Jasarat News:
2026-07-24@01:57:55 GMT

حیدرآباد: پولیس کی مختلف کارروائیوںمیں 11ملزمان گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(نمائندہ جسارت)حیدرآباد پولیس کی مختلف کارروائیوں کے دوران 11 ملزمان گرفتار شراب، چرس اور مین پوری برآمدکرکے مقدمات درج کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق مارکیٹ پولیس نے ملزم علی رضا سندھی پٹھان کو گرفتار کرکے 2 کلو 100 گرام چرس برآمد ہونے پر مقدمہ درج کرلیا ،دوسری کارروائی میں وقاص معراج مارواڑی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 1 کلو 120 گرام چرس برآمد ہونے پر مقدمہ درج کرلیا ۔ایئرپورٹ پولیس نے دومختلف کارروائیوںکے دوران ملزم اسلام الدین یوسفزئی کو405 مین پوری اورملزم اسد عرف لانجھا کو 165 مین پوری برآمد ہونے پر گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب سیری پولیس نے 12لیٹر کچی شراب برآمد ہونے پر ڈھنی کولہی کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔ پنیاری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عاشق علی کو گرفتار کرکے4 شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں۔ سٹی پولیس نے ملزم نعمان شیخ کو 200 مین پوری برآمد ہونے پر گرفتار کرلیا۔ ادھرحالی روڈ پولیس نے ملزم فرحان رند کو گرفتار کرلیا ،جی او آر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم حسنین علی آرائیں کو گرفتار کرکے 180 مین پوری برآمد کرلیں،پھلیلی پولیس نے ملزم ذوالفقار جتوئی کو1 کلو 10 گرام چرس برآمدہونے پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مقدمہ درج کرلیا مین پوری برا مد کو گرفتار کرکے برا مد ہونے پر پولیس نے ملزم

پڑھیں:

کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے

کراچی سے دوسرے شہروں میں جانے کے لیے شہر میں جگہ جگہ قائم بس اڈے دو سال پہلے ختم کرکے شہر سے باہر منتقل کر دیے گئے تھے، شٹل سروس کیلئے مخصوص گاڑیاں اپنے اصل کام کے بجائے کمرشل بنیادوں پر مسافروں کو براہ راست کراچی سے حیدرآباد لے جارہی ہیں۔

حکومت نے مسافروں کی سہولت کے لیے مفت شٹل سروس شروع کی تھی تاکہ مختلف مقامات سے مسافروں کو کراچی بس ٹرمینل پہنچایا جا سکے، مگر یہ شٹل سروس اب ٹرمینل تک محدود نہیں رہی بلکہ روٹ پرمٹ کے بغیر کمرشل بنیادوں پر کراچی سے حیدرآباد تک بھی چلائی جا رہی ہے۔ 

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے اگست 2024 میں آپریشن کرتے ہوئے شہر کے مختلف انٹر سٹی بس اڈے ختم کیے اور بڑی کوچز کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی۔ 

مسافروں کی سہولت کے لیے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے مفت شٹل سروس شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا تھا کہ تقریباً 50 شٹل گاڑیاں چلائی جا رہی ہیں تاکہ مسافروں کو مختلف مقامات سے کراچی بس ٹرمینل پہنچایا جا سکے۔ لیکن شٹل سروس کیلئے مخصوص گاڑیاں اپنے اصل کام کے بجائے کمرشل بنیادوں پر مسافروں کو براہ راست کراچی سے حیدرآباد لے جارہی ہیں۔

ادھر ٹرانسپورٹرز اپنی سواریاں مختلف ذرائع سے کراچی بس ٹرمینل تک پہنچا رہے ہیں، جس کے اضافی اخراجات بھی انہیں خود برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کا بتانا ہے کہ اس روٹ کے لیے شٹل سروس کے پاس کوئی روٹ پرمٹ موجود نہیں۔

جیو نیوز نے اس حوالے سے کراچی بس ٹرمینل انتظامیہ سے مؤقف لینے کی کوشش کی، مگر ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا