے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کے لیے باقاعدہ کوالیفائی کرلیا ہے۔

اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی جگہ بنالی ہے جہاں اس کا مقابلہ 25 تاریخ کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

قومی جونیئر ٹیم نے پورے ایونٹ کے دوران بہترین ڈسپلن، جارحانہ کھیل اور بہترین حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا۔

پورے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی اور ورلڈکپ کا ٹکٹ حاصل کرنا پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کا واضح ثبوت ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان انڈر-18 ہاکی ٹیم کی یہ کامیابی قوم کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے جس محنت اور جذبے کے ساتھ میدان میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ مصر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنا ہماری جونیئر ہاکی ڈیویلپمنٹ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے۔

ترجمان پی ایچ ایف نے قوم سے اپیل ہے کہ 25 تاریخ کو بھارت کے خلاف فائنل معرکے کے لیے ٹیم کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، ڈیویلپمنٹ کمیٹی، چیف سلیکٹر اور کوچنگ اسٹاف نے تمام کھلاڑیوں اور قوم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم فائنل بھی جیت کر ملک کا نام روشن کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کی ترقی قومی ترجیح، وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے تاریخی فیصلے کیے، وزیراعظم شہباز شریف
  • فیفا ورلڈکپ: ٹرمپ کی مداخلت پر فیصلہ تبدیل، ناروے کا فیفا کیخلاف بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ
  • رائل کمیشن کی مکہ کے تاریخی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے اہم پیشرفت
  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • سعودی ایپ ’ہُدہُد‘ عمرہ زائرین کے لیے جدید رہنما بن گئی، مکہ کے مذہبی و تاریخی مقامات تک رسائی آسان
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل