بیرون ملک سے آنے والی منشیات کی کھیپ کا مرکزی ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
کراچی:
کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے بیرون ملک سے آنے والی منشیات کی کھیپ کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا۔
کسٹمز حکام کے مطابق منشیات جرمنی سے ڈاک کے ذریعے پاکستان منگوائی گئی تھی، برآمد کی جانے والی 10 ہزار سے زائد ایکٹسی پِلز کا وزن تقریباً ساڑھے 4 کلو اور مالیت 32 کروڑ سے زائد ہے۔
مرکزی ملزم شیر محمد ولد محمد جان نامی شخص ودیگر کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دسمبر میں کراچی ائیرپورٹ پہنچنے والی منشیات کے پارسل کو حاصل کرنے ایک شخص کامران خان ایئرپورٹ پہنچا تھا۔
کسٹمز حکام نے کامیابی سے جال بچھایا اور کورنگی میں واقع منشیات فروشوں کے اڈے کا پتہ لگایا۔بروقت کاروائی کے نتیجے 9 ملزمان سمیت مرکزی ملزم شیر محمد کو گرفتار کرلیا گیا۔
ملزمان نے چھاپے کے دوران شدید مزاحمت بھی کی جس سے کسٹمز اہلکار زخمی اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔
یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟
جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔
کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟
یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔
‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انسانی فریج جاپان گرمی