لاہور، یونیورسٹی میں خودکشی کا معاملہ، 21 سالہ طالبہ ہوش میں آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
لاہور:
نجی یونیورسٹی کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کرنے والی 21 سالہ ڈی فارمیسی کی طالبہ کی حالت بہتر ہونے لگی ہے اور ہوش میں آگئی ہیں۔
لاہور جنرل ہسپتال کے چیئرمین میڈیکل بورڈ پروفیسر جودت سلیم نے پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر فاروق افضل کو طالبہ کی حالت پر تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ طالبہ آئی سی یو میں زیر علاج 21 سالہ طالبہ فاطمہ کی حالت میں نمایاں بہتری آئی ہے اور انہیں وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا۔
ڈاکٹر کے مطابق نجی یونیورسٹی کی زخمی طالبہ اب خود سانس لے رہی ہیں، آکسیجن سپورٹ جاری ہے اور ہیمو ڈائنامکس بھی مستحکم ہیں۔
: پروفیسر جودت سلیم نے پرنسپل کو طالبہ کے اب تک کے علاج اور آئندہ کے طبی لائحہ عمل سے متعلق مکمل آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ طالبہ مکمل ہوش میں آ گئی ہیں، جی سی ایس لیول 14/15 ریکارڈ کیا گیا اور اپنے گھر والوں سے بات چیت بھی کی ہے۔
مزید پڑھیںطالبہ کی مبینہ خودکشی، یونیورسٹی کی تیسری منزل سے چھلانگ لگانے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی
انہوں نے بتایا کہ نیورو سرجیکل ٹیم متحرک ہے، ریڑھ کی ہڈی کی ممکنہ سرجری سے متعلق کل دوبارہ اہم جائزہ لیا جائے گا۔
خیال رہے کہ دو روز قبل لاہور کی نجی یونیورسٹی میں ڈی فارم کی طالبہ 21 سالہ طالبہ فاطمہ نے بلڈنگ کی تیسری منزل سے کود کر خودکشی کی کوشش کی تھی تاہم انہیں تشویش ناک حالت میں پہلے یونیورسٹی کے اسپتال اور بعد ازاں جنرل اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
بعد ازاں طالبہ کی یونیورسٹی کی تیسری منزل سے چھلانگ لگانے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی اور اس حوالے سے تحقیقات بھی کی گئی تھیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی تیسری منزل سے یونیورسٹی کی طالبہ کی
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔