جامعہ صراط الحسین جلالپور پیر والا میں علامہ شیخ محسن نجفی کی دوسری برسی
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
علامہ محمد منور مخلصی نے شیخ الجامعہ کی شخصیت اور انکی سماجی، فلاحی اور تعلیمی خدمات سے طلاب کرام و مؤمنین کو آگاہ کیا۔ انکے بعد علامہ علی رضا نے علماء کی فضیلت اور شیخ محسن علی نجفیکی شخصیت کے بابت گفتگو کی۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ صراط الحسین جلالپور پیر والا میں علامہ شیخ محسن علی نجفی کی دوسری برسی کی مناسبت سے قرآن خوانی اور مجلس کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلاب، علمائے کرام اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔ سب سے پہلے تمام شرکت کنندگان نے مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے قرآن کریم کی تلاوت کی۔ بعد ازاں تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کا شرف گروہ تلاوت جامعہ صراط الحسین نے حاصل کیا۔ بعد از تلاوت پرنسپل جامعہ ہذا علامہ محمد منور مخلصی نے شیخ الجامعہ کی شخصیت اور انکی سماجی، فلاحی اور تعلیمی خدمات سے طلاب کرام و مؤمنین کو آگاہ کیا۔ انکے بعد علامہ علی رضا نے علماء کی فضیلت اور شیخ محسن علی نجفیکی شخصیت کے بابت گفتگو کی۔
دیگر مقررین میں مولانا صفت علی، مولانا حافظ مجاہد، آغا اظہر مہدی نے بھی بہترین انداز محسن ملت کی شخصیت اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ آخر میں پروگرام کے کلیدی خطیب بانی ومتولی مدرسہ علامہ اظہر عباس شیرازی نے خصوصی طور پر شیخ محسن علی نجفی کی عظیم خدمات اور انکی شخصیت کے بارے میں تفصیل سے خطاب کیا۔ اور تمام مومنین بالخصوص طلاب اور علمائے کرام کو ان کی زندگی کو اپنے لئے مشعل راہ قرار دے کر انکے مشن کو آگے بڑھانے اور ان جیسا بننے کی نصیحت کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شیخ محسن علی کی شخصیت
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
(سٹی42)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مستونگ میں بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا،دہشت گردی کے خلاف پورا ملک اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
وزیرداخلہ محسن نقوی نے مزیدکہاکہ سکیورٹی فورسزبلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں کر رہی ہیں ،فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کا ناپاک گٹھ جوڑ وطن عزیز کا امن تباہ نہیں کر سکتا۔