وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بیجنگ پولیس کالج کا دورہ،ہائی ٹیک ٹریننگ کے مختلف سیکشن دیکھے
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
ویب ڈیسک :وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چین میں بیجنگ پولیس کالج کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے بیجنگ پولیس کالج کے ہائی ٹیک ٹریننگ کے مختلف سیکشن دیکھے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے بیجنگ پولیس کی جانب سے گاڑیوں کے ذریعے ملزمان کو پکڑنے کا زبردست مظاہرہ دیکھا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے بیجنگ پولیس کی پیشہ وارانہ مہارت اور تربیت کے شاندار معیار کو سراہا۔
گھڑ سواری میں پاکستان کا تاریخی اعزاز، عثمان خان عالمی رینکنگ میں سرفہرست
محسن نقوی نے اعلی کارکردگی کے بہترین مظاہرے پر گاڑیوں کے خصوصی اسکواڈ کو بھرپور داد دی، انہوں نے کہا کہ وہیکلز سکواڈ کی پیشہ وارانہ صلاحیتیں اور بہترین تربیت دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی کے تمام اے ایس پیز ایک ماہ کی ٹریننگ کے لیے بیجنگ پولیس کالج آئیں گے، نیشنل پولیس اکیڈمی اور بیجنگ پولیس کالج کے درمیان تعاون کو بڑھایا جائے گا,پاکستانی پولیس افسران کو بھی جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت دی جائے گی، اس ضمن میں نیشنل پولیس اکیڈمی اور بیجنگ پولیس کالج کے درمیان تعاون کے لئے معاہدہ کریں گے۔
نجی یونیورسٹی کی زخمی طالبہ کے علاج کیلئےقائم میڈیکل بورڈ کی تشکیل نو
بیجنگ پولیس کالج کے صدر وو وائی نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو ٹیکنالوجی بیسڈ تعلیمی و عملی تربیت بارے آگاہ کیا، بریفنگ میں کہا گیا کہ بیجنگ پولیس کالج میں تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے ساتھ اے ائی کی ٹریننگ بھی دی جاتی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی