تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کرنے سے انکار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 January, 2026 سب نیوز

راولپنڈی(آئی پی ایس )تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔یہ بات انہوں نے اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے بات چیت میں کہی۔ صحافی نے پوچھا کہ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کو عملی طور پر سائیڈ لائن کر دیا گیا ہے، کیوں؟ اور نیا چیئرمین کون ہوگا؟۔اس موقع پر سلمان اکرم راجہ نے بیرسٹر گوہر کو پارٹی چیئرمین ماننے سے انکار کردیا اور جواب دیا کہ پارٹی چیئرمین صرف عمران خان ہیں اور کوئی نہیں، ہمارے ساتھ جو الیکشن کمیشن کا رویہ ہے وہ جبر کے ضابطے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قرآن خوانی ہمارے دین کا حصہ ہے، گندا پانی پھینکا جانا شرم کی بات ہے، ہم جابر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کلمہ حق کہتے رہیں گے، ہم تلاوت بھی کریں گے اور آزادی کا نعرہ بھی لگائیں گے۔سلمان راجا نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے پانچ بڑوں کی بات ہے میں نے نہیں سنا ہے ان کو اس کی وضاحت کرنی چاہیے لیکن یہ طے ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بغیر کوئی مکالمہ آگے نہیں بڑھ سکتا یہ نہیں ہوسکتا دو چار پانچ لوگ بیٹھ جائیں اس کا نتیجہ صفر بٹا صفر ہوگا، جمہوریت کی بات کرنی ہے صحافت کی بات کرنی ہے انسانی حقوق کی بات کرنی ہے بانی کا اس میں شامل ہونا ضروری ہے ہم محاذ آرائی نہیں کررہے ہم اصول کی بات کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ 27ویں اور 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف کھڑے ہیں تاریخ انکا ساتھ دے گی، مذاکرات کی یہ پیشکش ہے بانی کو کال کوٹھری میں رہنے دو آ ہمارے ساتھ چائے پیو، بانی سے ملاقات کرائیں وہ جو بات کرینگے وہی بات حتمی ہوگی۔سلمان راجا نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کی قربتیں بڑھنے کی بات قبل از وقت ہے، سندھ کے عوام سے ملنے کے لیے آسانی فراہم کرنا کوئی احسان نہیں، ہمارا بنیادی حق ہے اپنی بات کرنا مگر راستہ تو حکومت روک رہی ہے، ہمارا پہلا اور آخری مطالبہ بانی سے ملاقات ہے انہیں آپ کال کوٹھری میں نہیں ڈال سکتے۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اسٹریٹ موومنٹ ناکام نہیں ہوئی پاکستانی عوام ہمارے ساتھ کھڑی ہے، انگریز کے دور میں بھی ایسی فسطائیت نہیں تھی جو آج ہے، ہماری ایک ہی آواز ہے محمود خان اچکزئی بھی ہماری آواز کے ساتھ ہیں، بانی پی ٹی آئی کے بغیر کسی طرح کے مذاکرات کی کوئی اہمیت نہیں۔صحافی نے سوال کیا کہ علیمہ خان کے پاس کوئی پارٹی عہدہ نہیں پھر بھی تمام پارٹی رہنما انہیں جواب دہ سمجھتے ہیں یہ کیا وجہ ہے؟سلمان اکرم راجا نے کہا کہ کیا جواب دہ سمجھتے ہیں کس نے آپ کو کہا کہ جواب دہ ہیں؟ یہ سب بالکل غلط ہے۔صحافی نے پوچھا کہ علیمہ خان نے کہا مذاکرات نہیں ہونے تو نہیں ہونے، اس پر سلمان راجا نے کہا کہ یہ ان کا نہیں خان صاحب کا حکم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا دورہ کراچی، پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت مانگ لی وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا دورہ کراچی، پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت مانگ لی نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا رمضان سے پہلے امپورٹس پر منحصر اشیا کی نگرانی کا حکم پاکستان میں 5فروری یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان پنجاب ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے مختلف ادویات کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ”ہر شخص اہم ہے” ازبکستان کی ریاستی پالیسی کا مرکزی اصول ہے،سیدا مرزا یوف وینزویلا میں امریکی تیل کمپنیاں 18ماہ کے اندر کام شروع کردیں گی، ٹرمپ کا دعوی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجا نے نے بیرسٹر گوہر کو کے سیکریٹری جنرل سے انکار کردیا راجا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی بات

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 

مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی پی پی نے مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ سے اتحاد کر لیا اور آزاد کشمیر میں مشترکہ طور پر انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی پی پی رہنما عون چودھری نے کہا ہے کہ کشمیر کے تحفظ و ترقی کیلئے اتحاد ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش