پی ایس ایل کی 8ویں ٹیم ‘سیالکوٹ’ 185 کروڑ روپے میں خریدنے والے حمزہ مجید کون ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
حمزہ مجید چوہدری او زی گروپ کے چیئرمین ہیں جس نے آج پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی 8ویں فرنچائز کی کامیاب بولی کے بعد ‘سیالکوٹ’ ٹیم کا مالک بن گیا ہے۔
ان کی کمپنی او زی ڈیولپرز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کی بولی کے عمل میں 185 کروڑ روپے کی کامیاب بولی دے کر سیالکوٹ کے نام سے ٹیم حاصل کرلی۔
حمزہ مجید کون ہیں؟حمزہ مجید چوہدری ایک اوورسیز پاکستانی ہیں جن کی پیدائش کویت میں ہوئی تھی جہاں ان کا خاندان مقیم تھا تاہم بعد میں وہ تعلیم کے لیے آسٹریلیا چلے گئے اور 2008 میں ایک کمرے سے اپنے کاروبار کا آغاز کیا۔ اوزی گروپ کا آغاز انہوں نے 2019 میں کیا جو زیادہ تر ریئل اسٹیٹ اور تعمیرات کے شعبے میں کام کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کی نیلامی: 7ویں ٹیم حیدر آباد 175 کروڑ، 8ویں ٹیم سیالکوٹ 185 کروڑ روپے میں فروخت
حمزہ مجید کے مطابق وہ 2020 میں وہ پاکستان منتقل ہوئے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ 5 سالوں میں ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں تنزلی دیکھنے میں آئی ہے اور لوگوں کا اس شعبے سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔
حمزہ مجید چوہدری کی قیادت میں او زی گروپ مختلف شعبوں میں اپنی موجودگی قائم کرچکا ہے۔ گروپ سے وابستہ برانڈز، جن میں وائز مارکیٹ بھی شامل ہے، کاروباری دنیا میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ حمزہ مجید کا گروپ لاہور کی بلند ترین عمارت بھی تعمیر کر رہا ہے جس پر کام جاری ہے۔
پاکستان میں سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ حمزہ مجید چوہدری بین الاقوامی کرکٹ سرگرمیوں میں بھی شامل رہے ہیں۔ ان کی جانب سے برطانیہ میں منعقد ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کی اسپانسرشپ بھی کی جاچکی ہے، تاہم پی ایس ایل ٹیم کو خرید کر انہوں نے اس کھیل میں بڑی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: نیلامی سے چند لمحات قبل علی ترین کا پی ایس ایل فرنچائز نیلامی سے دستبرداری کا اعلان
انہوں نے مقامی صلاحیت کو فروغ دینے کے لیے آسٹریلیا کی ڈیوژنل کرکٹ کو پاکستان میں متعارف کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ میں توسیع سے لیگ کی تجارتی اہمیت میں اضافہ، علاقائی نمائندگی میں بہتری اور عالمی سطح پر شناخت مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے۔ بولی کے آئندہ مراحل میں لیگ کے مستقبل کے ڈھانچے اور سمت سے متعلق اہم فیصلوں کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
او زی ڈیولپرز کی کامیابی کے ساتھ ہی سیالکوٹ نے ملک کی سب سے بڑی ٹی20 لیگ میں باضابطہ طور پر قدم رکھ لیا ہے۔ یہ فرنچائز شہر کی نمائندگی کرے گی جو عالمی سطح پر کرکٹ اور اسپورٹس سامان سازی کے حوالے سے اپنی منفرد شناخت رکھتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Hamza Majeed OZ Group PSL Sialkot PSL Team او زی گروپ پی ایس ایل حمزہ مجید چوہدری.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: او زی گروپ پی ایس ایل حمزہ مجید چوہدری حمزہ مجید چوہدری پی ایس ایل زی گروپ
پڑھیں:
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 20ویں قومی ورکشاپ کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں اور عوامی حمایت بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنیں گی، جبکہ امن و استحکام کے لیے فورسز اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، انہوں نے دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کے خاتمے اور پاکستان کے خلاف سرگرم عناصر کے مکمل سدباب کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم پراکسیز بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم مسلح افواج عوامی حمایت کے ساتھ دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گی۔ فیلڈ مارشل نے دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات اور قومی سلامتی کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ اگلی خبرپاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم