رپورٹ کے مطابق میوچل فنڈز کی جانب سے پاکستانی کرنسی میں تقریبا 84 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سال 2016ء کے بعد سال 2025ء کے دوران میوچل فنڈز کی جانب سے بڑی نوعیت کی سرمایہ کاری کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں میوچل فنڈز کی سرمایہ کاری 10 سال بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان کے مطابق کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس کی ریکارڈ تیزی کے پشت پر میوچل فنڈز کی بھرپور خریداری سرگرمیاں شامل ہیں، این سی سی پی ایل کے مطابق میوچل فنڈز کی نیٹ خریداری 29 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہی۔ رپورٹ کے مطابق میوچل فنڈز کی جانب سے پاکستانی کرنسی میں تقریبا 84 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سال 2016ء کے بعد سال 2025ء کے دوران میوچل فنڈز کی جانب سے بڑی نوعیت کی سرمایہ کاری کی گئی۔ ڈیٹا کے مطابق میوچل فنڈز کا سرمایہ بینکوں میں ڈپازٹس اور بانڈز سے نکل کر ایکویٹی مارکیٹ میں آگیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں سود کی شرح کم سطح پر برقرار رہنے سے میوچل فنڈز کی ایکویٹی مارکیٹ میں دلچسپی برقرار رہ سکتی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کی سرمایہ کاری کی گئی

پڑھیں:

سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق