Jasarat News:
2026-07-24@09:59:23 GMT

پولیس سے مقابلوں میں ڈاکو ہلاک‘زخمیوں سمیت12گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مختلف مبینہ مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو ہلاک اور زخمیوں سمیت12 ملزما ن کو گرفتار کر لیاگیا گرفتار ملزمان سے اسلحہ ، موبائل فون ،موٹر سائیکلیں ، نقدی ،اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کورنگی پولیس کا گلشن محمدی، گورنمنٹ پولی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کے قریب پولیس مقابلہ ہوا، دورانِ گشت ایک موٹر سائیکل پر سوار دو مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، جس پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا ملزم زخمی حالت میں فرار ہو گیا۔ہلاک ملزم کی شناخت جنید ولد عبدالرحمان کے نام سے ہوئی،گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک 9 ایم ایم پستول بمعہ گولیاں اور 2 موبائیل فونز برآمد ہوئے ۔ہلاک ملزم کے خلاف قتل، ڈکیتی، پولیس مقابلہ اور اقدام قتل جیسے سنگین مقدمات کا رکارڈ ملا ہے۔پولیس کا مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے سرچنگ کا عمل جاری ہے۔ادھر گلشنِ معمار کے علاقے ناردرن بائی پاس ایم ڈی کٹ کے قریب دورانِ گشت مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔ ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے دوران ایک ڈاکوارمان اللّٰہ عرف عرفان ولد کانہ خان زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ اس کے ساتھی ہجران ولد خیال زرین کو اسلحے سمیت گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی ہے، جبکہ ان کے دو دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی تلاش کے لیے علاقے میں ناکہ بندی اور چھاپے مار کارروائیاں جاری ہیں۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے ہیڈکوارٹر میں اہلکار کی اندھا دھند فائرنگ، 2 اہلکار ہلاک، تیسرے کی حالت نازک

بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے سیکٹر ہیڈکوارٹر میں ایک اہلکار کی فائرنگ سے 2 اہلکار ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ واقعے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ فائرنگ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس  کے مطابق یہ واقعہ ضلع مالدہ کے 17 مائل سیکٹر ہیڈکوارٹر میں پیش آیا، جہاں بی ایس ایف کی 119ویں اور 71ویں بٹالین کے ہیڈکوارٹر قائم ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق 119ویں بٹالین سے تعلق رکھنے والے اہلکار شیوم مشرا نے آرام کرنے والے 71ویں بٹالین کے اہلکاروں پر اچانک اپنی سرکاری رائفل سے فائرنگ کر دی، جس سے کیمپ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں 71ویں بٹالین کے 51 سالہ اجے کمار سنگھ، جو بھارتی ریاست بہار کے رہائشی تھے، اور 37 سالہ امباداس سریش درگو، جن کا تعلق مہاراشٹر سے تھا، موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ ان کے ساتھی وکاس ورما شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

واقعے کے فوراً بعد بی ایس ایف کے اہلکاروں نے ملزم شیوم مشرا، جو ریاست چھتیس گڑھ کا رہائشی ہے، کو حراست میں لے لیا۔

حکام کے مطابق ابتدائی طور پر فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، تاہم مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ بی ایس ایف نے واقعے کی اندرونی انکوائری شروع کر دی ہے، جبکہ یہ بھی معلوم کیا جا رہا ہے کہ آیا واقعہ کسی ذاتی تنازع، ذہنی دباؤ یا دیگر عوامل کا نتیجہ تھا۔

بھارتی سیکیورٹی فورسز میں گزشتہ چند برسوں کے دوران ذہنی دباؤ، طویل ڈیوٹی اوقات، اندرونی تنازعات اور ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ  جیسے واقعات متعدد بار رپورٹ ہو چکے ہیں۔

دفاعی ماہرین کے مطابق ایسے واقعات فورسز میں نفسیاتی دباؤ اور فلاحی نظام سے متعلق خدشات کو ایک بار پھر اجاگر کرتے ہیں، جس کے باعث اہلکاروں کی ذہنی صحت اور پیشہ ورانہ معاونت کے نظام پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے ہیڈکوارٹر میں اہلکار کی اندھا دھند فائرنگ، 2 اہلکار ہلاک، تیسرے کی حالت نازک
  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک