پی ایس ایل : نئی فرنچائزز حیدر آباد اور سیالکوٹ ریکارڈ قیمت پر فروخت
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ میں ایک نئی تاریخ رقم ہو گئی، جہاں ساتویں اور آٹھویں فرنچائز ریکارڈ قیمتوں پر فروخت ہوئیں۔
وفاقی دارالحکومت میں جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والی نیلامی تقریب کے دوران پی ایس ایل کی توسیع کے عمل کو حتمی شکل دی گئی، جس میں مجموعی طور پر 10 بزنس گروپس نے دلچسپی ظاہر کی، تاہم عین وقت پر علی ترین گروپ کی دستبرداری کے بعد 9 گروپس بولی کے عمل میں شریک ہوئے۔
ساتویں فرنچائز کے لیے ابتدائی قیمت ایک ارب 10 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی، جس کے بعد نیلامی میں مقابلہ سخت ہوتا چلا گیا۔ مختلف گروپس کی بولیوں کے دوران دلچسپ موڑ اس وقت آیا جب آئی ٹو سی گروپ نے ایک ارب 70 کروڑ روپے کی پیشکش کی، تاہم ایف کے ایس گروپ نے حتمی مرحلے پر ایک ارب 75 کروڑ روپے کی کامیاب بولی لگا کر ساتویں فرنچائز اپنے نام کر لی۔
بعد ازاں ایف کے ایس گروپ کی جانب سے اس نئی ٹیم کا نام حیدرآباد رکھنے کا اعلان کیا گیا، جس سے شہر کے کرکٹ شائقین میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی۔
اسی طرح آٹھویں فرنچائز کی نیلامی میں مقابلہ اس سے بھی زیادہ سنسنی خیز ثابت ہوا۔ اس ٹیم کے لیے بس پرائز 170 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی، جس کے بعد بولیوں کا سلسلہ تیزی سے آگے بڑھتا رہا۔ مختلف گروپس کے درمیان وقفوں اور نئی پیشکشوں کے بعد اوزیڈ ڈیولپرز نے جرات مندانہ قدم اٹھاتے ہوئے 185 کروڑ روپے کی ریکارڈ بولی لگا دی، جو پی ایس ایل کی تاریخ کی مہنگی ترین فرنچائز ثابت ہوئی۔
اس کامیاب بولی کے ساتھ ہی اوزیڈ ڈیولپرز نے اعلان کیا کہ آٹھویں ٹیم کا نام سیالکوٹ رکھا جائے گا۔
اوزیڈ ڈیولپرز کے نمائندے حمزہ مجید نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم خریدنے کی منصوبہ بندی پہلے سے موجود تھی، تاہم حتمی فیصلہ عین وقت پر کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ بجٹ مقرر تھا لیکن جیت کی خواہش کے باعث قیمت کچھ زیادہ ہو گئی، تاہم پی ایس ایل کا حصہ بننا ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔
تقریب میں چیئرمین پی سی بی محسن رضا نقوی نے آٹھویں فرنچائز کی علامتی چابی حمزہ مجید کے حوالے کی۔ پی سی بی کے مطابق دونوں نئی ٹیمیں 10 سالہ معاہدے کے تحت نیلام کی گئی ہیں، جن کے تحت ساتویں فرنچائز سالانہ 175 کروڑ روپے جبکہ آٹھویں فرنچائز 185 کروڑ روپے فیس ادا کرے گی۔
قبل ازیں تقریب کے آغاز پر چیئرمین پی سی بی نے رائزنگ اسٹار ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کو 9 کروڑ روپے اور ہانگ کانگ سکسز جیتنے والی ٹیم کو ایک کروڑ 85 لاکھ روپے انعامی رقم بھی دی۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ نئی ٹیموں کی شمولیت سے پی ایس ایل نہ صرف معاشی طور پر مزید مستحکم ہوگا بلکہ پاکستان میں کرکٹ کے فروغ اور نئے شہروں کی نمائندگی سے لیگ کی مقبولیت میں بھی نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل کروڑ روپے پی سی بی کے بعد
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔