2025-06-10@16:53:03 GMT
تلاش کی گنتی: 31

«ایپل کی جانب سے»:

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کے بعد اب جنوبی کوریا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ اور دیگر اسمارٹ فونز بنانے والے اداروں کو بھی دھمکی دے دی ہے کہ اگر وہ اپنی مصنوعات امریکا میں نہیں بنائیں گے تو انہیں اضافی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ جمعے کے روز وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ٹیکس عائد کرنے کا اصل صرف ایپل تک محدود نہیں ہوگا بلکہ سام سنگ اور ہر اُس کمپنی پر لاگو ہوگا جو اپنی امریکا سے باہر بنائیں گی۔ مزید پڑھیں: بھارت میں آئی فون بنائے تو 25 فیصد ٹیرف عائد ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ نے خبردار کردیا انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام جون کے...
    نیویارک (اوصاف نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئی فون کے بعد اگرسام سنگ کمپنی نے اپنی مصنوعات کی تیاری امریکا میں نہ کی تو اس پر 25 فیصد درآمدی ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سام سنگ کو بھی سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صارفین کی خدمت کرنے والی کمپنیوں کوامریکی معیشت میں حصہ لینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یو ایس اسٹیل امریکا ہی میں کام کرے گا، جس سے 70 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی اور معیشت کو تقریباً 14 ارب ڈالر کا فائدہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ “امریکا فرسٹ” پالیسی کے تحت صنعتی خودکفالت ہماری ترجیح ہے اور بیرونی کمپنیوں کو امریکی مارکیٹ تک رسائی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کی "سفارش" کرکے ایک بار پھر عالمی تجارتی کشیدگی کو ہوا دیدی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ یورپی ممالک کے ساتھ ہمارے مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ پا رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس وجہ سے میں یکم جون 2025 سے یورپی یونین کی درآمدی اشیا پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی سفارش کر رہا ہوں۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ یورپی یونین کی امریکی کمپنیوں کے خلاف غیر منصفانہ اور بلاجواز مقدمے، ٹیکسز اور کارپوریٹ جرمانوں سے امریکا کا  تجارتی خسارہ سالانہ 25 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے جو کہ بالکل ناقابل...
    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کے سی ای او ٹِم کُک پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ آئی فون کی پروڈکشن کو بھارت منتقل نہ کریں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایپل کی بھارت میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ میری ایپل کے سی ای او سے کل تھوڑی سی بحث ہوئی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے بقول انھوں نے ٹم کک سے کہا کہ میرے دوست میں نے تمہارے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا لیکن اب سن رہا ہوں کہ تم بھارت میں بڑے پیمانے پر پروڈکشن کا ارادہ رکھتے ہو۔ میں نہیں چاہتا کہ ایسا ہو۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایپل نے پہلے امریکا میں 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کے سی ای او ٹِم کک سے بھارت میں آئی فونز تیار نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جس کے بعد انڈین سوشل میڈیا پر نریندر مودی کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ترن گوتم نامی ایکس صارف نے کہا کہ مودی نے ٹرمپ کے لیے سیاسی ریلی نکالی۔ ٹرمپ کے بھارت آنے پر کروڑوں روپے خرچ کیے۔ ان کے لیے ٹیرف کم کیے۔ ان کے لیے جنگ روک دی اوربھکتوں نے ٹرمپ کا مندر تک بنا دیا۔ لیکن ٹرمپ نے ایپل کے سی ای او سے کہا کہ بھارت میں سرمایہ کاری نہ کریں۔ یہ ہے مودی کی خارجہ پالیسی کی حالت۔ Modi held a political rally for Trump Spend...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل سے بھارت میں آئی فونز تیار نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی صدر کے مطابق انہوں نے ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک سے کہا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ ٹیکنالوجی کمپنی اپنی پراڈکٹس بھارت میں تیار کرے۔ خیال رہے کہ حالیہ برسوں میں ایپل نے چین میں ڈیوائسز کی پروڈکشن پر انحصار کم کرنے کے لیے بھارت میں سرمایہ کاری بڑھائی ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ‘گزشتہ روز مجھے ٹم کک کے ساتھ کچھ مسئلہ ہوا تھا، میں نے انہیں کہا کہ میرے دوست میں نے آپ کے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا، آپ یہاں 500 ارب ڈالرز لانے والے تھے مگر اب میں نے سنا ہے کہ آپ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کے سی ای او ٹِم کک سے کہا ہے کہ وہ بھارت میں فیکٹریاں قائم کرنے سے باز رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایپل کو چین سے باہر مینوفیکچرنگ پھیلانے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ امریکا میں پیداواری سرگرمیاں بڑھائے۔ امریکی صدر نے یہ بیان قطر میں سرکاری دورے کے دوران ٹم کُک سے ملاقات کے بعد دیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ان ٹم کُک سے سخت گفتگو ہوئی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹم کک سے کہا کہ ایپل بھارت میں ہر جگہ فیکٹریاں لگا رہا ہے لیکن وہ ایسا نہیں چاہتے کہ ایپل بھارت میں مزید کچھ بنائیں۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ...
    لاس اینجلس(نیوز ڈیسک)ایپل کے آئی فون 17 سیریز کے ماڈلز ستمبر میں متعارف کرائے جائیں گے۔ آئی فون 17، آئی فون 17 ائیر، 17 پرو اور 17 پرومیکس پر کمپنی کی جانب سے کام کیا جا رہا ہے جن میں سے آئی فون 17 ائیر اس کمپنی کا پتلا ترین فون ہوگا۔ ان ڈیوائسز کے بارے میں لیکس مہینوں سے سامنے آرہی ہیں اور بظاہر کچھ بھی ایسا نہیں جس سے یہ کمپنی صارفین کو چونکا سکے۔ مگر ان فونز کی قیمت کیا ہوسکتی ہے؟ یہ وہ سوال ہے جو صارفین کے ذہنوں میں کافی عرصے سے موجود ہے۔ اب ایک نئی لیک میں آئی فون 17 سیریز کی قیمتوں میں اضافے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ وال اسٹریٹ...
    لاس اینجلس(نیوز ڈیسک)معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے آئی فون 16 سیریز کو ستمبر 2024 میں متعارف کرایا گیا تھا جب کہ نئے ماڈلز کو پیش کرنے میں ابھی کافی وقت ہے۔ مگر آئی فون 17 سیریز کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ جاری ہے اور اب 2025 کے آئی فون کے ماڈل کی جھلک کی ایک ویڈیو یوٹیوب پر سامنے آئی ہے۔ یوٹیوب پر Unbox Therapy نامی چینل پر نئے آئی فون کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے،چینل کے میزبان لیوس جارج نے چین میں نئے آئی فونز کے مینوفیکچررز ڈمی ماڈلز پر نظر ڈالتے ہوئے آئی فون 17 کے ماڈل کی ایک جھلک دکھائی ہے۔ اس ویڈیو کے مطابق آئی فون کا آئندہ ماڈل توقع سے...
    لاہور (اوصاف نیوز)ایپل کمپنی کی جانب سے آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس ماڈلز کو کم قیمتوں پر دوبارہ متعارف کروا دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین، جرمنی، فرانس، اٹلی اور سوئٹزرلینڈ جیسے ممالک میں آئی فون 15 پرو کے ریفربشڈ ورژن خریدا جا سکتا ہے۔ ، 128GB ماڈل اب 949 یوروز کی قیمت پر دستیاب ہے، جو پہلے 1,119 یوروز میں دستیاب تھا، اور 512GB ورژن 1,269 یوروز میں فروخت ہو رہا ہے، جس میں 230 یوروز کی کمی ہوئی ہے۔ آئی فون 15 پرو میکس ماڈلز کی قیمتوں میں بھی کمی آئی ہے۔ 512GB ورژن اب 1,359 یوروز میں دستیاب ہے، جس کی قیمت پہلے 1,599 یوروز تھی۔ رپورٹ کے مطابق یہ...
    برسلز(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 اپریل ۔2025 )یورپی یونین نے امریکی کمپنیوں ایپل اور میٹا پر ڈیجیٹل مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 70 کروڑ یورو کا جرمانہ عائد کر دیا ہے جس سے یورپ اور امریکا کے درمیان ٹیرف کے معاملے پر تناﺅ میں شدت آنے کا امکان ظاہرکیاجارہا ہے. فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق ان جرمانوں سے یورپی یونین اور ٹرمپ کے درمیان پہلے سے کشیدہ تعلقات میں مزید تناﺅ پیدا ہونے کا خطرہ ہے دونوں فریق یورپی یونین کے رکن ممالک پر بھاری امریکی محصولات سے بچنے کے لیے ایک معاہدے پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں.(جاری ہے) یورپی کمیشن نے ایپل پر 50 کروڑ یورو کا جرمانہ عائد کیا ہے کیونکہ کمپنی نے ڈیولپرز...
    واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)ایپل نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اگلے چار سال میں امریکہ میں 500 ارب ڈالر کی انویسٹمنٹ کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایپل کے سی ای او ٹِم کک نے کہاکہ جولوگ سمجھتے ہیں کمپنیاں چین مزدوری بچانے کے لیے جاتی ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ چین اب سستا نہیں رہا۔ مزدوری اب وہاں بھی کافی مہنگی ہو چکی ہے۔ٹم کک نے بتایا کہ اصل وجہ ہے مہارت۔(جاری ہے) یعنی وہاں ایسے کاریگر اور انجینئرز موجود ہیں جن کے پاس جدید ٹولز سے کام کرنے کا بہت گہرا تجربہ ہے، اور نہ صرف تجربہ، بلکہ تعداد میں بھی وہ ہزاروں میں ہیں۔امریکہ میں اگر ٹولنگ انجینئرز جو...
    گزشتہ ایک تحریر میں آپ کو مائیکرو سافٹ کے سی ای او ستیا نڈال کے بارے میں بتایا تھا کہ کیسے ستیا کے فیصلوں نے مائیکروسافٹ کو نہ صرف دیوالیہ ہونے سے بچایا تھا بلکہ اُسے 3 کھرب ڈالر سے بڑی ایمپائر بھی بنا دیا تھا۔ آج ہم یہ دیکھیں گے مائیکرو سافٹ ونڈوز کی ابتدا کیسے ہوئی؟ اس کہانی میں کچھ اسباق بھی موجود ہیں۔ یہ بلاگ بھی پڑھیے: وژن اور کامیابی آج سے کوئی 50 سال پہلے مائیکرو سافٹ اور ایپل دوست تھے۔ بل گیٹس اور اسٹیو جابز کی دوستی مثالی ہی کہی جاسکتی ہے کیونکہ دونوں شام کا وقت ایک ساتھ گزارتے تھے اور نت نئے آئیڈیاز پر کام کرتے تھے۔ اُس وقت یہ دونوں کمپنیاں گیراج کی...
    لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اپریل ۔2025 )دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی”اپیل“کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تجارتی ٹیرف عائدکرنے سے پہلے15لاکھ آئی فون ڈیوائسزبھارت سے امریکا منتقل کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کمپنی نے بھارت میں تیار ہونے والے ایپل سمارٹ فون امریکا منتقل کرنے کے لیے خصوصی پروازوں کا اہتمام کیا اور600 ٹن وزنی تقریبا15لاکھ سمارٹ فون ڈیوائسزکو ٹیرف کے نفاذسے پہلے امریکا منتقل کیا گیا.(جاری ہے) تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ میں آئی فون کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے کیوں کہ کمپنی اپنے فونز کے لیے چین میں تیار کردہ پرزوں پر انحصار کرتی ہے ایپل کا مرکزی مینوفیکچرنگ مرکز...
    ٹیرف کے باعث قیمتوں میں اضافے سے قبل بھارت میں آئی فون کی پیداوار میں اضافہ کرتے ہوئے امریکی ٹیک کمپنی ایپل نے  گزشتہ ایک ماہ میں 6 کارگو جیٹ چارٹر کرکے تقریباً 15 لاکھ آئی فون بھارت سے امریکا بھیجے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل مذکورہ آئی فونز کو امریکی صارفین کے ہاتھ میں دیکھنا چاہتا ہے اس سے پہلے کہ محصولات قیمتوں میں اضافے کا باعث بنیں، اس ضمن میں بھارت سے تقریباً 600 ٹن وزنی کارگو بذریعہ ہوائی جہاز بھارت سے امریکا بھیجے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ ٹیرف کے اثرات، پاکستان میں آئی فون کی قیمتیں 10 لاکھ روپے سے اوپر جانے کا خدشہ ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے صدر ٹرمپ کی جانب سے چین پر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بہت سے لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال ہے کہ امریکہ اور چین کے ایک دوسرے پر ٹیرف اور عالمی منڈیوں میں شدید مندی سے ان کی روزمرہ زندگی کیسے متاثر ہو گی۔ یہ سمجھنے کے لیے ہم سمارٹ فون کمپنی ایپل کے مشہور پراڈکٹ آئی فون کی مثال لے سکتے ہیں جو ماہرین کی رائے میں کافی مہنگا ہو سکتا ہے۔ تجارتی ٹیکس یعنی ٹیرف کا تعلق مصنوعات ہے، نہ کہ سروسز سے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی سطح پر امریکہ درآمد کی جانے والی مصنوعات پر ٹیکس عائد کیے ہیں۔ تاہم آئی فون جیسی کئی امریکی مصنوعات بھی چین میں تیار کی جاتی ہیں۔ اس درآمدی ٹیکس کو عالمی تجارتی نظام کے لیے بڑا دھچکا...
    ایپل کے آئی فون 17 پرو اور 17 پرو میکس کے ممکنہ ڈیزائن کی تصویر سامنے آئی ہے۔ 9 ٹو 5 میک کی رپورٹ کے مطابق فرنٹ سے تو آئی فون 17 پرو ماڈلز گزشتہ سال کے آئی فون 16 پرو سیریز جیسے ہی ہوں گے۔یعنی فرنٹ پر کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی، جبکہ اس سے قبل مختلف لیکس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایپل کی جانب سے فرنٹ پر ڈائنامک آئی لینڈ کا حجم کم کیا جاسکتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ البتہ آئی فون 17 اور 17 پرو میکس بیک سے گزشتہ سال کے ماڈلز سے بالکل مختلف ہوں گے۔ خیال رہے کہ 2020 میں آئی فون 11 کو متعارف کرائے جانے کے بعد سے ایپل...
    بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) امریکی ٹیک کمپنی ایپل نے اعلان کیا ہے کہ وہ چین میں ڈویلپرز کی اگلی نسل کے لیے ژی جیانگ یونیورسٹی کو نئے 30 ملین یوآن (تقریباً 4.18 ملین امریکی ڈالر) کے عطیہ کے ساتھ اپنی مدد کو تیز کر رہا ہے۔ شنہوا کے مطابق ایپل کے سی ای او ٹم کک نے یونیورسٹی کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ کوڈنگ ایک طاقتور ٹول ہے جو لوگوں کو مکمل طور پر نئے طریقوں سے مسائل پر بات چیت کرنے اور حل کرنے کی طاقت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ژی جیانگ یونیورسٹی کے ساتھ اپنی دہائی پرانی شراکت داری کو بڑھانے پر فخر ہے...
    لاس اینجلس(نیوز ڈیسک)ایپل کے فولڈ ایبل آئی فون سے متعلق چند عرصے سے افواہیں گردش کر رہی ہیں جس میں اس کے ڈیزائن، بیٹری اور پائیداری کے بارے میں تفصیلات منظر عام پر آئی ہیں۔ اگرچہ ایپل نے ابھی تک باضابطہ طور پر اس ڈیوائس کی تصدیق نہیں کی ہے، تاہم کئی معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی اپنے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کو نمایاں کرنے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے۔ ایپل کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ اس کی باڈی پتلی ہو جو کم طاقت استعمال کرے۔ ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایپل اپنی پہلی فولڈ ایبل پروڈکٹ میں ڈسپلے پارٹس کو بہتر بنا کر یہ حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن نے مختلف استعمال شدہ اور تجدید شدہ موبائل فونز کے لیے کسٹم ویلیوز پر نظر ثانی کرتے ہوئے بھاری کمی کر دی ہے ،اس میں خاص طور پر ایپل آئی فون کے 14 پلس کی مختلف ماڈلز پر توجہ دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق128 جی بی ایپل آئی فون 14 پلس کی کسٹم ویلیو کم کر کے 774 ڈالر کر دی گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ 910 ڈالر تھی جس میں واضح کمی لائی گئی ہے ۔ 256 جی بی آئی فون 14 پلس پر عائد ہونے والی کسٹم ویلیو کم کرتے ہوئے 859 ڈالر مقرر کر دی گئی ہے جبکہ اس سے قبل ایک ہزار 10 ڈالر وصول...
    لاس اینجلس(نیوز ڈیسک)امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے پاکستان میں تسلیم شدہ ڈسٹری بیوٹر مرسینٹائل نے ملک میں پہلی بار آئی فون ایکسچینج پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔مرسینٹائل کے مطابق 7 مارچ سے صارفین اپنے پرانے آئی فونز دے کر بقیہ قیمت کا فرق ادا کرتے ہوئے نئے آئی فونز خرید سکیں گے۔پاکستان میں موجود آئی فون صارفین کے لیے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کی شرائط یہ ہیں کہ ان کے فونز پی ٹی اے سے تصدیق شدہ ہوں، فون کا ماڈل آئی فون 11 یا اس کے بعد کا ہو، فون مکمل طور پر فعال حالت میں ہو اور کبھی رپیئر نہ ہوا ہو۔ساتھ ہی ساتھ صارف کے پاس ان کے آئی فون کا باکس موجود ہونا ضروری ہے جس پر فون کا آئی ایم ای آئی نمبر بھی درج ہو۔واضح رہے مرسینٹائل صارفین کے پرانے آئی فونز کی قیمت کا...
    ویب ڈیسک —  ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی ایک بڑی امریکی کمپنی اپیل نے پیر کے روز کہا کہ وہ اگلے چار برسوں میں ملک کے اندر 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا جس میں ٹیکسس میں مصنوعی ذہانت کے سرورز کے ایک بہت بڑے مرکز کی تنصیب بھی شامل ہے۔ ایپل کا کہنا ہے کہ اس سرمایہ کاری سے امریکہ کے اندر تحقیق اور ترقی سے متعلق شعبوں میں روزگار کے تقریباً 20 ہزار مواقع پیدا ہوں گے۔ اپیل متوقع طور پر یہ سرمایہ کاری امریکہ سے خریداری ، ااس کے لیے ترسیل، اور ” ایپل پلس سروس” کے ٹی وی شوز اور فلموں سمیت تمام شعبوں میں کرے گا۔ ایپل نے اس بارے میں بتانے...
    لندن(نیوز ڈیسک)ایپل نے آئی فون 16 سیریز کا سب سے سستا ماڈل صارفین کے لیے متعارف کرا دیا ہے۔آئی فون 16 ای کو کمپنی کی جانب سے 19 فروری کو متعارف کرایا گیا جس میں ہوم بٹن نہیں دیا گیا، اس طرح اب ایپل کی تمام ڈیوائسز ہوم بٹن فری ہوگئی ہیں۔یہ نیا کم قیمت آئی فون 2022 کے آئی فون ایس ای کی جگہ لے گا۔آئی فون ایس ای (2022) آخری آئی فون تھا جس میں ٹچ آئی ڈی بٹن (ہوم بٹن) دیا گیا تھا اور اس سیریز کے نئے ماڈل کو آئی فون 16 سیریز کا حصہ بنا کر ایس ایس سیریز کو ختم کر دیا گیا ہے۔ ایپل کا نیا آئی فون ایس ای ماڈل 19 فروری...
    سال 2025 کے دوسرے مہینے میں بھی سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔ البتہ، ٹرینڈنگ کی اس فہرست میں ایپل اور سام سنگ کی دو نئی ڈیوائسز کی انٹری ہوئی ہے۔ گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست درج ذیل ہے: فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر سام سنگ ایس 25 الٹرا جبکہ دوسرے نمبر پر سام سنگ گلیکسی اے 55 موجود ہے۔ شیاؤمی 15 الٹرا تیسرے، سام سنگ گلیکسی ایس 25 چوتھے، ایپل آئی فون ایس ای (2025) پانچویں اور ایپل آئی فون 16 پرو میکس چھٹے نمبر پر ہیں۔ شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو ساتویں، سام سنگ گلیکسی ایس 24 الٹرا آٹھویں، شیاؤمی ریڈ می نوٹ 14  پرو پلس 5...
     ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے صارفین کیلئے آئی او ایس 18.3 اور آئی پیڈ او ایس 18.3 اپ ڈیٹس جاری کر دیں۔ نئے ورژن میں کمپنی کی جانب سے وژوئل اِنٹیلی جنس سپورٹ شامل کی گئی ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارف پوسٹر یا فلائر سے براہ راست کلینڈر ایپ میں ایونٹس کو شامل کر سکیں گے، اس کے علاوہ اپ ڈیٹ کے بعد فون سے مزید پودے اور جانوروں کو بھی پہچانا جا سکے گا۔ اپ ڈیٹ میں خبروں اور انٹرٹینمنٹ ایپس کی ایپل انٹیلی جنس نوٹیفیکیشن سمریز کو بھی ختم کر دیا ہے۔ ایپل کا کہنا ہے کہ یہ ایک وقتی اقدام ہے اور مستقبل میں صارف اگر چاہے تو اس کا انتخاب کر سکتا ہے۔ ایپل...
    امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے آئی فون 17 ایئر کی تصاویر لیک ہوگئیں۔ سوشل میڈیا پر لیک تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایئر سلم لائن آئی فون ایک لمبے کیمرے کے ماڈیول سے لیس ہوگا۔ آئی فون 17 ایئر کے ڈیزائن میں ایک سنگل کیمرہ لینس، ایک فلیش اور دائیں ہاتھ کے کنارے پر ایک چھوٹا مائیکرو فون کٹ آؤٹ شامل ہوگا۔ اس نئے آئی فون کے ڈیزائن میں یہ تبدیلی گوگل کی پکسل سیریز میں نظر آنے والے کیمرہ بار کی آئینہ دار ہے۔ سوشل میڈیا پر آئی فون 17 ایئر کے ڈیزائن کے بارے میں یہ قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں کہ کمپنی اپنے ایپل انٹیلی جنس سوٹ بنانے کی تیاری کر رہی...
    لندن(نیوز ڈیسک)آئی فون ایس ای 4 (کچھ لیکس کے مطابق آئی فون 16 ای) کو اپریل 2025 میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔اب اس فون کی پہلی واضح جھلک سامنے آگئی ہے۔ایک ایکس صارف کی جانب سے آئی فون ایس ای 4 کے ڈیزائن کی ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نئے آئی فون ایس ای ماڈل کا ڈیزائن کافی حد تک پرانے آئی ای ماڈلز جیسا ہے۔بیک پر ایک کیمرا بائیں جانب اوپری کونے میں موجود ہے جس کے ساتھ ایل ای ڈی فلیش ہے۔ فون کا فرنٹ آئی فون 14 جیسے ڈیزائن کا ہے جس میں ڈائنامک آئی لینڈ کی بجائے فرنٹ کیمرے کو نوچ ڈیزائن میں چھپایا گیا ہے۔البتہ آئی فون 14...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری ۔2025 )بھارتی ساختہ موبائل فونز اور دیگر ٹیکنالوجی آلات پاکستان کی سائبر سیکیورٹی کے لیے خطرہ بن گئے کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں اور صوبائی چیف سیکرٹریوں کو مراسلہ بھجوا دیا ہے. قومی انگریزی جریدے نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کابینہ ڈویژن کے مراسلے میں پاکستان کے حساس انفارمیشن انفرا اسٹرکچر میں بھارتی مداخلت سے مانیٹرنگ کے خدشے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت کے ساتھ جیو پولیٹیکل تناﺅ کے باعث سائبر سیکیورٹی خطرات ہوسکتے ہیں.(جاری ہے) کابینہ ڈویژن نے خبردار کیا ہے کہ فیک ویب سائٹس اور ایپل طرز کے پورٹل تک رسائی کے ذریعے حساس ڈیٹا چرایا جاسکتا ہے، بھارتی مینوفیکچرنگ پروڈ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جلد ہی لانچ ہونے والا آئی فون 17 سیریز میں ’آئی فون 17 ایئر‘ یا پھر ’آئی فون سلم‘ بھی شامل ہوگا جو معمول کے مطابق لانچ ہونے والے آئی فون مقابلے میں پتلا ہوگا۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق ٹیکنالوجی تجزیہ کار منگ چی نے ’آئی فون 17 ایئر‘ کے متعلق کچھ معلومات افشاں کی ہیں۔ یہ ماڈل آئندہ آئی فون 17 لائن اپ میں ’پلس‘ ورژن کی جگہ لے سکتا ہے۔ یہ ممکنہ طور پر ایپل کی جانب سے جاری کردہ سب سے پتلا آئی فون بھی ہو سکتا ہے۔ ’آئی فون 17 ایئر‘ ایپل کا اب تک کا سب سے پتلا فون ہوگا؟ ٹی ایف سکیورٹیز انٹرنیشنل کے تجزیہ کار منگ چی نے...
۱