2025-11-04@03:44:10 GMT
تلاش کی گنتی: 370

«طاقتوں کے خلاف»:

    وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری  نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ افغانستان کے ساتھ لکھ کر طے ہوا ہے کہ ایک میکینزم بنایا جائے گا ، یہ جنگ بندی میں عارضی توسیع ہے ، مزید بات چیت 6 نومبر کو ہوگی۔ایک انٹرویو میں  سینیٹر طلال چودھری نے کہا کہ  یہ پاکستان کی دہری جیت ہے ، ہمارا موقف دنیا کے علاوہ ہمسائے نے بھی مانا اور افغانستان کے ساتھ ثالثوں کی موجودگی میں بات ہوئی۔انہوں نے کہا کہ افغانستان بھارت کی پراکسی یا ڈمی کے طور پر کام آتا رہا ہے، پاکستان کے پاس بے شمار شواہد بھی ہیں اور  افغان طالبان خود بھی مانتے ہیں کہ پاکستان میں دراندازی کرنے والے گروپ وہاں رہتے ہیں۔طلال چوہدری نے...
    طورخم سرحدی گزرگاہ کو آج سے افغان شہریوں کی واپسی کے لیے کھول دیا جائے گیا، مگر دوطرفہ تجارتی آمدورفت ابھی بند رہے گی، اسی پس منظر میں وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے خبردار کیا ہے کہ سرحدی خلاف ورزی کی صورت میں پاکستان کا جوابی ردِ عمل پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگا اور افغانستان کے ساتھ طے شدہ میکانزم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں:کالعدم ٹی ٹی پی کے لوگ طالبان حکومت میں شامل ہیں، وزیرِ دفاع خواجہ آصف میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلع خیبر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق طورخم بارڈر آج سے افغان شہریوں کی وطن واپسی کے لیے کھول دیا جائیگا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق امیگریشن اور کسٹم...
    تنزانیہ میں متنازع صدارتی انتخابات کے بعد شروع ہونے والے مظاہرے شدت اختیار کر گئے، جن میں ہلاکتوں کی تعداد 700 سے تجاوز کر گئی ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور امن و امان مکمل طور پر بگڑ چکا ہے۔ اپوزیشن جماعت کے ترجمان کے مطابق صرف دارالسلام میں 350 اور موانزا میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ اعداد و شمار پارٹی کارکنوں نے اسپتالوں اور طبی مراکز سے جمع کی گئی معلومات کی بنیاد پر مرتب کیے ہیں۔ دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ مصدقہ معلومات کے مطابق کم از کم 100 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے، تاہم اصل تعداد کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔...
    جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت خیبرپختونخواہ میں دہشت گردوں کے خلاف طاقت کا بھرپور استعمال کرے، ہم پاکستان کےساتھ ہیں۔چینیوٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ افغانستان سے ٹی ٹی پی کے لوگ پاکستان میں آکر دہشت گرد کارروائیاں کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں حالات بہت خراب ہیں، لوگ گھروں سےنہیں نکل سکتے۔مولانا فضل الرحمان نے مشورہ دیا کہ پاک افغان کشیدگی کوبات چیت کےذریعےحل کیا جائے۔
    جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی، اسرائیل کے غزہ پر حملے، 8 فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی،اسرائیل کے غزہ کے مختلف علاقوں پر حملے،آٹھ فلسطینی شہید ہوگئے۔ملبے سے ملنے والی مزید پچاس لاشیں سپردخاک کردی گئیں ہیں،جس کے بعد فلسطینی شہدا کی تعداد 68 ہزار 595 ہوگئی،حماس نے ایک اور یرغمالی کی لاش اسرائیل کےحوالے کردی، دیگر کی تلاش کا کام جاری ہے۔دوسری جانب حماس کے سابق سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت سے پہلے کی نئی ویڈیو سامنےآگئی،یحییٰ سنوار کو ایک ساتھی کےساتھ اپارٹمنٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ ...
    ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ شہری حکومت ناجائز منافع خروں کے خلاف فوری اور سخت اقدامات کرے، روزانہ کی بنیاد پر سخت مانیٹرنگ سمیت کوالٹی اور قیمتوں کا جائزہ لیا جائے، ملوث افراد پر موقع پر ہی بھاری جرمانے اور سخت مقدمات قائم کئے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ مبشر حسن نے پھل و سبزیوں سمیت ایشائے خوردونوش کی بلا جواز بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہر قائد گراں فروش مافیہ کا حب بنتا جارہا ہے، روز مرہ اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنا حکومتی اداروں کی ذمہ داری ہے، سبزی، پھلوں سمیت دیگر ایشائے خوردونوش کی قیمتوں میں مند پسند اضافے سے عام آدمی شدید...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صوبائی اسمبلی میں امن جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں سابق وزرائے اعلیٰ، گورنرز، علما، مشران، سول سوسائٹی کے نمائندے، وکلا اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوں گی۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی اعلیٰ قیادت کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کی۔ اجلاس میں چیئرمین بیرسٹر گوہر، جنید اکبر، اسد قیصر سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ وزیرِ اعلیٰ ہاؤس پشاور میں پاکستان تحریکِ انصاف کی سینئر قیادت کا اہم اجلاس اجلاس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی غور حالیہ ہنگو بم دھماکے کے واقعے پر شرکاء کا اظہارِ افسوس اور شہید پولیس...
    لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حکومت مذہبی جماعتوں کے خلاف نہیں ہے، ٹی ایل پی سیاست نہیں انتشار پھیلا رہی تھی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ حکومت کسی مذہبی تنظیم یا جماعت کے خلاف نہیں ہے بلکہ اس مخصوص ذہنیت کے خلاف اقدامات کر رہی ہے جو ملک میں انتشار کا سبب بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کو ایک منظم پروجیکٹ کے طور پر لانچ کیا گیا تھا اور جو سرگرمیاں وہ انجام دے رہے تھے وہ سیاسی احتجاج نہیں تھا بلکہ امن و امان خراب کرنے کی کوششیں تھیں، جنہیں برداشت نہیں کیا جا سکتا۔...
    ویب دیسک: وفاقی حکومت نےجعلی شناختی کارڈ رکھنے والوں کی فہرستوں کی تیاری شروع کر دی ہے اور جعلی دستاویزات پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔  ذرائع کے مطابق جعلی دستاویز پر مقیم غیر ملکیوں کے حوالے سے نادرا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ جعلی شناختی کارڈ رکھنے والوں کی فہرستوں کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اگلے مرحلے میں جعلی شناختی کارڈ منسوخ کئے اور ملزمان کو گرفتار کرکے جرمانہ کیا جائے گا۔ سابق رکنِ اسمبلی شاندانہ گلزار کیخلاف مقدمہ درج
     نجی پاکستانی ٹی وی چینل 92 نیوز نے توشہ خانہ گھڑی کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نوازشریف سے برطانوی عدالت میں معافی مانگ لی ہے۔ یہ معافی اُس ہتکِ عزت کے مقدمے کے بعد سامنے آئی ہے جو مریم نواز نے چینل کے خلاف لندن کی ہائی کورٹ میں دائر کیا تھا۔ مقدمہ 17 نومبر 2022 کو نشر ہونے والے پروگرام ’مقابل‘ میں نشر کیے گئے ان الزامات کے حوالے سے دائر کیا گیا تھا، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مریم نواز نے مبینہ طور پر بیوروکریٹس کے ساتھ ملی بھگت کرتے ہوئے توشہ خانہ سے ایک قیمتی گھڑی محض 45 ہزار روپے میں حاصل کی، جس کی اصل مالیت 10 لاکھ روپے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک اور پیپلز پارٹی کی انتظامیہ اگر یہ سمجھتی ہے کہ جماعت اسلامی کے چیئرمین اور کارکنان کو گرفتار کر کے تحریک کو دبایا جا سکتا ہے تو یہ ان کی خام خیالی ہے۔ اگر کے الیکٹرک نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو جماعت اسلامی بھرپور احتجاجی تحریک چلائے گی، اور اگر کسی نے راستہ روکنے کی کوشش کی تو حالات کی تمام تر ذمے داری قانون نافذ کرنے والے اداروں پر عاید ہوگی۔کے الیکٹرک انتظامیہ شہریوں سے پورا بل وصول کرتی ہے لیکن انہیں اندھیروں اور لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا رکھتی ہے۔ کے الیکٹرک...
    وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی بزدار طرز کے وزیراعلیٰ ہیں، ابھی تک عوامی مفاد کا کوئی منصوبہ وہ پیش نہیں کر سکے، اصل میں ان کو کسی اور مقصد کے لیے لایا گیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بدلنے سے دہشتگردی کے خلاف آپریشن نہیں رکے گا۔ ’وزیراعلیٰ بدل بدل کر تھک جاؤ گے لیکن دہشتگردی کے خلاف آپریشن جاری رہےگا۔‘ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے جھنڈے کی جگہ پی ٹی آئی کا جھنڈا، نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی تنقید کی زد میں انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے مالی مشکلات کے باوجود خیبرپختونخوا کو بلٹ پروف گاڑیاں دیں، لیکن سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرتے ہوئے...
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال بھی شامل ہیں۔ گزشتہ سماعت پر درخواست گزار وکیل اکرم شیخ نے دلائل مکمل کیے تھے، سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ سپریم کورٹ الگ ہے اور آئینی بینچ الگ؟ سپریم کورٹ سے سوموٹو اختیارات واپس لے لیے گئے، مگر بینچ کے پاس سوموٹو کا اختیار ہے؟ جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ...
    پاک فوج کی فتنۃ الخوارج کے خلاف کارروائی پر خیبر پختونخوا کے عوام نے رائے کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج نے افغانستان میں جو کارروائی کی ہے یہ ایک بہت اچھا اقدام ہے، اگر افغان طالبان فتنۃ الخوارج کو ختم نہیں کرتے تو پھر ہماری فوج کی یہ مجبوری ہے وہ ختم کرے گی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان آرمی نے جو حملہ افغانستان میں کیا جتنا جلدی یہ دہشت گردی کا گند صاف کیا جائے گا اتنا اچھا ہوگا، ہم پاک فوج کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔ شہریوں نے واضح کیا کہ افغانیوں کو مکمل طور پر پاکستان سے نکال دینا چاہیے بس اب بہت ہوگیا ہے۔
    سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، جس میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔ سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ اگر آپ کی بات مان لی جائے کہ سپریم کورٹ اور بینچ الگ الگ ہیں، تو قانون میں تو سپریم کورٹ کا اختیار لیا گیا ہے، بینچ کا نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تو آپ نے اچھی بات کی، بینچ کے اختیارات میں اضافہ کروا دیا۔ درخواست گزار کے وکیل شبر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنوبی کوریا نے ایک نیا طاقتور بیلسٹک میزائل متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے، جسے مونسٹر (monster) میزائل” کا نام دیا جارہا ہے۔عالمی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے بڑھتی ہوئی میزائل اور نیوکلیئر صلاحیت کے تناظر میں جنوبی کوریا نے اپنی دفاعی حکمت عملی کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔جنوبی کوریا کا موقف ہے کہ اس طرح کا میزائل شمالی کوریا کے ٹھوس ٹھکانوں اور نیوکلیئر رہنمائی مراکز کے خلاف دہشت کا توازن برقرار رکھنے میں معاون ہوگا۔اس میزائل کا اصل نام Hyunmoo‑5 ہے، اور اس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ 8 ٹن وزنی وارہیڈ لے جانے کے قابل ہے۔اس میزائل کی بڑی مقدار میں پیداوار شروع کر دی گئی ہے اور اس...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ فتنۃ الہندوستان کے دہشتگرد پاکستان کی یکجہتی اور امن کے دشمن ہیں، درندہ صفت عناصر کے خلاف آپریشنز جاری رہیں گے۔ لاہور میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین سے فتنۃ الہندوستان کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔ گورنر خیبرپختونخوا نے ملک و قوم کے دشمن دہشت گردوں کیخلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز ناگزیر قرار دے دیے۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور دہشت گردی کےحالیہ واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔خیبرپختونخواکےمختلف اضلاع میں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین سے فتنہ الہندوستان کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی ہے جس میں خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتِ حال اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال اور صوبے کے مختلف اضلاع میں فتنہ الخوارج کے خلاف جاری آپریشنز اور پاک افغان موجودہ صورتِ حال پر بھی گفتگو ہوئی۔ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم ...
    —فائل فوٹو وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین سے فتنہ الہندوستان کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے  ملاقات کی ہے۔ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتِ حال اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال اور صوبے کے مختلف اضلاع میں فتنہ الخوارج کے خلاف جاری آپریشنز اور پاک افغان موجودہ صورتِ حال پر بھی گفتگو ہوئی۔خیبرپختونخوا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین اور پولیس ٹریننگ سینٹر و نادرا آفس ڈی آئی خان پر حملوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251020-11-23 سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کسان بورڈ سندھ کی جانب سے دھان کی قیمتوں میںبڑے پیمانے پرکمی اور غیر قانونی کٹوتیوں کے خلاف سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دیئے گئے۔ صوبائی امیر کاشف سعید شیخ کی اپیل پر اتوار کو کشمور، کندھ کوٹ، جیکب آباد، شکارپور، لاڑکانہ، شہداد کوٹ، قمبر، دادو، سکھر،نواب شاہ، سانگھڑ، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو جان محمد، بدین، ٹنڈو محمد خان،ٹھٹھہ،مٹیاری، اور گھوٹکی سمیت سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دیئے گئے۔ جن سے جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ، کسان بورڈ سندھ کے صدر عبدالقدوس احمدانی، حافظ نصر اللہ چنا، محمد یوسف، امداد اللہ بجارانی، زبیرحفیظ شیخ، سید علی مردان شاہ، غلام مصطفی میرانی، ایڈووکیٹ مجیدسموں اور دیگر رہنماؤں نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(مانیٹر نگ ڈ یسک ) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی۔صوبائی دارالحکومت میں فیصل کریم کنڈی نے محسن نقوی سے اْن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتِ حال، دہشتگردی کے حالیہ واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ملاقات میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں فتنہ الخوارج کیخلاف جاری آپریشن، پاک افغان موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی جبکہ خیبرپختونخوا میں پائیدار امن کے قیام کیلئے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے دورانِ گفتگو پولیس ٹریننگ سنٹر و نادرا آفس ڈی آئی خان پر دہشت گردانہ حملہ میں شہداء پولیس...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی، جس میں خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں ترقی اور خوش حالی کے لیے قیام امن ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک و قوم کے دشمن دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ناگزیر ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا کے پریس سیکرٹری کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی، جس میں خیبر پختونخوا میں...
    ملک و قوم کے دشمن دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ناگزیر ہے، گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں ترقی اور خوش حالی کے لیے قیام امن ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک و قوم کے دشمن دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ناگزیر ہے۔گورنر خیبرپختونخوا کے پریس سیکریٹری کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی، جس میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورت حال اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں صوبے کے مختلف اضلاع...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں ترقی اور خوش حالی کے لیے قیام امن ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک و قوم کے دشمن دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ناگزیر ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا کے پریس سیکریٹری کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی، جس میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورت حال اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں صوبے کے مختلف اضلاع میں فتنہ الخوارج کے خلاف جاری آپریشن، پاک-افغان صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی اور خیبرپختونخوا میں پائیدار امن کے قیام کے...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ افغانستان سمیت جو بھی پاکستان پر حملہ کرے گا اس کو جواب ملے گا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اتوار کو پشاور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے پاکستان کی مسلح افواج کے لیے صوبائی حکومت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کوئی بھی جارحیت کرے تو ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہونگے، صوبے سے 8 لاکھ افغان مہاجرین واپس گئے اور 12 لاکھ مہاجرین اب بھی ہیں جن کو باعزت بھجوائیں گے۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صحافیوں سےغیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ صوبہ ہم سب کا ہے اور گذشتہ حکومت میں وہ میڈیا کے محاذ...
    امریکا کی تمام 50 ریاستوں میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف ہفتہ کو ’نو کنگز‘ احتجاجی مظاہرے منعقد کیے جا رہے ہیں، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن، تعلیم اور سیکیورٹی سے متعلق پالیسیوں کے خلاف عوامی ردعمل کے طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ پالیسیاں ملک کو بتدریج آمریت کی جانب دھکیل رہی ہیں، جس کے خلاف ہم نے سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں کے حق میں احتجاج سے خطاب کرنے پر امریکا نے کولمبیا کے صدر کا ویزا منسوخ کردیا یہ احتجاجی ریلیاں جو بڑے شہروں، مضافاتی علاقوں اور چھوٹے قصبوں میں ہوں گی جون میں ہونے والے اسی نوعیت کے مظاہروں کا تسلسل ہیں۔...
    اسلام آباد کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکلائے صفائی نے اپنے حتمی دلائل مکمل کرلیے، جس کے بعد عدالت نے مقدمے کی سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد، شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی، جو اڈیالہ جیل میں ہی منعقد ہوئی۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں ان کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔ عمران خان کی بہنیں، ان کے بہنوئی سہیل خان اور قریبی ساتھی نوشیروان برکی نے سماعت میں شرکت کی، جبکہ پی ٹی آئی کی سینیٹر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) وزیراعظم کے مشیر راناثناء اللہ نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کرتا تو ہم کریں گے۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ ہمارا موقف واضح ہے کہ دہشت گردی کو سہولت کاری نہ دی جائے، ہمارا موقف ہے افغان سرزمین سے ہمارے ملک میں دہشت گردی نہ ہو اور افغانستان اپنی سرزمین ہماریملک کیخلاف استعمال کرنے سے باز رہے۔رانا ثنااللہ نے بتایا کہ کہ گزشتہ تین روز میں وفاقی اداروں نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں اور اگر 48 گھنٹے کے سیز فائر کے دوران بھی کسی دہشت گرد نے داخل ہونے کی کوشش کی تو وہ قبول نہیں کیا جائے...
    بھارت میں مودی سرکار نے مسلمانوں کا اپنے نبی آخری الزماں صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اظہارِ محبت کرنا بھی جرم بنا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مسلمانوں نے مختلف ریاستوں میں ’’آئی لو محمد ﷺ‘‘ پر مبنی بل بورڈز اور بینرز آویزاں کیے تھے۔ جو ہندو انتہاپسندوں کو ایک آنکھ نہ بھائے۔   جس کے بعد مختلف ریاستوں میں پولیس نے اس جملے کو مذہبی اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے ڈھائی ہزار سے زائد مسلمانوں کے خلاف مقدمات قائم کیے ہیں جن میں سے متعدد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔ یہ معاملہ پہلی بار اُس وقت سامنے آیا تھا جب ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں میلاد النبی ﷺ کے موقع پر بعض مقامات پر ’’آئی لو محمد ﷺ‘‘ کے...
    —فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کے عمل کے خلاف درخواست خارج کر دی۔جسٹس ارشد علی اور جسٹس وقار احمد کی عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔وزیراعلیٰ خیبر پختوںخوا کے انتخاب کے خلاف جے یو آئی ف کی درخواست پر سماعت پر پشاور ہائی کورٹ نے کہا کہ آپ کے پاس دو راستے ہیں یا تو درخواست واپس لیں یا ہم فیصلہ کرتے ہیں۔جے یو آئی کے وکیل نے کہا کہ آپ میرٹ پر فیصلہ کریں، جس پر عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔بعد ازاں عدالت نے نومنتخب وزیراعلیٰ کے انتخاب کے عمل کے خلاف جے یو آئی (ف) کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواست خارج کر دی۔ پشاور ہائیکورٹ: جے یو...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کیخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کیخلاف درخواست خارج  کر دی گئی،جے یو آئی نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کو چیلنج کیا تھا۔ قبل ازیں پشاورہائیکورٹ میں نومنتخب وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف جے یو آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی،سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ گورنر نے کہا ہے آج نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں گے ،عدالت نے کہا ہمیں پتہ ہے لیکن درخواست گزار کے وکیل کو سنتے ہیں، وہ کیا کہتے ہیں۔ نیٹ میٹرنگ 6 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گئی،نیٹ میٹرنگ لوڈ سے سسٹم کے استحکام کو خطرہ ہے: سیکرٹری پاور وکیل درخواست...
    سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت دوبارہ شروع ہوگئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آٹھ رکنی آئینی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ بینچ کی تشکیل اور ارکان آئینی بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔ وکلاء کی پیشی اور ابتدائی مکالمہ سماعت کے آغاز پر سابق صدور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکیل عابد زبیری روسٹرم پر آئے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ امید ہے آج آپ اپنے دلائل مکمل کر لیں گے، جس پر عابد زبیری نے جواب دیا کہ جی، آج دلائل مکمل کر لوں...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کے عمل کے خلاف جمیعت علمائے اسلام (ف) نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دی ہے جس پر سماعت آج ہوگی۔ درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل 2 رکنی بنچ کرے گا۔ یہ بھی پڑھیے: ن لیگ اور جے یو آئی نے وزیراعلیٰ کے پی کا انتخاب مسترد کردیا، عدالت جانے کا اعلان پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا کے نئے وزیرِاعلیٰ کی حلف برداری میں تاخیر سے متعلق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی آرٹیکل 255 کے تحت دائر آئینی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن اور جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخابی عمل کو مسترد کردیا۔...
    سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت جاری ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ مقدمہ سن رہا ہے، بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: کیا موجودہ بینچ متعصب ہے؟ سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت سماعت کے دوران سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکیل عابد زبیری اپنے دلائل دے رہے ہیں۔ سماعت کے آغاز پر جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ انٹرنیٹ میں مسئلہ ہے، ویڈیو لنک نشر نہیں ہو سکے گا، جسٹس محمد علی مظہر...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں نو منتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کے لیے دائر درخواست پر کچھ دیر بعد سماعت ہو گی، جبکہ اپوزیشن نے سہیل آفریدی کے انتخاب کے عمل کو ہی چیلنج کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے نوجوان رکن محمد سہیل خان آفریدی اپوزیشن کے بائیکاٹ کے بعد 90 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب ہوئے۔ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے انتخاب کے بعد نو منتخب وزیراعلیٰ سے حلف کے لیے گورنر خیبر پختونخوا کو خط لکھا تھا۔ تاہم پی ٹی آئی نے گورنر پر تاخیری حربے استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ وزیراعلیٰ سے فوری طور پر حلف لیا...
    پشاور: اپوزیشن لیڈر خیبرپختونختوا اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کے پی نے کہا کہ ہم توکل تک سمجھ رہے تھےکہ استعفیٰ منظور ہوا، اس لیے امیدواروں نےکاغذات جمع کروائے اور امیدوار سامنے لائے۔ ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا کہ ان کے وکیل کہہ رہے ہیں یہ ٹھیک ہے، ہم کہہ رہے ہیں یہ غلط ہے، وزیراعلیٰ کا انتخاب غیرآئینی ہے اور اپوزیشن کل وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف عدالت جائے گی۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سہیل آفریدی آج 90 اراکین کی حمایت سے خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے ہیں جب...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت 8 رکنی آئینی بینچ نے کی، جس میں  آئینی بینچ اور فل کورٹ پر سخت سوالات کیے گئے۔ اہم کیس کی سماعت کی سربراہی جسٹس امین الدین خان نے کی جب کہ جبکہ بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔ سماعت کے آغاز پر مختلف بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل عابد زبیری نے اپنے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ 26ویں آئینی ترمیم سے پہلے تعینات ججز پر مشتمل فل کورٹ اس کیس کی سماعت کرے۔ بینچ کی...
    سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیے: اہم آئینی مقدمہ: سپریم کورٹ میں 26ویں ترمیم کے قانونی جواز پر بحث شروع سماعت کے دوران سپریم کورٹ بار کے سابق صدور کے وکیل عابد زبیری نے دلائل پیش کیے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ کیا کسی جماعت کا یہ حق بنتا ہے کہ بینچ ہٹا کر دوسرا بینچ بنایا جائے؟ کیا ہم پابند ہیں کہ بینچ...
    —فائل فوٹو اپوزیشن لیڈر خیبرپختونختوا اسمبلی ڈاکٹر عباد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کل وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف عدالت جائے گی۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم تو کل تک سمجھ رہے تھے کہ استعفیٰ منظور ہوا، اس لیے امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے۔ ڈاکٹر عباد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب غیرآئینی ہے، ان کے وکیل کہہ رہے ہیں یہ ٹھیک ہے، ہم کہہ رہے ہیں یہ غلط ہے۔ محمد سہیل آفریدی خبیرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخبعلی امین گنڈاپور ایوان میں پہنچے تو حکومتی اراکین نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھ رہے تھے کہ استعفیٰ منظور ہو گیا اس لیے امیدوار لائے۔محمد سہیل آفریدی خبیرپختونخوا...
    پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی نے استعفے کا معاملہ حل نہ ہونے پر علی امین گنڈا پور کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور شروع کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے استعفے کی گمشدگی کے معاملے پر حکومتی اراکین نے مختلف حکمت آپشن پر غور شروع کردیا ہے۔ اسپیکر ہاؤس میں حکومتی ارکان اور پارٹی عہدیداروں کے درمیان مشاورت ہوئی جہاں وزیراعلیٰ کے استعفے کا معاملہ حل نہ ہونے پر علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک عدم لانے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں اسپیکر بابر سلیم سواتی،  نامزد وزیراعلٰی سہیل آفریدی،  سابق اسپیکر اسد قیصر، صوبائی صدر جنید اکبر اور دیگر رہنما شریک تھے۔ اجلاس میں مشاورت...
    پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے بیرون جانے والے خیبر پختونخوا اسمبلی کے ارکان کو فوری وطن واپس آنے کی ہدایت کی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کی جانب سے جاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلٰی کے انتخاب کے روز غیر ارکان کے خلاف پارٹی ڈسپلن کے تحت کاروائی کا فیصلہ کیا گیا یے۔ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلٰی ہاوس پشاور میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعلٰی علی امین گنڈاپور کے استعفے کی منظوری دی گئی اور سہیل آفریدی کی کامیابی کے لیے تمام اسمبلی ارکان کے پشاور سے  باہر جانے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تمام ارکان اسمبلی کو پشاورچل میں ہی موجود رہنے کی ہدایت...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ موجودہ بنچ اپنے دائرہ اختیار پر کیسے فیصلہ کرے؟پہلے دیکھنا پڑے گا 26ویں آئینی ترمیم کیوں ہوئی،جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ میرے خیال میں ان ججز کو بنچ میں نہیں بیٹھنا چاہئے کی تقرری 26ویں ترمیم کے بعد ہوئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 8رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی۔دورا ن سماعت جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ دائرہ اختیار کیس کے میرٹ میں آتا ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ کیا چیف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اکتوبر ۔2025 ) سپریم کورٹ کے 8 رکنی آئینی بینچ نے بدھ کے روز 26ویں ترمیم کو چیلنج کرنے کی درخواستوں پر دوبارہ سماعت شروع کر دی ہے آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ ہم آئین پر انحصار کرتے ہیں، وکلا بھی آئین پر انحصار کرتے ہیں، جب تک آئین میں کوئی مزید ترمیم نہیں ہوتی، ہمیں موجودہ آئین پر ہی عمل کرنا ہوگا.(جاری ہے) 26 ویں ترمیم کو گزشتہ سال اکتوبر میں پارلیمان کے دونوں ایوانوں نے منظور کیا تھا، عدالتی اختیارات اور مدتِ ملازمت میں تبدیلی سے متعلق ہے، اس ترمیم نے عدلیہ کی خودمختاری پر اثرات کے باعث سیاسی جماعتوں اور قانونی ماہرین کے...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف  درخواستوں کی سماعت براہ راست نشر کرنے کی اجازت دے دی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے 36 درخواستوں پر سماعت کی۔ جسٹس جمال مندو خیل،  جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بینچ میں شامل تھے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ براہ راست نشریات عوام کو معلومات فراہم کرنے کے لیے ہوتی ہیں تاہم اس کا غلط استعمال بھی ہو جاتا ہے۔ ہمارا المیہ ہے کہ ہم ہر چیز کا غلط استعمال کرتے ہیں، ہم لائیو اسٹریمنگ سے ایکسپوز ہوگئے، اس کا غلط...
    پشاور: خیبرپختونخوا میں آٹے کی قلت سمیت ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کردی گئی۔ پٹیشن میں گراں فروشی اور آٹے کے بحران سمیت اشیائے خور و نوش کی قلت پر قابو پانے کیلئے عدالت عالیہ سے متعلقہ فریقین کوفوری اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ پٹیشن محمد حمدان ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے جس میں اٹارنی جنرل آف پاکستان، چیف سیکرٹری کے پی، سیکرٹری نیشنل فوڈ اتھارٹی اینڈ ریسرچ، ایڈوکیٹ جنرل کے پی اور فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کوفریق بنایا گیا ہے۔ رٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خوراک کی قلت خصوصا آٹا بحران اور آزاد تجارت نہ ہونے سے صوبے کے عوام...
    تائیوان کے صدر لائی چنگ تے نے کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چینی صدر شی جن پنگ کو تائیوان کے خلاف طاقت کے استعمال سے باز رکھنے میں کامیاب ہو جائیں تو وہ نوبل امن انعام کے مستحق ہوں گے۔ صدر لائی نے یہ بات امریکی ریڈیو پروگرام ‘دی کلے ٹریوس اینڈ بک سیکسٹن شو’ پر گفتگو کے دوران کہی، جو امریکا کے 400 سے زائد ریڈیو اسٹیشنز پر نشر ہوتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: چین کسی بھی وقت تائیوان پر حملہ کرسکتا ہے، شنگریلا ڈائیلاگ سیکیورٹی کانفرنس میں امریکی وزیر دفاع کا دعویٰ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ صدر ٹرمپ ہماری حمایت جاری رکھیں گے۔ اگر وہ شی جن پنگ کو مستقل...
    جسٹس عائشہ ملک اورجسٹس عقیل عباسی نے اختلافی نوٹ میں بینچ کی تشکیل کو عدالتی اصولوں کے منافی قرار دیا۔ فوٹوز سپریم کورٹ  سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف حکومتی اپیل مسترد کرنے کا اختلافی نوٹ جاری کردیا۔اختلافی نوٹ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے تحریر کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں، تینوں نظر ثانی درخواستیں 9 جولائی 2024 کے مختصر فیصلے کے خلاف دائر کی گئی تھیں، صرف الیکشن کمیشن نے تفصیلی فیصلے کی بنیاد پر اضافی درخواستیں جمع کروائیں۔اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہ تمام دلائل تفصیلی فیصلے میں پہلے ہی نمٹائے جا چکے ہیں، وکلا نے مقدمہ دوبارہ دلائل...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کا مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف حکومتی اپیل مسترد کرنے کا تفصیلی اختلافی نوٹ جاری کر دیا گیا۔ اخلافی نوٹ میں لکھا ہے کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔ ججز کے اختلافی نوٹ میں لکھا ہے کہ تینوں نظرثانی درخواستیں 9 جولائی 2024 کے مختصر فیصلے کے خلاف دائر کی گئیں، صرف الیکشن کمیشن نے تفصیلی فیصلے (23 ستمبر 2024) کی بنیاد پر اضافی درخواستیں جمع کرائیں۔ تفصیلی اختلافی نوٹ میں لکھا ہے کہ تمام دلائل تفصیلی فیصلے میں پہلے ہی نمٹائے جا چکے ہیں، وکلا نے مقدمہ دوبارہ دلائل کے ذریعے کھولنے کی کوشش...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف حکومتی اپیل مسترد کرنے کے کیس میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کا اختلافی نوٹ سامنے آ گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ کہ ن لیگ، پیپلزپارٹی اور الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں،تینوں درخواستیں 9جولائی 2024کے فیصلے کیخلاف دائر ہوئیں،اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 23ستمبر کے تفصیلی فیصلے پر اضافی درخواستیں جمع کرائیں،تمام دلائل پہلے ہی تفصیلی فیصلے میں نمٹائے جا چکے ہیں،وکلا نے مقدمہ دوبارہ دلائل کے ذریعے کھولنے کی کوشش کی۔ دوستیوں کے رنگ بدلتے ہیں۔۔۔ اختلافی نوٹ میں ججز کاکہناتھا کہ نظرثانی کا دائرہ محدود...
    بھارت میں مسلمانوں کی جانب سے شروع کی گئی ’آئی لَو محمد ﷺ‘ مہم کے بعد بریلی سمیت مختلف شہروں میں مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز ہوگیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 12 ربیع الاول کو کانپور میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کے دوران مسلمانوں نے ’آئی لَو محمد ﷺ‘ کا بینر آویزاں کیا، جس پر انتہا پسند ہندوؤں نے شدید ہنگامہ آرائی کی اور توڑ پھوڑ کی۔ پولیس نے واقعے کے کئی روز بعد 20 مسلمانوں کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔ پولیس کی کارروائی اور مسلمانوں کی گرفتاریوں کے بعد پورے بھارت میں غم و غصہ پھیل گیا اور مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ رائے بریلی میں بھی ’آئی لَو محمد ﷺ‘ ریلی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) لطیف آباد نمبر 12 کی رہائشی اور آنتوں کا آپریشن کرانے والی مریضہ مسرت زوجہ شاہد خان نے اپنے شوہر اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ سول اسپتال سرجیکل وارڈ نمبر4کے عملے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اس نے الزام عائد کیا کہ وہ آنتوں کی تکلیف کے باعث گزشتہ جمعرات کی شب سول اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں پہنچی، جہاں سے اسے میڈیکل وارڈ 4 میں داخل کرایا گیا، آپریشن کے بعد جب وارڈ میں داخل ہونے کے بعد علاج نہ ہونے کی شکایت کی توخاتون ڈاکٹر اور عملے نے انتہائی بدتمیزی کی جس پر میں نے ویڈیو اپ لوڈ کرنے کی کوشش کی۔ ڈاکٹر اور عملے نے بد اخلاقی...
     جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں اضافے کا امکان ہے جس کا چئیرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد باقاعدہ اعلان ہوگا۔ ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کے لیے سابق کرکٹر عمران فرحت کی بطور معاون بیٹنگ کوچ خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ اسپن بولنگ کوچ عبدالرحمان اور فیلڈنگ کوچ عبدالمجید کو بھی ٹیم مینجمنٹ کا حصہ بنانے کی تجویز ہے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے یہ تینوں کوچز اس وقت لاہور میں جاری قومی ٹیسٹ ٹیم کےکیمپ میں ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ ان کوسپورٹ اسٹاف کا باقاعدہ حصہ بنانے کی تجویز پر حتمی فیصلہ جلد ہوگا۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ...
    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ایک بار پھر مؤخر ہوگئی۔ اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند آج اڈیالہ جیل پہنچے تھے، تاہم وکیل صفائی فیصل قوسین مفتی کی عدم موجودگی کے باعث کارروائی آگے نہ بڑھ سکی۔ عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی کے وکیل مقررہ وقت پر جیل نہ پہنچ سکے، جس کے نتیجے میں جج شاہ رخ ارجمند نے بغیر سماعت واپس روانہ ہو گئے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ عدالتی عملے کے مطابق آئندہ سماعت بھی اڈیالہ جیل ہی میں ہوگی۔
    عمران خان  اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہوگئی۔  بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند آج اڈیالہ جیل پہنچے، تاہم وکیل صفائی فیصل قوسین مفتی کی عدم حاضری کے باعث سماعت آگے نہ بڑھ سکی۔ عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین مفتی وقت پر جیل نہیں پہنچے، جس پر جج شاہ رخ ارجمند سماعت کے بغیر ہی واپس روانہ ہوگئے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے، جو آئندہ بھی اڈیالہ جیل...
    ویب ڈیسک: عمران خان  اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہوگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند آج اڈیالہ جیل پہنچے، تاہم وکیل صفائی فیصل قوسین مفتی کی عدم حاضری کے باعث سماعت آگے نہ بڑھ سکی۔ نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین مفتی وقت پر جیل نہیں پہنچے، جس پر جج شاہ رخ...
    معروف اسپورٹس جرنلسٹ سلیم خالق کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) چیمپئن بننے کے باوجود ٹرافی نہ ملنے پر شدید برہمی کا شکار ہے اور یہ معاملہ تاحال حل طلب ہے۔ Despite becoming champions, the BCCI is furious over not receiving the trophy, and the matter remains unresolved. Mohsin Naqvi has become a thorn in the eyes of India, and a no-confidence motion is expected. The PCB is prepared to foil every negative tactic from India — Saleem Khaliq (@saleemkhaliq) October 2, 2025 انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی بھارت کی آنکھوں میں کھٹکنے لگے ہیں اور ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائے جانے کی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اختیارات کے غلط استعمال پر برطرف ایس ایچ او کی اپیل پرجسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ہماری بادشاہت تو نہیں جو چاہے کردیں،ہم نے قانون کو دیکھ کر ہی فیصلہ کران ہے،ساری گواہیاں آپ کے خلاف ہیں، نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں اختیارات کے غلط استعمال پر برطرف ایس ایچ او کی اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی،وکیل عمیر بلوچ نے کہاکہ دیگر پولیس اہلکاروں کی غلطی تھی اپیل کنندہ کو بے قصور برطرف کیاگیا،جوان آدمی ہے ابھی ساری زندگی پڑی ہے۔ ہمارے ہاں سب سے بڑا مسئلہ ہے کہ تھنک ٹینکس نہیں ہیں،جسٹس امین...
    سٹی42:دھان کے کاشتکاروں کو آگ لگانے سے سخت وارننگ جاری کی گئی ہے۔محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ دھان کی فصل کی کٹائی کے بعد باقیات کو آگ لگا کر جلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور گرفتاریاں ہوسکتی ہیں۔ محکمہ کے مطابق فصل کی باقیات کو آگ لگانے سے سموگ پیدا ہوتی ہے جو انسانی صحت اور ماحول کے لیے مضر ہے۔ اس عمل سے نہ صرف فضائی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ عوامی صحت متاثر ہونے اور سانس کی بیماریوں کے بڑھنے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ ’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘ محکمہ زراعت نے کاشتکاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مڈھوں کو جلانے سے گریز کریں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) مزمل حسین ہالیپوٹو نے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر صوبہ سندھ بھر میں خطرناک عمارتوں اور غیرقانونی و بے ضابطہ تعمیرات کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کے احکامات جاری کیے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈائریکٹر جنرل نے تمام بلڈنگ انسپکٹرز، سینئر انسپکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی اپنی حدود میں موجودہ صورتحال کا ذاتی طور پر معائنہ کریں اور خطرناک عمارتوں کے ساتھ ساتھ غیرقانونی تعمیرات کی نشاندہی کریں۔مزمل...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی جانب سے جج ہمایوں دلاور خان کے خلاف دائر درخواست کو عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیا ہے۔ جسٹس اعظم خان نے منگل کو کیس کی سماعت کی اور قرار دیا کہ چونکہ درخواست گزار کی جانب سے مزید پیروی نہیں کی گئی، اس لیے یہ درخواست خارج کی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے 2023 میں یہ مؤقف اپناتے ہوئے درخواست دائر کی تھی کہ ٹرائل کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے ان کے خلاف فیس بک پر مبینہ پوسٹس کیں، جو تعصب کا مظہر ہیں، اس لیے ان کے فیصلے پر نظرِ ثانی کی جائے۔ جج...
    فیصل آباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھ پر تنقید کی گئی تو کچھ نہیں کہوں گی مگر پنجاب پر بات کریں گے اس کی ترقی پر بات کریں گے اور اس کے حق کے خلاف بات کریں گے تو مریم نواز آپ کو چھوڑے گی نہیں۔ فیصل آباد میں الیکٹرک بسیں لانچ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصل آباد واپس پی ایم ایل میں آنے لگا ہے، یہاں بیٹھے سینئر لیگی رہنما میرے والد کے ساتھ مشکل وقت میں بنیان مرصوص سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے، گرفتاری اور جیل جانے پر رانا ثنا نے کہا تھا کہ اگر میں نواز شریف کے ساتھ سو فیصد...
    فیصل آباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھ پر تنقید کی گئی تو کچھ نہیں کہوں گی مگر پنجاب پر بات کریں گے اس کی ترقی پر بات کریں گے اور اس کے حق کے خلاف بات کریں گے تو مریم نواز آپ کو چھوڑے گی نہیں۔ فیصل آباد میں الیکٹرک بسیں لانچ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصل آباد واپس پی ایم ایل میں آنے لگا ہے، یہاں بیٹھے سینئر لیگی رہنما میرے والد کے ساتھ مشکل وقت میں بنیان مرصوص سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے، گرفتاری اور جیل جانے پر رانا ثنا نے کہا تھا کہ اگر میں نواز شریف کے ساتھ سو فیصد کھڑا تھا...
    ایف سی اہلکار کی فائرنگ سے ڈرائیور کی جانب چلی جانے کے بعد، لواحقین کیجانب سے احتجاج کیا گیا۔ مطالبات منظور ہونے پر پولیس نے فائرنگ کرنیوالے ایف سی اہلکار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ڈرائیور کو فائرنگ کرکے جانبحق کرنے والے ایف سی اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مذکورہ ایف آئی آر لواحقین کی جانب سے احتجاج کے بعد درج کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مبینہ طور پر ایف سی اہلکار کی فائرنگ سے ایک تیل بردار گاڑی کا ڈرائیور سمیع خان جاں بحق ہوگیا۔ مذکورہ واقعہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر میجر چوک کے قریب پیش آیا۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں...
    بلوچستان کے علاقے دریشک میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 17 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے علاقے دریشک میں سکیورٹی فورسز نے ایک منظم اور بھرپور آپریشن کے دوران 17 خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوئے۔ یہ کارروائی انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جس میں پاک فوج، اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے حصہ لیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن دو روز تک جاری رہا۔ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ مُلا نذیر گروپ کے شدت پسند دریشک کے پہاڑی اور کٹھن راستوں والے علاقے میں جمع ہو رہے ہیں، جس کے بعد...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 ستمبر 2025ء) صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ملکی سکیورٹی دستوں نے عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کے خلاف کارروائی شروع کی، تو ان کی وہاں چھپے ہوئے طالبان جنگجوؤں کے ساتھ باقاعدہ جھڑپ شروع ہو گئی۔ صوبائی پولیس کے مطابق جمعہ 26 ستمبر کو ہونے والی اس جھڑپ میں ٹی ٹی پی کے 17 عسکریت پسند مارے گئے۔ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کے علاقائی سربراہ شہباز الہٰی نے بتایا کہ کڑک میں ہونے والی اس مسلح جھڑپ میں تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، جن کا علاج جاری ہے۔ دو روز قبل بھی تیرہ طالبان جنگجو مارے گئے تھے شہباز الہٰی نے...
    خیبر پختونخوا میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوچکا ہے جو صوبائی حکومت کے مطابق پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی کی وجہ سے ہو رہا ہے اور اب یہ معاملہ سپریم کورٹ میں لے جایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس، گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ خیبر پختونخوا حکومت نے پنجاب کی جانب سے گندم اور آٹے کی سپلائی پر مبینہ پابندی کے خلاف سپریم کورٹ جانے کی تیاری شروع کردی ہے۔ محکمہ خوراک کے 2 اعلیٰ افسران نے اس کی تصدیق کی اور بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر قانونی ماہرین سے مشاورت کی گئی ہے اور...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 ستمبر2025ء) مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کے خلاف بغض میں جعلی حکومت انصاف کا جنازہ نکال رہی ہے، صوبائی معاملات میں ان سے مشاورت ضروری ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان سے خیبر پختونخوا کی قیادت کو ملاقات سے روکنا نہ صرف لاقانونیت بلکہ بغض کی انتہا ہے۔ خیبر پختونخوا کی حکومت نے عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے کو چلانا ہے، جعلی حکومت نہیں چاہتی کہ خیبر پختونخوا عمران خان کے وژن کے مطابق آگے بڑھے،خیبر پختونخوا کے عوام نے عمران خان کو مینڈیٹ دیا ہے، صوبائی معاملات میں ان سے مشاورت ضروری ہے، جعلی وفاقی اور پنجاب حکومتیں حسد اور بغض کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی شمولیت پر غور چند روز قبل  ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2025 کے لیے بھی کیا گیا تھا، تاہم منتظمین نے واضح کر دیا تھا کہ اسکواڈ میں تبدیلی اسی صورت ممکن ہے جب کوئی کھلاڑی انجری کا شکار ہو۔بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی قومی ٹیم میں واپسی کے امکانات اب روشن ہو گئے ہیں اور توقع کی جا رہی ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظہبی: قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم ابھی ایشیا کپ کے فائنل میں نہیں پہنچی، جب وہاں پہنچے گی تو اس وقت دیکھ لیں گے، البتہ اگر پاکستان اور بھارت کا فائنل ہوا تو جیت یقینی طور پر پاکستان کی ہوگی۔بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں 5 کے 5 فاسٹ بولرز ٹیم میں کھیلیں، پاکستان یہاں صرف فائنل کھیلنے کے لیے نہیں آیا بلکہ ایشیا کپ جیتنے کا عزم رکھتا ہے۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ٹیم کے فاسٹ باؤلرز جارحانہ مزاج  اور بہترین فارم میں ہیں، انہیں کسی بڑی مشکل...
    قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل جمہوری ملک نہیں بلکہ اپنے ہمسایہ ممالک کا دشمن ہے اور نسل کشی میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں ماہ دوحہ میں اسرائیلی حملے کا نشانہ حماس کے مذاکرات کار بنے جس میں 6 افراد ہلاک ہوئے جن میں ایک قطری شہری بھی شامل تھا۔ یہ بھی پڑھیے: ’ آج قطر، کل ترکیہ‘، کیا اسرائیل کا اگلا ہدف استنبول ہے؟ امیر قطر نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے اور اس کا وزیر اعظم فلسطینی ریاست کے قیام کو روکنے پر فخر کرتا ہے اور وعدہ کرتا ہے کہ ایسی ریاست کبھی قائم...
    پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے فوجداری نظام عدل ( کریمنل جسٹس سسٹم) میں خامیوں کے خلاف دائر درخواستوں پر 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیتے ہوئے تمام فریقین اور اسٹیک ہولڈرز کو اپنی رپورٹس 14 دن کے اندر پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ نے فوجداری نظام عدل میں خامیوں کے خلاف درخواستوں پر 20 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ درخواستوں پر سماعت کے لیے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق چیف جسٹس ایم عتیق شاہ کی سربراہی میں جسٹس سید ارشد علی، جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ، جسٹس اعجاز خان اور جسٹس صلاح الدین لارجر بینچ میں شامل ہیں۔ فیصلے...
    پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے پولیس کے خلاف خواجہ سراؤں کی درخواست پر آئی جی خیبر پختونخوا سے  14 دن میں رپورٹ طلب کرلی۔ درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس  فہیم ولی نے کی، وکیل درخواست گزار نے عدالت میں بتایا کہ صوبے بھر کے خواجہ سراؤں کے ساتھ پولیس کا رویہ ٹھیک نہیں ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ خواجہ سرا بھی اس ملک کے شہری ہیں ان کے بھی بنیادی حقوق ہیں، پولیس خواجہ سراؤں کے خلاف کارروائی کررہی ہے اور ان کو بے جا تنگ کیا جارہا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے مزید کہا کہ صوابی اور پشاور سے خواجہ سراؤں کو ضلع بدر کیا جارہا ہے، خواجہ سراؤں کا قتل ہورہا ہے، پولیس تحفظ دینے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر)این ای ڈی یونیورسٹی کے لیکچرار کی عہدے سے تنزلی و تبادلے کے خلاف درخواست،عدالت نے درخواست گزار کے خلاف تادیبی کارروائی سے روکنے کے حکم امتناع میں آئندہ سماعت تک توسیع کردی۔سندھ ہائیکورت میں درخواست کی سماعت کے موقع پر بورڈ اینڈ یونیورسٹیز کے جانب سے وکالت نامہ جمع کرایا گیا ،وکیل کی جواب جمع کروانے کے لئے مہلت کی استدعا کی گئی۔
    توشہ خانہ ریفرنس 2 میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف اڈیالہ جیل میں جاری ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ مقدمے میں سابق وزیراعظم کے ملٹری سیکریٹری بریگیڈیئر (ر) محمد احمد اور ڈپٹی ملٹری سیکریٹری کرنل ریحان نے عدالت کے سامنے اپنے بیانات ریکارڈ کروا دیے ہیں۔ دونوں گواہوں پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا کی جانب سے جرح مکمل کر لی گئی ہے۔ مجموعی طور پر کیس میں 18 گواہوں کی شہادتیں قلمبند ہو چکی ہیں اور ان پر وکلا کی جرح کا...
    —فائل فوٹو وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے پہلی بار پی ٹی آئی کے اندرونی حالات کے بارے میں کھل کر بات کی، انہوں نے کہا کہ پارٹی میں غلط فیصلے کیے جا رہے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین شہداء کے جنازے میں شریک نہیں ہوئے، وہ اور ان کی پارٹی کے لوگ شہداء کے گھر بھی نہیں گئے، ہر چیز کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے۔بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے اب 27 ستمبر کا چورن بیچا جا رہا ہے، جب بھی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ہوا، پی...
    فائل فوٹو انسپکٹر جنرل آف خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے کسی بھی ضلع میں چند سو سے زیادہ دہشتگرد موجود نہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں دہشتگروں کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے، دہشتگرد گروپس میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کے شواہد مل رہے ہیں۔آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ جنوبی اضلاع کے تمام ہائی ویز پر پولیس کی پٹرولنگ بحال ہے، دہشتگروں کے خلاف صوبے کے پہاڑی اضلاع میں بھی آپریشنز کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی اضلاع بنوں اور ڈی آئی خان میں پولیس ہائی الرٹ پر ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس کیلئے کوئی ضلع چیلنجنگ نہیں۔آئی جی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے ساس سسر کے قتل کے ملزم اکرم کی سزا کے خلاف اپیل خارج کردی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں لاہور ہائیکورٹ کا عمر قید کی سزا کا فیصلہ برقرار رکھا۔ مقدمے کی سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ میاں بیوی میں جھگڑا نہیں تھا تو ساس سسر کو قتل کیوں کیا؟ دن دیہاڑے 2 لوگوں کو قتل کر دیا۔ جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیے کہ بیوی ناراض ہوکر میکے بیٹھی تھی۔  ملزم کے وکیل پرنس ریحان نے عدالت کو بتایا کہ میرا موکل بیوی کو منانے کے لیے میکے گیا تھا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ...
    خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین نے سرکاری اداروں کی نجکاری اور پنشن اصلاحات کے خلاف احتجاج کا عندیہ دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سرکاری ملازمین نے کہا ہے کہ اداروں کی نجکاری ۔پینشن اصلاحات کے خلاف یکم اکتوبر سے احتجاجی شیڈول کا اعلان کریں گے۔ سرکاری ملازمین نے کہا کہ ہم کسی صورت اداروں کی نجکاری اور پنشن اصلاحات کو قبول نہیں کریں گے اور ایک بار پھر اپنی حقوق کیلئے میدان میں آئیں گے، صوبائی حکومت کو 30 ستمبر تک ڈیڈ لائن دیتے ہیں اگر 30 ستمبر تک ہمارے  تحفظات کو دور نہیں کیا گیا تو ایک بار پھر یکم اکتوبر سے احتجاج کا شیڈول دیں گے جس کی ذمہ داری صوبائی حکومت پہ عائد ہوگی۔ گیگا کے چیئرمین نے کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحا: وزیر اعظم شہباز شریفنے کہاہے کہ اسرائیل کو انسانیت کے خلاف جرائم پر جوابدہ کرنا ہوگا، اسرائیلی جارحیت نے امن کے حصول کی کوششوں کو دھچکا پہنچایا۔جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لانا ہوگا، اقدامات نہ کیے تو تاریخ معاف نہیں کرے گی۔عرب اسلامی سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دوحہ پر اسرائیلی حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتا ہے، اسرائیل نے قطر کی سلامتی اور خودمختاری کی خلاف ورزی کی، پاکستان قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ ہم ایک اہم اور افسوسناک واقعے کے تناظر میں اکٹھے ہوئے ہیں، پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور او آئی سی سمیت ہر پلیٹ...
    لاہور ہائیکورٹ میں رجب بٹ و دیگر کے ساتھ مل کر خاتون سے زبردستی زیادتی کے ملزم سلمان حیدر کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔ جسٹس جواد ظفر نے کیس کی سماعت کی اور متعلقہ ایس پی کو 19 ستمبر کو رپورٹ سمیت طلب کرلیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سلمان حیدر تفتیش میں گناہگار ثابت ہوا ہے۔ تاہم مدعیہ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ کیس کی تفتیش میں سنگین نقائص موجود ہیں اور شریک ملزمان رجب بٹ اور مان ڈوگر کو حقائق کے برعکس کلین چٹ دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کس بنیاد پر شریک ملزمان کو چھوڑ دیا گیا۔ وکیل مدعیہ نے عدالت کو مزید...
    وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانا اور قیمتوں میں استحکام حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے تاکہ کم آمدنی والے اور حالیہ سیلاب سے متاثرہ گھرانوں کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں مہنگائی کے رجحانات کا جائزہ لینے کے لیے قائم اسٹیئرنگ کمیٹی کے دوسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزارتِ خزانہ، توانائی، پیٹرولیم، منصوبہ بندی، قومی غذائی تحفظ، اسٹیٹ بینک، بیورو آف اسٹیٹکس اور پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) کے سینئر افسران شریک ہوئے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق یہ کمیٹی وزیرِاعظم کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ہے تاکہ مہنگائی کے دباؤ پر...
    ’جو ذبح کرے وہی الٹا ثواب بھی لے‘ کے مصداق خیبر پختونخوا اسمبلی نے جو قانون منظور کیا، اسی قانون کے خلاف اسی اسمبلی سے قرار داد بھی منظور کرلی۔ سابق فاٹا اور سابق پاٹا میں منظور شدہ قوانین ہیں کیا، اور ان قوانین کے خلاف قرارداد کیوں منظور کی گئی۔ سنیے وی نیوز کے نمائندہ لحاظ علی آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پی ٹی آئی خیبرپختونخوا اسمبلی دلچسپ کہانی علی امین گنڈاپور قانون منظور قرارداد لحاظ علی وی نیوز