Jasarat News:
2026-07-24@02:17:37 GMT

ایمان مزاری کی فوجی ترجمان کو عدالت بلانے کی درخواست

اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260108-01-8

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں انسانی حقوق کی کارکن ایڈووکیٹ ایمان مزاری نے اپنے خلاف عدالت میں زیر سماعت ’متنازع ٹویٹس کیس‘ پر اثر انداز ہونے کا الزام لگاتے ہوئے فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کو بطور گواہ عدالت بلانے کی
درخواست دائر کی ہے۔ بی بی سی کے مطابق اسلام آباد سیشن کورٹ میں دائر درخواست میں ایمان مزاری کا موقف ہے کہ پریس کانفرنس کے ذریعے ڈی جی آئی ایس پی آر نے ان کے خلاف بیان دیا، انھیں خود کش بمباروں کے لیے انسانی حقوق کا کارکن قرار دیا اور یہ الزام بھی لگایا کہ ان کی ڈوریاں بیرون ملک سے ہلائی جا رہی ہیں۔ایمان مزاری کے مطابق ایک سرکاری افسر ہونے کے ناطے پاک فوج کے ترجمان کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ عدالت میں چلنے والے مقدمے پر اثر انداز ہوں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو متعصبانہ قرار دیتے ہوئے اپنی درخواست میں ایمان مزاری کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کو بطور گواہ بلایا جائے اور ان پر جرح کی جائے کیوں کہ ان کے لگائے الزامات کے ’ثبوت‘ سامنے آنا کیس کے لیے ضروری ہے۔درخواست کے مطابق ’بد نیتی سے دیے گئے ان متعصبانہ بیانات پر اگر جرح نہ کی گئی تو مقدمہ خراب ہو گا۔ ایسا نہ ہونے کی صورت ملزموں کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا اور ضروری ہو گا کہ مقدمہ ہی کالعدم قرار دے دیا جائے۔جج افضل مجوکا نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو بطور گواہ طلبی کی درخواست پر استغاثہ کو نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے درخواست کی کاپی استغاثہ کو بھی فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن اتھارٹی کے سب انسپکٹر کی مدعیت میں ایمان مزاری، ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ اور دیگر افراد کے خلاف مقدمہ 22 اگست 2025 کو درج کیا گیا تھا جس میں کہا گیا کہ ملزم سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور ان کا یہ عمل ریاست مخالف ہے۔مقدمے میں کہا گیا کہ ملزم سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیموں کے بیانیے کی ترویج کر رہے ہیں اور منصوبہ بندی کے تحت ریاستی اداروں پر عوام کا اعتماد ختم کرنا اور ملک میں بے امنی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

مانیٹرنگ ڈیسک.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایمان مزاری

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری