2025-10-06@09:22:22 GMT
تلاش کی گنتی: 83891

«سے منتقل کرنے کا حکم»:

    توشہ خانہ 2 کیس؛ عدالت کا عمران خان، بشریٰ بی بی کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا آخری موقع WhatsAppFacebookTwitter 0 6 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس میں استغاثہ کے آخری گواہ پر جرح مکمل کر لی گئی، عدالت نے 342 کے تحت ملزمان کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا آخری موقع دے دیا۔ توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدالت پیش کیا گیا۔ ملزمان عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 342 کے تحت سوالنامے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے 3 رہنماؤں عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ عدالتی کارروائی سنگجانی جلسہ کیس میں ہوئی، جس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ مذکورہ تینوں ملزمان میں سے کوئی ایک بھی آج تک عدالت میں پیش نہیں ہوا۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی حاضری سے استثنا کی درخواست کو بھی مسترد کر دیا، جس کے بعد تینوں رہنماؤں...
    ریاض سیزن 2025 ایک بار پھر بھرپور انداز میں لوٹ آیا ہے، جو سعودی دارالحکومت کو تفریح، کھیل، فنون اور ثقافت کے عالمی مرکز میں تبدیل کر رہا ہے۔ اس سیزن میں دنیا بھر کے مشہور ایونٹس، اسٹار پرفارمنسز، نئے تجربات اور منفرد کھانوں کے ساتھ دیکھنے والوں کے لیے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ شاندار آغاز، عالمی پریڈ 10 اکتوبر کو افتتاحی پریڈ کے ساتھ سیزن کا آغاز ہوگا جس میں نیویارک کے میسیز بالونز، موسیقی، فلوٹس اور بین الاقوامی پرفارمنسز شامل ہوں گی۔ مزید پڑھیں: سعودی عرب میں 46 کروڑ سال پرانا قدرتی شاہکار ’دلہن چٹان‘ اہم عالمی مقابلے اور ایونٹس سکس کنگز سلام (15–18 اکتوبر): عالمی ٹینس اسٹارز کا سنسنی خیز ٹورنامنٹ۔ دی رنگ IV (22 نومبر): ڈیوڈ...
    اسلام آباد: قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان پر تنقید کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ لوگ اس لیے منتخب نہیں کرتے کہ ہم استعفے دے کر گھر چلے جائیں۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس سینیٹر پرویز رشید کی زیرصدارت ہوا، تاہم متعلقہ وزیر، سیکرٹری اور چیئرمین این ایچ اے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ وزارت کا پارلیمنٹ کو غیر سنجیدہ لینے کا رویہ ختم کرنا ہو گا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کمیٹی اراکین کا متفقہ فیصلہ ہے کہ اجلاس منسوخ کر دیا جائے۔ اجلاس ذمے دار لوگوں کی غیر ذمے داری کے باعث ملتوی کیا جا...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے بلوم برگ کی حالیہ مثبت رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی انتھک کوششوں اور پاکستانی اور عالمی کاروباری برادری کے تعاون سے پاکستان کی ترقی کا وعدہ پورا ہوتا نظر آرہا ہے، اب یہ ترقی کا سفر ہرگز نہیں رکے گا۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں شہباز شریف نے  کہا کہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے کریڈٹ ڈیفالٹ سواپ (Credit Default Swap - CDS) میں مضمر ڈیفالٹ کے امکانات میں 2200 بیسس پوائنٹس کی خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے،  پاکستان کے سی ڈی ایس کی قیمت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جو کہ اس بات کا عکاس ہے کہ پاکستانی معیشت میں...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب خود کش حملے میں سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ملزمہ کی درخواست ضمانت سے متعلق استغاثہ سے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرلیے۔ درخواست ضمانت کی سماعت کے موقع پر وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ گل نسا پر تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔ ملزمہ کا کوئی تعلق خود کش حملہ آور یا دیگر ملزمان سے ثابت نہیں ہوا۔ ایف آئی آر میں نام یا حلیہ بھی واضح نہیں کیا گیا۔  ملزمہ کی شناختی پریڈ نہیں کرائی گئی اور نہ ہی اقبالی بیان کرایا گیا۔ وکیل کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج بالکل واضح نہیں جس سے شناخت کی جاسکے۔ خود کش حملہ آور...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ  پنجاب مریم نواز نے سول ڈیفنس ملازمین کی تنخواہیں 15ہزار  روپے بڑھانے کی منظوری دیدی،وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 400دیہات کا سروے مکمل ہو چکا ہے،17اکتوبر سے سیلاب مثاترین میں چیکس کی تقسیم شروع کردی جائے گی۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں تاریخ کاسب سے بڑا سیلاب آیا، پنجاب میں گھر یا سولر پروگرام بکتے نہیں،پنجاب حکومت کے کاموں پر بہت سے لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے،جو وقت لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا تھا اس کو سیاسی مفاد کیلئے استعمال کیا گیا۔ان کاکہناتھا کہ مریم نوازکو دوسروں کے سلوک پر دکھ ہوا، پنجاب نے ہمیشہ مشکل میں بڑا بھائی ہونے کا حق ادا کیا،پنجاب...
    لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے 2025 کے تباہ کن سیلاب کے بعد متاثرین کے لیے جامع ریلیف پیکج تیار کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 17 اکتوبر سے متاثرین کو امدادی چیکس کی تقسیم شروع کر دی جائے گی۔ عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ رواں برس پنجاب کو تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، جس سے 27 اضلاع میں تقریباً 4.7 ملین افراد متاثر ہوئے۔ ان کے مطابق، ماضی کے بڑے سیلابوں (1988، 1992، 2010 اور 2014) کے مقابلے میں 2025 کا سیلاب رقبے اور شدت کے لحاظ سے سب سے...
    پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان پالیسی سطح کے اہم معاشی جائزہ مذاکرات جاری ہیں جن میں پاکستان کی معاشی کارکردگی اور مستقبل کی سمت پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں اور ذاتی طور پر ان اعلیٰ سطحی بات چیت میں شریک ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد کو مختلف معاشی منصوبوں اور اقدامات پر بریفنگ دی گئی ہے جنہیں آئندہ برسوں میں پاکستان کی مالیاتی صورتحال پر گہرا اثرانداز سمجھا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم کی آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات، مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا رپورٹس کے مطابق ان مذاکرات میں...
    کسی بھی ویزے پر آنیوالے اب عمرہ ادا کرسکیں گے: سعودیہ کا اعلان umrah WhatsAppFacebookTwitter 0 6 October, 2025 سب نیوز سعودی حکام نے عمرہ کے خواہش مند افراد کے لیے پالیسی کو مزید آسان بنادیا۔ سعودی وزارتِ حج وعمرہ کے مطابق کسی بھی ویزے پرسعودی عرب آنے والے عمرہ ادا کرسکیں گے۔ وزارتِ حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ وزٹ،فیملی وزٹ، سیاحتی یا ٹرانزٹ ویزے پر آنے والے بھی عمرہ ادا کرسکیں گے۔ وزارتِ حج وعمرہ کے مطابق نسک (Nusuk) عمرہ پورٹل کو اپڈیٹ کردیا گیا ہے، سعودی وژن 2030 اہداف میں زائرین کو ہرممکن سہولت دینا سرفہرست ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا کے سب سے زیادہ شور شرابے والے خطے کے طور پر جنوبی ایشیا نے نئی حدیں چھو لی ہیں۔اقوام متحدہ کے ادارے یونیپ (UNEP) کی ’’فرنٹیئر رپورٹ 2022‘‘ کے مطابق بنگلا دیش کا دارالحکومت ڈھاکا دنیا کا شور ترین شہر قرار پایا ہے، جہاں شور کی سطح 119 ڈیسی بل تک ریکارڈ کی گئی ، جو انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔رپورٹ میں دوسرے نمبر پر بھارت کا مرادآباد ہے، جہاں 114 ڈیسی بل شور ناپا گیا جب کہ پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد 105 ڈیسی بل کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔یہ وہ سطح ہے جس پر مستقل رہنے سے انسان کی سماعت، دل، اور دماغ پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔ماہرین کا کہنا...
    جرمنی نے مشکوک ڈرون پروازوں کے پیچھے روس کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ جرمنی میں حال ہی میں نظر آنے والی متعدد ڈرون سرگرمیوں کے پیچھے روس کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔ ان کے مطابق ان ڈرون پروازوں کے باعث ملک کے بڑے ہوائی اڈوں کا نظام متاثر ہوا، خاص طور پر میونخ ایئرپورٹ پر پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں اور دس ہزار سے زائد مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ چانسلر مرز نے بتایا کہ یورپی فضائی حدود میں دراندازیوں کی تعداد سرد جنگ کے دور سے بھی زیادہ ہے۔ اگرچہ کوئی ڈرون مسلح نہیں تھا، مگر تمام پروازیں جاسوسی مقاصد کے لیے کی...
    کوالالمپور: وزیراعظم شہباز شریف کے سرکاری دورۂ ملائیشیا کے دوران دونوں برادر اسلامی ممالک نے تجارت، تعلیم اور علاقائی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور غزہ میں جاری اسرائیلی ظلم پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا عالمی سطح پر ایک دوسرے کے قریبی اتحادی ہیں اور دونوں ممالک فلسطینی عوام پر ہونے والے صہیونی مظالم کے خلاف مشترکہ آواز بنے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات میں مضبوطی آئی ہے، جبکہ دہشت گردی کے خلاف تعاون اور...
    عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے گزشتہ 2 برس میں سامنے آنے والے تقریباً 11 ارب ڈالر کے تجارتی فرق پر وضاحت طلب کر لی ہے، جس نے حکومت کے معاشی نظم و نسق پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ  اسلام آباد میں جاری دوسرے ششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف کے وفد نے پاکستانی حکام سے تجارتی اعدادوشمار میں اس نمایاں فرق پر تفصیلی وضاحت مانگی ہے۔ رپورٹس کے مطابق مالی سال 2023-24 میں درآمدی و برآمدی ڈیٹا کے درمیان تقریباً 5.1 ارب ڈالر کا فرق سامنے آیا، جو اگلے سال یعنی 2024-25 میں بڑھ کر 5.7 ارب ڈالر...
    کراچی: شرافی گوٹھ کے علاقے لانڈھی بادل گوٹھ میں 7 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ تھانے کے علاقے لانڈھی بادل گوٹھ میں کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ایس ایچ او شرافی گوٹھ قمر عباس کے مطابق بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ ہفتے کی شب پیش آیا تھا، علاقہ مکینوں نے بادل گوٹھ علی گارڈن کے قریب سنسان جگہ سے 7 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے 65 سے 70 سالہ معشوق علی نامی ملزم کو پکڑا تھا اور...
    کراچی: شمال مغربی بحیرہ عرب میں شدید سمندری طوفان شکتی کا 10 واں الرٹ جاری کردیا گیا ہے تاہم طوفان کراچی سے مزید دور ہوگیا ہے جبکہ اس کے زیر اثر سندھ اور بلوچستان میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان کا رخ  گزشتہ 6 گھنٹوں کے دوران مغرب/جنوب مغرب کی جانب رہا اور  طوفان کا مرکز کراچی سے تقریباً 800 کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے۔ الرٹ میں بتایا گیا کہ 6 اکتوبر تک طوفان کا بدستور جنوب مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے، بعدازاں اگلے 12 گھنٹوں میں مغرب وسطی اور شمال مغربی بحیرہ عرب میں مشرق کی طرف بڑھے گا...
    وزارت نے بتایا کہ یہ اقدام عمرہ زائرین کیلئے طریقہ کار کو آسان بنانے اور حج و عمرہ کے نظام میں خدمات کے دائرہ کار کو بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے، جو سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہے۔ وزارت کے مطابق اس سہولت میں ذاتی ویزہ، فیملی ویزہ، الیکٹرانک ٹورسٹ ویزہ، ٹرانزٹ ویزہ، ورک ویزہ اور دیگر ویزے شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزارتِ حج و عمرہ نے تصدیق کی ہے کہ اب سعودی عرب میں تمام اقسام کے ویزہ ہولڈرز کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے بتایا کہ یہ اقدام عمرہ زائرین کیلئے طریقہ کار کو آسان بنانے اور حج و عمرہ کے نظام میں خدمات کے دائرہ کار...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے سوشل میڈیا پر پرانا نوٹیفکیشن شیئر کرتے ہوئے مریم نواز پر تنقید کی لیکن سوشل میڈیا صارف نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ نوٹیفکیشن ہی 2020 کا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ندیم افضل چن ایکس پر پوسٹ شیئر کی جس پر تحریر درج تھی کہ ’’ مریم نواز نے اپنی بلٹ پروف مرسیڈیز گاڑی کے نئے ٹائرز کیلئے وزارت خزانہ سے 2 کروڑ 73 لاکھ روپے نکلوائے تھے‘‘۔ ندیم افضل کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں نوٹیفکیشن بھی جوڑا گیا تھا جسے شائد انہوں نے غور سے دیکھا نہیں اور ساتھ کپشن میں لکھا کہ ’ سیلاب متاثرین انصاف مانگیں‘۔ توشہ...
    غزہ: فلسطینی تنظیم حماس نے واضح الفاظ میں تردید کی ہے کہ اس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ غزہ امن منصوبے کے تحت ہتھیار ڈالنے پر اتفاق کیا ہے۔  تنظیم نے ان دعوؤں کو "سیاسی طور پر گمراہ کن اور جھوٹا پروپیگنڈا" قرار دیا، جس کا مقصد خطے میں حماس کی پوزیشن کو کمزور کرنا ہے۔ روس کی خبر رساں ایجنسی TASS کے مطابق، حماس کے سینئر رہنما محمود مرداوی نے 5 اکتوبر کو ان خبروں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حماس نے نہ تو کسی جنگ بندی پر پیش رفت کی ہے اور نہ ہی ہتھیار ڈالنے پر کوئی بات چیت ہوئی ہے۔ یہ بیانات اس وقت سامنے آئے ہیں جب غزہ کے...
    کولمبو میں بھارت کے خلاف جاری ویمنز ورلڈ کپ میچ کے دوران پاکستانی اوپنر منیبہ علی کا رن آؤٹ متنازع صورتِ حال اختیار کر گیا۔ منیبہ علی کو پہلے تھرڈ امپائر نے ناٹ آؤٹ قرار دیا تاہم کچھ ہی دیر بعد فیصلہ تبدیل کر کے انہیں آؤٹ قرار دے دیا گیا، جس پر پاکستانی ٹیم اور شائقین نے حیرت اور ناراضی کا اظہار کیا۔ پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے اس فیصلے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے فورتھ امپائر کے سامنے باضابطہ طور پر اپنا مؤقف پیش کیا جس کے باعث کچھ دیر تک رکا رہا۔ پاکستان کی کپتان نے فیلڈ میں کھڑے ہو کر امپائرز سے طویل مشاورت کی، جبکہ سدرہ امین جو اگلی بلے باز تھیں بھی میدان میں داخل...
    اسلاموفوبیا سے نمٹنے  کے لیے عالمی سطح پر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں جب کہ مغربی میڈیا کا دہشت گردی کے حوالے سے دہرا معیار کھل کر سامنے آ گیا۔ مسلمانوں کے خلاف دہشتگردی اور نفرت انگیزی کے واقعات کو غیرملکی میڈیا مخصوص زاویے سے پیش کرتا ہے، اسلاموفوبیا اب کئی مغربی معاشروں میں ایک انتہائی پیچیدہ مسئلہ بن چکا ہے۔ بی بی سی کے مطابق برطانیہ کے جنوبی ساحلی قصبے پیس ہیون میں مسجد کو آگ لگا دی گئی،  برطانوی پولیس  نے کہا کہ آگ نے مسجد کے دروازے اور باہر کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا، دو نقاب پوش افراد نے مسجد کا دروازہ توڑنے کی کوشش کی۔ بی بی سی نیوز نے برطانیہ میں  مسجد پر دہشتگردانہ حملے کو...
    لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں ‎‎بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل ٹرائل منتقلی اور ویڈیو لنک کے خلاف دائر درخواست پر سماعت نہ ہوسکی۔ ‎‎سماعت ڈویژن بینچ کے جسٹس صداقت علی خان کے رخصت پر ہونے کے باعث ملتوی ہوگئی۔ درخواست پر سماعت اگلے ہفتے ہوگی، نئی کاز لسٹ جاری ہوگی، ‎‎آج کا ڈویژن بینچ اور کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔
    بیجنگ/اسلام آباد (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے ایک نئے طرز کا غیر معمولی ڈرون مدر شپ متعارف کروایا ہے جو بیک وقت سو چھوٹے ڈرونز کو فضا میں تعینات کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس طیارے کو Jiu Tian (نائنٿ ہیون) نام سے پیش کیا گیا ہے اور حکومتی ذرائع و میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کا ڈیزائن بڑی رینج، طویل پرواز اور ایک بڑا پے لوڈ کیبن رکھنے کی صلاحیت کے گرد ہے۔ اس جدید مدر شپ کے بارے میں سامنے آنے والی تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ یہ اعلیٰ بعُد پر لمبی مدت تک پرواز کر سکتی ہے، سینکڑوں یا سو کے قریب مِنی ڈرونز ایک ساتھ چھوڑ سکتی ہے اور اپنی بیلی ہَچ سے مختلف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ ’’حکومت تو مجبور ہے، لیکن پی ٹی آئی امریکا کی مذمت اور حماس کی حمایت کیوں نہیں کرتی؟‘‘۔انہوں نے کہا کہ  فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف قوم کا مؤقف واضح ہے، لیکن سیاسی جماعتوں کی خاموشی افسوسناک ہے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ لاہور اور کراچی کے عوام نے جس ولولے کے ساتھ فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا، وہ قابلِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے امریکا کے نام نہاد  ٹرمپ امن منصوبے کو یکسر مسترد کر دیا ہے اور واضح کر دیا ہے کہ وہ ہمیشہ فلسطین اور حماس کے مؤقف کے ساتھ کھڑے...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف  نے  پاکستانی معیشت کے حوالے سے بلوم برگ کی حالیہ مثبت رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ اب یہ ترقی کا سفر ہرگز نہیں رکے گا۔ وزیراعظم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے کریڈٹ ڈیفالٹ سواپ (Credit Default Swap - CDS) میں مضمر ڈیفالٹ کے امکانات میں 2200 بیسس پوائنٹس کی خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے، پاکستان کے سی ڈی ایس کی قیمت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جو کہ اس بات کا عکاس ہے کہ پاکستانی معیشت میں عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے۔ آپ نے زبردست کام کیا ہے، ڈی پی او تعریف کے...
    آئی ایم ایف نے ریکوڈک منصوبے پر ٹیکس چھوٹ کے اثرات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان سے مختلف شعبوں میں ٹیکس استثنا کی تفصیلات مانگ لیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف سے مذاکرات دوسرے ہفتے جاری رہیں گے۔آئی ایم ایف کو ریکوڈک منصوبے پر ٹیکس چھوٹ پر بریفنگ دی جائے گی، ٹیکس استثنا کے ٹیکس وصولیوں پر پڑنے والے اثرات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔وزارت خزانہ کے حکام آئی ایم ایف کو چینی کی برآمد اور پھر درآمد پر بھی بریف کریں گے۔
    امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ نے اسرائیل کے عالمی تشخص کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ان کا بیان اس وقت سامنے آیا جب اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے اعلان کیا کہ وہ غزہ شہر میں اپنی جارحانہ کارروائیاں عارضی طور پر معطل کرے گی۔ یہ فیصلہ اُس قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے بعد کیا گیا ہے جو گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجویز کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل سے ڈی پورٹ کیے گئے مزید کارکنوں کی جانب سے حراست میں بدسلوکی کے انکشافات روبیو نے امریکی نشریاتی ادارے ‘سی بی ایس فیس دی نیشن’ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ چاہے ہم اس سے متفق ہوں یا...
    اسلام آباد: سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اسرائیلی حراست سے رہائی کے معاملے پر دفتر خارجہ نے اہم پیشرفت سے آگاہ کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ، اردن کے دارالحکومت عمّان میں موجود اپنے سفارت خانے کے ذریعے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی بحفاظت واپسی کے لیے انتھک کوششیں کر رہی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ برادر ملک اردن کی حکومت کے قیمتی تعاون سے ہمیں امید ہے کہ یہ عمل آئندہ چند روز میں کامیابی سے مکمل ہو جائے گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم اردن کی برادر حکومت کے مثالی تعاون اور فراخدلانہ حمایت پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی سے...
    سندھ ہائی کورٹ نے سندھ بار کونسل کے الیکشن میں نامزدگی کی فیس 2 لاکھ روپے کرنے کا فیصلہ معطل کردیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں سندھ بار کونسل کے الیکشن میں نامزدگی کی فیس کے تنازع سے متعلق امیدوار وسیم شیخ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار وکیل نے مؤقف دیا کہ سندھ بار کونسل نے نامزدگی فیس 50 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ فی امیدوار کردی ہے، سندھ بار کونسل کے ممبران وکلا کی فلاح بہبود کے لئے منتخب کیے جاتے ہیں، وکلا کی فلاح بہبود کے لیے زیادہ نامزدگی فیس نامناسب ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت تک سندھ بار کونسل کو نامزدگی فیس کی وصولی سے روک دیا، عدالت نے سندھ بار کونسل کی نامزدگی فیس 2 لاکھ روپے کرنے کا...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کو ایک انوکھا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انٹرویوز دینا بند کردیں۔ ہمایوں سعید نے یہ بات نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کے دوران کہی۔ پروگرام کے دوران ہمایوں سعید نے میزبان تابش ہاشمی اور دیگر شرکا کے سامنے کھل کر بات چیت کی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے خلیل الرحمٰن قمر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ انٹرویوز دینا بند کر دیں، آپ پہلے ہی مشہور ہیں۔‘‘ میزبان تابش ہاشمی نے اس پر مزاح کا رنگ بھرتے ہوئے کہا کہ ’’خاص طور پر رات کے اوقات میں تو ہرگز انٹرویو نہ دیں۔‘‘ تابش...
    بالی وڈ کے فلمساز کرن جوہر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان خان نے 90 کی دہائی میں صرف رومانوی فلموں میں کام کیا جبکہ 2004 میں ان میں بڑا ایکشن ہیرو بننے کی صلاحیت نظر آئی حالانکہ اس سے 10 سال قبل ہی بڑا ایکشن ہیرو بننے کی صلاحیت تھی۔ کرن جوہر نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں سلمان خان کے ایکشن ہیرو بننے کی صلاحیت کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان کے پاس “دبنگ” سے 10 سال پہلے ہی ایک بڑے ایکشن اسٹار بننے کی صلاحیت موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ درحقیقت سلمان خان کی 2004 کی ایک فلم میں ان کی ایکشن ہیرو کی صلاحیت کی جھلکیاں...
    بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور دیپیکا پڈوکون کی ممبئی ایئر پورٹ پر حالیہ ملاقات کے بعد ان کے ایک ساتھ سفر کرنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور دیپیکا پڈوکون گزشتہ صبح ممبئی ایئر پورٹ پر ایک بار پھر ملے، ان کی ملاقات کی کئی تصاویر اور ویڈیوز آن لائن سامنے آئیں، جنہیں دیکھ کر مداح بہت خوش ہوئے، اب ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایئر پورٹ سے باہر نکلتے ہوئے رنبیر دیپیکا کے پیچھے چلتے ہوئے لگ بھگ اپنی گاڑی ہی بھول گئے۔ ایک فین پیج کی جانب سے شیئر کیے گئے ویڈیو کلپ میں رنبیر اور دیپیکا...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروبار کا آغاز تاریخ ساز ہوا، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن  بازار حصص میں شاندار تیزی کا رجحان ہے اور سرمایہ کاروں کے بھرپور اعتماد کے مظہر کے طور پر مارکیٹ میں  ہنڈرڈ انڈیکس بلند ہو رہا ہے۔ پیر کے روز  بازارِ حصص میں سودوں کی خرید و فروخت کا آغاز 308  پوائنٹس کی مندی سے ہوا، جس کے نتیجے میں انڈیکس گھٹ کر ایک لاکھ 68 ہزار پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا، تاہم بعد ازاں  مارکیٹ میں 227 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 69 ہزار 217 پوائنٹس کی نئی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عدلیہ میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کے معاملے پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کا فل کورٹ میٹنگ سے متعلق خط سامنے آگیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر کے نام لکھے خط کی کاپی تمام ججز کو بھی ارسال کی گئیں، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے فل کورٹ میٹنگ سے متعلق خط لکھا۔ خط میں جسٹس اسحاق نے لکھا کہ دنیا میں مصنوعی ذہانت کا استعمال عدلیہ میں شد و مد سے زیر بحث ہے لیکن مصنوعی ذہانت کے عدلیہ میں استعمال کے مخالفین کا کہنا ہے کہ یہ programmable ہے اور اس لئے جو روبوٹ کرسی انصاف پر منصب کئے جائیں وہ...
    کراچی:نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کراچی کی حالت زار پر افسوس کا اظہار کردیا۔ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر کراچی کے مختلف علاقوں کی تصاویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ کبھی کبھی میں اپنے شہر کو دیکھ کر حیران رہ جاتی ہوں۔ مجھے اپنے کام کے سلسلے میں ایسی جگہوں پر جانے کا موقع ملتا ہے جہاں شاید میں کبھی خود سے نہ جا پاتی۔ مجھے ایسی گلیاں اور بستیاں دیکھنے کا موقع ملا جنہیں میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ اداکارہ نے لکھا کہ ہم سب اپنی چھوٹی سی دنیا میں رہتے ہیں۔ پریشانیاں سب کو ہوتی ہیں لیکن میں نے کراچی میں ایسے علاقوں کو بھی دیکھا...
    ایک بھارتی استاد نے اپنی تعلیمی ٹیکنالوجی کمپنی کے ذریعے شاہ رخ خان جیسے بالی ووڈ سپر اسٹار کو دولت کے میدان میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایڈ ٹیک کمپنی فزکس والا کے بانی الاخ پانڈے اقتصادی ویب سائٹ ہورن انڈیا رِچ لسٹ 2025 میں شامل ہو کر سرخیوں میں آگئے ہیں۔ ان کی دولت میں 223 فیصد کا حیرت انگیز اضافہ دیکھا گیا ہے جو اب 14,510 کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے۔ اس کے مقابلے میں بالی ووڈ کے ’کنگ‘ شاہ رخ خان کی دولت اس سال 12,490 کروڑ روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔ الاخ پانڈے کا یہ سفر 2016 میں یوٹیوب پر پڑھانے سے شروع ہوا اور آج وہ اربوں روپے...
    ضلع بارہمولہ کے اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرنے سے گریز کریں ورنہ انہیں ملازمت سے برطرفی سمیت سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے لوگوں کے جمہوری حقوق کو سلب کرنے کا ایک اور اقدام کرتے ہوئے ضلع بارہمولہ کے اساتذہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرنے سے گریز کریں ورنہ انہیں ملازمت سے برطرفی سمیت سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ذرائع کے مطابق چیف ایجوکیشن آفیسر بارہمولہ کی طرف سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا بھر میں بیٹری ٹیکنالوجی ایک نئے موڑ پر پہنچ چکی ہے، جہاں سائنس دان لیتھیم کے بجائے کیلشیم اور مگنیشیم جیسے عناصر کے استعمال پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ تجربات کامیاب ہوئے تو توانائی کے ذخیرے کا یہ نیا طریقہ ہماری روزمرہ زندگی کو یکسر بدل سکتا ہے۔لیتھیم بیٹریاں اگرچہ کارکردگی کے لحاظ سے طویل عرصے سے معیار سمجھی جاتی رہی ہیں، مگر ان کی قیمت، قلت اور ماحولیاتی اثرات نے سائنس دانوں کو متبادل تلاش کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ لیتھیم اور کوبالٹ دونوں مہنگے عناصر ہیں اور ان کی کان کنی ماحول کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ، لیتھیم بیٹریاں زیادہ...
    یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق پشتون طلبا بغیر اجازت ہاسٹل سائیڈ پر میوزک پروگرام کرنا چاہتے تھے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق سکیورٹی گارڈز نے ساؤنڈ سسٹم ہاسٹل لے جانے سے پشتون طلبہ اور غیرمتعلقہ افراد کو روکا، پشتون کونسل چند روز قبل میوزک پروگرام یونیورسٹی اجازت سے کر چکی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کے گارڈز پر حملے کے واقعہ میں پولیس نے 10 پشتون طلباء کو گرفتار کر لیا، باقی طلبہ کی تلاش جاری ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی درخواست پر مسلم ٹاون پولیس نے مقدمہ درج کیا۔ گزشتہ روز 19 طلباء اور نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ پشتون کونسل کے حملے سے یونیورسٹی کا سکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا تھا۔ پشتون طلبا بغیر اجازت ہاسٹل سائیڈ پر...
    روسی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ روسی فضائی دفاعی نظام نے 40 ڈرونز کریمیا، 62 بحیرۂ اسود جبکہ درجنوں دیگر کرسک اور بیلگوروڈ کے علاقوں میں تباہ کیے۔ اسلام ٹائمز۔ 2022ء سے جاری جنگ میں روس نے یوکرین کا سب سے بڑا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا۔ روسی وزارتِ دفاع کے مطابق روس نے گزشتہ رات یوکرین کے 251 ڈرونز مار گرائے۔ روسی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ روسی فضائی دفاعی نظام نے 40 ڈرونز کریمیا، 62 بحیرۂ اسود جبکہ درجنوں دیگر کرسک اور بیلگوروڈ کے علاقوں میں تباہ کیے۔ خبر ایجنیسی کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین کے توانائی ڈھانچے پر ڈرون اور میزائل حملے جاری ہیں جبکہ یوکرین نے بھی روسی آئل ریفائنریز اور توانائی کے...
    راولپنڈی ،اسلام آباد میں ڈینگی کے خطرناک حملوں کا سلسلہ جاری ،چوبیس گھنٹوں کے دوران بائیس نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں،مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج مریضوں کی تعداداٹھاسی ہوگئی،،ڈینگی کے مشتبہ آٹھ سوپندرہ کیسزکی تصدیق ہوئی ہے-ڈی ایچ او راولپنڈی ڈاکٹر جواد کا کہنا ہے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چار ہزار چار سو تیرہ ایف آئی آر درج کی گئیں ہیں،انہوں نے کہا ہے تین ہزار چار سو پچہتر چالان اور ایک کروڑ آٹھ لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے-ان کا مزید کہنا ہے ڈینگی خلاف ورزیوں پر ایک ہزار آٹھ سو تینتالیس مقامات سیل کئے گئے-دوسری جانب اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ بھی ڈینگی کیخلاف سرگرم عمل ہے، ڈینگی ایس او پیز کی...
    —فائل فوٹو فیصل آباد میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق گھر کی چھت گرنے کا واقعہ فیصل آباد ڈویژن کے شہر تاندلیانوالہ میں پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث گھر کی چھت گری جس کے نتیجے میں گھر کے ملبے تلے دب کر 2 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی بھی ہوئے۔ ریسکیو حکام نے کہا کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 
    کراچی: مغربی وسطی اور ملحقہ شمال مغربی بحیرۂ عرب میں موجود شدید سمندری طوفان ’’شکتی‘‘ گزشتہ 6 گھنٹوں کے دوران کمزور ہو کر ایک سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے شمال مغربی بحیرہ عرب میں سمندری طوفان شکتی کے متعلق 11واں الرٹ جاری کر دیا ہے۔ طوفان کا مرکز کراچی سے تقریباً 910 کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے۔ امکان ہے کہ یہ طوفان مشرق-جنوب مشرق کی جانب اسی علاقے میں حرکت کرے گا اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کمزور ہو کر ایک دباؤ (ڈپریشن) میں تبدیل ہو جائے گا۔ سمندری طوفان کے زیر اثر آج سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے ساحل کے قریب 70 سے...
    اسلام آباد: مصنوعی ذہانت کے عدلیہ میں استعمال کے معاملے پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کا فل کورٹ میٹنگ سے متعلق خط سامنے آگیا۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے نام لکھے خط کی کاپی تمام ججز کو بھی ارسال کی گئیں۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے فل کورٹ میٹنگ سے متعلق خط لکھا۔ خط میں جسٹس اسحاق نے لکھا کہ دنیا میں مصنوعی ذہانت کا استعمال عدلیہ میں شد و مد سے زیر بحث ہے لیکن مصنوعی ذہانت کے عدلیہ میں استعمال کے مخالفین کا کہنا ہے کہ یہ programmable ہے اور اس لیے جو روبوٹ کرسی انصاف پر منصب کیے جائیں وہ programmable کے مرہون منت ہوں گے۔ جسٹس اسحاق نے خط میں لکھا کہ...
    پنجاب کے ضلع پاکپتن میں تھانہ چکبیدی کے علاقے میں اوباش شخص نے کھیت میں کام کرنے والی 13 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس حکام نے کہا کہ اللہ دتہ نامی ملزم نے فصلوں میں کام کرتی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا۔ ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ کی جانب سے وقوعہ کا نوٹس لیے جانے کے بعد تھانہ چکبیدی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، تھانہ چکبیدی پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ ڈی پی او جاوید چدھڑ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن پر خواتین کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث ملزمان...
    کراچی: انگلینڈ کے سابق کپتان اور معروف تجزیہ کار مائیک اتھرٹن نے تجویز دی ہے کہ آئی سی سی کو آئندہ عالمی مقابلوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز شیڈول نہیں کرنے چاہئیں۔ مائیک اتھرٹن نے کہا کہ یہ تجویز ایشیا کپ کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال کو دیکھ کر دی ہے جہاں کھیل سے زیادہ سیاسی تناؤ اور تنازعات دیکھنے میں آئے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں "کرکٹ ڈپلومیسی" دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کا باعث بنتی تھی لیکن اب ان میچوں نے کشیدگی اور پروپیگنڈے کی شکل اختیار کر لی ہے۔ مائیک اتھرٹن نے مزید کہا کہ اگرچہ پاک بھارت میچز کا مالی اثر بہت بڑا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کے...
    اسرائیل کی جانب سے غزہ کے لیے امدادی کشتیوں کے بیڑے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روکنے اور سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کرنے کے بعد رہائی پانے والے مزید کارکنان نے اپنی حراست کے دوران اسرائیلی فورسز اور جیل حکام کی جانب سے سخت اور غیرانسانی سلوک کے مزید انکشافات کیے ہیں۔ روم پہنچنے پر اطالوی کارکن چیزرے توفانی نے بتایا کہ ہمیں بہت برا سلوک برداشت کرنا پڑا۔ فوج کے بعد پولیس کے حوالے کیا گیا، جہاں ہمیں ہراساں کیا گیا۔ اسی طرح اٹلی کی اسلامی کمیونٹیز یونین کے صدر یاسین لفرام نے کہا کہ انہیں ہتھیاروں کے زور پر دھمکایا گیا اور یہ کسی جمہوری ملک کے شایانِ شان رویہ نہیں۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل کے ہاتھوں گرفتار ’گلوبل...
    ویب ڈیسک :  پنجاب حکومت نے قومی انسدادِ پولیو مہم 13 اکتوبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کا کہنا ہے کہ قومی انسدادِ پولیو مہم 13 سے 19 اکتوبر تک ملک بھر میں جاری رہے گی، پولیو مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ نیشنل ای او سی کے مطابق 13 اکتوبر سے شروع ہونے والی مہم کے دوران بچوں کی قوتِ مدافعت بڑھانے کے لیے وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی،13 اکتوبر سے شروع ہونے والی مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد تربیت یافتہ پولیو ورکرز اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ کوئٹہ اور گردونواح میں...
    ملک بھر میں حالیہ سیلابی تباہی نے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ اس بحران کے تناظر میں، وفاقی حکومت اور متعلقہ صوبائی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ بروقت اور شفاف امداد فراہم کریں۔ سیلاب متاثرین کی امداد کے معاملے پر سیاسی گرما گرمی بھی بڑھ گئی ہے۔ پنجاب اور سندھ حکومت نے ایک دوسرے پر الزامات عائد کرتے ہوئے ایک دوسرے کو مناظرے کا چیلنج دیا ہے، جس پر دونوں حکومتوں نے چیلنج قبول تو کرلیا ہے تاہم ابھی تک یہ فیصلہ نہیں ہو سکا ہے کہ مناظرہ کب اور کہاں ہوگا؟ مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان کشیدگی آئے روز بڑھتی جا رہی...
    کراچی میں ایس آئی یو کا مبینہ مقابلہ، انتہائی مطلوب ملزم ہلاک ہوگیا۔ ایس ایس پی امجد شیخ کے مطابق ہلاک ملزم احتشام الدین کا تعلق بھتہ خور گروہ صمد کاٹھیا وارڈی سے تھا۔ ملزم کی فائرنگ سے پولیس اہلکار محفوظ رہے، ملزم پر 13 سے زائد مقدمات درج ہیں۔
    کراچی (نیوز ڈیسک) الہ آباد ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی حمایت میں پوسٹ غداری نہیں۔میرٹھ کےساجد چوہدری رہا، غداری کا الزام ختم، سوشل میڈیا پر ’ پاکستان زندہ باد‘ کی پوسٹ کا الزام تھا،اجد کے وکیل کا عدالت میں استدلال کہانہوں نے پوسٹ خود لکھی نہ بنائی، بلکہ صرف فارورڈ کی تھی۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پر پاکستان کی حمایت میں پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار ایک شخص کو ضمانت دیتے ہوئے فیصلہ سنایا کہ ایسی پوسٹس اگرچہ غصہ یا عدم ہم آہنگی کو ہوا دے سکتی ہیں، لیکن یہ غداری کے دفعات کے تحت نہیں آتیں۔26ستمبر کے فیصلے میں عدالت نے میرٹھ کے رہائشی ساجد چوہدری کو ضمانت...
    کراچی (نیوز ڈیسک) ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قدر تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 25 ہزار امریکی ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے، پاکستانی روپے میں یہ رقم 3 کروڑ 52 لاکھ 31 ہزار 578 روپے بنتی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قدر اس کی 17 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 25 ہزار 245 ڈالر ہوگئی جو کہ تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔ رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز بٹ کوائن کی قدر میں 2 اعشاریہ 7 فیصد کا اضافہ ہوا۔ بٹ کوائن کی قیمت میں مسلسل آٹھویں سیشن میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جسے امریکی اسٹاک مارکیٹ میں حالیہ اضافے اور بٹ کوائن پر مبنی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ورجینیا میں امریکی بحریہ کی سالگرہ کی تقریب میں رقص کیا۔ اس دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ ملانیا بھی اِن کے ساتھ موجود تھیں۔ ٹرمپ نے امریکی بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب سے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہفتے کے روز وینزویلا کے ساحل پر منشیات اسمگلنگ میں ملوث ایک اور کشتی کو نشانہ بنایا گیا، زمینی راستے سے منشیات کی اسمگلنگ کو بھی دیکھنا ہوگا۔
    اگر آپ برگر، پیزا یا دیگر جنک فوڈز کے شوقین ہیں تو محتاط ہو جائیں، کیونکہ ان غذاؤں کا صرف چند دنوں تک مسلسل استعمال بھی دماغ کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ انکشاف امریکا کی یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا اسکول آف میڈیسن کی ایک تازہ طبی تحقیق میں کیا گیا ہے۔ تحقیق کے مطابق ہماری خوراک دماغی صحت پر ہماری توقعات سے کہیں زیادہ اثر انداز ہوتی ہے اور جنک فوڈ دماغ کے یادداشت کے نظام کو متاثر کر کے یادداشت کی کمزوری کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔ تحقیقی ماہرین نے تجربے کے دوران چوہوں کو ایسی خوراک دی جس میں چکنائی اور چربی کی مقدار بہت زیادہ تھی۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ...
    اکثر افراد کو دن بھر میں پانی کی ضروری مقدار پوری کرنا مشکل لگتا ہے، اگر آپ کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں ہوتا ہے تو محققین نے اس کا حل ڈھونڈ لیا ہے۔ برٹش جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہونے والی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بشمول پانی روزانہ 7 یا 8 کپ چائے اور کافی کا متوازن استعمال لمبی اور صحت مند زندگی کے حصول میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔ اس تحقیق کے لیے یوکے بائیو بینک سے حاصل کردہ 1 لاکھ 82 ہزار سے زائد بالغ افراد کا ڈیٹا لیا گیا۔ ان افراد سے غذائی عادات سے متعلق سوالنامے بھروائے گئے اور دیکھا گیا کہ وہ روزانہ کتنی مقدار میں پانی،...
     سعید احمد:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے مسقط کے لیے پروازوں کی بحالی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ لاہور اور اسلام آباد سے پروازوں کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا,28 اکتوبر سے لاہور سے مسقط کے لیے پروازوں کا آغاز کیا جائے گا,اسلام آباد سے مسقط کے لیے پروازوں کا آغاز 30 اکتوبر سے کیا جائے گا پی آئی اے مسقط فلائٹ آپریشن کے لیے ائیربس اے320 طیارے استعمال کریگی,لاہور سے مسقط ہفتہ وار ایک پرواز چلائی جائے گی. کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن نے آئی سی سی کو مقابلوں کے دوران پاک بھارت مقابلے نہ رکھنے کی تجویز دے دی۔ ایشیا کپ کے دوران پیدا ہونے والی صورتِ حال کی وجہ سے تجویز دیتے ہوئے مائیکل ایتھرٹن نے کہا ہے کہ آئی سی سی ایونٹس کے دوران پاک بھارت میچز کا انتظام نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹس میں پاک بھارت مقابلے شیڈول کرنے کی وجہ معاشی اور سفارتی ہوسکتی ہے، وقت آ گیا ہے کہ اب دونوں ممالک کے تعلقات میں کمی آنے کی وجہ سے یہ تاثر ختم ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ایونٹ میں اس مقابلے کا مالی طور پر...
    راولپنڈی میں کام کے بہانے ساتھ لے کر مزدور کا گردہ نکالنے کا انکشاف ہوا ہے۔ واقعہ تھانہ چکلالہ راولپنڈی کی حدود میں دو سال قبل پیش آیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ متاثرہ مزدور زین علی کی درخواست پر درج کیا گیا۔ مقدمے میں جمشید عرف ببلی، عرفان، امین،نامعلوم ڈاکٹر، لیڈی ڈاکٹر اور طبی عملے کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان مزدور کو کام کے بہانے گاڑی میں ساتھ لے گئے، جہاں اسے جوس پلا کر بے ہوش کیا گیا اور آپریشن کے ذریعے بائیں جانب سے گردہ نکال لیا گیا۔ زین علی کے مطابق پانچ روز بعد ہوش آیا...
    سندھ ہائی کورٹ نے ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکے سے متعلق درخواست پر فیکٹری اور گودام علاقے سے منتقل کرنے کا حکم دیدیا۔ ہائی کورٹ میں ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکے میں جاں بحق نوجوان کی والدہ کی پٹاخوں کے غیر قانونی گودام کی منتقلی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی نے عدالت میں جواب جمع کروا دیا، جواب میں کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنر جنوبی نے حادثے کے بعد قانونی دائرہ اختیار کے مطابق کارروائی کی، مذکورہ عمارت میں پٹاخوں کی دکان کا ابتدائی لائسنس اسسٹنٹ کمشنر کراچی کینٹ نے 1971 میں جاری کیا تھا۔ سول ڈیفنس کا جاری این او سی ریٹیل دکان تک محدود تھا، این او سی...
    گلوبل صمود فلوٹیلا کے مزید 29 ارکان اسرائیل سے ڈی پورٹ ہوکر اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر انسانی حقوق کی تنظیمیوں نے کارکنوں کا شاندار استقبال کیا گیا،رہا ہونے والوں میں 21 ارکان کا تعلق اسپین سے ہے،رہا ہونیوالے کارکن نے صیہونی فوج پر بدسلوکی کا الزام لگادیا۔ اب تک گلوبل فلوٹیلا کے ساڑھے چارسو ارکان میں سے 170 کو ڈی پورٹ کیا جاچکا۔ امریکی سینیٹر کراس وان نےدیگر رضاکاروں کی بھی جلدرہائی کامطالبہ کرتے ہوئےکہا اسرائیل میں امریکی سفیرامدادی کارکنوں کی رہائی کیلئےاقدامات کریں،امریکی حکومت کی سب سےپہلی ذمہ داری شہریوں کی بیرون ملک حفاظت ہے،ٹرمپ انتظامیہ اسرائیل سے تمام گرفتار امریکی امدادی کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کرے۔
    اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے ،چھ کارروائیوں میں 4 ملزمان گرفتار کر لئے،لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی گئی،اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے اسلام آباد،راولپنڈی ،ملتان، پشین،اٹک اورپشاور کارروائیاں کی گئیں،کارروائیوں کے دوران منشیات سمگلرزسے بھاری مقدار میں منشیات برآمدکر لی گئی ہے،اے این ایف نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات  کا آغاز کر دیا ہے-
    تبت میں ماؤنٹ ایورسٹ کے مشرقی رُخ کے قریب شدید برفانی طوفان کے باعث سیکڑوں کوہ پیما پھنس گئے، جنہیں کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد ریسکیو ٹیموں نے بحفاظت نکال لیا۔ چینی سرکاری میڈیا کے مطابق غیر معمولی برفباری اور بارشوں نے ہمالیائی سلسلے میں تباہی مچادی تھی، جس کے باعث درجنوں ٹیمیں پھنس گئیں۔ چینی نشریاتی ادارے ”سی سی ٹی وی“ کے مطابق اتوار تک ریسکیو ہونے والے 350 کوہ پیما چھوٹے سے قصبے چوڈانگ (Qudang) تک پہنچ چکے تھے جبکہ باقی دو سو سے زائد کوہ پیماؤں سے بھی رابطہ قائم کر لیا گیا ہے۔ ان تمام سیاحوں نے چین کے آٹھ روزہ قومی تعطیلاتی ہفتے کے دوران مہم جوئی کے لیے کرما ویلی کا...
    بھارت کی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع سوائی مان سنگھ (SMS) اسپتال کے ٹراما سینٹر میں اتوار کی شب لگنے والی بھیانک آگ میں کم از کم 6 نازک مریض ہلاک ہو گئے، جبکہ کئی دیگر کو زخمی حالت میں نکالا گیا۔ اسپتال کے ٹراما سینٹر انچارج ڈاکٹر انوراگ دھاکڑ کے مطابق آگ نیو رو آئی سی یو کے اسٹوریج ایریا میں شارٹ سرکٹ کے باعث بھڑکی، جہاں اس وقت گیارہ مریض زیرِ علاج تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 2 خواتین اور 4 مرد شامل ہیں، جن کی شناخت پنتو (سیکر)، دیلیپ، بہادر (جے پور)، شری ناتھ، رُکمِنی اور خُرمہ (بھرت پور) کے طور پر ہوئی ہے۔ مزید پڑھیں: مسافر وین میں آتشزدگی سے...
    سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے نام ایک تنقیدی خط لکھا ہے جس میں انہوں نے عدلیہ میں مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کے بطور فیصلہ کنندہ استعمال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان  کی طرف سے لکھے گئے خط کی کاپیاں سپریم کورٹ کے تمام ججز کو بھی ارسال کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ خط فل کورٹ میٹنگ کے بعد تحریر کیا گیا، جس میں عدلیہ کے نظام میں مصنوعی ذہانت کے ممکنہ کردار پر تفصیلی گفتگو ہوئی تھی۔ یہ بھی پڑھیے ایک طرف قانون، دوسری طرف بندوق، سب کو معلوم ہے آرڈرز کہاں سے آرہے ہیں، جسٹس...
    گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر یہ بحث زور پکڑ چکی ہے کہ آیا پاکستان نے کبھی عمران خان سے بڑا کوئی کھلاڑی پیدا کیا ہے یا نہیں۔ اس بحث نے کھیلوں کے حلقوں سمیت عام صارفین کو بھی دو واضح گروہوں میں تقسیم کر دیا ہے، ایک طرف وہ افراد ہیں جو عمران خان کو پاکستان کا عظیم ترین کھلاڑی قرار دیتے ہیں، جبکہ دوسری جانب کچھ صارفین وسیم اکرم، شاہد آفریدی اور دیگر کرکٹرز کو اس اعزاز کا حقدار سمجھتے ہیں۔ Bigger in terms of Cricketing ability? Wasim Akram Bigger in terms of Star ability? Shahid Afridi https://t.co/F63a0dqiOl — Shehzad Ghias Shaikh (@Shehzad89) October 5, 2025 بحث میں شدت اس وقت آئی جب پاکستان کے لیجنڈری...
    بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور کے سوائی مان سنگھ نامی سرکاری اسپتال کے ٹراما سینٹر میں اتوار کی رات آئی سی یو میں آگ لگنے سے 7 مریض ہلاک ہوگئے جبکہ 5 کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ آگ لگنے کا سبب شارٹ سرکٹ بتایا جا رہا ہے، جبکہ متاثرہ مریضوں کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ عملہ آگ لگنے کے فوراً بعد اسپتال سے فرار ہو گیا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ اسپتال کی عمارت کی دوسری منزل پر لگی تھی، جس کے بعد فلور پر ہر طرف دھواں چھا گیا جس سے مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو شدید گھبراہٹ کا سامنا کرنا پڑا۔ واقعے میں آئی سی یو کا...
    سابق انگلش کرکٹ کپتان مائیکل ایتھرسن نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) کو اپنے عالمی ٹورنامنٹس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز کے شیڈول پر نظرِ ثانی کرنی چاہیے، کیونکہ یہ مقابلے اب کھیل سے زیادہ سیاسی کشیدگی اور نفسیاتی جنگ کا تاثر دیتے ہیں۔ ایتھرسن نے اپنے تجزیے میں کہا کہ پاک بھارت مقابلے، جو کبھی کھیل کے ذریعے سفارتکاری کی علامت سمجھے جاتے تھے، اب دونوں ملکوں کے درمیان جاری تنازع اور بداعتمادی کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کے دوران سامنے آنے والی صورتِحال نے واضح کر دیا ہے کہ اب ان میچوں کے انعقاد میں سیاسی اور معاشی مفادات کا زیادہ عمل دخل ہے۔ مزید پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ :پاک...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی مؤثر کاوشوں نے پاکستان میں عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کر دیا ہے۔ زراعت، کان کنی، توانائی اور آئی ٹی سمیت کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کے نئے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی ویژن 2030 اور پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان پاک سعودی اکنامک کوریڈور کے قیام پر منصوبہ بندی جاری ہے۔ یہ منصوبہ تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد دوطرفہ تعلقات میں ایک نئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاک سعودی اکنامک کوریڈور سی پیک کی طرز پر خطے میں سرمایہ کاری، روزگار کے مواقع اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہندوؤں کا مقدس شہر بنارس اپنی دیدہ زیب بنارسی ساڑھیوں کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہے، جہاں تقریباً 2 لاکھ 30 ہزار ہنرمند یہ ساڑھیاں ہاتھ سے تیار کرتے ہیں۔بھارت ہر سال تقریباً 9 ارب ڈالر مالیت کی ساڑھیاں برآمد کرتا ہے، جن میں بنارسی ساڑھیوں کا نمایاں حصہ شامل ہے۔ یہ مہنگی ساڑھیاں کئی ہزار سے لے کر ایک لاکھ روپے تک کی قیمت میں فروخت ہوتی ہیں۔ماضی میں بنارسی ساڑھیاں بڑی تعداد میں بنگلہ دیش بھیجی جاتی تھیں، تاہم حسینہ واجد حکومت کے خاتمے اور دوطرفہ تعلقات میں کشیدگی کے بعد یہ سلسلہ رک گیا ہے۔کام میں کمی کے باعث درجنوں کاریگر روزگار کے متبادل ذرائع اختیار کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں، کئی ہنرمند رکشہ...
    مشیراطلاعات خیبرپختونخوابیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے صحت کارڈپلس حقیقی معنوں میں عوامی فلاح و بہبود کا منصوبہ ہے،ڈیڑھ سال عرصہ میں سولہ لاکھ ستر ہزار سے زائد مریضوں کو مفت علاج فراہم کیا جا چکا ہے-مشیر اطلاعات کاکہنا تھا ژوندون کارڈ کے ذریعے او پی ڈی مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کا آغاز بھی ہو چکا ، کارڈکے تحت مفت او پی ڈی کا آغازضلع مردان سے کیا گیا ہے، جلد صوبے کے دیگر اضلاع تک توسیع دی جائے گی،صوبائی مشیراطلاعات نے کہا ہےخیبرپختونخوا حکومت عوام کو باوقاراورمعیاری صحت سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے،خیبرپختونخوا کا انقلابی منصوبہ صحت کارڈ پلس عوام کی خدمت،تحفظ اورشفا کی ضمانت ہے،لاکھوں خاندان صحت کارڈپلس کے ذریعے مفت اور معیاری علاج...
    اسلام آباد: عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں ہوئی، جس میں عدالت نے عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے تینوں رہنماؤں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے مقدمات کی سماعت کی، جس میں عدالت نے عمر ایوب کی حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کردی۔ جج نے ریمارکس دیے کہ یہ تمام لوگ ایک دفعہ بھی اس مقدمے...
    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز تاریخ ساز ہوا، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن  بازار حصص میں شاندار تیزی کا رجحان ہے اور سرمایہ کاروں کے بھرپور اعتماد کے مظہر کے طور پر مارکیٹ میں  ہنڈرڈ انڈیکس بلند ہو رہا ہے۔ آج پیر کے روز  بازارِ حصص میں سودوں کی خرید و فروخت کا آغاز 308  پوائنٹس کی مندی سے ہوا، جس کے نتیجے میں انڈیکس گھٹ کر ایک لاکھ 68 ہزار پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا، تاہم بعد ازاں  مارکیٹ میں 227 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 69 ہزار 217...
    جامعہ نورہ یونیورسٹی ریاض میں ’انٹرنیشنل بک فیئر‘ کے عنوان سے ایک شاندار نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف ممالک کے پبلشرز، تعلیمی اداروں، محققین اور کتاب دوست افراد نے بھرپور شرکت کی۔ نمائش میں دنیا بھر سے لٹریچر، دینی علوم، سائنسی تحقیق، تاریخ، فلسفہ، آرٹ اور جدید علوم سے متعلق کتب پیش کی گئیں۔ کتابوں کو دیکھنے اور خریدنے کے لیے علم و مطالعے کے شوقین افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔ بک فیئر کا سب سے نمایاں پہلو پاکستان میں سعودی عرب کے سابق سفیر، ڈاکٹر علی عوض عسيری کی کتاب ’بدلتی ہوئی دنیا میں سعودی عرب اور پاکستان کا دیرپا رشتہ‘کی تقریبِ رونمائی تھی۔ یہ تصنیف دونوں ممالک کے تاریخی و ثقافتی تعلقات پر مبنی...
    فرانسیسی سائیکلسٹ اور ٹک ٹاک اسٹار اوریلین فونٹینو نے دنیا کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے جب انہوں نے پیرس کے مشہور ایفل ٹاور کی 686 سیڑھیاں سائیکل پر چڑھ کر صرف 12 منٹ 30 سیکنڈ میں مکمل کیں۔ یہ ریکارڈ 2002 میں ہیوگز رچرڈ کے بنائے گئے پرانے ریکارڈ کو تقریباً سات منٹ سے توڑ کر بنایا گیا ہے۔ یہ چیلنج آسان نہیں تھا کیونکہ ایفل ٹاور کی سیڑھیاں سائیکل چلانے کے لیے بالکل بھی آسان مرحلہ نہیں ہیں۔ فونٹینو نے بتایا کہ انہوں نے اپنی سائیکل کا بریک استعمال کرکے ٹائروں کو کمپریس کیا اور بار بار چھلانگیں لگاتے ہوئے اس مشکل راستے کو طے کیا۔ اس کامیابی کے لیے انہوں نے کئی مہینوں کی...
    برطانوی گلوکار روبی ولیمز کا آئندہ کنسرٹ ترک حکام نے عوامی تحفظ کے پیشِ نظر منسوخ کر دیا۔ یہ کنسرٹ 7 اکتوبر کو ہونا تھا جو حماس کے اسرائیلی جنوبی علاقوں پر حملے کی دوسری برسی کے موقع پر رکھا گیا تھا۔ ترکی کی سوشل میڈیا مہمات اور غزہ کے حق میں سرگرم این جی اوز کئی دنوں سے اس تقریب کے خلاف آواز بلند کر رہے تھے۔ ناقدین نے ولیمز پر صیہونیت کا حامی ہونے کا الزام لگایا اور ان کی موجودگی کو ناپسند کیا۔ یہ بھی پڑھیے: ہالی ووڈ کے 76 اداکاروں، فنکاروں کا امریکی صدر کو خط، غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ 51 سالہ ولیمز کو ترکی میں ایک بار پھر تنقید کا سامنا ہے،...
    لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بادلوں نے خوب رنگ جمایا اور ابرِ رحمت برسنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں مال روڈ، ایبٹ روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ، گڑھی شاہو، ریلوے اسٹیشن، لکشمی چوک، ڈیوس روڈ، ماڈل ٹاؤن اور جوہر ٹاؤن سمیت متعدد علاقوں میں تیز بارش سے درجہ حرارت میں کمی آگئی اور ٹھنڈی ہواؤں نے خنکی بڑھا دی۔ پنجاب کے دیگر شہروں ملتان، فیصل آباد، خانیوال، وہاڑی، پیر محل، بہاولپور، دنیاپور، ساہیوال، پاکپتن اور میاں چنوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ متعدد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جبکہ کئی مقامات پر فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ادھر کراچی...
    برطانیہ کی ملکہ کمیلا نے بکنگھم پیلس کی جاری تزئین و آرائش میں ایک نئی اور شاندار لائبریری کی تعمیر کی تجویز پیش کی ہے، جس پر بادشاہ چارلس سوم کی جانب سے ناپسندیدگی اور ناراضی کا اظہار کیا گیا ہے۔ شاہی ذرائع کے مطابق اس تجویز نے دونوں شخصیات کے درمیان اختلافات کو جنم دیا ہے۔ بکنگھم پیلس کی تزئین و آرائش پر تقریباً 369 ملین پاؤنڈ (تقریباً 750 ملین آسٹریلوی ڈالر) لاگت آئے گی، یہ منصوبہ 2017 میں شروع ہوا تھا، جس کی تکمیل 10 سال میں متوقع ہے۔ اس کا مقصد محل کے بوسیدہ برقی، نکاسی آب اور دیگر بنیادی نظاموں کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے تاکہ اسے آئندہ نصف صدی تک محفوظ اور فعال...
    پشاور (نیوز ڈیسک) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ صحت کارڈ پلس حقیقی معنوں میں عوامی فلاح و بہبود کا منصوبہ ہے۔ اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے ڈیڑھ سال عرصہ میں 16 لاکھ 70 ہزار سے زائد مریضوں کو مفت علاج فراہم کیا جا چکا ہے، عوام کو صحت کی مفت سہولیات کی فراہمی پر مجموعی طور پر 57 ارب روپے خرچ کئے گئے ہیں، 276 مریضوں کو ٹرانسپلانٹ اور کاکلیئر امپلانٹ کی سہولت فراہم کی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے 158 ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے 700 ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت دستیاب ہے، صحت کارڈ پلس کے...
     عالمی مالیاتی منظرنامے میں پاکستان کو دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قرار دیا گیا، بلومبرگ کے نئے اعداد وشمار نے عالمی اعتماد کی تصدیق کر دی ہے۔ بلومبرگ کے جاری کردہ نئے اعداد و شمار کے مطابق ’’ پاکستان ڈیفالٹ رسک میں کمی کے لحاظ سے دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔‘‘ جون 2024 سے ستمبر 2025 تک پاکستان نے وہ معاشی کارکردگی دکھائی جو دنیا کی بڑی ابھرتی معیشتیں حاصل نہ کر سکیں۔ کریڈٹ ڈیبٹ سویپ (سی ڈی ایس) کے مطابق دیوالیہ ہونے کے خطرات میں 2200 بیسس پوائنٹس کی غیر معمولی کمی واقع ہوئی۔ بلومبرگ نے پاکستان کو واحد ابھرتی ہوئی معیشت قرار دیا جس نے چار سہ ماہیوں میں اپنی مالی ساکھ میں بہتری دکھائی۔ عالمی درجہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کا 3 ہزار سالہ تنازع حل کے قریب ہے، اس سلسلے میں جلد خوشخبری ملے گی۔ورجینیا کے شہر نورفولک میں امریکی نیوی کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایک ایسا امن عمل شروع ہو چکا ہے جو ہزاروں سال پرانے تنازع کو ختم کرنے کی بنیاد رکھ سکتا ہے۔انہوں نے اپنے مخصوص پُرجوش انداز میں کہا کہ تین ہزار سالہ پرانا مسئلہ حل ہونے کو ہے اور ہم تاریخ رقم کرنے والے ہیں۔صدر ٹرمپ نے بتایا کہ حماس کے پیش کردہ امن منصوبے کو تمام فریقین نے مثبت انداز میں قبول کیا ہے اور غزہ میں جہاں...
    لکی مروت میں پاک فوج کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد،عسکری و سول قیادت نے دہشت گردی کے خلاف متحدہ حکمت عملی کے مشترکہ عزم کا اظہار کردیا،،تقریب میں امن و امان کی بہتری اور انسداد دہشتگردی کیلءے مربوط حکمت عملی پرغورکیا گیا-تقریب میں جنرل آفیسرکمانڈنگ ،آرپی اواورکمشنربنوں سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی اوراس عزم کا اظہار کیا کہ لکی مروت کو دہشت گردی اورفتنہ الخوارج سے پاک کرنے کیلئے تمام ادارے متحدہیں،اس موقع پر انٹیلی جنس شیئرنگ اور داخلی و خارجی راستوں کی سیکیورٹی مزیدسخت بنانے پراتفاق کیاگیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل آفیسرکمانڈنگ نے کہا ہے پولیس کی قربانیاں قابل فخر ہیں، سب مل کر ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں،شرکاء کی...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر حماس کو سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تنظیم نے غزہ کا اقتدار چھوڑنے سے انکار کیا تو اسے صفحۂ ہستی سے مٹا دیا جائے گا۔  سی این این کے مطابق، صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر حماس نے غیر مسلح ہونے اور غزہ کا کنٹرول فلسطینی انتظامیہ کے حوالے کرنے سے انکار کیا، تو اسے “مکمل تباہی” کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر اپنے 20 نکاتی امن منصوبے کے تحت اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے امکانات بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق، اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو ان کے امن منصوبے سے اتفاق...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے پانامہ کیس سے متعلق نواز شریف کے حق میں سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے مبینہ بیان حلفی کا کیس 3 سال بعد ختم کردیا۔ عدالت نے غیر موثر ہونے پر توہین عدالت کیس نمٹا دیا،  سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم عدالت میں پیش نہ ہوئے، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل عامر عبد اللہ  نے مؤقف اپنایا کہ رانا شمیم نے معافی نامہ جمع کروایا تھا اس کے بعد کیس لگا ہی نہیں، اب یہ کیس غیر موثر ہوچکا ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ یہ کیس کافی عرصے بعد مقرر ہوا ہے ، اس کیس میں فرد جرم صرف رانا شمیم پر عائد ہوئی تھی، آخری سماعتوں میں...
    اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ کے بعد پاک سعودی اکنامک کوریڈور کا قیام زیر غور ہے۔ ایس آئی ایف سی کی مؤثر کاوشوں نے زراعت، کان کنی سمیت دیگر شعبوں میں عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد جیت لیا ہے۔ سعودی عرب کے ویژن 2030 اور پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات کی بنیاد پر اقتصادی راہداری کی منصوبہ بندی جاری ہے۔ پاک سعودی شراکت داری، گوادر پورٹ کے ذریعے جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے روابط کا نیا سنگِ میل ثابت ہوگا۔ پاک سعودی اکنامک کوریڈور سی پیک کی طرز پر ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم کرے گا۔ پاک سعودی اکنامک کوریڈور خطے میں سرمایہ کاری کے فروغ، روزگار کے مواقع...
    شکاگو: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے شکاگو کو ’جنگی علاقہ‘ قرار دیتے ہوئے وہاں فوجی دستے تعینات کرنے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکا بھر میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے دوران صدر ٹرمپ کی جرائم اور امیگریشن کے خلاف سخت پالیسی کو ڈیموکریٹس نے اختیارات کے ناجائز استعمال کے طور پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ شکاگو میں بھی مقامی ڈیموکریٹک حکام نے ٹرمپ کے اقدام کی سخت مخالفت کی ہے۔ اسی دوران ایک جج نے ایک اور ڈیموکریٹک شہر پورٹ لینڈ میں فوج بھیجنے کے وائٹ ہاؤس کے حکم کو معطل کر دیا ہے۔ اس نئے تنازع کی ابتدا اس وقت ہوئی جب ٹرمپ نے ہفتے کی رات شکاگو میں...
    فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالہ میں مکان کی چھت گر گئی ، دو بچے جاں بحق، سات افراد زخمی ہوگئے،ریسکیو ذرائع کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث چھت زمین بوس ہوگئی-ریسکیو ٹیموں نے تمام زخمیوں کو فوری طبی امدادکے بعداسپتال منتقل کردیا ،جاں بحق ہونیوالے بچوں میں بارہ سالہ راحیلہ فاطمہ اور آٹھ سالہ ابوذَر بن ظہور شامل ہیں ،زخمیوں میں ساٹھ سالہ غلام فاطمہ بی بی پینتیس سالہ سمیرا بی بی ساٹھ سالہ نورا بی بی آٹھ سالہ حسنین فاطمہ چارسالہ ابوبکر تین سالہ دعا فاطمہ اور دس سالہ آمنہ شامل ہیں –
    اسرائیلی آرمی چیف ایال ضمیر نے کہا ہے غزہ میں جنگ بندی نہیں ہورہی، آپریشنل صورتحال میں تبدیلی ہورہی ہے، سیاسی قیادت فوجی کامیابیوں کو سیاسی کامیابیوں میں تبدیل کررہی ہے،سیاسی کوشش کامیاب نہ ہوئی توہم لڑائی میں واپس آجائیں گے، اسرائیل جارحانہ کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے،اسرائیل ہرمیدان میں دشمن کو تباہ کر رہا ہے، اسرائیل پورے مشرق وسطیٰ میں حقیقت بدل رہا ہے-
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان سمیت تمام وزرائے خارجہ نے حماس کی جانب سے غزہ کا انتظام  ماہر ٹیکنو کریٹس عبوری فلسطینی انتظامی کمیٹی کے سپرد کرنے کی آمادگی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب، قطر اور مصر کے وزرائے خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ جنگ کے خاتمے سے متعلق تجویز پر مذاکرات کے آغاز سے متعلق حماس کے ردعمل کو خوش آئند قرار دیا اور خیرمقدم کیا ہے۔ امریکی صدر کی جانب سے پیش کردہ تجاویز میں غزہ جنگ کے خاتمے، تمام یرغمالیوں کی رہائی اور نفاذ کے طریقہ کار سمیت دیگر شامل ہیں۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وزرائے خارجہ نے صدر ٹرمپ کی جانب...