Jasarat News:
2026-07-24@02:17:39 GMT

مومن آباد میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4ملزمان زیرحراست

اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران سینٹرل، ویسٹ اور سہراب گوٹھ کے مختلف علاقوں میں پولیس کے مسلح ملزمان سے متعدد مقابلے ہوئے، جن کے نتیجے میں مجموعی طور پر 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جن میں 8 زخمی حالت میں جبکہ 2 ملزمان کو بلا ضرب حراست میں لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ مومن آباد کی پولیس نے بلاک 5 رحمان آباد گوجرنالہ کے قریب موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ دو طرفہ فائرنگ کے بعد 4 ملزمان عمران عزیز ولد محمد زبیر، عادل ولد عارف، معاویہ ولد محمد کمال اور عاقب ولد محمد رشید کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔اسی طرح تھانہ گلشنِ معمار کے علاقے بابو پتانی کے قریب پولیس کا مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا، جس میں 2 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالصمد ولد گل رسول (زخمی) اور نور محمد عرف ماہنور ولد عبد القیوم (بلاضرب) کے ناموں سے ہوئی، جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے۔سہراب گوٹھ کے علاقے تاج پیٹرول پمپ کے قریب بھی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 3 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزمان میں مون ولد اکرم اور ساحل ولد ندیم شامل ہیں، جبکہ جیشوا ولد انوکھ کو بلا ضرب گرفتار کیا گیا۔علاوہ ازیں سہراب گوٹھ کے ایک اور علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم عزیز اللہ ولد وزیر حکمت کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: زخمی حالت میں

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار