اسلام آباد:

قائمہ کمیٹی برائے تعلیم  کے اجلاس میں پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں، یونیورسٹی بل اور این جی اوز پر بحث ہوئی۔

ڈاکٹر شازیہ صوبیہ سومرو کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم و تربیت کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیئرمین کمیٹی ڈاکٹر اعظم الدین زاہد لکھوی کے بعد بھی کمیٹی کا تسلسل برقرار رکھنے سے متعلق امور پر بات کی گئی۔ چیئرپرسن کمیٹی نے کہا کہ چیئرمین کے بعد بھی اس کمیٹی کو جاری رکھا گیا تاکہ تعلیمی شعبے سے متعلق اہم معاملات کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔

اجلاس میں کمیٹی کی سابقہ سفارشات، ان پر عمل درآمد کی صورتحال اور جامع رپورٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس دوران اردو یونیورسٹی کے ملازمین کی تنخواہوں کے مسائل بھی زیر بحث آئے، جس پر چیئرپرسن کمیٹی نے کہا کہ اردو یونیورسٹی کا معاملہ آئندہ اجلاس میں دوبارہ دیکھا جائے گا۔

اجلاس میں دی ویسٹ منسٹر یونیورسٹی آف ایمرجنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی بل 2024 پر بھی بحث کی گئی، جو رکن قومی اسمبلی زہرہ ودود فاطمی کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔ چیئرپرسن کمیٹی نے کہا کہ یہ بل 2024 میں پیش ہوا لیکن ابھی تک اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہو رہا ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن اس بل کے بارے میں وضاحت دے۔

اس موقع پر ایچ ای سی حکام نے آگاہ کیا کہ دی ویسٹ منسٹر یونیورسٹی آف ایمرجنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے نام پر زمین موجود نہیں تھی۔ بل پیش کرنے والوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ کون سی چیزیں مِسنگ ہیں۔

پرائیویٹ ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) نے کمیٹی کو بریفنگ دی، جس میں بتایا گیا کہ فیس 5 فیصد تک بڑھائی جا سکتی ہے جب کہ دورانِ ٹرم فیس میں اضافہ نہیں کیا جا سکتا۔ پیرا حکام نے پنجاب اور سندھ کے پرائیویٹ اسکولز کی فیس سے متعلق قواعد و ضوابط اور عدالتی احکامات کا بھی ذکر کیا، جس پر چیئرپرسن کمیٹی نے ہدایت دی کہ تمام کورٹ آرڈرز دستاویزی صورت میں کمیٹی کو فراہم کیے جائیں۔

پیرا حکام نے بتایا کہ اتھارٹی کی جانب سے تمام پرائیویٹ اسکولز کی انسپکشن اگست میں کی جاتی ہے۔ چیئرپرسن کمیٹی نے بتایا کہ اتھارٹی میں رجسٹرڈ 1500 سکولز کی انسپکشن کی جا چکی ہے۔

اجلاس میں پرائیویٹ اسکولز کی جانب سے مخصوص دکانوں سے یونیفارم اور کتابیں خریدنے پر زور دینے کے معاملے پر بھی سوال اٹھایا گیا، جس پر پیرا حکام نے بتایا کہ قواعد کے مطابق اسکولز کو 2 وینڈرز شو کروانے کی اجازت ہوتی ہے۔ چیئرپرسن کمیٹی نے کہا کہ کراچی میں کتابیں دستیاب نہیں تھیں اور اسلام آباد میں بھی کتابیں نہیں مل سکیں،جس پر  کمیٹی نے پیرا کو ہدایت دی کہ آئندہ اجلاس میں فیس کی مکمل تفصیلات جمع کروائی جائیں اور یہ ریکارڈ پیش کیا جائے کہ کس اسکول نے کتنی فیس بڑھائی۔

اجلاس میں وزارت تعلیم کی جانب سے این جی اوز کے ساتھ ایم او یوز کے تحت کم از کم اجرت کی تعمیل اور قومی کمیشن برائے انسانی ترقی (این سی ایچ ڈی) کے ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق مسائل پر بھی بریفنگ دی گئی۔ چیئرپرسن کمیٹی نے سوال اٹھایا کہ این جی اوز اساتذہ کو کتنی تنخواہیں دے رہی ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو 8 سے 12 ہزار روپے تنخواہ دی جا رہی ہے۔

ایچ ای سی نے کمیٹی کو بتایا کہ این سی ایچ ڈی نے اپنی تجاویز پر مبنی پروپوزل وزارت کو جمع کروا دیا ہے، جس پر چیئرپرسن کمیٹی نے این سی ایچ ڈی کے ٹیچنگ اسٹاف کے لیے کمیٹی کی سفارشات وزارت کو بھجوا دیں۔ اجلاس کے دوران سیکرٹری ایجوکیشن نے آگاہ کیا کہ این سی ایچ ڈی کے تحت 43 ہزار بچوں کو مفت اسکول بیگز فراہم کیے جائیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیئرپرسن کمیٹی نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولز سی ایچ ڈی کی جانب سے جی اوز اجلاس میں بتایا کہ کمیٹی کو حکام نے

پڑھیں:

وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار

سٹی42: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئی ٹی شعبے کے اسٹرٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے اختیار کی گئی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور آئی ٹی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئی ٹی سے متعلق تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے اور تربیت کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم جون 2025 کے 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہو چکا ہے، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ "کنیکٹ پاکستان وژن 2030" کے اجراء کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔بریفنگ کے مطابق باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، جبکہ پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 کے 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا ہے۔ جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں کو فکسڈ براڈ بینڈ یا فائبر کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال آئی ٹی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1.164 ارب ڈالر رہا، جبکہ "ڈیجیٹل نیشن پاکستان" کے تحت 130 سرکاری خدمات کو ڈیجیٹلائز کیا جا چکا ہے۔ اسی عرصے میں آئی ٹی شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، 5,053 ہائی اینڈ تربیتی پروگرام اور لیڈرشپ و سافٹ اسکلز سے متعلق 2,700 تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے۔

بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کا افتتاح جلد کیا جائے گا، جبکہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت متعدد وفاقی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کے منصوبوں اور تربیتی پروگراموں پر کام جاری ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ، خالد مقبول صدیقی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

شہر میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 130 سے زائد فیڈرز بند

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف