2025-09-18@18:29:00 GMT
تلاش کی گنتی: 1070

«میں بن گوریان»:

    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (آن لائن) چین میں حلال گوشت کی بڑھتی طلب کے باعث پاکستان کو بیف ایکسپورٹ کا نیا آرڈر حاصل ہوگیا ہے۔ اس نئے برآمدی آرڈر موصول ہونے سے متعلق تفصیلات ایک لسٹڈ کمپنی آرگینک میٹ کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ کو بذریعہ خط آگاہ کیا ہے۔خط کے مطابق پاکستان سے بیف ایکسپورٹ کرنے والی آرگینک میٹ کمپنی کو چین سے 75لاکھ ڈالر مالیت کا برآمدی آرڈر حاصل ہوا ہے۔ کمپنی پکا ہوا فروزن بون لیس بیف برآمد کرے گی۔ خط کے مطابق پاکستان سے چین بیف ایکسپورٹ کا معاہدہ سی پیک فریم ورک کے تحت ہوا ہے، خط میں بتایا گیا ہے کہ چین میں حلال پروٹین مصنوعات کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو...
    کراچی: حکومت سندھ نے سرکاری نمبر پلیٹ کے غلط استعمال پر معطل کیے جانے والے ڈاکٹر کو دوبارہ سندھ گورنمنٹ اسپتال سعود آباد کا ایم ایس تعینات کر دیا۔ سندھ گورنمنٹ اسپتال سعود کے دوبارہ ایم ایس تعینات کیے جانے والے ڈاکٹر آغا عامر نے اسپتال کی سرکاری کلٹس کار کی نمبر پلیٹ نکال کر مبینہ طور پر اپنے دوست اور اسپتال کے ٹھیکدار کی پرائیویٹ کار میں لگا دی تھی۔ مذکورہ گاڑی ایم ایس کے دوست چلارہے تھے اور ٹول پلازہ  پر ٹول نہ دینے پر تکرار ہوئی تھی جہاں پرائیویٹ کار چلانے والے نے ٹول پلازہ پر اپنے اپ کو سرکاری اسپتال کاایم ایس ظاہر کیا تھا۔ اس پر ٹول پلازہ پر تعینات عملے نے کار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں رات اور صبح کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کا مطلع کہیں جزوی ابرآلود اور کہیں صاف رہا، کم سےکم درجہ حرارت 25.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ 32.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز تک شہر کا مطلع ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی بارش، پھوار، بونداباندی کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سمندری ہوائیں مسلسل بحال رہنے کی توقع ہے اور صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ارلی وارننگ سینٹر نے بتایا کہ گڈو...
    بالی ووڈ کی خوبرو آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی اداکارہ جھانوی کپور نے شوہر کی خوبیوں پر اظہارِ خیال کیا ہے۔  حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘ کے ٹریلر کی تقریبِ رونمائی کے موقع پر جھانوی نے شوہر کی خوبیوں پر دلچسپ خیالات کا اظہار کیا۔ جھانوی سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے جیون ساتھی میں کون سی خصوصیات چاہتی ہیں، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ وہ مہذب، خوش مزاج اور کھانے کا شوقین ہونا چاہیے۔ جب جھانوی کپور سے شوہر کی آمدنی سے متعلق سوال کیا گیا تو اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ آمدنی زیادہ ضروری نہیں، کچھ بھی چلے گا۔ شادی کب کریں گی؟ اس سوال کے جواب میں جھانوی...
    نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک )بھارتی صحافی رویش کمار نے اپنے ہی میڈیا کے معروف اینکر ارنب گوسوامی کو نشانے پر رکھ لیا۔ رویش کمار نے ارنب گوسوامی کو آئینہ دکھاتے ہوئے انہیں دہرا معیار رکھنے والا قرا ر دے دیا۔ رویش کمار کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کا پروپیگنڈا پھیلانے والے اینکر نے پاکستان کے خلاف سابق کرکٹرز کو اکسایا، لیکن مودی حکومت کا نام لینے یا اس پر تنقید کرنے کی جرات نہ کی۔ Ravish Kumar brutally roasted Arnab Guswami and BJP Govt for India Pakistan match , Must watch ???????? pic.twitter.com/m2FWJFmuQG — Adv. Strange Tyagi (@strrrange_dr5) September 16, 2025 انہوں نے کہا کہ ارنب گوسوامی سابق کھلاڑیوں پر ایسے برسا جیسے آسمان گرا دے...
    نئی دہلی: بھارتی صحافی رویش کمار نے معروف ٹی وی اینکر ارنب گوسوامی پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں ’’دوغلا‘‘ قرار دے دیا۔ رویش کمار نے اپنے بیان میں کہا کہ ارنب گوسوامی دہرا معیار اپناتے ہیں، وہ مودی سرکار کا پروپیگنڈا پھیلاتے ہیں لیکن حکومت پر تنقید کرنے کی جرات نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ اینکر نے پاکستان کے خلاف سابق کرکٹرز کو اکسایا اور ان پر ایسے برسے جیسے آسمان گرنے والا ہو، مگر مودی حکومت کے حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کی۔ رویش کمار نے سوال اٹھایا کہ ’’اگر یہ دوغلا پن نہیں تو اور کیا ہے؟‘‘  
     بھارت نے باباگورو نانک کی برسی پر سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔سکھ مذہب کے بانی باباگورونانک دیو جی کی 486 ویں برسی (جوتی جوت) کی تقریبات 22 ستمبرکو گردوارہ دربار صاحب کرتارپور میں منعقد ہوں گی، پاکستان کی دعوت کے باوجود بھارتی حکومت نے اپنے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی۔واہگہ، اٹاری باردڑ اور کرتارپور کوریڈور بند ہونے کے باعث بھارت سے کوئی یاتری شریک نہیں ہو سکے گا، البتہ امریکا، برطانیہ اور یورپ سمیت دیگر ممالک سے سکھ عقیدت مند پہنچ رہے ہیں۔پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ سکھوں کو ان کے مقدس مقامات کی یاترا سے روکنا بنیادی مذہبی...
    کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے چین کے شہر شینزو (Xuzhou) میں وہاں کے میئر اور پاکستانی سفارت کار اکنامک منسٹر کے ہمراہ ’بدر انرجی‘ کے جدید صنعتی منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پاکستانی صنعتکار بھی شریک تھے۔ گورنر سندھ نے چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان، خصوصاً کراچی کے انڈسٹریل زونز میں صنعتیں قائم کرنے اور سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ افتتاح کے بعد گورنر سندھ نے فیکٹری کے پلانٹس اور لیتھیم بیٹریوں کی تیاری کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ صنعتی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔ کامران...
    پنجاب میں مون سون بارشوں کا 11واں اسپیل کل سے شروع ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا کہ مون سون بارشوں کا 11 واں  اسپیل کل سے شروع ہوگا،  16 سے 19 ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی مری گلیات اٹک چکوال جہلم، گوجرانولہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں بارشیں متوقع  ہیں، نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاوالدین، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، جھنگ، سرگودھا، اور میانوالی میں بارشوں کا امکان ہے، 18 اور 19 ستمبر کے دوران راولپنڈی، مری، گلیات کے ندی نالوں میں بہاؤ کے اضافے کا امکان ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے  نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب  کی ہدایات کے پیش نظر صوبہ بھر...
    کراچی(نیوز ڈیسک)ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکے سے جاں بحق ہونے والے میڈیکل لیب کے مالک کی بیوی نے سینئر سول جج جنوبی کی عدالت میں گودام مالکان کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔ متوفی کی بیوہ عظمیٰ شہزاد نے سندھ حکومت اور فیکٹری مالکان سے 6 کروڑ 45 لاکھ روپے ہرجانہ مانگ لیا۔ عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر دعوے میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ فیکٹری مالکان اور سندھ حکومت کیخلاف جان لیوا حادثات ایکٹ کے تحت دعویٰ دائر کیا گیا۔ 21 اگست کو ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے غیر قانونی گودام میں دھماکا ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں درخواستگزار کے شوہر شہزاد علی جاں بحق ہوگئے تھے۔ فیکٹری...
    لاہور: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کا مون سون بارشوں کے 11 ویں اسپیل کا الرٹ جاری کر دیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 16 سے 19 ستمبر تک دریاؤں کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات کر دی۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ مون سون بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، وزیر اعلٰی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر کمشنر ز ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران الرٹ ہیں۔ محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لائیو اسٹاک کو الرٹ جاری کیا گیا۔...
    کراچی: ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکے سے جاں بحق نوجوان کی والدہ نے گودام مالکان اور حکومت سندھ کے خلاف ہرجانے کے لیے سینئر سول جج جنوبی کی عدالت میں درخواست دائر کردی۔ سینیئر سول جج جنوبی کی عدالت میں ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکے میں جاں بحق نوجوان کی والدہ نے عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے گودام مالکان کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔ عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے فیکٹری مالکان اور حکومت سندھ کے خلاف جان لیوا حادثات ایکٹ کے تحت دعویٰ دائر کیا گیا۔ دعوے میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 21 اگست کو ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے غیر...
    جمہوریہ کانگو کے شمال مغربی صوبہ ایکویٹیئر میں اس ہفتے 2 الگ الگ کشتی حادثات میں کم از کم 193 افراد جاں بحق اور درجنوں لاپتا ہو گئے۔ حکام کے مطابق پہلا حادثہ بدھ کے روز باسانکوسو علاقے میں پیش آیا جہاں ایک موٹرائزڈ کشتی الٹنے سے 86 افراد ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر طلبا شامل تھے۔ جمعرات کی شام دوسرا بڑا حادثہ لوکولیلا علاقے میں پیش آیا جب تقریباً 500 مسافروں سے بھری کشتی میں آگ لگنے کے بعد وہ ڈوب گئی۔ وزارتِ انسانی امور کے مطابق حادثے میں 107 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 209 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ وزارتِ سماجی امور کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ 146 افراد لاپتا ہیں۔ ریاستی میڈیا...
    کراچی: دریائے چناب میں ہیڈ پنجند کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہونے لگا ہے جس کے باعث سندھ کے بیراجوں میں بھی سطح بلند ہو رہی ہے۔ محکمہ اطلاعات سندھ نے دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پنجند کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا، اس وقت پانی کی آمد اور اخراج 6 لاکھ 68ہزار195 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ تریموں پر اس وقت پانی کی آمد اور اخراج ایک لاکھ 78ہزار932 کیوسک ہے۔ دریائے سندھ میں گڈو بیراج پر ابھی پانی کی آمد 5لاکھ 2ہزار861 کیوسک ریکارڈ کی گئی جبکہ اخراج 4لاکھ 75ہزار970 کیوسک...
    کراچی: کورنگی کاز وے ندی، کورنگی کراسنگ ملیر ندی اور گلشن حدید لنک روڈ حیدر آباد جانے والا ٹریک زیادہ پانی آنے کے باعث ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق کورنگی کاز وے ندی میں زیادہ پانی آنے کی وجہ سے کورنگی گودام چورنگی سے محمود آباد جانے والا روڈ ٹریفک کے لیے بند کر کے عملے کو تعینات کر دیا گیا جبکہ ٹریفک پولیس نے گاڑیوں کو متبادل راستوں گودام چورنگی سے جام صادق پل کی جانب اور محمود آباد سے ایکسپریس وے قیوم آباد کی جانب سے بھیج رہی ہے ۔ ترجمان کے مطابق بمقام کورنگی ندی قیوم آباد جانب کورنگی کراسنگ روڈ کو زیادہ پانی آنے کی وجہ سے...
     اسلام آباد:۔ اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی ممبران کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے برائے مالی سال 2024-25 کے جمع کروانے کی حتمی تاریخ 31 دسمبر 2025 ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 137 کے تحت تمام اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے ممبران کے لئے لازم ہے کہ وہ اپنے بشمول شریک حیات، زیر کفالت بچوں کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے برائے مالی سال 2024-25 مجوزہ فارم-بی کی صورت میں مقررہ تاریخ سے پہلے یا 31 دسمبر 2025 تک الیکشن کمیشن کے پاس جمع کروا دیں۔ سیکشن 137 کے مندرجات ذیل میں بھی دیے جاتے ہیں، سیکشن 137 اثاثہ جات اور واجبات کے گوشواروں کی فراہمی۔ (الف) ہر ممبر اسمبلی و...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ منگل کو ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں محمد زبیر نے کہا کہ ایک ویڈیو کلپ جھوٹ پر مبنی ہے جس میں مجھے یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ کسی میٹنگ میں نواز شریف اور دیگر نے عمران خان کو قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ ویڈیو مکمل طور پر جعلی اور ایڈیٹڈ ہے۔ There is a video clip circulating in social media in which I am shown to say that in some meeting Nawaz Sharif & others decided to God Forbid kill IK. This is DOCTORED & FAKE clip. I never said this....
    نائجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنو میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے حملے میں کم از کم 63 افراد ہلاک ہو گئے۔ عالمی خبررساں ادارے کے مطابق یہ حملہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب باما کے علاقے کے گاؤں “دارالجمال” میں ہوا، جہاں حال ہی میں کیمپ سے بے گھر افراد کو دوبارہ آباد کیا گیا تھا۔ مقامی حکام کے مطابق مرنے والوں میں تقریباً 60 عام شہری اور 5 فوجی اہلکار شامل ہیں۔ واقعے کے بعد گورنر باباگانا زُلوم نے متاثرہ گاؤں کا دورہ کیا اور کہا کہ وہ اس المناک سانحے پر شدید رنجیدہ ہیں۔ گورنر نے مزید کہا کہ فوجی نفری اتنی نہیں ہے کہ ہر علاقے کو مکمل تحفظ فراہم کر سکے، اس لیے...
    لاگوس: نائجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنو میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے حملے میں کم از کم 63 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حملہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب باما کے علاقے کے گاؤں "دارالجمال" میں ہوا، جہاں حال ہی میں کیمپ سے بے گھر افراد کو دوبارہ آباد کیا گیا تھا۔ مقامی حکام کے مطابق مرنے والوں میں تقریباً 60 عام شہری اور 5 فوجی اہلکار شامل ہیں۔ واقعے کے بعد گورنر باباگانا زُلوم نے متاثرہ گاؤں کا دورہ کیا اور کہا کہ وہ اس المناک سانحے پر شدید رنجیدہ ہیں۔ گورنر نے مزید کہا کہ فوجی نفری اتنی نہیں ہے کہ ہر علاقے کو مکمل تحفظ فراہم کر سکے، اس لیے حال ہی میں تربیت...
    اسلام آباد: چین کے صدر شی جن پھنگ نے تھیانجن میں منعقدہ “شنگھائی تعاون تنظیم پلس” کے اجلاس میں گلوبل گورننس انیشی ایٹو پیش کیا ۔ متعدد شرکاء اور غیر ملکی افراد نے سی ایم جی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کا یہ انیشی ایٹو نئے دور میں ایک بڑے ملک کی حیثیت سے چین کی جانب سے اپنی ذمہ داری کے احساس کا مظہر ہے، اور یہ دیگر ممالک کے لیے انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تکمیل کے لیے ایک مضبوط تحریک فراہم کرتا ہے۔ پاکستان کے ایک تحقیق و ترقی کے ادارے کے چیف ایگزیکٹو شکیل احمد رامے کا خیال ہے کہ صدر شی جن پھنگ کا یہ عالمی اقدام انتہائی اہم...
    ماہرین کے مطابق 1990 کی دہائی میں پیش کیے گئے ماحولیاتی ماڈلز نے سمندری سطح کے بڑھنے کی جو پیش گوئیاں کی تھیں وہ حیرت انگیز طور پر درست ثابت ہوئی ہیں۔ 1996 کی آئی پی سی سی رپورٹ نے 30 سال میں سمندر کی سطح کے تقریباً 8 سینٹی میٹر بڑھنے کی پیش گوئی کی تھی جو حقیقی 9 سینٹی میٹر کے قریب ہے۔ تاہم رپورٹ نے برفانی چادروں کے پگھلنے کا اندازہ ایک انچ کم لگایا تھا۔ آج یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر انٹارکٹیکا میں برفانی چادریں اچانک ٹوٹ گئیں تو امریکا سمیت ساحلی علاقے شدید متاثر ہو سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ممالک ذمہ دار ریاستوں سے ہرجانے...
    ہم نے چین کے ہاتھوں بھارت اور روس کو کھو دیا، مستقبل کے لیے دعا گو ہوں، صدر ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایکس پر بھارت اور روس کی چین کے ساتھ بڑھتی ہوئی نزدیکی کو موضوع بنایا ہے اور ان ممالک کے رہنماوں کی شی جن پنگ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر انہوں نے کہا کہ اس ہفتے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد یہ دونوں ممالک گویا چین کے اثر میں آ گئے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر تصویر کے ساتھ لکھا کہ ایسا لگتا ہے کہ بھارت اور روس اب چین کے سب...
    پنجاب اس وقت دریائے چناب، دریائے راوی اور دریائے ستلج میں بلند درجے کے سیلاب کی لپیٹ میں ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق گوجرانوالہ میں وفاقی اداروں کی معاونت سے 10واں سپیل الرٹ جاری کیا گیا ہے، جو شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک ہیوی رین سپیل پر مشتمل ہے۔ سیلاب متاثرین کی بحالی کارروائی بارشوں کے باعث متاثر ہو رہی ہے جبکہ تینوں دریاؤں میں گزشتہ 5 سے 6 ہفتوں سے ہائی فلڈ کی صورتحال برقرار ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب کے بعد لائف جیکٹ کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہیڈ سیلمانکی پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جبکہ دریائے چناب نے سب سے زیادہ تباہی مچائی ہے۔ بیشتر اضلاع شدید متاثر ہوئے تاہم...
    خیبرپختونخوا میں 2 ہزار سے زائدزائدالمیعاد نوڈلز اور دیگر اشیائے خور و نوش پکڑی گئیں۔ خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے رنگ روڈ پر واقع ایک گودام سے بڑی مقدار میں زائدالمیعاد نوڈلز اور دیگر ناقص اشیائے خور و نوش برآمد کر لی ہیں، جنہیں مبینہ طور پر بچوں اور شہریوں کو فروخت کرنے کی تیاری کی جا رہی تھی۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق چھاپے کے دوران گودام سے2000 سے زائد نوڈلز کے کارٹن3000 کلوگرام زائد المیعاد چپس، کینڈیز، بسکٹس، پاپڑ اور جوسز اور 15 ہزار کلو سے زائد گلوکوز ضبط کیے گئے۔ تاریخیں بدل کر بیچنے کی کوشش فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گودام مالکان ان زائدالمیعاد اشیاء کی ایکسپائری ڈیٹس تبدیل کرکے انہیں مارکیٹ میں فروخت...
    فائل فوٹو بدین میں ایک گودام سے کھاد کی ہزاروں بوریاں برآمد کی گئی ہے۔ترجمان محکمہ زراعت سندھ کے مطابق بدین میں کھاد ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں گودام سے کھاد کی45 ہزار بوریاں برآمد کی گئی ہیں۔ حکومت کا چینی کے سٹے بازوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ حکومت نے چینی کے سٹے بازوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پکڑی گئی کھاد کی مالیت کروڑوں روپے ہے اور کارروائی کے بعد گودام کو سیل کردیا گیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ کارروائی کے سبب عملہ فرار ہوگیا جب کہ مالکان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
    کراچی: محکمہ زراعت سندھ نے بدین میں زخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے گودام سے 45000 ہزار یوریا کھاد کی بوریاں برآمد کرلیں۔ ترجمان محکمہ زراعت سندھ کے مطابق کارروائی ایڈیشنل ڈائریکٹر زراعت بدین امتیاز بھٹو کی نگرانی میں سندھ فرٹیلائزرز کنٹرول ایکٹ کے تحت کی گئی۔ کارروائی میں پکڑی گئی یوریا کھاد کروڑوں روپے مالیت کی ہیں جو بغیر لائسنس ذخیرہ کی گئی تھیں۔ چھاپے کے دوران گودام میں موجود عملہ فرار ہوگیا، گودام کو سیل کرکے مالکان کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
    بدین میں محکمہ زراعت سندھ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک گودام سے کھاد کی45 ہزار بوریاں برآمد کر لی ہیں، جن کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ محکمہ زراعت کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف جاری مہم کے تحت کی گئی، جس دوران مذکورہ گودام میں بڑی مقدار میں کھاد غیرقانونی طور پر ذخیرہ کی گئی پائی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ گودام کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا ہے، جبکہ مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران گودام کا عملہ موقع سے فرار ہو گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا،...
    کراچی: شہر قائد میں آج موسم جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہریوں کو شدید گرمی اور حبس کا سامنا رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت شہر کا درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 34 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے۔ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں سمندری ہوائیں جزوی طور پر بحال ہو گئی ہیں، جو مغرب جنوب مغربی سمت سے 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ اس...
    عالمی شہرت یافتہ اطالوی فیشن ڈیزائنر گورجیو آرمانی 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ یہ بھی پڑھیں: اطالوی فیشن برانڈ اب اسپیس سوٹ بھی بنائے گا غیرملکی میڈیا کے مطابق گورجیو آرمانی کئی دہائیوں تک دنیا کے سب سے بااثر اور باوقار فیشن ڈیزائنرز میں شمار ہوتے رہے۔ آرمانی گروپ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ اپنے آخری دنوں تک انتہائی جانفشانی سے کام کرتے رہے۔ ان کا انتقال اپنی رہائشگاہ پر ہوا۔ ان کے جنازے کی تقریب آئندہ ہفتے میلان میں عوامی سطح پر خراج عقیدت کے طور پر منعقد کی جائے گی جس کے بعد تدفین کی جائے گی۔ گورجیو آرمانی کون تھے؟ گورجیو آرمانی...
    محکمہ موسمیات کی ہفتے سے ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)محکمہ موسمیات نے سندھ میں 7 سے 10 ستمبر کے دوران وقفے وقفے سے شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات نے سندھ، مشرقی پنجاب، بلوچستان، کشمیر، کے پی کے لیے ایڈوائزری جاری کردی ہے جس کے مطابق بھارت کے مدھیہ پردیش سے ہوا کا کم دباو 6 ستمبر کو سندھ میں داخل ہوگا۔6 سے 9 ستمبر تک حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، تھرپارکر ودیگر شہروں میں بارشوں کا امکان ہے، چند مقامات پر موسلا دھار اور شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔6 سے 8 ستمبر لاہور، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، ملتان، ڈی جی خان میں بارش کا امکان...
    بھوٹان اور بھارت کی سرحدی جنگلات میں پایا جانے والا سنہری لنگور اپنی نایاب جھلک اور منفرد عادات کی وجہ سے ہمیشہ ماہرینِ حیوانات کے لیے معمہ رہا ہے۔ حال ہی میں فوٹوگرافروں کو اس جانور کی ایک غیر معمولی قریبی تصویر لینے کا موقع ملا، جو قدرتی حیات کے شوقین افراد کے لیے کسی سنسنی سے کم نہیں۔ سنہری لنگور دنیا کے ان چند پرندوں اور جانوروں میں شمار ہوتا ہے جو شعوری طور پر انسانوں سے دور رہتے ہیں۔ اس کی زریں کھال دھوپ میں جگمگاتی ہے اور یہ عام طور پر گھنے درختوں میں چھپ کر رہتا ہے تاکہ انسانی نظروں سے بچ سکے۔ مزید پڑھیں: بھارت سے سرحد عبور کرکے آنے والا لنگور بہاول نگر میں...
    کراچی: خلیج بنگال سے آنے والے مون سون سسٹم کے تحت کراچی میں بارشیں ہونے یا نہ ہونے سے متعلق پیش گوئی کر دی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوا کا کم دباؤ اس وقت بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے قریب ہے۔ حالیہ سسٹم مغرب اور شمال مغرب کی جانب حرکت کر رہا ہے جو 6 یا 7 ستمبر کو بھارتی راجستھان اور گجرات کے قریب پہنچ جائے گا۔ مون سون سسٹم کے زیر اثر جنوب مشرقی سندھ میں 7 ستمبر سے بارش کا امکان ہے جبکہ گرج چمک کے تیز بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سسٹم کے قریب آنے پر کراچی میں بارش کے حوالے سے حتمی پیشگوئی کی جا...
    وطن عزیز میں چکن کا استعمال عام ہے۔ کئی لوگ تو تقریباً روزانہ کسی نہ کسی شکل میں یہ سفید گوشت کھاتے ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے، چکن کو لال گوشت کی نسبت صحت کے لیے کم خطرناک سمجھا جاتا ہے۔ یہ خیال بھی عام ہے کہ چکن پروٹین کا سستا ذریعہ ہے۔مگر اب ہوشیار ہو جائیے۔ اٹلی میں ہوئی ایک تحقیق کے مطابق جو انسان ہر ہفتے زیادہ چکن کھاتا ہے، وہ آنتوں اور معدے سمیت 11 مختلف اقسام کے کینسر میں مبتلا ہو سکتا ہے۔ یاد رہے، طبی ماہرین کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود کسی بھی قسم کے کینسر کا شافی علاج ابھی دریافت نہیں ہو سکا۔ تحقیق کرتے ہوئے اطالوی سائنسدانوں نے دو دہائیوں کے...
    پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو کالاباغ ڈیم کے بیان پر وضاحت کرنی چاہیے کہ یہ ان کا اپنا مؤقف ہے یا پارٹی کا اور دہشت گردی کے معاملے پر بھی وزیراعلیٰ کو اسمبلی میں اپنا مؤقف واضح کرنا چاہیے۔ گورنر ہاؤس پزاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یہ وقت متنازع معاملات پر سیاست کا نہیں، یہ وقت سیلاب زدگان کی بحالی کا ہے لیکن وزیراعلیٰ نے سیلاب سے لوگوں کا دھیان ہٹا نے کے لیے کالاباغ کا ایشوز چھیڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی عہدوں پر براجمان شخصیات کا بیان ذاتی نہیں ہوتا بلکہ پارٹی...
    ایک حالیہ رپورٹ میں یہ واقعہ سامنے آیا ہے کہ چین میں ایک نوجوان لڑکا طویل عرصے تک موبائل فون دیکھتے ہوئے گردن جھکائے رکھنے کی وجہ سے فالج کا شکار ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبے فوجیان سے تعلق رکھنے والے اور یونیورسٹی کے 19 سالہ طالب علم ژیاؤ ڈونگ کی گُدی کی رگ میں خون جمنے کا مسئلہ پیدا ہوا جو فالج کا سبب بنا۔ طبی ماہرین اس واقعے کو "text neck" یا غیر مناسب گردن کی پوزیشن کے سنگین نتائج کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ نوجوان نے بہت لمبے عرصے تک موبائل استعمال کرتے ہوئے اپنی گردن کو جھکائے رکھا۔ جس کے نتیجے میں گردن میں خون کی رگوں میں رکاوٹ پیدا ہوئی جس کے باعث ریڑھ کی رگوں میں اوپری حصے خون جم گیا اور وہ فالج کا...
    کراچی: شہر قائد میں آئندہ تین روز کے دوران موسم زیادہ تر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کر دی گئی۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق شہر میں آج، منگل اور بدھ کو موسم بوندا باندی کے امکانات کے ساتھ زیادہ تر ابر آلود رہ سکتا ہے۔ کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود ہونے کے سبب صبح اور رات کے دوران بوندا باندی اور کہیں کہیں پھوار ہونے کی توقع ہے۔ شہر میں 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ‏31 سے 33‏ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہو سکتا ہے۔ کراچی میں سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں فعال رہنے کی توقع ہے۔ Tagsپاکستان
    سوات: سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سمیت گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث مینگورہ خوڑ اور دیگر برساتی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے ندی نالوں کے کنارے آباد شہریوں کو فوری طور پر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں کے دوران پانی کے بہاؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، جس کے پیشِ نظر شہریوں کو احتیاط برتنے اور ندی نالوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ادھر چینہ بازار، جو حالیہ سیلابی صورتحال سے متاثر ہوا ہے وہاں کے تاجروں نے ممکنہ...
    چینی صدر نے گلوبل گورننس انیشی ایٹو پیش کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 September, 2025 سب نیوز بیجنگ :شنگھائی تعاون تنظم پلس کا اجلاس چین کے شہر تھیانجن میں منعقد ہوا۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی اور اہم خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے گلوبل گورننس انیشی ایٹو پیش کرتے ہوئے کہا کہ چین ایک زیادہ منصفانہ اور معقول عالمی گورننس سسٹم کی تعمیر کے لئے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی طرف مشترکہ طور پر آگے بڑھےگا۔ پیر کے روز.شی جن پھنگ نے کہا کہ گزشتہ 24 برسوں سے شنگھائی تعاون تنظیم نے “شنگھائی اسپرٹ” پر قائم رہتے ہوئے عالمی حکمرانی کے...
    اسلام آ باد: محکمہ موسمیات نے آج رات اور کل دن میں پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے کل رات کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، نارووال، سیالکوٹ، گجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاالدین، لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، حافظ آباد اور گردو نواح میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، مقامی/ برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفانی بارش کے باعث جموں، بھمبر، میر پور، کوٹلی، پونچھ ، حویلی اور گر دو نواح میں لینڈ سلائیڈنگ اور مقا می برساتی ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خطرہ ہے۔
    نارروال(ویب ڈیسک) نارووال میں بھارتی آبی جارحیت کے باعث زیرِ آب آنے والے کرتارپور گوردوارہ میں نکاسیِ آب اور صفائی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، 3 سے 4 دن میں سکھ یاتریوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ’ستھرا پنجاب‘ ورکرز، ریسکیو ٹیموں اور دیگر اداروں کے اہلکاروں نے دن رات محنت کر کے گوردوارہ کے تمام حصے، جنم استھان اور درشن ڈیوڑی سمیت در و دیوار کو مکمل طور پر صاف کردیا۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب نے خود کرتارپور گوردوارہ پہنچ کر صفائی کے عمل کی نگرانی کی جبکہ وسیع صحن سے بھی پانی نکال کر اچھی طرح صفائی کروائی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئندہ 3...
    کراچی (اسپورٹس ڈیسک) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹرائنگولر سیریز کے افتتاحی میچ میں افغانستان کے خلاف کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں نے شارجہ میں شاندار کھیل پیش کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ پوری قوم کو گرین شرٹس کی جیت پر فخر ہے۔ گورنر سندھ نے امید ظاہر کی کہ ٹیم آئندہ بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ Post Views: 7
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ 30 اگست سے 2 ستمبر کے دوران کراچی میں اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں 29 اگست سے 2 ستمبر تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ 30 اور 31 اگست کو پنجاب کے شمالی اور شمال مشرقی اضلاع میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: صدر آصف زرداری کا سیلاب متاثرین سے اظہار افسوس، سندھ حکومت کو فوری تیاری کی ہدایت راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین میں 30 اور 31 اگست کو بارش...
    کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزم نے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سنجیدگی سے تیسری مدت کے لیے الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جو امریکی آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔ بدھ کو ساکرامینٹو میں پولیٹیکو سمٹ سے براہِ راست خطاب میں نیوزم نے کہا کہ امریکیوں کو جاگنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ شخص آزاد اور منصفانہ انتخابات پر یقین نہیں رکھتا۔ یہ بھی پڑھیے: کیلیفورنیا میں نیشنل گارڈ، میرینز کی تعیناتی، ٹرمپ پر ریاستی خودمختاری کی خلاف ورزی کا الزام نیوزم نے انکشاف کیا کہ انہیں ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے “ٹرمپ 2028” کے نعرے والے درجنوں ٹوپی بھیجی گئی ہیں جو اس بات کی علامت ہے کہ ٹرمپ اس امکان کو سنجیدگی سے دیکھ...
    یمنی مسلح افواج نے اسرائیل کے بن گوریون ایئرپورٹ پر ہائپر سونک بیلسٹک میزائل داغا، جس کا مقصد غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے جواب میں معیاری فوجی کارروائی تھی۔ یمن کے فوجی ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سری نے بدھ کو بتایا کہ میزائل کے حملے سے ایئرپورٹ کی سرگرمیاں معطل ہو گئیں اور لاکھوں صہیونی قابضین محفوظ مقامات پر پناہ لینے پر مجبور ہو گئے۔ مزید پڑھیں: ہالی ووڈ اداکار بروس ولس کی دماغی حالت بگڑ رہی ہے، بیوی ایما ہیمنگ کا انکشاف ترجمان کے مطابق کارروائی غزہ کی محاصرہ، قحط اور اسرائیلی جارحیت کے ردعمل میں کی گئی، اور اسے مذہبی اور اخلاقی فریضے کے طور پر پیش کیا گیا تاکہ مظلوم فلسطینی عوام اور فلسطینی مزاحمت کے ساتھ حمایت...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں مزید شدید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ محکمہ کے مطابق 29 اگست کو بحیرہ عرب اور خلیج بنگال کی مون سون ہوائیں پاکستان میں داخل ہوں گی جبکہ 30 اگست سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی شامل ہوگا۔ 29 اگست سے 2 ستمبر تک بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔ شدید بارشوں سے کشمیر، مری، اسلام آباد اور راولپنڈی کے ندی نالے طغیانی کا شکار ہوسکتے ہیں۔ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، صوابی اور مردان کے ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خطرہ ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، پشاور اور مردان کے نشیبی...
    صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا نے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کی روشنی میں 28 اگست سے 2 ستمبر تک صوبے کے مختلف علاقوں میں مزید مون سون بارشوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق اس دوران وقفے وقفے سے بارشوں، آندھی، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلادھار بارشوں کا امکان ہے، جس سے بالائی اور وسطی اضلاع میں ندی نالوں اور برساتی چشموں میں اچانک سیلاب (فلیش فلڈ) کا خدشہ ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سیالکوٹ میں بارش کا 49 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، متعدد علاقے زیر آب متاثرہ اضلاع میں گلیات، مانسہرہ، کوہستان (بالائی و...
    بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بندہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پانچویں جماعت کی 10 سالہ طالبہ گومتی ساتھی طالب علم کے مبینہ دھکے کے بعد بے ہوش ہو کر جاں بحق ہوگئی۔ یہ واقعہ کومیڈھا سانی گاؤں میں پیش آیا۔ یہ بھی پڑھیے میٹا چیٹ بوٹ سے ملنے کی کوشش میں امریکی شہری کی ہلاکت پولیس کے مطابق، منگل کے روز اسکول میں جھگڑے کے دوران ایک ہم جماعت نے گومتی کو دھکا دیا۔ دھکا لگنے کے فوراً بعد وہ بے ہوش ہو گئی۔ اسکول انتظامیہ اور مقامی لوگوں نے فوری طور پر اُسے اسپتال پہنچایا، لیکن ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اُسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس کی کارروائی  اے ایس پی شِوراج نے بتایا...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف کے گوجرانوالہ بیان کی مذمت نہ کرنے پر مجھے 6 ماہ قید کاٹنا بڑی۔ نجی ٹی وی کے مطابق  خواجہ آصف نے تاریخ کے جھروکوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں ایک بار جنرل باجوہ کے سسر نے مجھے گھر بلایا اور بیسمنٹ میں لے جا کر کہا کہ نواز شریف کی گوجرانوالہ کی تقریر میں جنرل باجوہ اور جنرل فیض کا نام آیا ہے تم اس کی مذمت کرو اور خود کو اس سے الگ کرو۔ انہوں نے کہا کہ رانا تنویر اس بات کے گواہ ہیں، میں نے جنرل باجوہ کے سسر سے کہا کہ ایسا نہیں کروں گا...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں کو یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ مالی سال 2024-25 (جس کا اختتام جون 2025 میں ہوا) کے آڈیٹ شدہ مالی گوشوارے 29 اگست 2025 تک جمع کرائیں۔ ترجمان کے مطابق یہ گوشوارے الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعات 204 اور 210 اور الیکشن رولز 2017 کے قواعد کے تحت جمع کرانا لازمی ہیں۔ گوشوارے فارم “ڈی” پر مکمل تفصیلات کے ساتھ اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سے تصدیق شدہ ہونے چاہئیں۔ مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ہر جماعت کو اپنی آمدن و اخراجات، اثاثہ جات و واجبات، اور فنڈنگ کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔ ساتھ ہی،...
    کراچی: حالیہ مون سون سسٹم کے کمزور پڑنے کے باوجود شہر قائد میں موسم زیادہ تر ابر آلود اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ پیش گوئی کے مطابق کراچی میں آج سے منگل تک ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اتوار اور پیر کو شہر کا مطلع زیادہ تر ابر آلود رہنے کی توقع ہے جبکہ منگل کو موسم ابرآلود اور مرطوب ریکارڈ ہو سکتا ہے۔ کراچی میں آج اور کل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 تا 31 ڈگری رہنے کا امکان ہے جبکہ منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہو سکتا ہے۔ آج تھرپارکر، بدین، عمرکوٹ، میر پور خاص، بدین...
    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں موسلادھابارش کا امکان ہے، جس سے لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات اسلام نے بتایا کہ ہزار ڈویژن اور کشمیر میں تیز/موسلادھار بارش کے باعث مقامی برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہزارہ ڈویڑن میں ایک بارش برسانے والا نظام تشکیل پا رہا ہے اور آئندہ 3 گھنٹوں میں مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان، ایبٹ آباد سوات، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی...
    وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب کی 2018 میں کرپٹو مارکیٹ کے حوالے سے کی گئی پیشگوئیاں درست ثابت ہوئیں۔ پاکستان نے اپنے ’’بٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو‘‘ کی تشکیل کے ذریعے، عالمی کرپٹو حکمت عملی میں شمولیت اختیار کی۔ پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام، پاکستان کی کرپٹو مارکیٹ کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ بلال بن ثاقب نے پاکستان کی کرپٹو ڈپلومیسی کو نئی شکل دی اور عالمی سطح پر ملکی معاشی ترقی کی راہ ہموار کی۔ بلال بن ثاقب کا کہنا ہے کہ پاکستان آج ایک چھپے ہوئے خزانے کی طرح ہے، جس کی حقیقی طاقت مستقبل میں ظاہر ہوگی، کرپٹو ڈپلومیسی نے پاکستان کو دنیا میں وصول کنندہ کے بجائے...
    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ہدایت پر نبی اکرم ﷺ کے 1500ویں یومِ ولادت کو شایانِ شان منانے کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ گورنر ہاؤس میں یکم سے 12 ربیع الاول تک روزانہ حمد و نعت اور قوالی کی روح پرور محافل کا اہتمام کیا جائے گا۔ گورنر ہاؤس کے ترجمان کے مطابق جید علمائے کرام محافل میں حضور ﷺ کی سیرتِ طیبہ پر روشنی ڈالیں گے۔ ان محافل کا مقصد نہ صرف حضور ﷺ کی تعلیمات کو اجاگر کرنا ہے بلکہ امت مسلمہ کو آپ ﷺ کی روشنی سے بہرہ مند کرنا بھی ہے۔   ترجمان نے مزید بتایا کہ گورنر ہاؤس کی عمارت کو برقی قمقموں سے سجایا جا رہا ہے اور اسٹیج کی تیاری...
    ملک بھر میں مون سون کا نیا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چار دن، یعنی 19 سے 22 اگست تک مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔ یہ بارشیں صرف خوشگوار موسم کی نوید نہیں بلکہ خطرناک موسمی حالات کا پیش خیمہ بھی بن سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے متعدد اضلاع میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ خاص طور پر لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ  اور اسلام آباد میں تیز بارشوں کے ساتھ اربن فلڈنگ یعنی شہری سیلاب کا خطرہ موجود ہے۔ پہاڑی علاقوں خاص طور پر آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں لینڈ سلائیڈنگ کا...
    —فائل فوٹو بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے دن ان کی تینوں بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمٰی خان اڈیالہ جیل راولپنڈی کے لیے روانہ ہوئیں۔تینوں بہنوں کو پولیس نے گورکھپور ناکے پر روک دیا۔بشریٰ بی بی کے اہل خانہ بھی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے۔ بشریٰ بی بی کے فیملی ممبران میں مہر النساء اور مبشرہ شیخ شامل ہیں۔اس موقع پر علیمہ خان نے اپنی بہنوں اور کارکنان کے ہمراہ اڈیالہ جیل جانے کی کوشش کی۔ پولیس نے بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں کو فیکٹری ناکے پر روک دیا، اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنان نے نعرے لگائے۔
    کراچی: شہر قائد میں آئندہ 3روز کے دوران درمیانی و موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے سبب اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر علاقوں میں طاقتور مون سون ہوائیں اثر انداز ہو رہی ہیں جس کے تحت منگل سے جمعرات کے درمیان کراچی میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر درمیانی اور کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ آج سے 22 اگست تک جیکب آباد، شکارپور، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، گھوٹکی، سکھر، کشمور، نوشہرو فیروز، دادو، میرپور خاص، سانگھڑ، خیرپور، شہید بینظیرآباد، حیدرآباد، جامشورو، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، عمر کوٹ، ٹھٹھہ، سجاول، ندین، مٹیاری اور تھرپارکر کے اضلاع...
    طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 400سے تجاوز،مون سون کے مزید 3سپیل کی پیشگوئی، شدت 50فیصد زیادہ ہو گی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد /پشاور /سوات /مظفر آباد (سب نیوز)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے مون سون کے مزید 3نئے سپیل کی پیش گوئی کرتے ہوئے خبردار کیا کہ بارشوں کی شدت پہلے سے 50 فیصد زیادہ ہوگی، لاہور، راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔اسلام آباد میں چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بونیر، باجوڑ، بٹگرام سمیت متاثرہ علاقوں میں طوفانی بارشوں سے 313 جانوں کا نقصان ہوا، گلگت بلتستان میں...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ صدر اور گورنرز کا منصب غیر سیاسی ہوتا ہے، اس لیے وزیرِاعظم کو اس معاملے کا فوری نوٹس لینا چاہیئے، عوامی سہولت اور شہری ترقی ان کی اولین ترجیح ہے، آج کا کراچی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بدل رہا ہے اور عوام پاکستان پیپلز پارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئرکراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری کے حالیہ بیان پرتنقید کرتے ہوئے وزیرِاعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کی سیاسی سرگرمیوں میں مداخلت کا فوری نوٹس لیں۔ رپورٹ کے مطابق کورنگی میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر...
    ویب ڈیسک: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے مون سون کے مزید 3 نئے سپیل کی پیش گوئی کرتے ہوئے خبردار کیا کہ بارشوں کی شدت پہلے سے 50 فیصد زیادہ ہوگی، لاہور، راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ اسلام آباد میں چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بونیر، باجوڑ، بٹگرام سمیت متاثرہ علاقوں میں طوفانی بارشوں سے 313 جانوں کا نقصان ہوا،  گلگت بلتستان میں فلیش فلڈز اور سیاحتی حادثات پیش آئے۔ جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب انہوں نے کہا کہ گلگت اور...
    ’ کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں 14 اگست کو پیش آئے ایک دل دہلا دینے والا واقعے نے نیا موڑ لے لیا ہے۔ اس دن 37 سالہ طلاق یافتہ خاتون ادیبہ خالد نے مبینہ طور پر اپنے دو کمسن بچوں کو ذبح کر کے قتل کر دیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے اپنے آٹھ سالہ بیٹے ضرار اور چار سالہ بیٹی سامعہ کو کچن کے چاقو سے واش روم میں قتل کیا اور بعد ازاں لاشوں کو کمرے میں لا کر اپنی گود میں لے کر بیٹھ گئی۔ ملزمہ کے سابق شوہر غفران خالد نے دعویٰ کیا کہ بچے والدہ کے پاس رہنے گئے تھے اور 14 اگست کی دوپہر تقریباً ڈھائی بجے ادیبہ نے اسے...
    کراچی(نیوز ڈیسک)ماہر ماحولیات ڈاکٹر زینب نعیم نے کہا ہے کہ ملک میں غیر معمولی بارشوں کی پیشگوئی پہلے سے موجود تھی مگر بدقسمتی سے ہم سائنس کو کبھی سنجیدہ نہیں لیتے۔ خیبرپختونخوا میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد تباہی کے مناظر پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے اور موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ڈاکٹر زینب نے کہا کہ ہمارے ہاں بار بار وارننگ دی جاتی ہے لیکن بروقت اقدامات نہ ہونے کے باعث صورتحال المیہ اختیار کر لیتی ہے۔ ہم یا تو خشک سالی کا شکار ہوتے ہیں یا پھر شدید سیلاب کا، اور افسوس کی بات یہ ہے کہ دونوں انتہاؤں سے نمٹنے...
     ڈیفنس میں بچوں کو مبینہ قتل کرنے والی ماں کے خلاف تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔2 روز قبل ڈیفنس میں خاتون نے اپنے کمسن بیٹے اور بیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا تھا جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا تھا ۔تاہم اب گرفتار ملزمہ کے خلاف سابق شوہرغفران کی مدعیت میں مقدمہ  درج کرلیا گیا ہے جب کہ مقتول بہن اوربھائی کو  ڈیفنس فیز 8 میں واقع قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ہے۔ملزمہ خاتون کے سابق شوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ  بچے اپنی والدہ کے پاس رہنے کے لیے گئے تھے،  14 اگست کی دوپہرڈھائی بجے کےقریب سابقہ اہلیہ ادیبہ نےفون کال کی اور سوال کیا کہ کیا  تمہیں پتا چلا کہ میں نے...
    فائل فوٹو گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ یہ وقت سیاست کا نہیں، وفاق اور صوبائی حکومت کو مل کر کام کرنا ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے مختلف مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہوئی، بارشوں اور سیلابی صورتحال سے موبائل ٹاورز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ خیبر پختونخوا، گلگلت بلتستان، آزاد کشمیر میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں سے تباہی، 78 افراد جاں بحقڈپٹی کمشنر بونیر کے مطابق صرف بونیر میں 75 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہے، ہمیں ایک دوسرے کو سپورٹ کر کے متاثرین کی جانیں بچانی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بیرسٹر گوہر...
    سٹی42: ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور اور گردونواح میں بڑے  پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے جعلی دودھ، مردہ بکریاں اور مضر صحت گوشت برآمد کر کے تلف کر دیا۔  تفصیلات کے مطابق  3 ہزار لیٹر جعلی دودھ تلف، 2 مری ہوئی بکریاں برآمد، 2 من مضر صحت گوشت تلف کرلیا گیا۔ اس کے علاوہ 1 دودھ سپلائر گاڑی اور 1 موٹر سائیکل قبضے میں لے لی گئی، 488 لیٹر ناقص آئل، 175 کلو دودھ پاوڈر اور 4 پمپ بھی ضبط کرلی گئیں.عاصم جاوید کے مطابق نواحی علاقے دھاریاں میں ایک موٹر سائیکل پر مردہ بکریاں سپلائی کی جا رہی تھیں، جنہیں ذبح شدہ ظاہر کرنے کے لیے گردن پر کٹ...
    ویب ڈیسک:دریائے سندھ میں چشمہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب جبکہ تربیلا، کالا باغ اور تونسہ بیراج کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ بیراج میں بہاؤ میں کمی اور ہیڈ خانکی پر بہاؤ میں اضافے کے ساتھ نچلے درجے کا سیلاب ہے، دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاؤ 64 ہزار کیوسک ہے، دریائے راوی کے نالہ بین شکر گڑھ میں بہاؤ مستحکم اور نچلے درجے کی سیلابی سطح برقرار ہے، ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے اہم پہاڑی برساتی...
    قرآن خوانی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ 14 اگست کو پاکستان وجود میں آیا اللہ تعالیٰ ا س وطن عزیز کو تاقیامت سلامت رکھے گا، نوجوان نسل کو یہ موقع ملا کہ اس نے دیکھا کہ پاک فوج نے بھارت کو بدترین شکست دی، معرکہ حق جشن آزادی منانے کا مقصد پوری قوم کا جوش و جذبات بھار ت کو دکھانا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ آج گورنر ہاؤس میں قرآن خوانی میں 100 قرآن پاک ختم کئے گئے ہیں۔ اس قرآن خوانی کا ایصال ثواب معرکہ حق کے شہداء بالخصوص کربلا کے شہیدوں کو پہنچے گا، یکم اگست سے 14 اگست تک معرکہ حق جشن آزادی...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹو گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 14 اگست یومِ آزادی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم کو یومِ آزادی بہت بہت مبارک ہو، یومِ آزادی اتحاد، قربانی اور عزمِ نو کی یاد دہانی ہے۔ کراچی سے اپنے پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کی بقا ہمارے اتحاد اور محنت میں ہے، 10 مئی کے معرکۂ حق میں بھارت کو بدترین شکست پر امسال جشنِ آزادی بڑی دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادی کی حفاظت ایمان، قربانی اور یک جہتی سے ممکن ہے،  یومِ آزادی اس عہد کی تجدید ہے کہ پاکستان کو دنیا کا مضبوط ترین ملک بنائیں گے، نوجوان پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں، ترقی کا...
    کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ مہنگائی کو 11.8 سے  3.2 فیصد تک لانے کے اقدامات کامیاب رہے۔ اسٹیٹ بینک نے پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں  گورنر جمیل احمد نے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر اپنے کلیدی خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ملک کی طویل مدتی خوشحالی کے لیے زری اور مالی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ ماضی  قریب میں ہمیں غیر معمولی اقتصادی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ہم اب اقتصادی استحکام اور پائیدار ترقی کی طرف گامزن ہیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے یاد دلایا کہ  مئی 2023 ء میں مہنگائی...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ مہنگائی کو 11.8 سے  3.2 فیصد تک لانے کے اقدامات کامیاب رہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک نے پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں  گورنر جمیل احمد نے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر اپنے کلیدی خطاب میں انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک ملک کی طویل مدتی خوشحالی کے لیے زری اور مالی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ ماضی  قریب میں ہمیں غیر معمولی اقتصادی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ہم اب اقتصادی استحکام اور پائیدار ترقی کی طرف گامزن ہیں۔ کراچی: ہوائی فائرنگ...
    — فائل فوٹو  وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ آج کا دن اہمیت کا حامل ہے، ہمارے بزرگوں نے آزادی کے لیے قربانیاں دیں۔سرفراز بگٹی نے یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب جب پاکستان پر مشکل وقت آیا، بلوچستان کے لوگ پیچھے نہیں ہٹے۔اُنہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں نے جشن آزادی منایا ہے، بہت مٹھی بھر لوگ ہیں جو ملک کو توڑنے کی بات کرتے ہیں، ہماری روایات کو بے دردی کے ساتھ کچلا جا رہا ہے۔ بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور آزادی کا جشنجناح اسپورٹس کمپلیکس میں یومِ آزادی اورمعرکہ حق کی فتح کی تقریب ہوئی، جس میں صدر مملکت، وزیرِاعظم ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی...
    گورنر سندھ(فائل فوٹو)۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بانی ایم کیو ایم کی واپسی سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کر دی۔اپنے وضاحتی بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی سیاست سے بانی ایم کیو ایم کا کوئی تعلق نہیں۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف 8 فروری کے شفاف انتخابات سے وزیراعظم بنے ہیں۔
    حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ نے شہری حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے فیصلوں پر نظرثانی کریں، جس سے گوشت کی تجارت پر انحصار کرنے والوں کی روزی روٹی پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے بھارت کے مختلف میونسپل کارپوریشنوں بشمول گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کی جانب سے 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی پر مذبح خانوں اور گوشت کی دکانوں کو بند کرنے کے فیصلے کی سخت مذمت کی ہے۔ اسد الدین اویسی نے ایک پوسٹ میں یوم آزادی کے جشن سے گوشت کی کھپت کو جوڑنے کے پیچھے دلیل پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ...
    ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق آتش بازی کے اس مظاہرے کو گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرانے کی کوشش کی گئی، جس کے لیے غیر ملکی نمائندے بھی موجود تھے، شہریوں کی بڑی تعداد نے آتش بازی، روشنیوں اور فنکاروں کی پرفارمنسز سے بھرپور لطف اٹھایا۔ اسلام ٹائمز۔ جشنِ آزادی کے سلسلے میں گورنر ہاؤس کراچی میں معرکہ حق کے عنوان سے شاندار آتش بازی کے مظاہرے کے دوران دنیا کی طویل ترین آتش بازی کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔ آتش بازی رات 12 بج کر 55 منٹ پر شروع ہوئی جو ایک گھنٹہ 16 منٹ تک جاری رہی، اس دوران آسمان روشنیوں میں نہا گیا۔ گورنر ہاؤس میں گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈز کے نمائندے بھی موجود تھے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 اگست ۔2025 )ملک میں مون سون بارش کا ساتواں اسپیل شروع ہوگیا،محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی شدت بڑھنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں اور شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے.(جاری ہے) ترجمان پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق آ ئندہ 24گھنٹوں میں اسلام آباد، پنجاب کے مختلف اضلاع، بالائی خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اس وقت مغربی ہوائیں ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں، یہ ہوائیں بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جشن آزادی کے حوالے سے تقریب میں کامران ٹیسوری اپنے بیان گورنرسندھ کے عہدے سے فارغ ہو سکتے ہیں، اینکرپرسن عدنان حیدر کے سوال پر سینئر صحافی نصرت جاوید نے تجزیہ پیش کردیا۔ نجی ٹی وی پبلک نیوز کے پروگرام ’’خبرنشر‘‘میں اینکرپرسن عدنان حیدر نے گورنر سندھ کے ووٹ دینے سے متعلق بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ جب دھاندلی کی بات آتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ پی ٹی آئی سچی روتی ہے،بیرسٹر گوہر، عمر ایوب صحیح روتے ہیں کہ ان کا الیکشن چوری ہوا،آپ (گورنر)نے اس کی توثیق کی ہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کو ستارہ امتیاز کیلئے نامزد کر دیا گیا  سینئر صحافی و تجزیہ کارنصرت جاوید نے...
    فوٹو: جیو/اسکرین گریب گورنر ہاؤس کراچی میں معرکہ حق، جشن آزادی کنسرٹ میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر ہاؤس سندھ میں دنیا کی طویل ترین ایک گھنٹا 16 منٹ کی آتش بازی کا عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ آتش بازی کا ورلڈ ریکارڈ صرف نریندر مودی کو دکھانے کے لیے بنایا، ہم نے تمہیں دنیا میں رسوا کیا۔اس موقع پر ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم نے آتش بازی میں پوری دنیا کا رکارڈ توڑ دیا، بھارت کو بھی پتا چلا ہے اتنی لمبی آتش بازی کسی آتش فشاں میں تبدیل ہوسکتی ہے۔ 
    — فائل فوٹو  خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب سرچ آپریشن کرکے علاقے کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔ڈی پی او عبدالصمد کے مطابق ہنگو کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا گیا۔ڈی پی او عبدالصمد نے بتایا کہ انارچینہ، توغ چھپر اور کرک کے سرحدی علاقوں تک پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ آپریشن کیا۔ڈی پی او عبدالصمد کے مطابق آپریشن کے دوران مختلف مقامات پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مسمار کیا اور 2 اشتہاری مجرمان سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے بھاری اسلحہ برآمد کیا۔ڈی پی او عبدالصمد نے یہ بھی کہا کہ ریاست کے رٹ اور امن خراب کرنے...
    روسی نشریاتی ادارے رشیا ٹوڈے کے پروگرام ’سانچیز ایفیکٹ‘ کے حالیہ پروگرام میں سیاسی مبصر جیکسن ہنکل نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں پیش آنے والے ہولناک واقعات نے امریکی عوامی رائے عامہ کو اسرائیل کے حق میں قائم موقف سے دور کرنا شروع کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:الجزیرہ کے معروف صحافی انس الشریف 5 ساتھیوں سمیت اسرائیلی حملے میں شہید جیکسن ہنکل کے مطابق، غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں اتنے صحافی مارے گئے ہیں جتنے پچھلے 2 سو سال کی تمام جنگوں میں بھی نہیں مارے گئے۔ انہوں نے ان عالمی رہنماؤں کی کھلی منافقت کی بھی نشاندہی کی جو بظاہر فلسطینی کاز کی حمایت کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی اسرائیل کو تیل اوراسلحہ فراہم...
    پاکستان میں ایک سنگین مسئلہ گڈ گورننس کے بحران کا ہے۔ ہر حکومت نے حالات کی تبدیلی کے بجائے اس کے بگاڑ میں اپنا اپنا حصہ ڈالا ہے۔ 18ویں ترمیم کے نتیجے میں صوبائی حکومتوں کو خود مختاری اور ماضی کے مقابلے میں زیادہ انتظامی، سیاسی اور مالی اختیارات کے حصول کے بعد گورننس سے جڑے مسائل کے حل کی ذمے داری بھی صوبائی حکومتوں پر عائد ہوتی ہے۔ صوبوں نے مقامی سطح پر ایک مضبوط نظام کی بنیاد رکھنی تھی ۔ ایک مضبوط اور خود مختار سیلف گورننس یعنی مقامی حکومتوں کے نظام کو مضبوط بنانا تھا۔ مگر صوبائی حکومتوں نے اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کے تحت ضلعوں اور تحصیل سمیت یونین کونسل کی مضبوط خود مختاری کو...
    میاں رضا ربانی(فائل فوٹو)۔ سابق چیئرمین سینیٹ و رہنما پیپلز پارٹی میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ آج شفافیت اور گڈ گورننس کے لیے افسوسناک دن ہے، عوام کو امریکی صدر سے معلوم ہوا کہ تیل نکالنے کا معاہدہ طے پاگیا۔اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ وفاقی حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ ایسے منصوبے آرٹیکل 172 کے تحت چلتے ہیں، آئین کے تحت معدنیات اور دیگر قیمتی وسائل کی 50 فیصد ملکیت صوبوں کے پاس ہے۔ انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت مغربی ایما پر کیے اقدامات پر پارلیمنٹ کو فوری اعتماد میں لے۔سابق چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ حکومت کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانا چاہیے۔ حکومت کو ایسے اور دیگر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے افغانستان کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کے لیے انگور اڈہ میں این ایل سی بارڈر ٹرمینل کو کسٹمز پورٹ کا درجہ دے دیا ہے۔ ویلتھ پاکستان کو دستیاب نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے این ایل سی بارڈر ٹرمینل انگور اڈہ کو باضابطہ طور پر کسٹمز پورٹ قرار دیا ہے۔ انگور اڈہ جنوبی وزیرستان کے ضلع اور افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے درمیان سرحد پر واقع ایک قصبہ ہے۔ مذکورہ فیصلہ پاکستانی حکومت کی جانب سے سرحدی انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے، کسٹمز کے عمل کو آسان بنانے اور سرحد پار...
    لاہور: پی ڈی ایم اے نے رواں ہفتے پاکستان میں ساتویں مون سون اسپیل کی پیش گوئی کردی۔پنجاب پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں 13 اگست سے ساتویں مرحلے کی مون سون بارشیں شروع ہوں گی جو پنجاب کے مختلف علاقوں اور دریائی بیسنز کو متاثر کریں گی۔پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث دریائے ستلج، راوی، چناب اور جہلم میں پانی کی سطح بلند ہوسکتی ہے. جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔محکمہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے نے دریاؤں کے...
    محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ ہفتوں میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر نے کہا کہ مون سون کا سیزن ابھی ختم نہیں ہوا اور آئندہ دنوں میں اس کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ 13 اگست سے شروع ہوسکتا ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے انجم نذیر کے مطابق 14 اگست تک صرف ایک یا دو مقامات پر ہلکی یا درمیانی بارش کا امکان ہے، تاہم 14 اگست سے 23 اگست تک کا 10 روزہ دورانیہ پاکستان کے لیے اہم ہے کیونکہ اس...
    مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کے سابق ترجمان اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے دعویٰ کیا ہے عمران خان کی حکومت کسی بھی طور پر ڈیفالٹ کے قریب نہیں تھی، ڈیفالٹ کا جھوٹ بولا گیا تھا اور ایسا بیانیہ بنایا گیا تھا جس کی کوئی حقیقت نہیں تھی۔ محمد زبیر نے کہا کہ جب عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی اور کہانی بنائی گئی کہ ہم نے ریاست بچانے کے لیے سیاست ختم کر دی لیکن ایسا نہیں تھا  اقتدار لینے کے لیے یہ سب کیا گیا۔ فسانہ گھڑا گیا تھا کہ معیشت ڈیفالٹ کر جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: موجودہ حکمران زبردستی اقتدار پر قابض ہیں اور کہتے ہیں کوئی واویلا بھی نہ کرے،...
    ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی  ۔ تفصیلات کے مطابق، سوات، اپر دیر، شانگلہ، کالام اور مالم جبہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جب کہ ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت دیگر میدانی علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ جنوبی اضلاع جیسے ڈی آئی خان، بنوں اور کوہاٹ میں بھی تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے، جس کے باعث ان علاقوں میں گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے۔ محکمے کا کہنا ہے کہ پشاور میں...
    چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں چکن گونیا کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق صرف ایک ماہ میں 8 ہزار سے زیادہ افراد اس وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ اس وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حکام نے فوری اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں مچھر مارنے کے لیے ڈرونز کے ذریعے اسپرے کیا جا رہا ہے اور کھلے مقامات سے ایسے برتنوں کو ہٹانے کی ہدایت کی گئی ہے جن میں پانی جمع ہو کر مچھروں کی افزائش کا سبب بن سکتے ہیں۔ اگر کوئی شخص پانی جمع کرنے والے برتن کو نہیں ہٹاتا، تو اُسے 10,000 یوآن (تقریباً 1,400 امریکی ڈالر) تک جرمانہ کیا جا رہا ہے۔ عوام کو...
     (ویب ڈیسک) مقبول احمد گوندل کو نیا آڈیٹر جنرل آف پاکستان تعینات کر دیا گیا۔ اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔  تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے مقبول احمد گوندل کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔ مقبول احمد گوندل کو چار سال کی مدت کے لئے آڈیٹر جنرل کا عہدہ تفویض کیا گیا ہے۔    خیال رہے کہ مقبول احمد گوندل اس سے قبل کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کے عہدے پر فائز تھے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں
    چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں چکن گونیا کا پھیلاؤ خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔ حکام کے مطابق صرف ایک ماہ میں 8 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ چینی حکام نے مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ڈرونز کے ذریعے مچھر مار اسپرے کیا جا رہا ہے اور کھلے مقامات سے ایسے برتن ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے جن میں پانی جمع ہو کر مچھروں کی افزائش کا باعث بن سکتا ہے۔ صحت کے حکام نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ مچھروں سے بچاؤ کے اقدامات کریں اور کسی بھی مشتبہ علامت کی صورت میں فوری اسپتال جائیں۔  ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ...
    نئی دہلی+ لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) بھارتی فضائیہ نے 3 ماہ بعد پاکستان کے 5 لڑاکا طیاروں سمیت 6 طیارے تباہ کرنے کا جھوٹا دعویٰ کر دیا۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں سے 6 طیارے گروانے کے 3 ماہ بعد بھارتی ائیرچیف بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے۔ آپریشن سندور میں ناکامی چھپانے کے لئے بیان دے دیا۔ بھارتی ائیر چیف مارشل اے پی سنگھ نے بھارت کے لیے عالمی ہزیمت کا سبب بننے والی 4 روزہ جنگ میں پاکستان کے 5 لڑاکا طیاروں سمیت 6 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ مضحکہ خیز دعویٰ بنگلور میں ایک میموریل لیکچر کے دوران کیا ہے۔ بھارتی ائیرچیف نے دعویٰ کیا کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان...