کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی کھلے گٹرنے بچے کی جان لے لی
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی گٹر میں گرنے سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق 3 سالہ بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق ہوا جس کی شناخت نعمان ولی کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ اسلام آباد کے تھانہ سنبل کی حدود میں پیش آیا ہے۔پولیس نے تین سالہ نعمان ولی کی ہلاکت پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد بچے کی لاش ورثا کے حوالے کی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق پبلک نیوز نے 13 دسمبر کو اسلام آباد میں گٹرز کے ڈھکن غائب ہونے کی نشاندہی کی تھی لیکن اس پر بروقت ایکشن نہ ہونے کے باعث یہ سانحہ پیش آیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سال 2023 میں بھی وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر آئی ٹین فور (I-10/4) میں باپ اور بیٹا گٹر میں گرنے سے جاں بحق ہوئے تھے، جہاں 15 سالہ عبدالرحمان کو بچانے کے لیے والد ارشد گٹر میں اترا تھا اور وہ بھی واپس نہیں لوٹ سکا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد گٹر میں
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔