Islam Times:
2026-07-24@01:42:10 GMT

بیرون ملک سے آنیوالی منشیات کی کھیپ کا مرکزی ملزم گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT

بیرون ملک سے آنیوالی منشیات کی کھیپ کا مرکزی ملزم گرفتار

کسٹمز حکام کے مطابق منشیات جرمنی سے ڈاک کے ذریعے پاکستان منگوائی گئی تھی، برآمد کی جانے والی 10 ہزار سے زائد ایکٹسی پِلز کا وزن تقریباً ساڑھے 4 کلو اور مالیت 32 کروڑ سے زائد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے بیرون ملک سے آنے والی منشیات کی کھیپ کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا۔ کسٹمز حکام کے مطابق منشیات جرمنی سے ڈاک کے ذریعے پاکستان منگوائی گئی تھی، برآمد کی جانے والی 10 ہزار سے زائد ایکٹسی پِلز کا وزن تقریباً ساڑھے 4 کلو اور مالیت 32 کروڑ سے زائد ہے۔ مرکزی ملزم شیر محمد نامی شخص و دیگر کو گرفتار کرلیا گیا، دسمبر میں کراچی ائیرپورٹ پہنچنے والی منشیات کے پارسل کو حاصل کرنے ایک شخص کامران خان ایئرپورٹ پہنچا تھا۔

کسٹمز حکام نے کامیابی سے جال بچھایا اور کورنگی میں واقع منشیات فروشوں کے اڈے کا پتہ لگایا۔ بروقت کاروائی کے نتیجے 9 ملزمان سمیت مرکزی ملزم شیر محمد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان نے چھاپے کے دوران شدید مزاحمت بھی کی، جس سے کسٹمز اہلکار زخمی اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کسٹمز حکام

پڑھیں:

حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔

آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔

چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔

سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔

چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔

شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق