قتل کے مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان سعودی عرب سے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
راولپنڈی:
ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان کو سعودی عرب سے گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد اسحاق اور عرفان علی شامل ہیں، ملزمان کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار ملزمان پنجاب پولیس کو مطلوب تھے۔
ملزم محمد اسحاق گزشتہ 17 سال سے خوشاب پولیس کو مطلوب تھا جس کے خلاف سال 2009 میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ ملزم عرفان علی نارووال پولیس کو سال 2020 سے مطلوب تھا۔ ملزم کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹسز جاری کیے تھے۔
ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔ ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔