چین کا پاکستانی طلبہ کو ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپس دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
چین کا پاکستانی طلبہ کو ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپس دینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستانی طلبہ کے لیے چین میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کا موقع آگیا، چین کی جانب سے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کردیا گیا۔
پاکستانی طلبا کے لیے چین جاکر اعلی تعلیم حاص کرنے اور اپنا مستقبل روشن کرنے کا ایک اور موقع آگیا۔
چینی حکومت کی جانب سے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کیا گیا ہے جس میں فری ٹیوشن، رہائش، میڈیکل اور ماہانہ وظیفہ شامل ہیں۔ اسکالر شپس کے لیے انجینئرنگ، سائنسز اور سوشل سائنسز کے طلبہ اہل قرار پائیں گے، درخواستوں کا عمل ایچ ای سی کے ذریعے مکمل کیا جائے گا، اسکالرشپ کے لیے آخری تاریخ 18 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب حکومت عدالتی اختیارات کی واپسی کیلئے پراپرٹی اونر شپ ایکٹ میں ترمیم پر رضامند پنجاب حکومت عدالتی اختیارات کی واپسی کیلئے پراپرٹی اونر شپ ایکٹ میں ترمیم پر رضامند اگرخیبرپختونخوا میں آپریشن ہوا توکھلی بدمعاشی ہو گی: سہیل آفریدی ترکی بھی سعودی، پاکستان دفاعی معاہدے میں شمولیت کا خواہاں، بلومبرگ وزیر خارجہ اسحاق ڈار دورہ سعودی عرب کیلئے آج رات روانہ ہوں گے کینسر کے مریضوں کیلئے بڑی خبر، مفت ادویات کی فراہمی کیلئے حکومت نجی کمپنی سے معاہدہ امریکی پالیسیاں عالمی نظام کو تباہ کر رہی ہیں؛ دنیا کو لٹیرے سے بچانا ہے؛ جرمن صدرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کا اعلان
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ