Islam Times:
2026-07-23@23:34:13 GMT

کوہاٹ، علماء کرام و معلمینِ قرآن کانفرنس

اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT

اسلام ٹائمز: کانفرنس سے علامہ سید ثاقب حسین شیرازی، علامہ نذیر حسین مطہری، علامہ خورشید انور جوادی، علامہ سید قیصر عباس الحسینی، علامہ سید ریاض علی شاہ الحسینی نے حاضرین کے اذہان و قلوب کو نورِ قرآن سے منور کیا اور عصرِ حاضر کے فکری، تعلیمی و سماجی چیلنجز کے تناظر میں علماء و معلمین کی اہم ذمہ داریوں کو واضح کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

کوہاٹ میں علماء کرام و معلمینِ قرآن کانفرنس کا انعقاد

کوہاٹ میں علماء کرام و معلمینِ قرآن کانفرنس کا انعقاد

کوہاٹ میں علماء کرام و معلمینِ قرآن کانفرنس کا انعقاد

کوہاٹ میں علماء کرام و معلمینِ قرآن کانفرنس کا انعقاد

کوہاٹ میں علماء کرام و معلمینِ قرآن کانفرنس کا انعقاد

کوہاٹ میں علماء کرام و معلمینِ قرآن کانفرنس کا انعقاد

کوہاٹ میں علماء کرام و معلمینِ قرآن کانفرنس کا انعقاد

کوہاٹ میں علماء کرام و معلمینِ قرآن کانفرنس کا انعقاد

کوہاٹ میں علماء کرام و معلمینِ قرآن کانفرنس کا انعقاد

کوہاٹ میں علماء کرام و معلمینِ قرآن کانفرنس کا انعقاد

کوہاٹ میں علماء کرام و معلمینِ قرآن کانفرنس کا انعقاد

کوہاٹ میں علماء کرام و معلمینِ قرآن کانفرنس کا انعقاد

کوہاٹ میں علماء کرام و معلمینِ قرآن کانفرنس کا انعقاد

کوہاٹ میں علماء کرام و معلمینِ قرآن کانفرنس کا انعقاد

اسلام ٹائمز۔ قومی مرکز کچہ پکہ، کوہاٹ میں علماء کرام و معلمینِ قرآن کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس علمی و فکری اجتماع میں ضلع ہنگو، کوہاٹ، پشاور اور اورکزئی کے قرب و جوار سے تعلق رکھنے والے علماء کرام و معلمین نے بھرپور شرکت کی۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز قاری محمد بلال کی پُرسوز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ بعد ازاں دارالقرآن امام خمینیؒ کے طلبہ نے خوبصورت تواشیح پیش کیں، جنہوں نے سامعین کے قلوب کو روحانی سرور سے معمور کر دیا۔ کانفرنس سے “عصرِ حاضر میں قرآنی تعلیمات اور ہماری ذمہ داریاں” کے عنوان پر علمائے کرام نے خطابات کئے۔ کانفرنس سے علامہ سید ثاقب حسین شیرازی، علامہ نذیر حسین مطہری، علامہ خورشید انور جوادی، علامہ سید قیصر عباس الحسینی، علامہ سید ریاض علی شاہ الحسینی نے حاضرین کے اذہان و قلوب کو نورِ قرآن سے منور کیا اور عصرِ حاضر کے فکری، تعلیمی و سماجی چیلنجز کے تناظر میں علماء و معلمین کی اہم ذمہ داریوں کو واضح کیا۔

کانفرنس میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ اسلام آباد سے علامہ انیس الحسنین خان، علامہ سید زاہد حسین، علامہ سید نذر حسین شیرازی، علامہ احمد علی روحانی، علامہ سید اعوان علی شاہ شیرازی، علامہ زاہد حسین انقلابی، علامہ سید عابد حسین نقوی، علامہ مرزا حسین نے بطور مہمان شرکت کی۔ معزز مہمانان نے اپنے تاثرات میں اس کانفرنس کو اس خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا، منفرد اور قابلِ تقلید اقدام قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ اس کے مثبت اثرات جلد پورے علاقے میں نمایاں ہوں گے۔.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کوہاٹ میں علماء کرام و معلمین قرآن کانفرنس کا انعقاد علامہ سید

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام

یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ

ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت