Nawaiwaqt:
2026-07-24@00:52:56 GMT

وزیر داخلہ محسن نقوی نے چین میں بیجنگ پولیس کالج کا دورہ

اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT

وزیر داخلہ محسن نقوی نے چین میں بیجنگ پولیس کالج کا دورہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چین میں بیجنگ  پولیس کالج کا دورہ کیا جس کے دوران  انہوں نے بیجنگ پولیس کالج کے ہائی ٹیک ٹریننگ کے مختلف سیکشن دیکھے،پولیس کی پیشہ وارانہ مہارت اور  تربیت کے شاندار معیار کو سراہا۔۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے بیجنگ پولیس  کی جانب سے گاڑیوں کے ذریعے ملزمان کو پکڑنے کا زبردست مظاہرہ دیکھا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے بیجنگ پولیس کی پیشہ وارانہ مہارت اور  تربیت کے شاندار معیار کو سراہا۔ محسن نقوی نے اعلی کارکردگی کے بہترین مظاہرے پر گاڑیوں کے خصوصی اسکواڈ کو بھرپور داد دی، انہوں نے کہا کہ وہیکلز سکواڈ کی پیشہ وارانہ صلاحیتیں اور بہترین تربیت دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں۔ انہوں نے   کہا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی کے تمام اے ایس پیز ایک ماہ کی ٹریننگ کے لیے بیجنگ پولیس کالج آئیں گے، نیشنل پولیس اکیڈمی اور بیجنگ پولیس کالج کے درمیان تعاون کو بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی پولیس افسران کو بھی جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت دی جائے گی، اس ضمن میں نیشنل پولیس اکیڈمی اور بیجنگ پولیس کالج کے درمیان تعاون کے لئے معاہدہ کریں گے۔ بیجنگ پولیس کالج کے صدر وو وائی نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو ٹیکنالوجی بیسڈ تعلیمی و عملی تربیت بارے آگاہ کیا، بریفنگ میں کہا گیا کہ بیجنگ پولیس کالج میں تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے ساتھ اے ائی کی ٹریننگ بھی دی جاتی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بیجنگ پولیس کالج کے محسن نقوی نے پیشہ وارانہ انہوں نے

پڑھیں:

نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی

راولپنڈی:

ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کی گائنی وارڈ کی نرسری میں زیرِ علاج 23 روزہ نومولود بچی کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا پراسرار طور پر کٹ جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جبکہ متاثرہ بچی کے والد نے واقعے پر پولیس کو درخواست دے دی ہے۔

متاثرہ بچی کے والد قیصر محمود نے بتایا کہ وہ ضلع اٹک کے رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے کارپینٹر ہیں۔ ان کے مطابق ان کی بیٹی کی پیدائش ہولی فیملی ہسپتال میں ہوئی تھی اور پیدائش کے بعد سے بچی کو نرسری میں رکھا گیا ہے۔

والد کا کہنا ہے کہ جب وہ آج اپنی 23 روزہ بیٹی سے ملنے ہسپتال پہنچے تو دیکھا کہ اس کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا کٹا ہوا تھا۔ انہوں نے فوری طور پر ڈاکٹروں سے اس بارے میں استفسار کیا۔

قیصر محمود کے مطابق ڈاکٹرز نے انہیں بتایا کہ انگوٹھا نرس سے غلطی سے کٹ گیا۔ تاہم ان کے بقول ہسپتال انتظامیہ نے صرف انکوائری کی یقین دہانی کرائی نہ واقعے کی وجہ واضح کی گئی اور نہ ہی اب تک کسی ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی گئی۔

متاثرہ والد نے انصاف کے لیے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہونے کے بعد ابتدائی چھان بین مکمل کر لی گئی ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب اس سنگین واقعے پر ہولی فیملی ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار