کراچی: شہری کے ہاتھوں زخمی ہونے کے بعد ڈکیتی کا ڈھونگ رچانے والا ڈاکو گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
کراچی:
سائٹ ایریا پولیس نے شہری کی فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد ڈکیتی کی واردات کا ڈھونگ رچانے والے ڈکیت کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔
ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ کے مطابق گرفتار ملزم نے پہلے شہری کو لوٹا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا، شہری عمران نے بھی اپنے لائسنس یافتہ اسلحے سے فائرنگ کی، گرفتار ملزم شہری کی فائرنگ سے کمر پر گولی لگنے سے زخمی ہوا۔
ملزم نے اسپتال پہنچ کر ڈکیتی کی واردات کا ڈھونگ رچایا، کیماڑی پولیس نے شاطر ملزم کو گرفتار کرکے اس کے دوسرے ساتھی کی تلاش شروع کردی۔
ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزم نے سائٹ ایریا میں شہری سے وارادت کی تھی شہری کا قیمتی سامان موبائل اور موٹر سائیکل چھینی تھی گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ سائٹ ایریا میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گرفتار ملزم
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔