Daily Mumtaz:
2026-07-24@03:27:27 GMT

آج کی نیلامی سے پی سی بی کو 36ارب روپے ملیں گے، محسن نقوی

اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT

آج کی نیلامی سے پی سی بی کو 36ارب روپے ملیں گے، محسن نقوی

 

اسلام آباد:(نیوزڈیسک)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ آج پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی نیلامی ہوئی عوام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

پی ایس ایل کی دو ٹیموں کی نیلامی کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ ترقی کررہی ہے یہ کامیابی صرف پی سی بی کی نہیں بلکہ ہر پاکستانی کی ہے آج کی نیلامی معمولی نہیں تھی یہ پاکستان میں سرمایہ کاری پر اعتماد ہے، یہ کوئی معمولی رقم نہیں ہے یہ عوام کا کرکٹ سے لگاؤ اور محبت کی عکاس ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ آکشن میں موجود افراد کو یقین دلاتا ہوں ابھی بہت مواقع ہیں، ملک کا جو نقشہ ہمارے ذہنوں میں بنا ہوا ہے پاکستان کو وہاں تک لے کر جائیں گے، پی سی بی اور تمام پی ایس ایل ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں ںے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان اور پی سی بی کی کامیابی ہے، میں ٹیم خریدنے والے ایف کے ایس گروپ کے فواد سرور اور او زی گروپ کے حمزہ مجید کو مبارکباد دیتا ہوں، میں حیدرآباد اور سیالکوٹ کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ پی ایس ایل کے لیے تاریخی لمحہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل صرف ایک ٹورنامنٹ نہیں ہے یہ لیگ ہمیں بہت عزیز ہے، ہمارے جذبات پی ایس ایل سے وابستہ ہیں، میں تمام پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، یہ کرکٹ سے پیار کرنے والوں کی جیت ہے، نئی فرنچائز کے مالکان نے پی سی بی پہ اعتماد کا اظہار کیا ہے اس کے لیے مشکور ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی پاکستان کے عوام کی کامیابی ہے جن لوگوں نے اس عمل میں حصہ لیا ان کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں یہ اعتماد پاکستان پہ اعتماد ہے کرکٹ سے لگاؤ اور پاکستان سے محبت کا اظہار ہے، ہم سب مل کر اس ملک کو وہاں تک لے کر جائیں گے جو ہم نے ذہن میں خاکہ بنا رکھا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پی ایس ایل کی ساتویں اور آٹھویں ٹیم دس سال معاہدے کے تحت نیلام کی گئیں، ساتویں اور آٹھویں ٹیمیں سالانہ فیس ادا کر کے معاہدہ تجدید کروائیں گی، 175 کروڑ اور 185 کروڑ ایک سال کی فیس ہے۔

محسن نقوی نے کہا ہے کہ آج کی نیلامی سے پی سی بی کو 36ارب روپے ملیں گے، آج کی نیلامی میں چار سے پانچ کمپنیاں امریکا سے آئی تھیں یہ رقم پاکستان میں اسپورٹس کی مد میں خرچ ہوگی، کامیاب بڈرز میں ایک کمپنی امریکا دوسری آسٹریلیا سے ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سندھ حکومت کے ساتھ حیدر آباد اسٹیڈیم پر بات چیت چل رہی تھی، سیالکوٹ اسٹیڈیم کے لیے خواجہ آصف صاحب بہت پریشان تھے، نئی فرنچائز کے بعد تقریباً پریشانی حل ہو جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ٹیم نے فیصلہ کیا تو ملتان سلطان کی آئندہ سال نیلامی کریں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا یہ فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے ہوگی۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ یہ نئی قیمتیں آج رات سے نافذ العمل ہوں گی اور 23 جولائی تک برقرار رہیں گی۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف