کرسٹیانو رونالڈو نے جلد ریٹائرمنٹ سے متعلق دیے گئے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اگلے ایک یا دو سال تک کھیلتے رہیں گے۔

پرتگال سے تعلق رکھنے والے کرسٹیانو رونالڈو نے ویڈیو بیان میں جلد ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کہا کہ میرے لیے جلد کا مطلب 10 سال ہے، نہیں بلکہ میں مذاق کر رہا ہوں اور میں اس وقت کھیل سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ فٹ بال میں جب آپ عمر کی ایک حد تک پہنچ جاتے ہیں تو پھر آپ کو لگتا ہے مہینے جلد گزر رہے ہیں۔

رونالڈو نے کہا کہ اس وقت میں بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں، میں گولز بھی کر رہا ہوں اور فٹ محسوس کر رہا ہوں اور قومی ٹیم کے ساتھ بھی اپنے کھیل سے محظوظ ہو رہا ہوں لیکن انتہائی دیانت داری کے ساتھ جلد کا میرا مطلب ایک یا دو سال ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو نے 2002 میں اسپورٹنگ سے فٹ بال کا آغاز کیا اور اب تک اپنے ملک اور کلب کی سطح پر 950 سے زائد گول کر چکے ہیں اور حال ہی ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ جلد ہی ریٹائر ہوں گے تاکہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ زیادہ وقت گزار پاؤں۔

یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آ گئی، مداح افسردہ

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رونالڈو کا سعودی عرب کے فٹ بال کلب النصر کے ساتھ جون 2027 تک معاہدہ ہے اور فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کے لیے اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ کو ہدف بنایا ہوا ہے اور وہ اب تک اپنے کیریئر میں ورلڈ کپ کا ٹائٹل حاصل نہیں کر پائے جبکہ دیگر تمام بڑے ٹائٹلز جیت چکے ہیں۔

رونالڈو نے 2016 میں پرتگال کے لیے یورو کپ جیتا تھا اور 5 مرتبہ بیلن ڈی اور ٹائٹل حاصل کرچکے ہیں تاہم ورلڈ کپ جیتنے کا ان کا خواب پورا نہیں ہوا ہے۔

پرتگال کو ورلڈ کپ تک کوالیفائی کے لیے رواں ہفتے آئرلینڈ کو شکست دینے کی ضرورت ہے اور یہ میچ رواں ہفتے کھیلا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کرسٹیانو رونالڈو نے کر رہا ہوں ورلڈ کپ کے ساتھ فٹ بال

پڑھیں:

ورلڈ اسنوکر، محمد آصف نے تیسرا گروپ میچ بھی جیت لیا

آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر میں دفاعی چیمپئن محمد آصف نے تیسرا گروپ میچ بھی جیت لیا۔

محمد آصف نے تیسرے گروپ میچ میں چین کے پلیئر پین یامنگ کو چار ۔ تین سے شکست دی، آصف نے اس سے قبل بحرین کے حبیب صباح اور سنگاپور کے چن کینگ کوانگ کو بھی ہرایا تھا۔

گروپ کے تینوں میچز جیت کر محمد آصف نے گروپ میں ٹاپ کرکے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی ہے، جبکہ پاکستان کے اسجد اقبال نے گروپ میں اپنا دوسرا میچ جیت لیا۔

اسجد اقبال نے دوسرے گروپ میچ میں ایران کے حامد زارے دوست کو چار ۔ تین سے شکست دی۔

گروپ کے دونوں میچز جیتنے والے اسجد اپنا آخری گروپ میچ پیر کو جرمنی کے الیکزینڈر وداو سے کھیلیں گے۔

دوسری جانب پہلے میچ میں شکست کے بعد شاہد آفتاب نے کم بیک کرتے ہوئے دوسرا میچ جیت لیا، شاہد آفتاب نے آئل آف مین کے ڈیرل ہل کو چار ۔ ایک سے شکست دی۔

متعلقہ مضامین

  • کرسٹیانو رونالڈو کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے مبہم بیان کی وضاحت
  • شادی کے لہنگے کی قیمت پر ڈاکٹر نبیہا کی وضاحت سامنے آگئی
  • ورلڈ اسنوکر، محمد آصف نے تیسرا گروپ میچ بھی جیت لیا
  • سینیٹر عرفان صدیقی کی صحت سے متعلق اہل خانہ کی وضاحت آ گئی
  • سینیٹر عرفان صدیقی کی صحت سے متعلق اہل خانہ کی وضاحت آ گئی
  • اپوزیشن اتحاد نے 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک شروع کردی
  • شمالی کوریا کی خواتین فٹبال ٹیم نے چوتھی بار ورلڈ کپ جیت کر تاریخ رقم کردی
  • محکمہ موسمیات نے جمادی الثانی 1447 ہجری کے چاند سے متعلق پیشگوئی کردی
  • کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی پرو لیگ میں نئی تاریخ رقم کردی