کوئٹہ، حمزہ شفقات اور اعتزاز گورایہ کی بلوچستان کی صورتحال پر پریس کانفرنس
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
پریس کانفرنس کے دوران حکومتی حکام نے دعویٰ کیا کہ طلباء تنظیم بی ایس او اور بی وائے سی جیسے پلیٹ فارمز کے ذریعے نوجوانوں کو مسلح تنظیموں میں شامل کیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے ایک مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ مبینہ دہشتگرد نوجوانوں کو کالعدم تنظیم میں بھرتی کرتا تھا۔ انہوں نے متعدد نوجوانوں کو حراست میں لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان نوجوانوں کی اصلاح کرکے انہیں اچھا شہری بنائیں گے۔ کوئٹہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے میڈیا کو صوبے میں سکیورٹی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف آپریشنز اور حالیہ گرفتاریوں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ حمزہ شفقات نے بتایا کہ گزشتہ برس قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان بھر میں 90 ہزار انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے۔ جن کے دوران 700 سے زائد دہشت گرد مارے گئے، جبکہ ان کارروائیوں میں 400 سکیورٹی اہلکار اور شہری جانبحق ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ 2025 کے آخری تین ماہ میں دہشت گرد حملوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ دہشت گردی کے سدباب کے لئے ایک نیا ادارہ نیفٹیک قائم کیا گیا ہے، جسے مارچ تک بلوچستان کے تمام اضلاع میں فعال کر دیا جائے گا۔ انکا کہنا تھا کہ پورے صوبے کو اے ایریا میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ حمزہ شفقات نے مبینہ دہشتگرد کی گرفتاری کا دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد ساجد احمد عرف شاویز نے اسلام آباد کی اسلامک یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی، جبکہ وہ تربت یونیورسٹی میں استاد بھی رہ چکا ہے۔ ساجد کی گاڑی سے جدید اسلحہ، خودکش جیکٹ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ وہ تربت کا رہائشی اور کالعدم تنظیم سے وابستہ تھا۔
اس موقع پر ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ نے مبینہ دہشتگرد کے بارے میں بتایا کہ ساجد تربت میں کالعدم تنظیم کے لیے ریکی اور سہولت کاری میں ملوث رہا اور افغانستان میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر دوستین سے بھی ملاقات کر چکا تھا۔ یہ اسلحہ پنجگور سے تربت لے جایا جا رہا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ساجد کا تعلق بی وائے سی سے بھی رہا اور وہ نوجوانوں کو کالعدم تنظیم میں بھرتی کرنے میں سرگرم تھا۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق ایران سے اسمگلنگ کے ذریعے اسلحہ پاکستان لایا گیا، جبکہ پڑھے لکھے افراد بھی شدت پسندی کی راہ اختیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ طلباء تنظیم بی ایس او اور بی وائے سی جیسے پلیٹ فارمز کے ذریعے نوجوانوں کو مسلح تنظیموں میں شامل کیا جاتا ہے۔
اعتزاز گورایہ نے متعدد نوجوانوں کی گرفتاری کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خاران سے تعلق رکھنے والا 18 سالہ سرفراز، جو بی وائے سی میں شامل تھا، گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ اس کے ساتھ جہانزیب عرف مہربان بھی زیر حراست ہے، جو بساکھ سے منسلک رہا اور نوجوانوں کا برین واش کرتا تھا۔ اس کے علاوہ ایک اور 18 سالہ نوجوان بزین کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دہشت گرد کم عمر نوجوانوں کو برین واش کرکے اپنی کارروائیوں میں استعمال کرتے ہیں۔ تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ یہ نوجوان پیسے اور ادویات کی ترسیل کا کام بھی کرتے ہیں اور سرکاری ہسپتالوں کی سرجیکل ادویات بھی دہشت گردوں تک پہنچ رہی ہیں۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ گرفتار نوجوانوں کی اصلاح کرکے انہیں دوبارہ کارآمد شہری بنایا جائے گا، جبکہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ مبینہ دہشتگرد کالعدم تنظیم نوجوانوں کو حمزہ شفقات بی وائے سی کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گیا ہے کہا کہ کیا کہ
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان