تھانہ اقبال مارکیٹ کی حدود میں تمام کیبنوں کو ہزاروں روپے ہفتہ فکس کردیے گئے
تھانہ مومن آباد سے معطل پولیس اہلکار ممتاز کو دکانوں، کیبنوں سے ہفتہ وصولی کیلئے رکھ لیا

(رپوٹ ایم جے کے)اورنگی ٹاؤن’ نان کسٹم چھالہ اسمگلنگ، منشیات و ماوا، گٹکا فروشی کا مرکز بن گیا، تھانہ اقبال مارکیٹ کی حدود میں تمام کیبنوں کو ہزاروں روپے ہفتہ فکس کردیے گئے، تھانہ مومن آباد سے معطل پولیس اہلکار ممتاز کو دکانوں، کیبنوں سے ہفتہ وصولی کے لئے رکھ لیا۔ باوثوق علاقہ ذرائع کے مطابق ضلع ویسٹ اورنگی ٹاؤن میں نان کسٹم چھالہ اسمگلنگ، منشیات و زہریلے ماوا، گٹکا فروشی کا مرکز بن گیا ہے، تھانہ اقبال مارکیٹ کی حدود میں تمام کیبنوں کو مؤکل فراہم کر دی گء ہے، انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق فی کیبن 35 سے 40 ہزار فکس جبکہ دکانوں اور کیبنوں سے ایڈوانس اور ٹائم پر ہفتہ وصولی کے لئے پی سی ممتاز کو رکھ لیا گیا ہے، بتاتے چلیں پی سی ممتاز کے حوالے سے کہ کچھ ماہ قبل جسے ایس ایس پی ویسٹ نے مومن آباد تھانہ سے معطل کیا تھا اس کے باوجود معطل پی سی ممتاز تھانہ اقبال مارکیٹ میں غیرقانونی کاموں کی مد میں ہفتہ وصول کر رہا ہے، اسکے علاوہ انٹیلی جنس افسر تھانہ اقبال مارکیٹ پی سی شہباز عرف کاشت اور پرائیویٹ بیٹر مبارک ایس ایچ او اقبال مارکیٹ شہباز یوسف کے نام پر ایرانی ڈیزل، غیرقانونی پیٹرول کے گیلن، نان کسٹم چھالہ، گٹکا ماوا اور منشیات فروشوں سے ہفتہ لاکھوں روپے بٹورنے میں سرگرم ہیں، ذرائع نے مزید بتایا کہ عرصہ دراز سے منصور نگر کٹ ہوٹل والی گلی میں محلہ کمیٹی کا ذمہ دار کاشف مقامی پولیس اور پرائیویٹ بیٹر کی سرپرستی میں کھلے عام گٹکا ماوا کا کاروبار چلا رہا جبکہ کیفے تسکین کے سامنے انٹیلیجنس افسر کی سرپرستی میں ماوا گٹکا کے کیبن آباد ہیں اور فٹبال چورنگی کے سامنے کیبن پر تھانہ اقبال مارکیٹ منشی کا سگا بھائی ثاقب کو بھی مؤکل فراہم کر دی گء ہے، منصور نگر کا مشہور گٹکا ماوا ڈیلر احسان اور ذیشان جو پہلے بھی کئی مقدمات میں نامزد ہیں پرائیویٹ بیٹر مبارک کی سرپرستی میں دھڑلے سے ماوا گٹکا کا کاروبار چلانے میں سرگرم ہیں، ایس ایچ او اقبال مارکیٹ شہباز یوسف کو علاقہ اقبال مارکیٹ میں ان سنگین جرائم کی مکمل اطلاعات ہیں پر اس کے باوجود بھی ایس ایس پی ویسٹ اور ڈی آئی جی ویسٹ کو جرائم سے پاک اوکے کی رپورٹ دینا ایس ایچ او تھانہ اقبال مارکیٹ کے روز کا معمول بن گیا ہے، علاقہ مکین اقبال مارکیٹ کا کہنا ہے کہ تھانہ اقبال مارکیٹ پرائیویٹ بیٹر مبارک، معطل اہلکار پی سی ممتاز، انٹیلیجنس افسر شہباز عرف کاشت اور تھانہ منشی کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرائی جائے اور علاقے کو جرائم سے پاک کیا جائے.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: تھانہ اقبال مارکیٹ پرائیویٹ بیٹر پی سی ممتاز بن گیا

پڑھیں:

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری

سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی  لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے  مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی


 

متعلقہ مضامین

  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ