اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور ملکی ڈالر ریزرو 45 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 18 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ فروری 2022 کے بعد پہلی بار سرکاری ڈالر ذخائر دوبارہ 16 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے مجموعی ڈالر ذخائر کا مالی حجم 21 ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔مرکزی بینک کے پاس موجود ڈالر ریزرو میں 14 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ بڑھ کر 16 ارب 10 کروڑ ڈالر ہو گئے، جبکہ کمرشل بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس میں بھی 4 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ بڑھ کر 5 ارب 10 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔ماہرین کے مطابق موجودہ ذخائر پاکستان کی تقریباً تین ماہ کی درآمدات کے برابر ہو گئے ہیں۔

ایران میں مہنگائی اور کرنسی بحران کے خلاف احتجاج ،ملک کے بڑے حصے میں انٹرنیٹ بند

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کروڑ ڈالر

پڑھیں:

امریکا ایران غیر یقینی صورتحال: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور مذاکرات سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار رہیں۔

منگل کے روز برینٹ خام تیل 95.04 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) 91.99 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔ دونوں بینچ مارکس گزشتہ سیشن میں 5 فیصد سے زائد اضافے کے بعد مستحکم رہے۔

سرمایہ کاروں کی توجہ خاص طور پر آبنائے ہرمز کی ممکنہ بحالی اور مشرق وسطیٰ کی کشیدگی پر مرکوز ہے۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور جلد کسی معاہدے کی امید ہے تاہم ایرانی میڈیا کے مطابق بات چیت میں تعطل بھی سامنے آیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں موجود اتار چڑھاؤ کا دارومدار امریکا-ایران مذاکرات اور خطے کی صورتحال پر ہے۔ دوسری جانب لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جزوی جنگ بندی کو کشیدگی کم کرنے کی محدود کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ خلیجی علاقے میں کشیدگی کے باعث تیل اور ایل این جی کی عالمی ترسیل متاثر ہوئی جس سے قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملکی برآمدات میں اضافہ نہیں ہو رہا، کپیسٹی چارجز کے سبب بجلی کی قیمتیں زیادہ ہیں، قائمہ کمیٹی تجارت
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • پاکستان میں ڈالر مستحکم، پاؤنڈ اور یورو سمیت بڑی کرنسیوں کے تازہ ریٹس جاری
  • 27 مئی تا یکم جون عید تعطیلات، ریلوے کی آمدن میں خاطرہ خواہ اضافہ
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
  • امریکا ایران غیر یقینی صورتحال: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار
  • بھارت: میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات کے باعث ہٹا دیا گیا
  • نمائندہ یورپی یونین کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں