پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں دو نئی ٹیموں کی نیلامی کا عمل کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد ملتان سلطانز کی ممکنہ نیلامی سے متعلق بھی قیاس آرائیاں سامنے آ رہی تھیں۔ اس حوالے سے فرنچائز کے مالک محسن نقوی نے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک باقاعدہ چیلنج قبول کیا ہے۔

محسن نقوی کے مطابق سوشل میڈیا پر یہ تاثر دیا جا رہا تھا اور مسلسل تنقید ہو رہی تھی کہ ملتان سلطانز نقصان میں چلنے والا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرنچائز کی پوری ٹیم نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ عملی طور پر ثابت کریں گے کہ یہ ایک منافع بخش کاروبار ہے، اس کا مکمل ریکارڈ عوام کے سامنے رکھا جائے گا اور اس کے بعد نیلامی کا مرحلہ آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے کیا پیغام دیا؟

ان کا کہنا تھا کہ انہیں ملتان سلطانز کو فروخت کرنے کے لیے دباؤ کا سامنا ہے، تاہم ان کی خواہش ہے کہ اس سیزن میں ٹیم کو خود چلایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حتمی فیصلہ فرنچائز کی پوری ٹیم باہمی مشاورت سے کرے گی لیکن وہ ذاتی طور پر چاہتے ہیں کہ ملتان سلطانز کو کم از کم ایک سال مزید چلایا جائے تاکہ اسے منافع میں لا کر چھوڑا جا سکے اور عوام کو یہ باور کرایا جا سکے کہ یہ ایک مثبت اور منافع بخش کاروبار ہے۔

دوسری جانب ملتان سلطانز سے متعلق سوشل میڈیا پر کہا جا رہا ہے کہ ٹیم کو نیلامی کے ذریعے فروخت کرنے کے لیے سماجی اور کاروباری حلقوں کی جانب سے دباؤ موجود تھا کیونکہ دو سے تین سرمایہ کار گروپس نے فرنچائز کے لیے 182 کروڑ روپے تک بولی دینے میں گہری دلچسپی ظاہر کی تھی۔ تاہم فرنچائز مالکان محسن نقوی اور سلمان نصیر نے ملتان سلطانز کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

Breaking news on Multan Sultans: there was pressure to sell it today on auction socially when 2-3 parties more wanted to pay upto 182CR.

However @MohsinnaqviC42 @salnaseer decided not to sell as a challenge to show those who said it’s not profitable business and kept crying for… pic.twitter.com/75Wgx6CQ62

— Syed Majeed (@Cricket_Plus_US) January 8, 2026

واضح رہے کہ نئی ٹیموں (ٹیم حیدرآباد اور ٹیم سیالکوٹ) کی شمولیت کے بعد پی ایس ایل میں ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھ کر 8 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل آخری فرنچائز 2018 میں فروخت کی گئی تھی، جب ملتان سلطانز لیگ کا حصہ بنی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پی ایس ایل پی ایس ایل بولی محسن نقوی

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پی ایس ایل پی ایس ایل بولی محسن نقوی ملتان سلطانز کو پی ایس ایل محسن نقوی کے لیے

پڑھیں:

علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی

ملاقات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد، موجودہ حالات میں قومی و ملی ذمہ داریوں اور پروگرام کی تیاری و اہداف پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مزید برآں علامہ سید جواد نقوی نے 13 جون مینارِ پاکستان ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ میں شرکت اور تعاون کی دعوت بھی پیش کی اور اس پروگرام کو ملتِ اسلامیہ کے اتحاد، بیداری اور استقامت کا اہم ذریعہ قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ اور اتحاد امت فورم کے رہنما علامہ سید جواد نقوی نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی صاحب سے ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت و تسلیت، فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔ علامہ سید جواد نقوی نے علامہ سید ساجد علی نقوی کیساتھ 13 جون کو مینارِ پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والی ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ کے حوالے سے بھی  گفتگو کی۔ ملاقات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد، موجودہ حالات میں قومی و ملی ذمہ داریوں اور پروگرام کی تیاری و اہداف پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مزید برآں علامہ سید جواد نقوی نے 13 جون مینارِ پاکستان ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ میں شرکت اور تعاون کی دعوت بھی پیش کی اور اس پروگرام کو ملتِ اسلامیہ کے اتحاد، بیداری اور استقامت کا اہم ذریعہ قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
  • کراچی، محسن نقوی کا صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹر کا اچانک دورہ
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات
  • کرپٹو ٹریڈنگ پر 15 تا 30 فیصد کیپیٹل گین ٹیکس عائد ہونے کا امکان، ذرائع
  • جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار
  •  محسن نقوی  کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری
  • علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
  • دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو