2025-08-19@12:30:54 GMT
تلاش کی گنتی: 27204

«کی نشاندہی پر»:

(نئی خبر)
    سردار ایاز صادق، جامعہ نعیمیہ اور حلقہ کی تبدیلی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبال سردار ایاز صادق اُن چند منفرد اسپیکرز میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے بحثیت سپیکر ایسی روایات قائم کیں جو اس سے قبل پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں کم ہی دیکھنے کو ملتی ہیں۔ ان کی نمایاں کوششوں میں سے ایک غیر معمولی اقدام عام شہریوں، بالخصوص طلبہ، کے لیے پارلیمنٹ کے دروازے کھول دینا تھا تاکہ وہ قانون سازی کے عمل اور عوامی نمائندوں کے طریقۂ کار کو اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں۔ یہ محض رسمی یا نمائشی قدم نہ تھا بلکہ عوام اور پارلیمان کے درمیان فاصلے کو کم کرنے کی ایک سوچے سمجھے منصوبے کے...
    ایشیا کے امیر ترین آدمی مکیش امبانی کو اپنی کمپنی سے کتنی تنخواہ ملتی ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی، جن کی دولت کا تخمینہ 98 ارب ڈالر لگایا جاتا ہے، ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔حیران کن طور پر وہ گزشتہ 5 برس سے کمپنی میں بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ہیں۔یہ فیصلہ انہوں نے کووڈ-19 وبا کے دوران کیا تھا، جب دنیا بھر کی کمپنیوں کو مالی مشکلات کا سامنا تھا۔ اس سے قبل 2008 سے 2020 تک مکیش امبانی کو ریلائنس کی طرف سے سالانہ 15 کروڑ بھارتی روپے بطور تنخواہ ادا کیے جاتے تھے۔ کمپنی کے گوشواروں کے مطابق وہ کسی قسم کے...
    اسلام آباد: کیپٹن عزیر محمود ملک شہید کی پہلی برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ پاک وطن کی مٹی میں ان گنت شہداء کا خون شامل ہے، شہادتوں کا یہ سفر پاکستان کے وجود میں آنے سے لے کر اب تک جاری ہے۔ کیپٹن عزیر محمود ملک شہید نے 11 اگست 2024 کو وادی تیرہ میں وطن دشمنوں کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ شہادت کے وقت کیپٹن عزیر محمود ملک کی عمر 24 برس تھی، شہید نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے۔ کیپٹن عزیر محمود ملک شہید کے والد نے اپنے احساسات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن عزیر میرا سب سے چھوٹا بیٹا تھا جو...
    ممبئی کی موسیقی کی دنیا کی پہچان آشا بھوسلے کی پوتی اور گلوکارہ زنئی بھوسلے نے کرکٹر محمد سراج کے ساتھ اپنے تعلقات پر جاری قیاس آرائیوں کا ایک بار پھر خاتمہ کر دیا۔ رواں سال کے آغاز میں محمد سراج نے زنئی بھوسلے کی سالگرہ میں شرکت کی تھی۔ تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں تو شائقین نے یہ نتیجہ نکال لیا کہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ مگر جلد ہی دونوں نے انسٹاگرام پر واضح کیا کہ وہ ایک دوسرے کو بہن اور بھائی کے طور پر دیکھتے ہیں۔ اب 9 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر زنئی بھوسلے نے محمد سراج کو راکھی باندھ کر اس رشتے پر دوبارہ...
    مظفرآباد: اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) نے معذور افراد کی فلاح کے لیے انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے مظفرآباد میں جدید فری لانسنگ حب قائم کیا۔ ایس سی او خصوصی افراد کو ڈیجیٹل مہارتیں سکھا کر روزگار کے نئے دروازے کھول رہا ہے جبکہ ایس سی او ہنر کے ساتھ خود اعتمادی اور امید کی بحالی کا بھی ضامن ہے۔ مظفرآباد کی عجوہ، عزم کی وہ کہانی جسے ایس سی او نے خواب دیکھنے کے لیے نئی آنکھیں دیں۔ عجوہ کے والد نے بیٹی کے عزم و ہمت کی کہانی سناتے ہوئے کہا: کہ میرا نام سید ابرار حسین شاہ ہے اور میں مظفرآباد آزاد کشمیر کا رہائشی ہوں، میری ایک بیٹی عجوہ ہے جو پیدائشی...
    پاکستان کی کہانی اُن لوگوں کی زبانی جنہوں نے آزادی کی قیمت قربانیاں دے کر چکائی۔ یوم آزادی کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے انجینیئر محمد صادق خان سے خصوصی ملاقات کی گئی۔ آزاد کشمیر کے ہیرو محمد صادق خان، جدوجہدِ آزادی کا حصہ رہ چکے ہیں۔ انجینیئر محمد صادق خان کا کہنا تھا کہ ہم جانتے تھے کہ ایک ملک ایسا بنا ہے جہاں ’’لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ‘‘ قانون ہوگا، کشمیر کو آزاد کروانے والوں کا نظریہ بھی یہی تھا کہ یہ ملک اسلامی ہو۔ انجینئر محمد صادق خان نے کہا کہ اسلام کے نام پر ملک بننے کے بعد ہندوؤں کے ساتھ رہنے کا کوئی جواز نہ رہا، پاکستان بننے...
     ویب ڈیسک :خیبرپختونخوا حکومت نے موجودہ بلدیاتی حکومتوں کی مدت بڑھانے کے بجائے نئے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جو دیگر صوبوں میں بلدیاتی انتخابات سے مشروط ہوں گے۔ دوسری جانب بلدیاتی نمائندوں کی تنظیم لوکل کونسل ایسوسی ایشن نے بھی مقررہ وقت میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کی صورت میں عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات 2 مرحلوں میں کرائے گئے تھے۔  پہلے مرحلے کے انتخابات 19 دسمبر 2021ء  کو ہوئے تھے لیکن بلدیاتی حکومتوں کی تشکیل 31 مارچ 2022ء  کو ہوئی  جب کہ دوسرے مرحلے کے انتخابات پہاڑی علاقوں میں جون 2022ء  کو ہوئے اس طرح میدانی علاقوں میں بلدیاتی حکومتیں 31 مارچ 2026ء  اور پہاڑی علاقوں میں...
    انقرہ(انٹرنیشنل ڈیسک) اتوار کی شام شمال مغربی ترک صوبے بالکیسر میں چھ اعشاریہ ایک شدت کا زلزلہ آیا، جس نے چند ہی لمحوں میں کئی عمارتوں کو زمین بوس کر دیا۔ زلزلے کا مرکز سندر گڑھ قصبہ تھا جہاں کے مناظر دل دہلا دینے والے تھے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ایک 81 سالہ خاتون کو ملبے سے زندہ نکالا گیا، لیکن وہ تھوڑی دیر بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ 16 عمارتیں مکمل طور پر تباہ اور 29 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے شام 7 بج کر 53 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ ترکی کی ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی نے کہا کہ اور استنبول تک محسوس کیا گیا۔...
    قومی ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں کہا گیا کہ تحفظ ناموس رسالت قانون کا دفاع کریں۔ اقلیتوں کے تحفظ کے بل کی آڑ میں 295-C قانون کو مبینہ طور پر ختم کرنے کا ہدف بنایا جا رہا ہے۔ صدر مملکت، سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور اقلیتوں کے تحفظ کے بل پر دستخط نہ کریں، توہین رسالت، توہین مذہب و شعائر اسلام کی مرتکب افراد کیخلاف قانون و انصاف پر مبنی ٹرائل کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی ایکشن کمیٹی کے صدر و سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان لیاقت بلوچ کی صدارت اور جمعیت علماء پاکستان کے سیکریٹری جنرل پیر سید صفدر شاہ گیلانی کی میزبانی میں اجلاس لاہور میں پارٹی کے مرکزی دفتر میں ہوا۔ ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،...
    پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر جواد احمد کی آواز میں خصوصی ملی نغمہ جاری کردیا گیا۔ اس نغمے میں جواد احمد نے اپنی بہترین آواز سے سُر بکھیرے ہیں۔ نغمے کے بول قومی ترانے "پاک سر زمین شاد باد" کی پہلی سطر سے متاثر ہیں اور پاکستانی قوم کی ہمت، بہادری اور محنت کو اجاگر کرتے ہیں۔ یہ نغمہ ملک کی مختلف اقوام کی یکجہتی، جذبے اور قومی اتحاد کی عکاسی کرتا ہے۔ نغمے میں وطن کے محافظوں کو شیر اور شاہین سے تشبیہ دی گئی ہے، جبکہ ہر لائن میں حب الوطنی اور پاکستان سے محبت کا جذبہ نمایاں ہے۔ یہ نغمہ قوم میں جذبۂ حب الوطنی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو بتا...
    اترکاشی سانحے پر بھارت میں بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار کی نااہلی اور فوجی نقصانات چھپانے کی کوششوں  کے ساتھ ساتھ ناقص منصوبہ بندی بے نقاب ہو گئی ہے۔ بھارت میں پیش آنے والے تمام سانحات میں مودی حکومت کی نااہلی ثابت ہو رہی ہے اور اترکاشی کا سانحہ ان ہی کھوکھلے دعووں اور ناقص کارگردی کی تازہ مثال ہے۔ بھارتی جریدے منٹ کے مطابق اترکاشی میں شدید بارش کے بعد سیلاب اور مٹی کا تودہ گرنے سے متعدد بھارتی فوجی اور 50 سے زائد افراد لاپتا ہیں۔ دھارالی گاؤں اترکاشی میں موسلا دھار بارش سے مکانات، سڑکیں اور بستیاں تباہ ہو گئی ہیں جب کہ بھارتی فوجی تنصیبات بھی تباہ  ہوئی ہیں۔ رپورٹ میں ماہرین کے...
    مرکزی نائب صدر شیعہ علماءکونسل کا کہنا ہے کہ ناموس رسالت(ص) پر ہماری جانیں قربان، مگر توہین مذہب کے نام پر کاروبار کا راستہ روکنا ہوگا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین مذہب کیس کی سماعت کے دوران جو حقائق منظر عام پر آئے، چشم کشا ہیں، تحقیقاتی کمشن کی تشکیل کا فیصلہ قابل تحسین، تائید کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے مطالبہ کیا ہے کہ توہین مذہب کے جھوٹے الزام پر بھی وہی سزا رکھی جائے، جو مجرم کیلئے ہے، تاکہ اسلام اور پاکستان کی بدنامی کو روکا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت پر ہماری جان مال عزت و آبر و قربان، توہین رسالت(ص) کے کسی ملزم کو...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: یہ آپ کی آواز نہیں ہے جو آپ کو بتاتی ہے کہ آپ کافی نہیں ہیں۔ یہ کسی اور کے الفاظ اور اعمال ہیں جنہیں آپ نے اندرونی طور پر قبول کرلیا ہے۔ ایسے معاشرے میں جہاں شہادت کو اکثر محبت کا مترادف سمجھا جاتا ہے، آپ وہ ہیں جو واقعی بغیر زیادہ انحصار محسوس کیے اور شاید خود سے محبت کے ایک صحت مند احساس کے ساتھ محبت کرنے کے قابل ہیں۔ جیسے جیسے آپ اپنی زندگی میں گیئر تبدیل کرتے ہیں، یہ یقینی بنائیں کہ جب آپ اپنے آپ سے محبت کرنا جاری رکھتے ہیں، تو آپ دوسروں سے بھی محبت کرنا جاری رکھتے ہیں اور جب آپ دوسروں سے محبت...
    وطن کی مٹی میں ان گنت شہدا کا خون شامل ہے اور یہ قربانیوں کا سلسلہ قیامِ پاکستان سے آج تک جاری ہے۔ انہی جان نثاروں میں شامل کیپٹن عزیر محمود ملک شہید کی پہلی برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ کیپٹن عزیر محمود نے 11 اگست 2024 کو خیبر پختونخوا کے وادیٔ تیرہ میں وطن دشمنوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ اس وقت ان کی عمر صرف 24 برس تھی۔ شہید اپنے پسماندگان میں والدین اور بہن بھائیوں کو چھوڑ گئے۔ شہید کے والد نے اس موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ عزیر ان کا سب سے چھوٹا بیٹا تھا۔ وہ 13 جنوری 2000 کو پیدا ہوئے،...
    کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVLC) اور درخشاں پولیس نے مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں کے بعد 3 زخمیوں سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں میں اسلحہ، چوری شدہ گاڑیاں، موٹرسائیکلیں اور دیگر قیمتی سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کا تعلق بین الصوبائی کار لفٹنگ گروہ سے بتایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل اورنگی ون ڈویژن اور اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود میں اورنگی ٹاؤن نمبر 11، حوا گوٹھ شراب خانے کے قریب کارروائی کے دوران پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔ زخمی ڈاکوؤں کو فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان ایس...
    اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا کہ ان کا نیا منصوبہ، جس کے تحت غزہ میں جنگ کو وسعت دے کر باقی ماندہ حماس کے مضبوط گڑھ کو نشانہ بنایا جائے گا، جنگ ختم کرنے کا سب سے بہترین طریقہ ہے۔ انہوں نے بڑھتی ہوئی بین الاقوامی اور داخلی مخالفت کے باوجود اس حکمت عملی کا دفاع کیا۔ یروشلم میں پریس کانفرنس کے دوران نیتن یاہو نے کہا کہ یہ نیا آپریشن انتہائی مختصر مدت میں مکمل کیا جائے گا تاکہ جنگ کو جلد ختم کیا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: جنگ کے 22 ماہ بعد، جو حماس کے 2023 میں اسرائیل پر حملے سے شروع ہوئی تھی، اسرائیل اندرونی تقسیم کا شکار ہے، ایک طبقہ جنگ بندی...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقوام عالم کے ساتھ کھڑا ہے، اور ان کی مذہبی آزادی کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اقلیتوں کی فلاح و بہبود حکومت کے ترجیحی فرائض میں شامل ہے، اور ان کی ناقابلِ فراموش خدمات کو قومی اثاثہ سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ آج پاکستان میں اقلیتوں کو تمام شہری و مذہبی حقوق حاصل ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 11 اگست 1947 کی تاریخی تقریر اقلیتوں کے محفوظ مستقبل کی...
    اسلام آباد  (آئی  این پی )نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ ہاکان فدان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزرائے خارجہ نے غزہ پر اسرائیل کے مکمل فوجی قبضے کے منصوبے کی شدید مذمت کی۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسرائیل کے مکمل فوجی قبضے کے منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔انہوں نے فوری اور بلا تعطل انسانی امداد کی فراہمی، اور اسرائیلی کارروائیوں میں جاری استثنیٰ کے خاتمے پر زور دیا، غزہ کی حالیہ صورتحال پر بھی پاکستان اور ترکیہ مسلسل رابطے میں ہیں اور انسانی بحران کے حل کے لیے عالمی برادری سے فوری اقدامات...
     اسلام آباد( خبرنگار خصوصی ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے اپوزیشن رہنما اسد قیصر کی پریس کانفرنس کو گمراہ کن اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے ملکی معیشت کے بارے میں بے بنیاد بیانات عوامی مفاد کیخلاف ہیں، کیا اپوزیشن کو یہ قابل قبول نہیں ترسیلات زر 38 ارب ڈالر پہنچ گئی ہیں، کرنٹ اکائونٹ سرپلس 2.1 ارب ڈالر ہو گیا ہے۔ اپوزیشن رہنما اسد قیصر کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا مہنگائی میں کمی آ رہی ہے، برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، سٹاک مارکیٹ مسلسل اوپر جا رہی ہے اور معیشت ترقی کر رہی ہے، کیا آپ کو یہ قبول نہیں ؟ انہوں نے...
    واضح رہے کہ جرمنی نے دو روز پہلے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا اعلان کیا تھا، جرمنی امریکا کے بعد اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جرمن چانسلر فریڈرک مرز کا کہنا ہے کہ غزہ میں فوجی آپریشن میں توسیع کی وجہ سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جرمن میڈیا کو انٹرویو میں چانسلر مرز کا کہنا تھا کہ ہم ایسے تنازع میں ہتھیار فراہم نہیں کرسکتے، جسے صرف فوجی کارروائیوں سے حل کرنے کی کوشش ہو رہی ہو، جس سے لاکھوں عام شہریوں کی جان جا سکتی ہو اور جس میں پورے غزہ کا انخلا درکار ہو۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے یہ لوگ...
    وزیر اطلاعات سندھ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے 5 اگست کو یوم استحصال کشمیر پر 9 مئی جیسے احتجاج کی کال دی، بانی چاہتے ہیں ملک میں زیادہ سے زیادہ بے چینی پھیلائیں، عوام اب بانی کیلئے ملک کے خلاف چلنے کو تیار نہیں، پی ٹی آئی کی 9 مئی کے بعد دوبارہ کچھ کرنے کی ہمت نہیں ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ بھارتی ایئر چیف کا بیان فیس سیونگ کی کوشش ہے۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دی، بھارتی حکومت اور بھارتی فوج جھوٹے بیانات کا سہارا لے رہی ہے، بدترین...
    ایم کیو ایک پاکستان کے چیئرمین کا معرکہ حق جشن آزادی کے سلسلے میں اورنگی ٹاؤن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس ملک کی آزادی کا احترام ہمارے خون میں شامل ہے، جنہوں نے پاکستان بنانے کے لئے دو بار ہجرت کی وہ اورنگی کے لوگ ہیں، اس یوم آزادی کو ماہ آزادی کے طور پر منانے کا فیصلہ ایم کیو ایم کا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان بنانے کا شکریہ، جس قوم نے پاکستان بنایا ہے وہ آج میرے سامنے بیٹھی ہے۔ ایم کیو ایک پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے معرکہ حق جشن آزادی کے سلسلے میں اورنگی ٹاؤن میں منعقدہ...
    چترال: علم و خدمت سے ملت کا مستقبل تابناک بنانے والے ہیروز کو خراج تحسین کیا جا رہا ہے، پاکستان کے مستقبل کے معمار سماجی کارکن ہدایت اللہ کی درخشاں کہانی سامنے آگئی۔ ہدایت اللہ کہتے ہیں کہ میراتعلق چترال سے ہے اور 1988 سے طلبہ کی خدمت کر رہا ہوں، الخدمت فاؤنڈیشن کے توسط سے چترال کے طلبہ کے لیے ایک ہاسٹل بنایا، جس کی وجہ سے چترال کے طلبہ سے باہمی رابطہ رہا اور مسائل کا پتہ چلا۔ سماجی کارکن کا کہنا تھا کہ تعلیم کے علاوہ آگے جانے کا کوئی راستہ نہیں، ایک بار بار فیل ہونے والے بچے کو حوصلہ دیا اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی، طالب علم نے...
    پشاور: آج سے تقریباً ایک سال پہلے، 2024 کے دوران خیبر پختونخوا کا ضلع کرم پاکستان میں تقریباً ہر نیوز ہیڈلائن کی زینت تھا اور فرقہ ورانہ لڑائیوں کے نتیجے میں سیکڑوں بے گناہ افراد اپنی جان قربان کر چکے تھے۔ ٹل، پاڑا چنار مین شاہراہ بند تھی اور زندگی مشکل تھی مگر آج، اگست 2025 کے کُرم کو دیکھیں تو الحمد للہ، چیزیں خاصی بہتر نظر آتی ہیں- کچھ مقامات پہ فتنتہ الخوارج کی وجہ سے ہونے والے اکا دکا چھوٹے واقعات کے علاوہ کچھ بھی برا نظر نہیں آ رہا۔ ایسا کیا ہوا؟؟ روڈ پروٹیکشن فورس (RPF) کا قیام کیسے کیا ہے اور اس کو کیسے عمل میں لایا گیا؟ لوگوں نے ہزاروں کی...
    چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے جو اس بار پارٹی چھوڑ کر گیا، اس کے لیے واپسی کا کوئی راستہ نہیں ہوگا اور جو جماعت میں اپنے لیے کام کر رہا ہے، وہ اپنا قبلہ درست کرے۔اورنگی ٹاؤن میں ایم کیو ایم پاکستان کے تحت جشنِ آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی چیئرمین خالد مقبول صدیقی، ایم کیو ایم رہنما امین الحق، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ماہ مئی میں پاک افواج نے بھارت کا ناقابلِ شکست ہونے کا تاثر ختم کر دیا اور دنیا اب بھارت کو مختلف نظر سے دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018 میں...
    اپنے ملک کی برائیاں تو ہر دم سننے کو ملتی ہیں۔ لگتا ہے کہ ہم اس کام سے ایک منفی لذت کشید کرتے ہیں۔ یہ بات تو بالکل درست ہے کہ مادر وطن میں خرابیاں بہت زیادہ ہیں۔ عرض کرنے میں بھی کوئی کلام نہیں کہ اگر اچھائیاں تلاش کرنے کی سعی کی جائے تو وہ بھی ان گنت ہیں۔ سماج کے اکثر لوگ بہترین ہیں۔ ان کی اچھائی ہر منفی نکتہ پر غالب ہے۔ اس کا عموماً ذکر نہیں ہوتا۔ ایک اور سنجیدہ بات بھی ہے۔ لوگوں کی واضح اکثریت ‘ اپنی اپنی سطح پر کچھ نہ کچھ بہتر کام کرنے کی تڑپ ضرور رکھتی ہے۔ اس میں عمر اور جنس کی کوئی قید نہیں ۔ دوسروں کی کیا...
    پاکستان ایک مشکل وقت سے گزر رہا ہے، اس کا احساس سنجیدہ افراد اور اہل دانش کی سطح پر پایا جاتا ہے،اگرچہ کچھ لوگ ملک کی ایک ایسی تصویر پیش کرتے ہیں جو حقایق سے زیادہ جذباتیت کی عکاسی کرتی ہے۔ اس وقت ملک کو جن اہم مسائل کا سامنا ہے، ان میں معیشت ، سیکیورٹی، دہشت گردی ، گورننس ، عوامی مفادات کی عدم ترجیحات ،احتساب اور عدم شفافیت جیسے امور شامل ہیں۔ حکمرانو اور عوام یا اہل دانش کی سطح پر موجود بیانیہ میں بہت زیادہ فرق ہے۔ حکمرانو اور عوام کے درمیان میں خلیج بڑھ رہی ہے۔ اس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں ۔لیکن ایک وجہ تمام طاقتور فریق اپنے اپنے آئینی اور قانونی دائرہ کار میں...
    بھارتی فضائیہ کے سربراہ اے پی سنگھ نے بھارت کے لیے عالمی ہزیمت کا سبب بننے والی 4 روزہ جنگ میں پاکستان کے 5 لڑاکا طیاروں سمیت 6 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ انھوں نے بغیر کسی ثبوت کے یہ دعوے کر کے بھارتی ایئر فورس کی پیشہ ورانہ اہلیت پر مزید سوالات کھڑے کر دیے۔ پاکستان نے بھارت کو چیلنج کیا کہ دونوں ممالک اپنے طیاروں کی فہرستیں آزاد ماہرین کے سامنے پیش کریں تاکہ حقیقت دنیا پر آشکار ہو لیکن خدشہ ہے بھارت ایسا کرنے سے کترائے گا۔ پاکستان کے خلاف بھی بھارت کا رویہ ہمیشہ الزام تراشی اور جارحیت پر مبنی رہا ہے۔ ہر داخلی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا بھارتی حکومت کی پرانی...
    وفاقی وزیر اطلاعات کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ 9 مئی کو ایک سازش رچائی گئی، ریاستی اداروں پر حملے ہوئے، اس سنگین جرم پر قانون کے مطابق سزائیں سنائی گئیں، ان سزاؤں کے تمام فیصلے شفاف اور فیئر ٹرائل کے بعد ہوئے۔ اپوزیشن کو اسی بات کی تکلیف ہے کہ سازش کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اپوزیشن راہنما اسد قیصر کی پریس کانفرنس کو گمراہ کن اور حقائق کے منافی قرار دے دیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کے بارے میں گمراہ کن بیانات عوام کے حق میں نہیں، کیا آپ کو یہ قابل قبول نہیں...
    11 اگست کو پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’’آپ آزاد ہیں۔ آپ آزاد ہیں اپنے مندروں میں جانے کے لیے۔ آپ آزاد ہیں اپنی مسجدوں میں جانے کے لیے اور ریاست پاکستان میں اپنی کسی بھی عبادت گاہ میں جانے کے لیے۔ آپ کا تعلق کسی بھی مذہب ذات یا نسل سے ہو۔ ریاست کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔‘‘ اسی تناظر میں پاکستان میں 11 اگست کو اقلیتوں کا قومی دن منایا جاتا ہے۔ اس اہم دن کے موقع پر ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں ایک خصوصی مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں حکومت اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا۔ فورم...
    اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پاکستان کے سپاہی دشمن کو نیست و نابود کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں چاہے وہ زمین کے کونے میں ہو یا پہاڑ کی چوٹی پر، پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں اور بہادری پاک وطن کی حقیقی ڈھال ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بلوچستان کے علاقے ژوب میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے سپاہی دشمن کو نیست و نابود کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں چاہے وہ زمین کے کونے میں ہو یا پہاڑ کی چوٹی پر، پاک فوج کے جوانوں کی...
    ترجمان کے پی حکومت نے کہا کہ پرتگال اسکینڈل کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئیں، تحقیقات کے بعد پنجاب کے 10 کھرب روپے پرتگال میں ہی برآمد ہوں گے، جعلی حکومت نے صرف ڈھائی سال میں 78 سال کے کرپشن کے ریکارڈز توڑ دیے ہیں لیکن عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ایک ہزار ارب روپے سے زائد کے مالی اسکینڈل کا سراغ پرتگال میں لگ گیا لہٰذا اس اسکینڈل کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئیں کیونکہ پنجاب کے عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ پہلے لندن اور اب پرتگال بھی منتقل کیا جا رہا ہے جس سے اہم شخصیات نے جائیدادیں خریدی ہیں۔ بیرسٹر سیف...
    —فائل فوٹو قومی ایئر لائن کی پیرس سے لاہور کی پرواز پی کے 734 دو روز بعد بھی اڑان نہ بھر سکی۔دوسری طرف غیر ملکی ایئر لائن کی دبئی سے کراچی کی پرواز میں 6 گھنٹے کی تاخیر ہوئی، پرواز صبح 10 بج کر 45 منٹ پر کراچی پہنچی تھی۔دو دن سے اڑان نہ بھرنے والی قومی ایئر لائن کی پیرس سے لاہور کی پرواز کے مسافر شدید پریشان ہیں۔مسافروں کا کہنا ہے کہ پرواز 8 اگست کی شام ساڑھے 5 بجے پیرس سے لاہور کے لیے روانہ ہونا تھی۔انہوں نے کہا ہے کہ خواتین، بچوں سمیت مریض پیرس ایئر پورٹ پر پریشان ہیں، کچھ نہیں بتایا جا رہا ہے کہ پرواز کب روانہ ہو سکے گی۔ترجمان قومی ایئر لائن...
    کے پی وزیراعلیٰ نے کہا کہ فارم 47 کی مانگے تانگے کی حکومت ہم پر مسلط کی گئی، سابق حکومتوں کی کرپشن کو ہمارے خلاف ہتھیار بنایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین و قانون نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی، عوامی نمائندوں کو بلاوجہ نا اہل کرکے ان کے حقوق چھینے جا رہے ہیں، الیکشن کے دوران ملک بھر میں ہم سے مینڈیٹ چوری کیا گیا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ فارم 47 کی مانگے تانگے کی حکومت ہم پر مسلط کی گئی، سابق حکومتوں کی کرپشن کو ہمارے خلاف ہتھیار بنایا جا رہا ہے، کوہستان اسکینڈل صوبے کا نہیں بلکہ وفاق کا معاملہ ہے،...
    تحریک تحفظ آئین پاکستان کے راہنماوں کی پریس کانفرنس کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ آج کل شوشہ چھوڑا جا رہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم لائی جا رہی ہے، 27 ویں آئینی ترمیم کا جو شو شہ آرہا ہے اس پر وکلا تحریک کا آغاز کر رہے ہیں، ہم نے تہیہ کیا ہے کہ پارلیمان کے اندر اور باہر سب فورمز کو استعمال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے راہنماء اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے جنرل (ر) باجوہ کو مدت ملازمت میں توسیع دے کر غلطی کی جس پر معذرت کرتے ہیں، آج ملک کا موجودہ نظام عملاً نہ آئینی ہے اور نہ قانونی ہے بلکہ اس...
    امریکی صدر کے مشکور ہیں جن کی وجہ سے پاک بھارت سمیت کئی جنگیں رکیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان امریکی صدر ٹرمپ کا انتہائی مشکور ہے جن کی بدولت پاک بھارت سمیت کئی جنگیں رک گئیں۔امریکا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارتی جارحیت نے خطے کو ایک خطرناک طور پر بھڑکنے والی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا، جہاں کسی بھی غلطی کی وجہ سے دو طرفہ تصادم بہت بڑی غلطی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان صدر ٹرمپ کا انتہائی مشکور ہے جن کی اسٹریٹجک لیڈشپ کی بدولت نا صرف انڈیا...
    معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان مایا خان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں، ان کا ایک حالیہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس وائرل ویڈیو میں مایا خان نے اپنے وزن میں کمی اور اس سے جڑے تجربات پر بات کی۔ مایا خان نے انکشاف کیا کہ زائد وزن کے باعث انہیں طویل عرصے تک تنقید، تضحیک اور فیشن انڈسٹری سے دوری کا سامنا کرنا پڑا۔ اداکارہ کے مطابق ڈیزائنرز بھی ان کے لیے مناسب سائز کے کپڑے مہیا کرنے سے قاصر تھے اور ایکس ایل یا ڈبل ایکس ایل کپڑوں کیلئے منع کردیتے تھے جس سے انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔  مایا خان کے ان بیانات پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب...
    تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماوں کی پریس کانفرنس کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ آج کل شوشہ چھوڑا جا رہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم لائی جا رہی ہے، 27 ویں آئینی ترمیم کا جو شو شہ آرہا ہے اس پر وکلا تحریک کا آغاز کر رہے ہیں، نے تہیہ کیا ہے پارلیمان کے اندر اور باہر سب فورمز کو استعمال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے جنرل (ر) باجوہ کو مدت ملازمت میں توسیع دے کر غلطی کی جس پر معذرت کرتے ہیں، آج ملک کا موجودہ نظام عملاً نہ آئینی ہے اور نہ قانونی ہے بلکہ اس وقت ملک...
    مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم حقیقی) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ ٹریفک حادثے میں بہن بھائی کی موت کے بعد احتجاج کرنے والے عوام کے خلاف ہی ایف آئی آر درج کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے لکی ون کے قریب واٹر ٹینکر حادثے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واٹر ٹینکرز اور ڈمپروں کو شہریوں کو کچلنے کا لائسنس سندھ گورنمنٹ نے دیا ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ 12 ا پریل کو ہمارا احتجاج کسی قوم کیخلاف نہیں، ٹینکر اور ڈمپر مافیاز کیخلاف تھا کیونکہ ہیوی ٹریفک کی زد میں آکر مارے جانے والے لوگوں...
    بانی پی ٹی آئی کی کوشش تھی کہ 9مئی کو ملک کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچا سکے، شرجیل میمن WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو بانی پی ٹی آئی کی کوشش تھی کہ ملک کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچا سکے۔میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 9 مئی کو جو کیا اس کے بعد ان میں ایسی حرکت کی ہمت نہیں ہوئی، یوم استحصال کشمیر پر بھی 9 مئی کی سوچ کی طرح انہوں نے احتجاج کی کال دی تھی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ میری گزارش ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ...
    غزہ پر قبضے کے اسرائیلی اعلان کے بعد اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں سے لاکھوں فلسطینی بے گھر ہو رہے ہیں، اسرائیلی اقدامات جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی کابینہ کے غزہ پر قبضے کے منصوبے کی مذمت کرتا ہے۔ غزہ پر قبضے کے اسرائیلی اعلان کے بعد اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیلی حملوں سے لاکھوں فلسطینی بے گھر ہو رہے ہیں، اسرائیلی اقدامات جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ...
    ترکیہ کے وزیر خارجہ کے ساتھ ایک ٹیلیفونک گفتگو میں وزیر خارجہ نے اسرائیل کے مکمل فوجی قبضے کے منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے فوری اور بلا تعطل انسانی امداد کی فراہمی اور اسرائیلی کارروائیوں میں جاری استثنا کے خاتمے پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ ہاکان فدان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزرائے خارجہ نے غزہ پر اسرائیل کے مکمل فوجی قبضے کے منصوبے کی شدید مذمت کی۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسرائیل کے مکمل فوجی قبضے کے منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے...
    اسلام آباد ائیرپورٹ 8دن بند رہنے کی خبریں درست نہیں، ترجمان ائیرپورٹ اتھارٹی کی تردید WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ترجمان ائیرپورٹ اتھارٹی نے اسلام آباد ائیرپورٹ 8 دن کے لیے بند رہنے سے متعلق خبروں کی تردید کردی ۔ترجمان ائیرپورٹ اتھارٹی کا کہناہے کہ اسلام آباد ائیرپورٹ 8 دن کیلئے بند رہنے سے متعلق خبریں درست نہیں تاہم مخصوص دنوں اور اوقات میں صرف 2-2 گھنٹے کیلئے پروازوں کی آمد اور روانگی معطل رہے گی۔ ان کا کہناتھا کہ پروازوں کی آمدورفت یومِ آزادی سے قبل طیاروں کی ریہرسل پروازوں کے باعث معطل رہے گی۔ترجمان نے وضاحت کی کہ 11 سے 14 اگست تک، صبح 11 بجے سے دوپہر 1 بجے...
    فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان امریکی صدر ٹرمپ کا انتہائی مشکور ہے جن کی بدولت پاک بھارت سمیت کئی جنگیں رُک گئیں۔ امریکا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارتی جارحیت  نے خطے کو ایک خطرناک طور پر بھڑکنے والی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا، جہاں کسی بھی غلطی کی وجہ سے دو طرفہ تصادم بہت بڑی غلطی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان صدر ٹرمپ کا انتہائی مشکور ہے جن کی اسٹریٹجک لیڈشپ کی بدولت  نا صرف انڈیا پاکستان جنگ رکی بلکہ دنیا میں جاری بہت سی جنگوں کو روکا گیا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ محض ڈیڑھ ماہ کے وقفے کے بعد...
    طب کے شعبے سے وابستہ اور پاکستان میں جذام (کوڑھ) کے مریضوں کی مسیحا کہلانے والی ڈاکٹر رتھ فاؤ کو دنیا سے رخصت ہوئے آج آٹھ برس بیت گئے ہیں مگران کی خدمات آج بھی دلوں میں زندہ ہیں۔ڈاکٹر رتھ فاؤ کا شمار پاکستان کی ایک ایسی عظیم محسن کی صورت میں ہوتا ہے جن کی کاوشوں کی بدولت 1996ء میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستان کو جزام (کوڑھ) کے مرض پر قابو پالینے والے ممالک میں شامل کرلیا گیا تھا۔ 8مارچ 1960 کو ڈاکٹر رتھ کیتھرینا مارتھا فاؤ جرمنی سے پاکستان آئيں تو جذام کے خاتمے کےلیے اپنی زندگی وقف کردی۔ 1988ء میں ڈاکٹر رتھ کو حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان کی شہریت سے نوازا گیا۔’میری...
    ڈپریشن ایک سنگین طبی مسئلہ ہے جو دنیا بھر میں تقریباً 28 کروڑ افرادکو متاثر کر رہا ہے۔ یہ بیماری مختلف افراد پر مختلف انداز سے اثر انداز ہوتی ہے، اس لیے اس کی علامات بھی مختلف ہو سکتی ہیں، مگر چند علامات ایسی ہیں جو اکثر مریضوں میں دیکھی جاتی ہیں۔ 1. مسلسل اداسی یا خالی پن کا احساس ڈپریشن میں مبتلا افراد مسلسل اداسی، خالی پن یا خوشی محسوس نہ ہونے جیسے جذبات کا سامنا کرتے ہیں۔   2. مایوسی اور بے بسی زندگی سے امید ختم ہوجانا اور یہ محسوس کرنا کہ کچھ بہتر نہیں ہو سکتا، یا کسی کی مدد ممکن نہیں، ڈپریشن کی نمایاں علامات ہیں۔ 3. ناقدری یا بے معنی ہونے کا احساس ڈپریشن...
    ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 5بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 4مسافر زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز کوئٹہ(سب نیوز)بلوچستان میں چاروں صوبوں کو جوڑنے والی جعفر ایکسپریس کے ریلوے ٹریک پر دھماکا ہو گیا جس سے ٹرین کا انجن اور 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 4 مسافر معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ریلوے حکام نے بتایا کہ سپیزنڈ ریلوے سٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر آئی ای ڈی ڈیوائس سے دھماکا ہوا جس سے جعفر ایکسپریس کا انجن اور 5 بوگیاں ڈی ریل ہو گئیں۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ حادثے کے بعد سکیورٹی فورسز نے ٹرین کو محاصرے میں لے لیا ہے، سکیورٹی کلیئرنس کے بعد تمام مسافروں کو ریلیف ٹرین کے ذریعے کوئٹہ...
    خیبرپختونخوا، 2018سے 2021تک صحت انصاف کارڈ میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف sehat insaf card WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی آڈٹ رپورٹ میں 2018 سے 2021 تک صحت انصاف کارڈ میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق صحت کارڈ اور دیگر منصوبوں میں 28 ارب 61 کروڑ روپے کی مالی بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔ رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ نجی اسپتالوں کو غیرضروری طور پر صحت سہولت کارڈ پینل میں شامل کیا گیا، پینل میں شامل نہ ہونے والے بعض نجی اسپتالوں کو اربوں روپیکی ادائیگیاں کی گئیں۔ محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ پلس سے اربوں...
    وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسد قیصر کی پریس کانفرنس کوحقائق کے منافی قراردیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسد قیصر کی پریس کانفرنس کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے گمراہ کن بیانات عوام کے حق میں نہیں ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر ملکی معیشت کے مختلف شعبوں میں ہونے والی ترقی کی تفصیلات پیش کیں اور واضح کیا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسد قیصر کی پریس کانفرنس کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بیانات عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر ملکی معیشت...
    اپنے خطاب میں جمعیۃ علماء ہند کے صدر نے موجودہ ملکی حالات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک ایک نئے دوراہے پر ہے جہاں نفرت کو حب الوطنی کا لبادہ پہنایا جارہا ہے اور ظالموں کو قانون کی زد سے بچایا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی نے "آزادی کی آواز، ہندوستان کے ورثے کا جشن" کے عنوان سے منعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ آزادی محض اتفاق سے نہیں ملی بلکہ ایک صدی سے زائد کی مسلسل جدوجہد اور عظیم قربانیوں کے نتیجے میں ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ بتاتی ہے کہ جو قوم اپنی شناخت، تہذیب اور مذہب کے ساتھ زندہ رہنا چاہتی...
    سابق حکومتوں کی کرپشن کو میرے کیخلاف ہتھیار بنایا جارہا ہے، گنڈا پور کا الزام WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ملک میں آئین و قانون نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی، انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مانگے تانگے کی حکومت ان پر مسلط کی گئی، سابق حکومتوں کی کرپشن کو ان کے خلاف ہتھیار بنایا جا رہا ہے۔اپنے ایک بیان میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پاکستان میں آئین و قانون نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی، عوامی نمائندوں کو بلاوجہ نااہل کرکے ان کے حقوق چھینے جارہے ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے...
    اسلام ٹائمز: اب وقت آچکا ہے کہ پاکستان محض "اظہارِ تشویش" سے آگے بڑھے۔ اقوام متحدہ، عالمی عدالت انصاف، انسانی حقوق کی تنظیمیں اور ترقی یافتہ ممالک کو چاہیئے کہ وہ اس مسئلے کو صرف سفارتی نزاکت کے طور پر نہ لیں، بلکہ انسانی وقار، عالمی امن اور انصاف کے تناظر میں دیکھیں۔ یہ ادراک ساری دنیا کو ہونا چاہیئے کہ آزادی کا خواب صرف کشمیریوں کا نہیں بلکہ ہر انسان کا خواب ہے۔ جب ایک خطہ غلام ہوتا ہے تو دراصل پوری انسانیت شرمندہ ہوتی ہے۔ ظلم کیخلاف خاموشی، انصاف کے جنازے میں خاموش شرکت کے مترادف ہے۔ کب تک کشمیری شہید ہوتے رہیں گے۔؟ کب تک معصوم بچوں کی آنکھوں میں بندوقوں کی سنگینیں جھانکتی رہیں گی؟ اور...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اپوزیشن رہنما اسد قیصر کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسےگمراہ کن اور حقائق کے منافی” قرار دیا ہے۔ عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیانات عوام کے مفاد میں نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے، جس کے واضح اشارے مختلف معاشی اشاریوں سے ملتے ہیں۔ ترسیلات زر، کرنٹ اکاؤنٹ اور مہنگائی پر حقائق واضح ہیں وفاقی وزیر نے کہا کہ کیا آپ کو یہ قابل قبول نہیں کہ ترسیلات زر 38 ارب ڈالر کی سطح کو چھو چکی ہیں؟ کیا آپ یہ بھی تسلیم نہیں کرتے...
    چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ ‎امریکا کے ساتھ ممکنہ تجارتی معاہدے کی بدولت بھاری سرمایہ کاری متوقع ہے۔ ‎بین الاقوامی تعلقات کے محاذ پر بھی پاکستان نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ‎دورہ امریکا کے دوران آرمی چیف پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے ‎امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ‎بیرون ملک مقیم پاکستانی عزت و وقار کا سرچشمہ اور دیگر پاکستانیوں کی طرح پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ‎ بیرون ملک پاکستانی ’برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین‘ ہے، ‎بھارت اپنے آپ کو ’وشوا گرو‘ کے طور پر پیش کرنا چاہتا ہے، لیکن عملی طور پر ایسا کچھ بھی نہیں۔ انہوں نے کہاکہ ‎بھارت کی...
    وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر نے کہا ہے کہ عوام کی فلا ح و بہبود اولین ترجیح ہے،حکومت کی عوام دوست پالیسیوں سے عوام مکمل طور پر مطمئن ہیں, وزیر اعظم  شہباز شریف کی مدبرانہ قیادت میں پاکستان کو عظیم ریاست بنانے کیلئے پر عزم ہیں. انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی تنہائی کا شکار ہو چکا ہے، بھارتی چیف کا بیان بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے 3 ماہ گزرنے کے بعد بھارتی ایئر چیف کی جانب سے بھارت کی جانب سے 6 پاکستانی طیارے مار گرانے کا بیان جھوٹ پر مبنی اور مضحکہ خیز ہے، عالمی سطح پر تنہائی کی وجہ سے بھارت بو کھلاہٹ میں مبتلا...
    پشاور: محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی آڈٹ رپورٹ میں 2018 سے 2021 کے دوران صحت انصاف کارڈ اسکیم میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صحت سہولت کارڈ اور دیگر منصوبوں میں مجموعی طور پر 28 ارب 61 کروڑ روپے کی بےقاعدگیاں پائی گئی ہیں۔ آڈٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ کئی نجی اسپتالوں کو بلاجواز صحت کارڈ پینل میں شامل کیا گیا، جبکہ بعض غیر رجسٹرڈ اسپتالوں کو بھی اربوں روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق 10 اضلاع کے 48 اسپتالوں میں سے 17 اسپتال ایسے تھے جو صحت سہولت کارڈ کے پینل میں رجسٹرڈ ہی نہیں تھے، اس کے باوجود انہیں فنڈز جاری کیے گئے۔ سوات کے دو غیر...
    غزہ شہر پر مکمل قبضے اور غزہ کی پٹی میں طویل المدتی جارحیت کیلئے غاصب صیہونی رژیم نے نومبر 2025 کے آخر تک 4 لاکھ 30 ہزار سے زائد ریزرو فوجیوں کو بھی بلانیکا منصوبہ بنایا ہے اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم نے اپنے حالیہ سکیورٹی اجلاس میں ریزرو فورسز کو متحرک کرنے کے منصوبے کا جائزہ لیتے ہوئے اس کی منظوری دی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس منصوبے کے مطابق 30 نومبر 2025 تک تقریباً 4 لاکھ 30 ہزار ریزرو فوجیوں کو بھی ڈیوٹی پر بلا لیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق یہ اقدام غزہ شہر میں اُس بڑے پیمانے پر زمینی آپریشن کے لئے قابض صیہونی فوج کی تیاریوں کا حصہ ہے کہ جس کے کم از کم...
    اپنے ایک بیان میں حماس کے سینیئر رہنماء کا کہنا تھا کہ معاملات کے حل کا واحد راستہ مذاکرات ہیں اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اس قابل نہیں کہ کو وہ کسی ایسے معاہدے پر پہنچیں، جو دونوں جانب قابل قبول ہو۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کی پالیسیاں امن کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس کے سینیئر رہنماء محمود مرداوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں غزہ پر اسرائیلی قبضے کے اعلان سے کوئی حیرت نہیں ہوئی۔ محمود مرداوی نے کہا کہ معاملات کے حل کا واحد راستہ مذاکرات ہیں اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اس قابل نہیں کہ کو وہ کسی ایسے معاہدے پر...
    سٹی 42 : پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں ڈویژن، ضلع اور تحصیل کی سطح پر 79 ویں یوم آزادی کی تیاریاں قومی جوش و جذبے سے جاری ہیں۔ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ جشن آزادی کی تقاریب کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، 14 اگست کو وزیراعلیٰ مریم نواز شریف معرکہ حق پارک اور میوزیم کی نقاب کشائی کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جشن آزادی مثالی انداز میں منانے کی ہدایت کی ہے، معرکہ حق کی فتح کے جذبے سے سرشار قوم 79 واں یوم آزادی بھی تاریخی انداز میں منائے گی۔  فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت...
    جھوٹے دعوے عالمی سطح پر بھارت کی مزید جگ ہنسائی کا باعث بنیں گے،عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما، سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستانی طیارے گرانے کے نئے بھارتی دعوے کو بے بنیاد اور مضحکہ خیز قرار دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ جھوٹے دعوے عالمی سطح پر بھارت کی مزید جگ ہنسائی کا باعث بنیں گے۔ جھوٹ کبھی بانجھ نہیں رہتا بلکہ مزید جھوٹ پیدا کرتا ہے، مودی سرکار کا یہ دعوی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ عرفان صدیقی کے بقول نواز شریف سے...
    کراچی: معرکہ حق اور یوم آزادی کے موقع پر سندھ کی اقلیتی برادری کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔ محکمہ ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ نے خواتین کے ساتھ اقلیتی محنت کشوں کو بھی ای بائیکس دینے کا فیصلہ کیا ہے، سیکریٹری محنت رفیق قریشی کے مطابق پاکستان کے جھنڈے کا سفید رنگ اقلیتوں کے مساوی حقوق کی علامت ہے، ہر وہ اقدام کریں گے جس سے محنت کشوں کا بھلا ہو۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کی مضبوطی کیلئے شریعہ کمپلائنٹ سکوک بانڈز میں 3 ارب کی سرمایہ کاری کررہے ہیں، حادثاتی ہیلتھ انشورنس سے سالانہ 7 لاکھ ہیلتھ انشورنس اور ملک کے 270 اسپتالوں میں علاج ہوگا۔ سیکریٹری محنت نے مزید کہا کہ اب فلیٹس کے بجائے ورکرز کیلئے مکمل سولرائزڈ گھر تعمیر کرینگے، ورکرز ویلفیئر بورڈ کے...
    غزہ پر فوجی قبضے کے منصوبے پر پھوٹ، وزیر خزانہ نے نیتن یاہو کی حکومت گرانے کی دھمکی دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز تل ابیب (سب نیوز) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی جانب سے غزہ پر فوجی قبضے کی تجویز کو سیکیورٹی کابینہ سے منظور کرانے کے بعد حکومت میں شدید اختلافات سامنے آگئے ہیں۔ اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل اسموٹرچ نے اس منصوبے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت گرانے اور قبل از وقت انتخابات کرانے کی دھمکی دے دی۔اسرائیلی سرکاری نشریاتی ادارے کان کے مطابق، جمعرات کی رات کابینہ اجلاس کے دوران اسموٹرچ نے کہا کہ اگر حکومت جنگ کے اصل اہداف سے پیچھے ہٹتی ہے تو یہ اسرائیل کے وجود کے لیے...
    اپنے مذمتی بیان میں چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ نے کہا کہ متعلقہ ادارے اور سندھ حکومت تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے کراچی میں ڈمپر حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ آفاق احمد کا کہنا ہے کہ کراچی کی سڑکیں شہریوں کیلئے موت کا کنواں بن چکی ہیں، متعلقہ ادارے اور سندھ حکومت تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ واضح رہے کہ کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق اور والد زخمی ہوگئے۔ موقع پر موجود شہریوں نے ڈمپروں کو آگ لگا دی۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ یوسف پلازا میں درج کرلیا گیا۔
    پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی موٹر سائیکل پر سواری کے دوران ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ان دنوں ہانیہ عامر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں جس کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ گلوکار عاصم اظہر ہیں۔اداکارہ نے  رواں ہفتے ہی عاصم اظہر کے کانسرٹ میں شرکت کی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہل چل مچی ہوئی ہے۔تاہم اداکارہ کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ شہر کی سڑکوں پر ڈانس کرتی نظر آئیں۔انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ کو کراچی کی سڑکوں پر موٹر سائیکل پر سیر و تفریح کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں اداکارہ موٹر سائیکل پر سوار ہیں اور ڈانس کر...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں ہونہار سکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ ایکس اکاؤنٹ پر ہونہار پورٹل اوپننگ کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ میرے پیارے پنجاب کے طلباء آپ کے خواب پنجاب کے مستقبل کی دھڑکن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہونہار سکالرشپ پروگرام کے ذریعے 80 ہزار نوجوانوں کو سکالرشپ دے رہے ہیں ، 50 ہزار پہلے ہی اپنےاسکالرشپ حاصل کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پورٹل اب کھلا ہے ، براہ کرم یقین کے ساتھ درخواست دیں، شوق کے ساتھ مطالعہ کریں، جو کچھ آپ حاصل کر سکتے ہیں اس پر یقین کرنے سے کبھی باز نہ آئیں ، آپ کی کامیابی ہمیشہ میرا سب سے...
    اسرائیلی وزیر خزانہ بیزالیل سموٹرش نے وزیراعظم نیتن یاہو کی پالیسیوں پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حکومت گرانے اور نئے انتخابات کرانے کی دھمکی دے دی ہے۔ یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب اسرائیل میں غزہ پر جاری جنگ کی سمت اور حکمت عملی پر سیاسی کشیدگی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، سیکیورٹی کابینہ کے اجلاس میں مستقبل کی فوجی کارروائیوں پر بحث کے دوران بیزالیل سموٹرش نے کہا کہ ان کے خیال میں سب کچھ روکا جاسکتا ہے اور عوام کو فیصلہ کرنے دیا جائے۔‘ یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی کابینہ میں اختلافات مزید گہرے، وزیر کا نئے انتخابات کا مطالبہ اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق، یہ بیان ایسے وقت میں...
    اسلام ٹائمز: سلامتی کونسل میں امریکہ کے ویٹو نے اسرائیلی جارحیت کو لوہے کی ڈھال فراہم کی ہوئی ہے۔ پچاس سے زائد مسلم ممالک، جن کے پاس تیل اور گیس کے ذخائر، طاقتور افواج اور سیاسی اثر و رسوخ ہے، ایک متفقہ عملی لائحہ عمل بنانے میں ناکام ہیں۔ کچھ نے اسرائیل سے تعلقات معمول پر کر لیے، کچھ نے مغربی طاقتوں کے دباؤ اور تجارتی مفادات کے بدلے خاموشی اختیار کرلی۔ او آئی سی اجلاس بلاتی ہے، قراردادیں پاس کرتی ہے، لیکن نہ کوئی معاشی دباؤ، نہ سفارتی مزاحمت۔ یہ خاموشی کمزوری نہیں بلکہ مفاد پرستی کا اعلان ہے۔ تحریر: عرض محمد سنجرانی دنیا کی تاریخ میں کچھ واقعات ایسے ہیں جو صرف ماضی کا حصہ نہیں بنتے...
    سینیر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن   نے 13 اور 14 اگست کی شب ہونے والے عظیم الشان کنسرٹ کے حوالے سے  نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ اس موقع پرصوبائی وزیر سعید غنی،میئر کراچی مرتضٰی وہاب،کمشنر کراچی حسن نقوی،ایڈیشنل آئی جی اور دیگر حکام بھی  ان کے ہمراہ تھے۔ نیشنل اسٹیڈیم کے جنرل منیجر ارشد خان نے اسٹیڈیم کے حوالے سے تفصیلات بیان کی، سینیئر صوبائی وزیر نے انتظامات کا جائزہ لیا اور مختلف تجاویز اور احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق کی وجہ سے جشن آزادی کی اہمیت بڑھ گئی، مسلح افواج اور پوری قوم نے یکجا ہو کر بھارت کو عبرتناک شکست دی۔ بھارتیوں نے بھارت...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اوپن اے آئی نے اپنے نئے اور طویل عرصے سے زیرِانتظار ماڈل جی پی ٹی-5 کی لانچنگ کا اعلان کر دیا۔ کمپنی کے سی ای او سیم آلٹ مین نے اسے دنیا کا سب سے ذہین رائٹنگ اور کوڈنگ ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منطقی سوچ کی صلاحیت کے ساتھ تیار کیا گیا ہے اور مفت استعمال کے لیے دستیاب ہے۔ لیکن ماڈل کے سامنے آتے ہی آن لائن کمیونٹی میں بحث چھڑ گئی اور خاص طور پر تجربہ کار صارفین کی جانب سے سخت تنقید سامنے آئی۔ ریڈٹ پر سب سے زیادہ وائرل ہونے والی ایک پوسٹ میں ایک صارف نے جی پی ٹی-5 کو “مایوس کن” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس...
    ملک بھر میں 14 اگست یومِ آزادی کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں، لاہور کی سج دھج نرالی ہے، گلیاں بازار قومی پرچموں ، جھنڈیوں سے سج گئے ہیں۔یوم آزادی کے سلسلہ میں شہروں، قصبوں اور دیہات میں جگہ جگہ قومی پرچم، بیجز، جھنڈیاں اور دیگر قومی اشیاء کے سٹال لگ چکے ہیں جہاں شہری بڑی تعداد میں خریداری میں مصروف ہیں۔سرکاری و نجی عمارتوں کو سبز و سفید روشنیوں سے سجایا جا رہا ہے جبکہ گلی کوچوں میں رنگ برنگی جھنڈیاں اور قومی پرچم لہرا رہے ہیں، شہریوں نے گھروں، دکانوں اور دفاتر کو برقی قمقموں، خوبصورت لائٹس، اور جھنڈیوں سے سجا کر جشن آزادی کی تیاریوں کو نیا رنگ دے دیا ہے۔لاہور میں سرکاری سطح پر...
    تل ابیب میں غزہ جنگ بندی کیلئے ہزاروں افراد کا نیتن یاہو کیخلاف احتجاج WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز تل ابیب میں ہزاروں افراد نے اسرائیلی حکومت کے غزہ میں جنگ کو مزید وسعت دینے کے منصوبے کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور غزہ میں موجود یرغمالیوں کی تصاویر بھی اٹھائے ہوئے تھے، جن کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق شرکا کی تعداد لاکھوں میں تھی، جب کہ یرغمالیوں کے لواحقین کے گروپ کا دعویٰ ہے کہ تقریباً ایک لاکھ افراد نے احتجاج میں شرکت کی۔ مظاہرین نے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو خبردار کیا کہ اگر غزہ پر حملے کے دوران یرغمالیوں کو نقصان پہنچا تو...
    پاکستان کی معروف فلمی اداکارہ نرما برسوں بعد سوشل میڈیا پر جلوہ گر ہو گئی ہیں، جس پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ نرما کو حالیہ دنوں میں ایک جم میں دیکھا گیا جہاں وہ اپنے ٹرینر کے ہمراہ ورزش کرتی نظر آئیں۔ انھوں نے گلابی رنگ کی ٹی شرٹ اور جم ٹراوزر پہن رکھا تھا اور ان کی فٹنس اور وزن میں واضح کمی دیکھی جا سکتی ہے۔ ویڈیوز میں نرما کا چہرہ بغیر میک اپ کے تھا، جو مداحوں کے لیے حیرت کا باعث بنا۔ ان کے فطری حسن کو سراہا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ اداکارہ نرما کی آخری فلم "شیرِ لاہور” 2014 میں ریلیز ہوئی تھی، جس کے بعد وہ میڈیا اور انڈسٹری...
    بھولا کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے عمران اشرف اب بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری میں قدم رکھ رہے ہیں۔ عمران اشرف کی پہلی فلم "اینا نوں رہنا سہنا نی آوندا” کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ اس فلم میں وہ ایک غیر قانونی تارک وطن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی کہانی مزاح، جذبات اور سماجی مسائل کا حسین امتزاج ہے۔ عمران اشرف کے ساتھ بھارتی پنجابی گلوکار جسی گل بھی نمایاں کردار میں موجود ہیں۔ فلم کے ٹریلر کو مداحوں نے خوب سراہا ہے اور سوشل میڈیا پر عمران اشرف کو بے پناہ دعائیں دی جا رہی ہیں۔ یاد رہے کہ بھارت میں مودی سرکار کے انتہا پسندوں نے کسی بھی پاکستانی اداکار کی فلم پر غیر اعلانیہ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت کی تازہ ترین زراعت شماری 2024 میں ملک کے مختلف صوبوں میں گدھوں کی تعداد کا انکشاف ہوا ہے، اور اعداد و شمار کے مطابق پنجاب سب سے آگے ہے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں گدھوں کی تعداد 24 لاکھ تین ہزار تک پہنچ چکی ہے، جو باقی تمام صوبوں سے واضح فرق کے ساتھ سب سے زیادہ ہے۔ اگر تقابل کیا جائے تو پنجاب میں بلوچستان سے سترہ لاکھ 73 ہزار، خیبر پختونخوا سے سولہ لاکھ 21 ہزار اور سندھ سے تیرہ لاکھ 22 ہزار زیادہ گدھے موجود ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق سندھ دس لاکھ 81 ہزار گدھوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ خیبر پختونخوا سات لاکھ 82 ہزار...
    اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی جانب سے غزہ پر فوجی کنٹرول کے منصوبے کی سکیورٹی کابینہ سے منظوری کے بعد اسرائیلی وزیر خزانہ بذلیل اسموٹرچ نے حکومت گرانے کی دھمکی دے دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسموٹرچ نے کابینہ اجلاس میں کہا کہ اگر وزیراعظم فوج کو فیصلہ کن فتح کی طرف نہیں لے جا سکتے تو بہتر ہے کہ سب کچھ روک کر عوام کو فیصلہ کرنے دیا جائے۔  ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے نیتن یاہو فوج کو فیصلہ کن جیت دلوانا ہی نہیں چاہتے۔ دو روز قبل کابینہ نے نیتن یاہو کی تجویز منظور کی تھی، جس میں غزہ پر فوجی کنٹرول کا منصوبہ شامل ہے۔  نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ مقصد...
    تہران(نیوز ڈیسک) ایران کے شورش زدہ صوبے سیستان–بلوچستان میں شدت پسندوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، جبکہ جوابی کارروائی میں تین حملہ آور مارے گئے اور دو کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عسکریت پسندوں نے پولیس اسٹیشن میں گھسنے کی کوشش کی۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں سرون شہر کا ایک پولیس اہلکار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ حملہ آوروں کا تعلق شدت پسند گروہ “جیش العدل” سے بتایا جا رہا ہے، جو طویل عرصے سے ایران کے جنوب مشرقی علاقوں میں سرگرم ہے۔ سیستان–بلوچستان ایران، پاکستان اور افغانستان کے سنگم پر واقع ہے اور یہاں اکثر سیکیورٹی فورسز، باغیوں اور اسمگلروں کے درمیان جھڑپیں ہوتی...
     (ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین و قانون نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی، عوامی نمائندوں کو بلاوجہ نا اہل کرکے ان کے حقوق چھینے جا رہے ہیں۔  ایک بیان میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دوران ملک بھر میں ہم سے مینڈیٹ چوری کیا گیا، فارم 47 کی مانگے تانگے کی حکومت ہم پر مسلط کی گئی۔   انہوں نے کہا کہ رجیم چینج سے حکومت گرانے کے بعد پی ٹی آئی حالتِ جنگ میں ہے ، انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں، مگر ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں  علی امین نے...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جادید لطیف نے کہاہے کہ اگر سیالکوٹ میں بیورکریسی کی کرپشن نظر آئی ہے تو کسی بھی منتخب نمائندے کا فرض ہے کہ اس کی تحقیقات کروائے اور اس کے پیچھے کھڑا ہو۔ تفصیلات کے مطابق جاوید لطیف نے پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر شیخوپورہ میں اہم ضلع کے انچارج کا کوئی سکینڈل نکل آتا ہے تو یہاں پھر جو معتبر ہیں ، کل کو ان پر بات آئے گی یا نہیں آئے گی؟ کیسے نہیں آئے گی، شریف فیملی نے کبھی کمپرومائز نہیں کیا تھا  بدقسمتی سے جب ان کے پاس سادہ اکثریت نہیں ہو گی، تو انتظامی معاملات میں یہ کمزوریاں نظر آنا...
    اسلام آباد — سپریم کورٹ آف پاکستان نے 12 اگست کو سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی ضمانت سے متعلق اپیلوں کی سماعت طے کر دی ہے۔ یہ اپیلیں لاہور ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف دائر کی گئی ہیں جس میں 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے مقدمات میں عمران خان کو ضمانت دینے سے انکار کیا گیا تھا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ، جس میں جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں، منگل کے روز اس کیس کو سنیں گے۔ اس سے پہلے سماعت اس لیے ملتوی کر دی گئی تھی کیونکہ عمران خان کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں دستیاب...
    کراچی: بھارتی کرکٹ لیجنڈز ویرات کوہلی اور روہت شرما کیلئے ون ڈے ورلڈ کپ کے دروازے بند ہونے کا امکان ہے۔ بھارتی اخبار "دینک جاگرن" کی رپورٹ کے مطابق ویرات اور روہت کیلئے 2027 ورلڈ کپ کیلئے ٹیم میں جگہ بنانا انتہائی مشکل ہوچکا ہے۔ دونوں کھلاڑی چونکہ ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ نہیں کھیل رہے اس لیے آئندہ برسوں میں ان کا میچ ٹائم محدود رہے گا جو سلیکشن کمیٹی اور بی سی سی آئی حکام کے لیے خدشات پیدا کر رہا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر دونوں کھلاڑی اس سال دسمبر میں شروع ہونے والے وجے ہزارے ٹرافی (ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ) میں حصہ نہیں لیتے تو ان کے لیے ورلڈ کپ کے دروازے کھلنے کے امکانات نہ ہونے...
    جاپان میں کم شرح پیدائش ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے، جس پر ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس سے ملک کی معیشت اور سماجی ڈھانچے پر طویل المدتی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ شرح پیدائش میں مسلسل کمی کے باعث جاپان میں عمر رسیدہ افراد کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، جو قومی سلامتی اور معاشی ترقی دونوں کے لیے چیلنج ہے۔  جاپانی وزارت داخلہ کے مطابق، صرف 2024 میں آبادی میں 9 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جو ملکی تاریخ کی سب سے بڑی گراوٹ ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، جاپان کی تقریباً 30 فیصد آبادی پہلے ہی 65 سال سے زائد عمر کی ہے، جس سے پالیسی...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین و قانون نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی، عوامی نمائندوں کو بلاوجہ نا اہل کرکے ان کے حقوق چھینے جا رہے ہیں، الیکشن کے دوران ملک بھر میں ہم سے مینڈیٹ چوری کیا گیا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ فارم 47 کی مانگے تانگے کی حکومت ہم پر مسلط کی گئی، سابق حکومتوں کی کرپشن کو ہمارے خلاف ہتھیار بنایا جا رہا ہے، کوہستان سکینڈل صوبے کا نہیں بلکہ وفاق کا معاملہ ہے، مگر الزام ہم پر ڈالا جا رہا ہے، 17 ماہ میں صوبے نے 250 ارب روپے سے زائد آمدنی حاصل کر کے تاریخ رقم کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو ترقی کی...
    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسینؑ اور عرس داتا گنج بخشؒ انتہائی اہم مواقع ہیں، عزاداروں اور زائرین کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ تمام محکمے عاشورہ کی طرح چہلم اور عرس پر بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ منتظمین ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنائیں، شہریوں کو محفوظ اور پُرامن ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام اور عرس داتا گنج بخشؒ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے کی۔ اجلاس میں ایس پی سکیورٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور ممبران امن کمیٹی نے شرکت کی۔ شرکاء نے محرم الحرام کے بہترین انتظامات...
    پاکستان کی اہم وزارتیں اور سرکاری محکمے ایک خطرناک سائبر حملے کے ممکنہ نشانے پر ہیں، جسے ماہرین ملکی ڈیجیٹل سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دے رہے ہیں، اس ضمن میں نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم (سرٹ) نے تمام حساس اداروں کو بلیو لاکرنامی رینسم ویئر سے خبردار کرتے ہوئے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔ نیشنل سرٹ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حیدر عباس کی جانب سے 39 وزارتوں اور اہم قومی اداروں کے سربراہان کو ارسال کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بلیو لاکر رینسم ویئر کے حملے کی شدت انتہائی سنگین ہے، جو ونڈوز پر مبنی ڈیسک ٹاپ، لیپ ٹاپ، سرورز، نیٹ ورک اور کلاؤڈ اسٹوریج کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خط...
    نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فدان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے مابین دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور خطے سمیت عالمی حالات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ میں جاری سنگین انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ اسحاق ڈار نے اسرائیلی منصوبے کے تحت مکمل فوجی قبضے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔ وزیر خارجہ نے فوری اور بلا تعطل انسانی امداد کی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایک نئی مردم شماری کی تیاری کریں جس میں ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو شامل نہ کیا جائے۔  ان کا یہ اقدام 2026 کے وسط مدتی انتخابات سے قبل ریپبلکن ریاستوں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ، "جو لوگ ہمارے ملک میں غیر قانونی طور پر ہیں، انہیں مردم شماری میں شمار نہیں کیا جائے گا۔" انہوں نے یہ بھی کہا کہ نئی مردم شماری "جدید حقائق اور اعداد و شمار" پر مبنی ہونی چاہیے، جو 2024 کے انتخابات سے حاصل کیے جائیں۔ آئینِ امریکہ کے مطابق ہر...
    یوکرین اپنی سرزمین کا ایک انچ بھی روس کو نہیں دیگا، زیلنسکی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز یوکرینی صدرولادیمیرزیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین روس کو اپنی سرزمین کا کوئی بھی حصہ نہیں دے گا۔ یوکرینی صدرولادیمیرزیلنسکی نے واضح اعلان کیا کہ یوکرینی عوام اپنی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بیان امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور یورپی ہم منصبوں سے ہونے والی حالیہ ملاقاتوں کے بعد دیا، مذاکرات کوتعمیری قراردیتے ہوئے کہا کہ عالمی حمایت یوکرین کے مؤقف کوتقویت دے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امن کا راستہ انصاف سے ہو کرگزرتا ہے اوراس کے لیےعالمی برادری کو روس پردباؤ برقرار رکھنا...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یوم آزادی کے موقع پر فیصل بینک لمیٹڈ نے اٹلس ہنڈا موٹر سائیکلوں پر خصوصی آفرز متعارف کرائی ہیں، جس کے تحت صارفین اپنی پسندیدہ ہونڈا موٹر سائیکل آسان اقساط پر اور محدود مدت کے لیے 0% سود کے ساتھ حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ پیشکش فیصل بینک کے آن لائن پلیٹ فارم ‘فیصل ڈیجیمال’ کے ذریعے 31 اگست 2025 تک دستیاب ہے۔ اس پیشکش کے ذریعے صارفین مشہور ہونڈا ماڈلز جیسے سی ڈی 70، پرائیڈر، سی جی 125، سی جی 150 اور پرائیڈر 150 ایف اسپیشل ایڈیشن کے مالک بن سکتے ہیں۔ بینک کے مطابق، قسط کی سہولت صرف 6,529 روپے کی ماہانہ ادائیگی کے ساتھ 48 ماہ تک دستیاب ہے، اس کے علاوہ...
    —فائل فوٹو مستونگ کے قرہب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ہے، جس میں جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ریلوے حکام کے مطابق  دھماکا اس وقت ہوا جب جعفر ایکسپریس گزر رہی تھی۔ رحیم یار خان: عوام ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیںریلوے حکام کے مطابق ٹرین پشاور سے کراچی آرہی تھی۔ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ حکام نے کہا کہ سپیزنڈ مستونگ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کے لیے صبح 9 بجے روانہ ہوئی تھی۔
    نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اسمارٹ پاکستان اوریجن کارڈ (پی او سی) کے اجرا کا سادہ اور آسان طریقہ کار جاری کر دیا ہے، تاکہ بیرونِ ملک پاکستانی اور ان کے اہل خانہ گھر بیٹھے یہ سہولت حاصل کر سکیں۔ پی او سی کارڈ کس کے لیے ہے؟ پی او سی کارڈ ان افراد کو جاری کیا جاتا ہے جو: پاکستانی شہریت چھوڑ کر کسی دوسرے ملک کے شہری بن چکے ہیں۔ ایسے غیر ملکی شہری جن کے والدین یا دادا، دادی، نانا، نانی پاکستانی شہری ہیں یا تھے۔ ایسے افراد جو کسی پاکستانی یا سابق پاکستانی شہری سے شادی شدہ ہیں۔ قریبی رشتہ دار جیسے بہن، بھائی، چچا، ماموں، خالہ، پھوپھو وغیرہ پاکستانی شہری ہوں...
    صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب نے پاکستان کی حالیہ سفارتی فتح کو ’’اللہ کی مدد سے حاصل ہونیوالی بڑی کامیابی‘‘ قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کی اس تاریخی کامیابی کی گونج پوری دنیا میں سنائی دے رہی ہے۔ میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر ملک کو بحرانوں سے نکال رہی ہے، جبکہ وفاق اور پنجاب کی حکومتیں ان کی سرپرستی میں عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ(ن) پنجاب کی تنظیم کا اہم اجلاس ماڈل ٹاؤن لاہور میں صدر پنجاب رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت ہوا، جس میں عظمیٰ بخاری، پرویز رشید، انوشے رحمان، سعود مجید، سیف اللہ کھوکھر، ذیشان رفیق، نوشین افتخار، رانا ارشد، محسن رانجھا،  تمام ڈویژنل...