2025-04-25@06:56:05 GMT
تلاش کی گنتی: 76
«جھگڑا نے»:
جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹروں کے 2 گروپوں میں جھگڑے کے نتیجے میں 5 ڈاکٹرز زخمی ہوگئے۔اسپتال حکام کے مطابق ینگ ڈاکٹروں کے ایک گروپ نے او پی ڈی کھلوائی تو دوسرے نے بند کرادی،گزشتہ ہفتے تیمارداروں کے ڈاکٹرزپرتشدد کے خلاف وائی ڈی اے کا ایک گروپ احتجاج پر ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نےموقع پر پہنچ کر صورتحال کوقابو کرلیا۔حکام کے مطابق اوپی ڈیز کھلوادی گئی ہیں اور کچھ ڈاکٹروں کو پولیس اپنے ساتھ لے گئی
کراچی کے جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹروں کے 2 گروپوں میں جھگڑا ہو گیا جس میں 5 ڈاکٹرز زخمی ہو گئے۔ اسپتال حکام کے مطابق ینگ ڈاکٹروں کے ایک گروپ نے او پی ڈی کھلوائی تو دوسرے نے بند کرا دی۔ حکام نے کہا کہ گزشتہ ہفتے تیمارداروں کے ڈاکٹرز پر تشدد کے خلاف وائی ڈی اے کا ایک گروپ احتجاج پر ہے۔ اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتِ حال کو قابو کر لیا۔ حکام نے بتایا کہ او پی ڈیز کھلوا دی گئی ہیں اور کچھ ڈاکٹروں کو پولیس اپنے ساتھ لے گئی۔ Post Views: 1
لاہور: چاہ میراں میں ورکشاپ کے سامنے گاڑی کھڑی کرنے سے منع کرنے پر جھگڑے کے دوران مسلح افراد نے ورکشاپ مالکان پر دھاوا بول دیا اور فائرنگ کر دی۔ ملزمان سرعام پستول تھام کر مارکیٹ میں دندناتے رہے جبکہ ملزمان کے تشدد سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کی موبائل ویڈیو اور کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آگئی جس ملزمان کو اسلحہ لے کر دھاوا بولتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ باپ بیٹوں سمیت 7 نامزد افراد کے خلاف درج کر لیا گیا، ملوث ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔
سندھ کے ضلع دادو میں درگاہ شہید مخدوم بلاول میں پیر کی تدفین کیلئے ورثاء اور مریدوں میں جھگڑا ہوگیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پیر کی میت کی تدفین پر جھگڑا ہوا، جس میں 3 افراد زخمی ہوئے، مرحوم کے اہلخانہ درگاہ کے صحن میں تدفین کرنا چاہتے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مرحوم کے ورثاء کا جھگڑا درگاہ کے مریدوں سے ہوا، تاہم درگاہ کے قریب مرحوم کی تدفین کر دی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews آرمی چیف اسٹیبلشمنٹ امریکی ویزا جھگڑا جی ایچ کیو ملاقات نصرت جاوید وی ٹاک وی نیوز
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اپریل ۔2025 )تحریک انصاف کے رہنما تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی ضروری، مگر فاٹا کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، بلوچستان کے مسائل کا حل سیاسی ہے، کسی کو یقین نہیں کہ پیسے بلوچستان جا رہے ہیں ایک بیان میں سابق صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنے کے حوالے سے کہا کہ اس پر ایک نہیں 4، 5 بڑے بنیادی اعتراضات ہیں، سب سے پہلے تو یہ کہ اگر بیس فیصد بھی یہ کہتے ہیں کہ قیمتیں کم ہوئیں ہیں جیسے 260 روپپے کی قیمت ہے تو بیس فیصد کا مطلب ہے کہ آپ کو 50 روپے کی بچت ہوئی ہے.(جاری ہے) تیمور جھگڑا نے...
پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی رہنما تیمور سلیم جھگڑا کو حفاظتی ضمانت دے دی۔عدالت عالیہ پشاور نے تیمور سلیم جھگڑا کی حفاظتی ضمانت کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو حفاظتی ضمانت دی۔ اس موقع پر تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا، سیکریٹری اور ڈی جی مائنز کی دیانتداری کی گواہی دے سکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجوزہ قانون پر اپوزیشن کی رائے اور بانی پی ٹی آئی کو بریفنگ ضروری ہے، شق 6 ڈی تمام صوبوں میں یکساں قانون بنانے کی بات کرتی ہے یہ غیرضروری ہے۔
وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی—فائل فوٹو وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ کا پانی کا جھگڑا آج کا نہیں 150 سال سے چل رہا ہے۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1991ء کا معاہدہ سندھ کے ساتھ زیادتی ہے، پھر بھی کہتے ہیں اس پر ہی عمل کر لو۔سعید غنی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پانی کی کمی ہے، 12 لاکھ ایکڑ زمین کیسے آباد کریں گے۔ دریائے سندھ پر 6 نہریں نہیں بننے دینگے: سعید غنیوزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی نے واضح کر دیا ہے کہ دریائے سندھ پر 6 نہریں نہیں بننے دیں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی میں جیسی دہشت گردی ہوتی تھی ویسی...
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ بلدیات سندھ نے کہا کہ کراچی میں لوگوں کو شناخت کر کے مارا جاتا تھا، شہر میں جو دہشت گردی ہوئی وہ دنیا کے کم شہر ہوں گے جہاں ہوئی ہوگی، نفرتوں کی سیاست کے نقصانات آج تک بھگت رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ کا پانی کا جھگڑا آج کا نہیں 150 سال سے چل رہا ہے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1991ء کا معاہدہ سندھ کے ساتھ زیادتی ہے، پھر بھی کہتے ہیں اس پر ہی عمل کرلو۔ سعید غنی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پانی کی کمی ہے، 12 لاکھ ایکڑ زمین...
— فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس خورشید اقبال نے درخواست کی سماعت کی۔ وفاق مرضی کا چیف سیکریٹری نہ دے تو صوبائی افسر کو تعینات کرنا چاہیے، تیمور سلیم جھگڑاچیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس شرمناک دھاندلی کی علامت ہیں، ان دونوں کو جانا چاہیے، رہنما تحریک انصاف درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرنے سے متعلق تیمور جھگڑا کو نوٹس ملا ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے...
8اپریل2025 کی دوپہر جب اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت Pakistan Minerals Investment Forum کے عنوان سے ایک بین الاقوامی کانفرنس ہو رہی تھی، عین اُس وقت راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی نے اپنا ’’ تماشہ‘‘ لگا رکھا تھا ۔ اور اُسی وقت کراچی میں ایک منفرد سیاسی ’’تماشہ‘‘ یوں لگا تھا کہ ایم کیوایم کی سینئر قیادت (جن میں ایک وفاقی وزیر بھی شامل تھے) سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت اور کراچی میئر کے خلاف سخت زبان کی حامل پریس کانفرنس کررہی تھی۔ اوراُسی وقت بلوچستان کے کوہستانی علاقوں میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان، اختر مینگل، کی قیادت میں شوریدگی پر آمادہ ایک جلوس وفاقی حکومت...
بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لِین جیئن نے منگل کے روزرسمی پریس کانفرنس میں چین اور امریکہ کے درمیان تجارت کے معاملات پر مذاکرات کے بارے میں کہا کہ امریکہ کے اقدامات سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ وہ سنجیدہ مذاکرات کی خواہش رکھتا ہے۔ اگر امریکہ واقعی مذاکرات کرنا چاہتا ہے، تو اسے مساوات، احترام اور باہمی فائدے کا رویہ اپنانا چاہیے۔ اگر امریکہ دونوں ممالک اور بین الاقوامی برادری کے مفادات کو نظرانداز کرتے ہوئے ٹیرف جنگ اور تجارتی جنگ پر اصرار کرتا ہے، تو چین آخر تک اس کا پورا مقابلہ کرے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ اگر چین 34فیصد انتقامی ٹیرف ختم نہیں کرتا، تو امریکا چین پر اضافی 50فیصد ٹیرف عائد کرےگا۔...
پانی کے تنازع پر ماموں بھانجے میں جھگڑا ہوگیا، جس میں 17 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سانگھڑ کے منگلی تھانے کی حدود چک 9 میں زرعی پانی کے تنازع پر جھگڑا ہوا، جس میں 17 افراد زخمی ہو گئے۔ جھگڑا سگے ماموں اور بھانجے میں ہوا جب کہ زخمیوں میں بروہی برادری کے لوگ شامل ہیں۔ زخمیوں نے پولیس کو بتایا کہ ہم اپنی زرعی زمین پر پانی دے رہے تھے کہ 50 سے زائد افراد نے اچانک حملہ کردیا۔ پولیس نے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ Tagsپاکستان
پی ٹی ائی انٹرنل اکاونٹیبلٹی کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف احتساب کمیٹی کے سربراہ قاضی انور نے پیر کو اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں تیمور سلیم جھگڑا کے کڑے محاسبے کا امکان ہے، تیمور سلیم جھگڑا نے کمیٹی کے خلاف ہرزہ سرائی پر انٹرنل اکاونٹیبلٹی ممبران ناخوش ہے۔پی ٹی ائی انٹرنل اکاونٹیبلٹی کمیٹی چئیرمین نے آج نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا اجلاس میں تیمور سلیم جھگڑا کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ کمیٹی سربراہ قاضی انور نے کہا کہ تیمور جھگڑا نے کمیٹی کے سوالات اور اپنے جوابات میڈیا پر شیئر کئے ہیں۔ انہو نے کہا بابر سلیم سواتی کا کوئی مسئلہ...
سٹی42:ریلوے ہیڈکوارٹر میں دو افسران جی ایم مکینیکل ریلوے راحت مرزا اور طارق لطیف کے درمیان دست و گریباں ہونے کا معاملہ سامنے آیا، وزارت ریلوے کی ہدایت پر آئی جی ریلویز محمد طاہر رائے نے انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔ آئی جی ریلویز نے طارق لطیف کو انکوائری کے لیے آئی جی آفس طلب کر لیا ہے اور راحت مرزا کی شکایت پر چیئرمین ریلوے نے آئی جی ریلویز کو تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔ پی ٹی آئی کی سینیئر قیادت میں اختلافات شدت اختیار کرگئے آئی جی ریلویز کو تین دن میں انکوائری مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔
پشاور: بیرسٹر گوہر کی علی امین گنڈاپور سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے علی امین کو پارٹی رہنماؤں کے خلاف بیانات نہ دینے اور خاموش رہنے کا مشورہ دے دیا۔ دریں اثنا بیرسٹر گوہر خان نے علی امین گنڈاپور سے کے پی کے ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور علی امین کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے مستقبل میں انہیں خاموش رہنے کا مشورہ دیا۔ بیرسٹر گوہر نے تیمور جھگڑا کو امریکا میں ٹیلی فونک کال کی، بیرسٹر گوہر خان نے لندن میں موجود اسد قیصر سے بھی ٹیلی فونک گفتگو کی۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر خان نے علی امین گنڈاپور سے خاموش رہنے کی استدعا کی اور اختلافات کو پارٹی کے اندر ہی رکھنے کا...
پی ٹی آئی کی انٹرنل اکاؤنٹیبلیٹی کمیٹی، سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا کیخلاف ڈٹے گئی، عمران خان سے مکمل تحقیقات کی اجازت لینے کا فیصلہ۔ یہ بھی پڑھیں:تیمور جھگڑا اور علی امین گنڈاپور میں جھگڑا کیا ہے؟ کرپشن الزامات کا سامنے کرنے والے پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔ تحریک انصاف کی انٹرنل اکاؤنٹیبلیٹی کمیٹی نے ان الزامات کی تحقیقات کے لیے بانی پی ٹی آئی سے اجازت لینے کی خواہاں ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا کی جانب سے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر خفیہ دستاویزات شیئر کرنے کے حوالے سے بھی انٹرنل اکاؤنٹیبلیٹی کمیٹی کو تشویش ہے۔ انٹرنل اکاؤنٹیبلیٹی کمیٹی مبینہ کرپشن...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی انٹرنل اکاؤنٹیبلیٹی کمیٹی نے تیمور جھگڑا کے خلاف چھان بین کے معاملے پر مکمل تحقیقات کیلئے بانی پی ٹی آئی سے اجازت لینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اجازت ملتے ہی محکمہ خزانہ اور صحت میں مبینہ کرپشن، بےقاعدگیوں کی تحقیقات کی جائیں گی، جبکہ تیمور جھگڑا کے سوشل میڈیا پر کانفیڈینشل دستاویزات شیئر کرنے پر کمیٹی میں سخت تشویش بھی پائی گئی ہے۔ تیمور جھگڑا سے کرپشن کی چھان بین، سوالنامہ بھجوا دیا گیاپی ٹی آئی اکاؤنٹیبلیٹی کمیٹی نے سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا سے چھان بین شروع کر دی۔ کمیٹی بانی پی ٹی آئی سے تیمور جھگڑا کے خلاف انضابطی کارروائی کی سفارش بھی...
لاہور میں جھگڑا ختم کروانے والے 50 سالہ شخص کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ پولیس کے مطابق ملزم جمشید نے جھگڑا ختم کروانے والے نوید کو گولی مار دی، مقتول نوید اپنے بھائی اور بھتیجوں کا جھگڑا ختم کروانے آیا تھا۔ مسلح ملزم جمشید نے واپس پلٹنے والے شخص نوید کو سر میں گولی ماری۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ملزم قتل کی واردات کے بعد اسلحہ تھامے تسلی سے جائے وقوعہ پر کھڑا رہا جبکہ مقتول کا بھائی اور بھتیجے ملزم کے سامنے ہاتھ جوڑتے رہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات مستی گیٹ تھانے کی حدود میں پیش آیا، ملزم کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔
---فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تیمور جھگڑا کی سازشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ علی امین گنڈا پور کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے پارٹی کے لیے قید و بند کی صعوبتیں کاٹی ہیں۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے اس وقت تحریکِ انصاف کی کمان سنبھالی جب کوئی گھر سے نکلنے کو تیار نہیں تھا۔علی امین گنڈا کے ترجمان نے کہا ہے کہ تیمور جھگڑا نے ہمیشہ بانیٔ پی ٹی آئی اور پارٹی کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تیمور جھگڑا کی سازشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔علی امین گنڈا پور کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے پارٹی کے لیے قید و بند کی صعوبتیں کاٹی ہیں۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے اس وقت تحریکِ انصاف کی کمان سنبھالی جب کوئی گھر سے نکلنے کو تیار نہیں تھا۔علی امین گنڈا کے ترجمان نے کہا ہے کہ تیمور جھگڑا نے ہمیشہ بانیٔ پی ٹی آئی اور پارٹی کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ امریکی ریسلر جان سینا کا جلد کے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف ...
ایک ایسے وقت میں جب پی ٹی آئی قیادت پارٹی میں کسی بھی گروپ بندی سے انکاری ہے، پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر نے پارٹی کی صوبائی حکومت پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی کے گوربا چوف، جے یو آئی نے فضل الرحمان کے خلاف بیان پر وضاحت مانگ لی تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نےتقریباً 10 کروڑ روپے کے اثاثے ظاہر کیے ہیں اور وزیراعلیٰ کے مطابق انہوں نےایک سال میں پارٹی پر 75 کروڑ روپے خرچ کیے لیکن احتساب کمیٹی وزیراعلیٰ کی اس بات پر غور کیوں نہیں کر رہی؟ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بانی پی...
ویب ڈیسک : تیمور جھگڑا نے اپنے ہی پارٹی کی صوبائی حکومت پر سوالات اٹھادیے پی ٹی آئی رہنما و سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا نے اپنے ہی پارٹی کی صوبائی حکومت پر سوالات اٹھادیے۔تیمور جھگڑا نے پارٹی کی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی کے سوالنامے پر تحریری ردعمل بھجوادیا ہے اور کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار بھی کیا ہے۔تیمور جھگڑا نے مؤقف اختیار کیا ہےکہ انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی کا سوالنامہ منفی اور سیاسی بدنیتی پرمبنی ہے، مجھےکمیٹی پر اعتماد نہیں ہے۔ چئیرمین پی سی بی کاسابق کرکٹر فاروق حمید کے انتقال پرافسوس کا اظہار تیمور جھگڑا نےکہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نےتقریباً 10 کروڑ روپے کے اثاثے ظاہر کیے ہیں اور وزیراعلیٰ کے مطابق انہوں نےایک سال میں پارٹی...
ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف کی احتساب کمیٹی ( انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی) نے سابق صوبائی وزیرخیبر پختونخوا تیمور جھگڑا سے 36 ارب روپے کی خورد برد اور رشتے داروں کی تقرریوں کے الزام پر چھان بین شروع کردی۔ کمیٹی نے تیمور جھگڑا کو محکمہ صحت اور خزانہ میں مبینہ کرپشن اور بےقاعدگیوں سے متعلق سوالنامہ بھیج دیا۔سوالنامے میں کہا گیا ہےکہ بطور وزیر خزانہ آپ کے دور میں صوبہ کئی بار تقریباً دیوالیہ ہوا۔ پنشن، گریجویٹی کی مد میں پڑے پیسوں میں سے 36 ارب روپے نکالےگئے، محکمہ صحت سے جاری رقوم کی چھان بین محکمہ خزانہ سے نہیں کرائی گئی۔ چئیرمین پی سی بی کاسابق کرکٹر فاروق حمید کے انتقال پرافسوس کا اظہار احتساب کمیٹی نےکہا...
پشاور: پی ٹی آئی احتساب کمیٹی ( انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی) نے سابق صوبائی وزیرخیبر پختونخوا تیمور جھگڑا سے 36 ارب روپے کی خورد برد اور رشتے داروں کی تقرریوں کے الزام پر چھان بین شروع کردی۔ کمیٹی نے تیمور جھگڑا کو محکمہ صحت اور خزانہ میں مبینہ کرپشن اور بےقاعدگیوں سے متعلق سوالنامہ بھیج دیا۔ سوالنامے میں کہا گیا ہےکہ بطور وزیر خزانہ آپ کے دور میں صوبہ کئی بار تقریباً دیوالیہ ہوا۔ پنشن، گریجویٹی کی مد میں پڑے پیسوں میں سے 36 ارب روپے نکالےگئے، محکمہ صحت سے جاری رقوم کی چھان بین محکمہ خزانہ سے نہیں کرائی گئی۔ احتساب کمیٹی نےکہا ہےکہ محکمہ خزانہ میں بڑی تعداد میں تقرریاں کی گئیں جن میں کچھ آپ کے رشتہ...
سوالنامے میں کہا گیا ہےکہ بطور وزیر خزانہ آپ کے دور میں صوبہ کئی بار تقریباً دیوالیہ ہوا۔ پنشن، گریجویٹی کی مد میں پڑے پیسوں میں سے 36 ارب روپے نکالےگئے، محکمہ صحت سے جاری رقوم کی چھان بین محکمہ خزانہ سے نہیں کرائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی احتساب کمیٹی (انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی) نے سابق صوبائی وزیرخیبر پختونخوا تیمور جھگڑا سے 36 ارب روپے کی خورد برد اور رشتے داروں کی تقرریوں کے الزام پر چھان بین شروع کردی۔ کمیٹی نے تیمور جھگڑا کو محکمہ صحت اور خزانہ میں مبینہ کرپشن اور بےقاعدگیوں سے متعلق سوالنامہ بھیج دیا۔ سوالنامے میں کہا گیا ہےکہ بطور وزیر خزانہ آپ کے دور میں صوبہ کئی بار تقریباً...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2025ء) بیٹے کی معمولی تلخ کلامی اور جھگڑا باپ کی جان لے گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے سوتر منڈی کے رہائشی حارث علی نے اپنے باپ کو معمولی تلخ کلامی پر جھگڑے کے دوران دھکا دیا۔ زمین پر گرنے سے چوٹ آنے پر باپ زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔(جاری ہے) لوہاری گیٹ پولیس نے شہزاد عرف چھادے کی نعش مردہ خانے منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا اور بیٹے حارث کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد نہیں کیا، باپ جھگڑے کے بعد تیسری...
تیمور جھگڑا---فائل فوٹو سابق صوبائی وزیر کے پی کے تیمور جھگڑا نے پی ٹی آئی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی کے سوال نامے پر تحریری جواب بھجوادیا۔تیمور جھگڑا نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی کا سوال نامہ منفی اور سیاسی بدنیتی پرمبنی ہے، مجھے پارٹی کی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی پر اعتماد نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سوالنامے میں مجھ سے صحت کارڈ کے لیے اسپتالوں کے انتخاب کے بارے میں پوچھا گیا، صحت کارڈ کے لیے اسپتالوں کے انتخابات سے میرا کوئی تعلق ہی نہیں۔ تیمور جھگڑا سے کرپشن کی چھان بین، سوالنامہ بھجوا دیا گیاپی ٹی آئی اکاؤنٹیبلیٹی کمیٹی نے سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا سے چھان بین شروع کر دی۔ تیمور جھگڑا نے جواب...
تیمور جھگڑا---فائل فوٹو پی ٹی آئی اکاؤنٹیبلیٹی کمیٹی نے سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا سے چھان بین شروع کر دی۔کمیٹی نے تیمور جھگڑا کو محکمۂ صحت اور خزانہ میں مبینہ کرپشن اور بے قاعدگیوں سے متعلق سوالنامہ بھیج دیا۔ میرے بارے میں پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے: تیمور جھگڑا تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ سی ایم ہاؤس میں کھڑا ہوں، پی ٹی آئی میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔ سوالنامے میں کہا گیا ہے کہ بطور وزیرِ خزانہ کے پی آپ کے دور میں صوبہ کئی بار تقریباً دیوالیہ ہوا، پنشن اور گریجویٹی کی مد میں پڑے پیسوں میں سے 36 ارب روپے نکالے گئے۔سوالنامے کے مطابق محکمۂ صحت سے جاری رقوم کی چھان بین...
پشاور(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کی احتساب کمیٹی نے گزشتہ دور حکومت کی بھی چھان بین شروع کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ تیمور جھگڑا سے 13 الزامات پر جواب طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق احتساب کمیٹی نے سوال کیا کہ آپ کے دور حکومت میں صوبہ کئی بار ڈیفالٹ ہوا، پنشن اور گریجویٹی اکاؤنٹ سے چھتیس بلین نکالے گئے تھے جو واپس نہیں کیے گئے۔ تیمور جھگڑا سے سوال کیا کہ آپ وزیر صحت بھی تھے محکمہ صحت کی جانب سے بھیجی گئی تمام سمریز مبینہ طور پر وزیر خزانہ ہونے کی وجہ سے بغیر کسی معقول جانچ پڑتال کے گزر جاتی تھیں۔ محکمہ صحت کی سمریز کو منظور کرنا کیا یہ مفادات کا ٹکراؤ نہیں تھا؟ کیا...
پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے سابق وزیر خزانہ تیمور جھگڑا سے 13 الزامات پر جواب طلب کرلیے WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز پشاور:(آئی پی ایس)تحریک انصاف کی احتساب کمیٹی نے گزشتہ دور حکومت کی بھی چھان بین شروع کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ تیمور جھگڑا سے 13 الزامات پر جواب طلب کر لیا۔ احتساب کمیٹی نے سوال کیا کہ آپ کے دور حکومت میں صوبہ کئی بار ڈیفالٹ ہوا، پنشن اور گریجویٹی اکاؤنٹ سے چھتیس بلین نکالے گئے تھے جو واپس نہیں کیے گئے۔ تیمور جھگڑا سے سوال کیا کہ آپ وزیر صحت بھی تھے محکمہ صحت کی جانب سے بھیجی گئی تمام سمریز مبینہ طور پر وزیر خزانہ ہونے کی وجہ سے بغیر کسی معقول...
سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا نے خیبرپختونخوا کی موجودہ کابینہ میں شمولیت سے معذرت کرلی۔ نجی ٹی وی کے مطابق تیمور جھگڑا نے کرپشن الزامات کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ میں شامل ہونے کا شوق نہیں، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بانی عمران خان نے شامل کرنے کو کہا تھا، وزیر اعلیٰ نے کابینہ میں شمولیت کو پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی سے کلیئرنس سے مشروط کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سوالنامے میں صرف ماضی کے بارے میں 24 منفی تاثر والے سوالات پوچھے گئے ہیں، سوالنامے میں کابینہ کا رکن بننے کے بارے کوئی چارج شیٹ نہیں، صرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ تیمور سلیم جھگڑا نے...
لاہور: بیٹے کی معمولی تلخ کلامی اور جھگڑا باپ کی جان لے گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے سوتر منڈی کے رہائشی حارث علی نے اپنے باپ کو معمولی تلخ کلامی پر جھگڑے کے دوران دھکا دیا۔ زمین پر گرنے سے چوٹ آنے پر باپ زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دم توڑ گیا ۔ لوہاری گیٹ پولیس نے شہزاد عرف چھادے کی لاش مردہ خانے منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور بیٹے حارث کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد نہیں کیا، باپ جھگڑے کے بعد تیسری منزل سے نیچے آیا تو طبیعت...

کراچی: پانی فراہم نہ کرنے پر جھگڑا، مکان مالک نے کرائے دار کو قتل کردیا، کیس کا فیصلہ 12 سال بعد سنادیا گیا
کراچی میں پانی فراہم نہ کرنے پر کرائے دار اور مالک مکان کے جھگڑے میں قتل کا فیصلہ عدالت نے 12 سال بعد سنا دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے 12 سال پرانے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا، کیس میں قتل کا جرم ثابت ہوگیا، ملزم کو 10 سال قید کی سزا اور 3 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔شریک ملزم ہارون کو عدم شواہد کی بنیاد پر بری کردیا گیا، اس سے قبل مجرم سہیل کو دو بار سزائے موت کی سزا سنائی گئی تھی، ہائیکورٹ کے حکم پر کیس کا دوبارہ ٹرائل کیا گیا۔استغاثہ کا کہنا ہے کہ مدعی کے مطابق وہ دو سال سے کرائے کے مکان پر رہائش پذیر تھا، مالک مکان پیسے دینے...
کراچی: بلدیہ میں سروس اسٹیشن کے اندر شاگرد نے جھگڑے کے دوران استاد کو دھکا دے دیا جو آہنی گرل سے سر ٹکرانے کے باعث شدید زخمی ہو کر دم توڑ گئے اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او بلدیہ عمران سعد نے بتایا کہ واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا اور مقتول کی شناخت 51 سالہ محمد جنید ظہور کے نام سے کی گئی جو کہ سروس اسٹیشن پر گاڑیاں دھونے کا کام کرتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جس وقت واقعہ پیش آیا جنید اور اس کے شاگرد محمد صالح کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی اور اس دوران محمد صالح نے مبینہ طور پر جنید کو دھکا دیا تو وہ زمین...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیشی پر آئی خواتین اور وکلاء کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے دورن وکلاء اور خواتین کے درمیان گالم گلوچ اور تھپڑوں کا تبادلہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق خواتین ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ کی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے لیے کچہری آئیں تھی، وکلاء اور خواتین کے درمیان گالم گلوچ اور تھپڑوں کا تبادلہ ہوا، ذرائع نے کہا کہ ہراسانی کا شکار ہونے والی خاتون تنزیلہ بتول ، سلطانہ فاؤنڈیشن اسلام آباد کی رہائشی ہیں، خاتون تنزیلہ بتول 302 کے کیس کے سلسلے میں عدالت ائی ہوئی تھیں، متاثرہ خواتین میں رملہ شہزادی اور مریم عمران بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق بقیہ خواتین بھی کیسز کی سلسلے میں عدالت میں موجود تھیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن...
ایک بیان میں تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ میرےخلاف پینشن فنڈ کے 36 ملین روپے خرد برد کا بے بنیاد الزام لگایاگیا، اس الزام پر 14 دن کے اندر معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی رہنماء تیمور سلیم جھگڑا نے ایم این اے شیر افضل مروت کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماء تیمور سلیم جھگڑا نے مبینہ کرپشن الزامات پر رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو ایک ارب روپے ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھجوایا ہے۔ ایک بیان میں تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ میرےخلاف پینشن فنڈ کے 36 ملین روپے خرد برد کا بے بنیاد الزام لگایا گیا، اس الزام پر 14...
تیمور سلیم جھگڑنے شیر افضل مروت کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر خزانہ تیمورسلیم جھگڑا نے شیر افضل مروت کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔تیمور سلیم جھگڑا نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا۔سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ ٹی وی شوز میں میرے خلاف کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگائے، 14 دن کے اندر لگائے گئے الزامات ثابت کئے جائیں۔
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر خزانہ تیمورسلیم جھگڑا نے شیر افضل مروت کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق تیمور سلیم جھگڑا نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا۔ سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ ٹی وی شوز میں میرے خلاف کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگائے، 14 دن کے اندر لگائے گئے الزامات ثابت کئے جائیں۔ مزید :
سابق صوبائی وزیر خزانہ اور پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے سینئر رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے اپنی ہی پارٹی کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔تیمور سلیم جھگڑا نے شیر افضل مروت کو مبینہ کرپشن کے الزامات پر قانونی نوٹس بھیجا۔سابق صوبائی وزیر نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے۔جیو نیوز سے گفتگو میں تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ میرے خلاف کرپشن کے بےبنیاد الزامات لگائے گئے، 14 دن کے اندر لگائے گئے الزامات ثابت کیے جائیں۔
راولپنڈی: ٹیکسلا کے علاقے خرم پراچہ میں بجلی کا پول لگانے کے تنازع پر دوہرے قتل کی واردات میں چچا زاد بھائی نے فائرنگ کرکے دو سگے بھائیوں کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ٹیکسلا کے علاقے خرم پراچہ کے رہائشی توقیر اور توفیق دو بھائی بجلی کی سپلائی کے لیے علاقے میں پول لگوانا چاہتے تھے لیکن ان کے چچا زاد بھائی نصرت کو پول لگانے پر اعتراض تھا۔ دونوں فریقین میں جھگڑا ہوا اور جھگڑے کے دوران نصرت نے فائرنگ کرکے دونوں کزنز جو آپس میں سگے بھائی تھے کو زخمی کردیا جنہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں دم توڑ گئے جبکہ ملزم فرار ہوجانے...
بمبئی(نیوزڈیسک)بھارتی شہر میں عجیب وغریب واقعہ پیش آیا جہاں ایک جوڑے کاسوشل میڈیا کی وجہ سے جھگڑا کونسلنگ سینٹر تک پہنچ گیا ۔ بھارتی شہر پورنیہ میں فیملی کاؤنسلنگ سینٹرجانیوالے جوڑے کے درمیان جھگڑا سنگین رخ اختیار کر گیا ۔ خاتون نے کونسلنگ سینٹر میں یہ تک کہہ کر سب کو حیران کردیا کہ وہ اپنے شوہر کو تو چھوڑ سکتی ہیں لیکن انسٹاگرام پر تصویریں اور ویڈیوز پوسٹ کرنا نہیں چھوڑے گی۔ شوہر کا کہنا تھا کہ اہلیہ میرے ساتھ وقت گزارنے سے گریز کرتی ہے ہمیشہ سوشل میڈیا میں گھسی رہتی ہے۔ شوہر نے اپنی بیوی پر الزام لگایا کہ اس کی بیوی انجان لوگوں سے بات کرتی ہے اس کو فیملی کی کوئی فکر نہیں...
بالاگھاٹ (نیوز ڈیسک) الاگھاٹ ضلع کے روپجھر تھانے کے تحت آنے والے گاؤں اکوا میں ایک گرل فرینڈ نے اپنے بوائے فرینڈ کی شراب نوشی اور روزانہ کی مار پیٹ سے تنگ آکر اپنی بہن، اس کے شوہر اور اس کے بھتیجے کی مدد سے عاشق کا قتل کردیا۔ قتل کے ارتکاب کے بعد اس نے معاملہ کو حادثہ کی شکل دینے کیلئے پولیس کو گمراہ کیا ۔ دو ماہ بعد پولیس نے قتل کا مقدمہ حل کرتے ہوئے گرل فرینڈ سمیت چار ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ قتل 4 دسمبر 2024 کو کیا گیا تھا۔ مقتول شاہجہان سائی اصل میں جھارکھنڈ کے گرڈیہ کا رہنے والا تھا۔ وہ اکوا میں رائس مل میں ڈرائیور کے طور پر...
قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق نے چیمپئینز ٹرافی سے باہر ہونے کی وجہ قومی ٹیم میں "کپتانی" کو لیکر جھگڑا قرار دیدیا۔ بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں انکشاف کیا ہے کہ الٹرا ایج کیساتھ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان نے اوپنر امام الحق سے سوال کیا کہ ٹیم کا کپتان کون ہے؟ جس پر امام الحق ہنس پڑے، انکا کہنا تھا کہ ٹیم میں کپتانی کو لیکر جھگڑا چل رہا ہے، سب ایک دوسرے سے لڑرہے ہیں۔ مزید پڑھیں: 'تینوں فاسٹ بولرز کو "خدا حافظ" کہنے کا وقت آگیا ہے' بعدازاں امام الحق نے بطور لیڈر محمد رضوان کا انتخاب کیا، انکا کہنا تھا کہ وہ ٹیم کیلئے ہوٹلز کا انتظام کرتے ہیں اور تمام کھلاڑیوں کو...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سابق وزراء تیمور سلیم جھگڑا اور کامران بنگش کو صوبائی کابینہ میں شامل نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بھی اس فیصلے پر آمادہ کر لیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو ہدایت دی تھی کہ کامران بنگش اور تیمور جھگڑا کو کابینہ میں شامل کیا جائے، تاہم وزیراعلیٰ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے انہیں گزشتہ حکومت میں دونوں رہنماؤں کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور اپنے فیصلے پر قائل کر لیا۔ متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک...
پشاور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے دو سابق وزرا کامران بنگش اور تیمور جھگڑا کو کابینہ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا کے سابق وزرا کامران بنگش اور تیمور جھگڑا کو کابینہ میں شامل نہ کرنے کے فیصلے پر بانی پی ٹی آئی کو رضامند کرلیا ہے۔ اس حوالے سےنجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ کے پی تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ یہ اندرونی معاملہ ہے، اس پرکوئی تبصرہ نہیں کرسکتا، میں کچھ کہوں گا تو بانی پی ٹی آئی کےمقصد کو نقصان پہنچےگا۔تیمور جھگڑا نے مزید کہا کہ میں ساتھیوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے پر یقین نہیں رکھتا، بانی پی ٹی...
خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ میں سابق وزراء تیمور جھگڑا اور کامران بنگش کی شمولیت کا معاملہ ختم ہو گیا۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے دونوں سابق وزراء کو کابینہ میں شامل نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا، ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو بھی اس فیصلے پر راضی کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو ہدایت دی تھی کہ کامران بنگش اور تیمور جھگڑا کو کابینہ میں شامل کیا جائے، تاہم وزیراعلیٰ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے انہیں گزشتہ حکومت میں دونوں رہنماؤں کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور اپنے فیصلے پر قائل کر لیا۔ تیمور جھگڑا نے اس معاملے پر تبصرہ...
نیوایئر نائٹ پر جھگڑا، مصطفی کیس کے ملزم شیراز نے دوران تفتیش اہم انکشافات کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز )کراچی میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونے مصطفی عامرکیس میں ملزم شیراز نے تفتیش میں اہم انکشافات کردیے۔ملزم شیراز نے اپنے بیان میں انکشاف کیا کہ جب وہ ارمغان کے گھر پہنچا تو مصطفی وہاں پہلے سے موجود تھا، ان دونوں کے درمیان نیو ایئر نائٹ پر جھگڑا ہوا تھا اور اس حوالے سے ارمغان بہت ناراض تھا۔ اس نے بتایاکہ منشیات کے استعمال کے بعد ارمغان نے پہلے مصطفی پر لوہے کی راڈ سے تشدد کیا جس کے باعث مصطفی کے دونوں گھٹنے اور بازو بری طرح زخمی ہوئے اور ان سے خون...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار) سینٹ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین اور اپوزیشن کے درمیان جھگڑا گزشتہ روز بھی جاری رہا، اپوزیشن نے ڈائس کا گھیراؤ کیا، ڈپٹی چیئرمین کے استعفیٰ اور گیلانی کو واپس کرو کے نعرے لگائے۔ ڈپٹی چیئرمین نے عون عباس، ہمایوں مہمند، فلک ناز چترالی کو رواں سیشن کے لیے معطل کردیا۔ قائم مقام چئیرمین سیدال خان ناصر کی زیر صدارت اجلاس شروع ہوا۔ قائم مقام چئیرمین نے گزشتہ روز کے واقعہ پر وضاحت اور رولنگ دی۔ سیدال خان ناصر نے کہا کہ کل کے کیے گئے اشاروں کا مطلب کسی کی دل آزاری نہیں تھا، قائم مقام چئیرمین نے اپنے الفاظ کارروائی سے حذف کرا دئیے۔ سیدال خان ناصر نے کہا کہ اپوزیشن کے 3...
سنجھورو(نمائندہ جسارت)سنجھورو شہرمیں موبائل فون کے تکرار پر شیخ اور کھورکھانی برادری کے درمیان جھگڑا اسلحہ کا آزادانہ استمعال گولیاں لگنے سے شیخ اور کھورکھانی کے 2 افراد جبکہ مجموعی طور پر 11افراد زخمی شہر میں خوف کی صورتحال۔ تفصیلات کے مطابق سنجھورو میں واب پلازہ کے پاس شیخ برادری میں موبائل فون کے تکرار جاری تھا کہ شیخ برادری کے ایک فریق کی جانب سے کھورکھانی برادری سے تعلق رکھنا والا نوجوان جام خان کھورکھانی آیا تو جھگڑا شدت اختیار کرگیا جس کے بعد کھورکھانی اور شیخ برادری میں جھگڑا شروع ہوگیا دونوں جانب سے اسلحہ کا آزادانہ استمعال کیا گیا اور ایک دوسرے پر سیدھی فائرنگ کی گئی جس کی وجہ سے سنجھورو شہر میں خوف کی صورتحال...
تلخ کلامی کے بعد ارمغان نے مصطفیٰ اور خاتون کو مارنے کی دھمکی دی۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوستوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے مصطفیٰ عامر کا ملزم ارمغان سے نیو ایئر نائٹ پر لڑکی کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا، لڑکی 12 جنوری کو بیرون ملک چلی گئی، جس کیلئے انٹرپول کے ذریعے رابطہ کیا جا رہا ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم ارمغان اور مصطفیٰ دوست تھے، نیو ایئر نائٹ پر دونوں میں جھگڑا ہوا، تلخ کلامی کے بعد ارمغان نے مصطفیٰ اور خاتون کو مارنے کی دھمکی دی، 6 جنوری کو ملزم نے مصطفیٰ کو بلا کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ کراچی: مصطفیٰ قتل کیس، مرکزی ملزم کا ریمانڈ پیر تک ٹل گیاپولیس کی...
ویب ڈیسک: بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے پر 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گلشن اقبال میں بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے پر مبینہ ٹاؤن تھانے میں 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ مقدمے کے اندراج کے بعد 4 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں 3 بھائی بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق سرکار کی مدعیت میں درج مقدمے میں دہشتگردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا دو ٹوک موقف واضح رہے کہ گزشتہ روز گلشن اقبال میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شیرشاہ بچوں کوپولیوکے قطرے پلانے سے انکارپرپولیو ورکرزسے جھگڑا کرنے والے3 افراد کو پولیس نے گرفتارکرکے تھانے منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شیرشاہ تھانے کی حدود محمدی روڈگلی نمبر 14 میں بچوں کوپولیو کے قطرے پلانے سے انکار پر پولیو ورکرزسے جھگڑا کرنے والے تین افراد عابد آفریدی ولد اول بادشاہ، عامر آفریدی ولد نور اصغراور حسنین آفریدی ولد اول بادشاہ کو پولیس نے گرفتارکرکے تھانے منتقل کردیا۔
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پانی کی لائن پر دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے خیر آباد میں پانی کے تنازعے پر بچوں میں جھگڑا ہوا، جس میں بڑے بھی کود گئے، جھگڑے کے دوران ایک شخص نے فائرنگ کردی جس سے دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔جھگرے کے دوران ڈنڈے لگنے سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ہلاک و زخمی افراد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
کراچی: شیرشاہ کے علاقے میں بچوں کوپولیو کے قطرے پلانےسےانکارپرپولیوورکرزسے جھگڑا کرنے والے تین افراد کو پولیس نےگرفتارکرکے تھانے منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شیرشاہ کے علاقے محمدی روڈگلی نمبر 14 میں بچوں کوپولیو کے قطرے پلانے سےانکار پر پولیو ورکرزسے جھگڑا کرنے والے تین افراد کو پولیس نےگرفتارکرکے تھانے منتقل کردیا۔ اس حوالے سے ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نے بتایاکہ پولیوورکرز بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے شیرشاہ کے علاقے محمدی روڈ گلی نمبر 14 میں پہنچے تھے جہاں ایک گھرمیں موجود افرادنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا اورتلخ کلامی کے بعد پولیوورکرزسے جھگڑا شروع کردیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اورخاتون اسسٹنٹ کمشنراپنے عملے کے ہمراہ موقع پرپہنچیں تو...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں جھگڑے کے بعد جوڑے کو پولیس اسٹیشن میں شادی کرنا پڑگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سورت شہر میں ایک جوڑے کی شادی کا آغاز تو ہال میں ہوا تاہم اس کا اختتام تھانے میں ہوا۔شادی ہال میں جوڑے کی شادی کی تمام رسومات مکمل ہوگئی تھیں لیکن صرف گلے میں ہار ڈالنے باقی تھے کہ شادی کو اچانک روک دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شادی میں دُلہا کے گھر والوں نے مبینہ طور پر تقریب میں کھانا ختم ہونے کی وجہ سے اسے روکا۔ ،ڈپٹی کمشنر کے مطابق دونوں خاندانوں میں کھانے کی مبینہ کمی پر جھگڑا ہوا جس کے بعد دُلہا کے خاندان نے شادی کی باقی رسم کرنے...
بھارت کی ناگپورپولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ناگپور میں 300 روپے میں آن لائن خریدی گئی ٹی شرٹ پر جھگڑے کے بعد مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار نے کہا کہ ملزم اکشے آسولے نے 300 روپے میں ایک ٹی شرٹ خریدی لیکن شرٹ اس کے ناپ کی نہیں تھی، اس لیے اس نے شبھم ہرنے کو دے دی۔ شرٹ لینے کے بعد مقتول 300 روپے ادا کرنے میں ٹال مٹول سے کام لینے لگا، جب شرٹ دینے والے نے پیسوں کے لیے اصرار کیا تو اس نے پیسے اس کے اکشے آسول کے اوپر پھینک کر مارے جس سے دونوں کے درمیان تلخی نے...
محراب پور(جسارت نیوز)بچوں کی تکرار میں بڑے کھود پڑے، خواتین سمیت تین زخمی، مورو پولیس تھانہ کی حدود گاؤں سردار خان میں بچوں کے درمیان جھگڑے کو ختم کرانے کے بجائے بڑے بھی فریق بن گئے تو جھگڑا تصادم میں بدل گیا جس میں ڈنڈے، اینٹیں، مکے چل گئے جس میں خالد حسین انکی اہلیہ اور ساس ڈنڈے لگنے سے زخمی ہوگئی، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق جھگڑا دو بھائیوں اور ان کے اہل خانہ کے درمیان ہوا ہے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ صنوبر سٹی میں معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا، 2چینی شہری زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز ) تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ صنوبر سٹی میں معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا، چینی شہری جھگڑے کے دوران سر پر پتھر لگنے سے زخمی،چینی شہری سسرال آیا ہوا تھا،گلی میں چھیڑنے پر جھگڑا ہوا پولیس موقع پر پہنچ گئی،ملزمان موقع سے فرار ہو گئے،پولیس نے اس حوالے سے کہا ہے کہ دونوں غیر ملکیوں کا علاج بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی میں جاری ہے۔ دونوں غیرملکی اڈیالہ روڈ مقیم ہیں جہاں لڑائی جھگڑا ہوا۔
---فائل فوٹو صوبۂ سندھ کے شہر سانگھڑ میں جونیجو برادری کے جھگڑے میں 3 افراد کے قتل و 19 افراد زخمی ہونے کے واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہ ہو سکا۔سانگھڑ میں دو برادریوں کے درمیان پیش آنے والے واقعے کے خلاف ورثاء نے رات بھر لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں بعد بھی انتظامیہ نے کسی قسم کے مذاکرات نہیں کیے۔مظاہرین کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ مقدمے کا اندارج نہيں کر رہے۔واضح رہے کہ سانگھڑ کے نزدیک چوٹیاری تھانے کی حدود میں واقع جانی جونیجو گاؤں میں کھیتوں میں مویشیوں کے گھس جانے کے تنازع پر جونیجو قبیلے کے 2 گروہوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں 3افراد گولیاں لگنے سے...
واشنگٹن: اسٹار لنک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایلون مسک اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان 500 بلین ڈالر کے منصوبے کے معاملے پر تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹار لنک کے سی ای او ایلون مسک اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان 500 بلین ڈالر کے مصنوعی ذہانت (AI) اقدام کے اعلان کے بعد ایک اہم دراڑ پیدا ہو گئی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والی دستایز کے مطابق منصوبے کا مقصد امریکا میں اے آئی ڈیٹا سینٹرز کا قیام ہے تاکہ ٹیکنالوجی کی دوڑ میں امریکا کی پوزیشن مضبوط کرنا ہے۔ اس منصوبے کے تحت آریکل، اوپن اے آئی، سافٹ بینک بھی سرمایہ کاری کریں گے جس کے بعد...
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو ان کے خلاف دائر سپریم کورٹ میں لڑائی جھگڑا کیس میں بری کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کےخلاف سپریم کورٹ میں لڑائی جھگڑے کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے شیر افضل مروت کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت،فتح اللہ برکی کو مقدمے سے بری کردیا۔واضح رہے کہ شیر افضل مروت کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج تھا۔
کویت سٹی:فلسطین پر قابض صہیونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ ان کے بیٹے کا جھگڑا ہوا، جس میں بیٹے یائر نیتن یاہو نے اپنے باپ کو زمین پر پٹخا اور خوب مارا۔ کویتی اخبار الجریدہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کے بیٹے یائر نیتن یاہو کے درمیان ہاتھا پائی اور اس دوران بیٹے کے ہاتھوں باپ کا گلا گھونٹے جانے کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد یائر کو فوری طور پر امریکا منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملے سے پہلے پیش آیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق یائر نے اپنے والد کو زمین پر گرا کر ان کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی، جس...
لاہور(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے رہنما کے درمیان ٹاک شو میں جھگڑا ہو گیا، دونوں سیاسی رہنما گھتم گھتا ہوگئے، ایک دوسرے پر تھپڑوں، مکوں کی بارش کردی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اختیار ولی خان اور نعیم حیدر پنجوتھا کے درمیان میں تلخ کلامی کے بعد ہاتھ پائی ہوگئی، جس میں دونوں ایک دوسرے پر چیختے ہوئے سنا اور دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کی قیادت کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں، اسی دوران اختیار ولی اچانک اٹھ کر پی ٹی آئی رہنما کو...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے رہنما کے درمیان ٹاک شو میں جھگڑا ہو گیا، دونوں سیاسی رہنما گھتم گھتا ہوگئے، ایک دوسرے پر تھپڑوں، مکوں کی بارش کردی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اختیار ولی خان اور نعیم حیدر پنجوتھا کے درمیان میں تلخ کلامی کے بعد ہاتھ پائی ہوگئی، جس میں دونوں ایک دوسرے پر چیختے ہوئے سنا اور دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کی قیادت کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں، اسی دوران اختیار ولی اچانک اٹھ کر پی ٹی آئی...
سکھر (نمائندہ جسارت) نواحی علاقے باگڑجی میں مہر اور گھمرو برادریوں کے درمیان خونریز قبائلی جھگڑے کو نمٹانے اور باہمی مصالحت کرانے کے لیے مصالحتی جرگہ ہوا، جرگے میں دونوں برادریوں پر 7 افراد کے قتل پر مجموعی طور پر ایک کروڑ 90 لاکھ روپے خونبہا جرمانہ عائد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کے مہر برادری پر 4 افراد کے قتل اور زخمی کیے جانے پرایک کروڑ 8 لاکھ 30 ہزار روپے جبکہ گھمرو برادری پر 3 افراد کے قتل اور زخمی کے عوض ساڑھے 90 لاکھ روپے پچاس ہزار روپے عائد کیے گئے، جرگے میں فی قتل 25 لاکھ روپے. زخمیوں کے پچاس ہزار جبکہ انگلی پر زخمی کے لیے 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
پشاور (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے پشاور میں سابق گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کے چھوٹے بھائی جاوید ظفر جھگڑا کی رسم قُل میں شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات کی اور ان کے بھائی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ عطاءاللہ تارڑ نے جاوید ظفر جھگڑا کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کا انتقال خاندان کے لئے ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، درجات...
— فائل فوٹو چنیوٹ کے تھانہ کوٹ وساوا کے ایس ایچ او اور محرر کا آپس میں جھگڑا ہو گیا۔پولیس کے مطابق ایس ایچ او اور محرر نے ایک دوسرے کےخلاف رپورٹ درج کروا دی۔ چنیوٹ: ملازم نے کزن سے شادی نہ کرنے دینے پر خاتون کو قتل کر دیاچنیوٹ کے علاقے جامعہ آباد میں گھریلو ملازم نے تیز دھار آلے سے خاتون کو قتل کر دیا۔ محرر نے رپورٹ میں الزام عائد کیا ہے کہ ایس ایچ او منشیات فروشوں اور چوروں کو ریلیف فراہم کرتا ہے۔دوسری جانب ایس ایچ او نے محرر پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ محرر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتا ہے اور حوالات میں بند ملزمان کی مدد کرتا ہے۔ترجمان پولیس کے...
— فائل فوٹو رحیم یار خان میں کوٹ سبزل کے علاقے میں شوہر نے بیوی سے جھگڑے پر خود کو آگ لگا لی۔پولیس کے مطابق نوجوان شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔
کراچی کے علاقے قائد آباد کی گوشت گلی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قائد آباد میں دو برادریوں میں کئی روز سے جھگڑا چل رہا ہے، تصفیہ کے دوران تلخ کلامی کے بعد فائرنگ ہوئی۔ کراچی: قائد آباد میں دو برادریوں میں جھگڑا، فائرنگ سے ایک جاں بحق، 3 زخمی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دو برادریوں کے درمیان کئی روز سے جھگڑا چل رہا ہے، قائد آباد میں فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں ایک گروپ کے افراد کو جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں ایک شخص کے...
فوٹو: فائل کراچی کے علاقے قائد آباد کی گوشت گلی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دو برادریوں کے درمیان کئی روز سے جھگڑا چل رہا ہے، آج بھی دونوں برادری کے لوگ تصفیہ کرنے کیلئے بیٹھے تھے، اس دوران تلخ کلامی کے بعد فائرنگ ہوئی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کیا گیا۔