پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر سے متعلق پارٹی کے اندر اختلافات کی خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دے دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر نے واضح کیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر پارٹی میں کسی قسم کا اختلاف موجود نہیں اور جان بوجھ کر کنفیوژن پھیلائی جا رہی ہے۔

عامر ڈوگر نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 76 اراکینِ قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر محمود خان اچکزئی کے نام کی ریکوزیشن اسپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرا دی ہے، جسے تمام اراکین من وعن تسلیم کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ عامر ڈوگر نے ایک روز قبل اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی تھی اور اپوزیشن لیڈر کے فوری تقرر کا مطالبہ کیا تھا، جبکہ اسپیکر کا مؤقف ہے کہ اپوزیشن کے اپنے ہی ارکان محمود خان اچکزئی کے نام پر اختلاف رکھتے ہیں۔ اس ضمن میں بیرسٹر عقیل ملک کی جانب سے بھی یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ پی ٹی آئی کے کچھ ارکان چاہتے ہیں کہ اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر انہیں کیوں نہیں نامزد کیا گیا۔

اس پر ردِعمل دیتے ہوئے عامر ڈوگر نے کہا کہ ان دعوؤں میں کوئی حقیقت نہیں، انہوں نے واضح کیا کہ جن 76 اراکین نے دستخط کر کے محمود خان اچکزئی کو بطور اپوزیشن لیڈر نامزد کیا ہے، وہ سب یہ فیصلہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر کر چکے ہیں اور پارٹی میں کوئی ایک بھی رکن ایسا نہیں جو اس فیصلے کی مخالفت کرتا ہو۔

عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے اندر اختلافات کی خبریں دراصل جان بوجھ کر پھیلائی جا رہی ہیں تاکہ اپوزیشن لیڈر کے تقرر میں تاخیر کی جا سکے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ اگر اسپیکر کے سامنے یہ مطالبہ دوبارہ بھی دہرایا جاتا ہے اور پھر بھی تقرری نہیں ہوتی، تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ حکومت خود اس تقرر میں رکاوٹ ڈال رہی ہے، اسی لیے ایسی خبریں سامنے لائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کل ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے اپوزیشن لیڈر کے تقرر کا مطالبہ دہرائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اپوزیشن لیڈر اسپیکر چیف وہپ عامر ڈوگر قومی اسمبلی.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اپوزیشن لیڈر اسپیکر چیف وہپ عامر ڈوگر قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر کے عامر ڈوگر نے قومی اسمبلی کہ اپوزیشن پی ٹی آئی

پڑھیں:

لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی

— تصویر بشکریہ پی ایم آفس

پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

یہ اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے کیا گیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو ان کی ترقی اور تقرری پر مبارک باد دی ہے۔

وزیرِ اعظم نے اس اہم ذمے داری کی انجام دہی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کسی سیاسی جماعت کا نمائندہ نہیں، آئین کے مطابق قومی ذمہ داری نبھاؤں گا: گورنر سندھ نہال ہاشمی
  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی
  • وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی
  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کردیا گیا
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی  
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن