2025-08-12@02:52:12 GMT
تلاش کی گنتی: 7934
«کیس سامنے آگیا»:
کراچی: پاکستان کو ایک بار پھر سیریز بچانے کی چیلنج درپیش ہے، ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل آج کھیلا جائے گا، پارٹ ٹائم بولرز سے فل ٹائم کارکردگی کی آس مہنگی پڑنے لگی۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیزنے بارش سے متاثرہ دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو ڈی ایل میتھڈ پر 5 وکٹ سے شکست دے کر سیریز فی الحال 1-1 سے برابر کردی، جس کی وجہ سے منگل کو شیڈول تیسرا اور آخری میچ فیصلہ کن حیثیت حاصل کرگیا۔ اس سے قبل ٹی 20 سیریز بھی 1-1 سے برابر ہونے کے بعد گرین شرٹس نے تیسرا میچ جیت کر مختصر فارمیٹ کی ٹرافی اپنے نام کرلی تھیں ، اب ایک بار پھر...
کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر لعل کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی اور مالی تنازع کا شاخسانہ ہو سکتا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت تین نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول ڈاکٹر لعل کا کچھ افراد سے رقم کے لین دین کا تنازع چل رہا تھا، جب کہ انہوں نے کراچی اور بلوچستان میں متعدد مقدمات بھی درج کرائے تھے۔ واقعے کے عینی شاہدین کے مطابق قاتلوں نے ڈاکٹر لعل کو نام لے کر پکارا، جس پر وہ خطرہ بھانپتے...
برطانوی وزیراعظم اور کینیڈین وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں راہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ امن مسلط نہیں بلکہ یوکرین کی مرضی اور شرکت سے قائم ہونا چاہیے۔ رابطے میں آئندہ سفارتی تعاون بڑھانے اور انسانی امداد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ لندن، برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر اور کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں یوکرین جنگ کے تناظر میں عالمی امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی حکومت کے مطابق دونوں راہنماؤں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے جاری امن کوششوں کو سراہا۔ مذاکرات کے دوران یوکرین کی حمایت، جنگی تشدد کی روک تھام...
پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور نے پہلے موقع پر موجود ایک گاڑی چھینی اور جائے واردات سے فرار ہوگیا بعد ازاں فرار کے دوران ایک اور گاڑی کو ہائی جیک کیا گیا مشتبہ شخص کو جنوبی آسٹن سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں ایک اسٹور کی پارکنگ میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور نے پہلے موقع پر موجود ایک گاڑی چھینی اور جائے واردات سے فرار ہوگیا بعد ازاں فرار کے دوران ایک اور گاڑی کو ہائی جیک کیا گیا مشتبہ شخص کو جنوبی آسٹن سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی...
پاکستان کے کاروباری اداروں کا ملک کی سمت کے بارے میں اعتماد 4سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔مقامی کاروباری اداروں کی بڑی تعداد نے سابقہ حکومت کی نسبت موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا بھی اظہار کیا ہے۔ گیلپ پاکستان کے حالیہ بزنس کانفیڈنس سروے کے مطابق ملک میں مہنگائی، بڑھتے ہوئے توانائی اخراجات اور کاروباری آپریشنز چلانے میں لوڈ شیڈنگ جیسی مشکلات کے باوجود کاروباری اعتماد میں بہتری آئی ہے۔ نتائج کے مطابق ملک کی مجموعی سمت کے بارے میں کاروباری اداروں کی رائے میں نمایاں بہتری آئی ہے اورملکی سمت کا اسکور 2024ء کی آخری سہ ماہی میں سروے رپورٹ کے مقابلے میں ڈرامائی طور پر بہتر ہوکر منفی 2فیصد ہوگیا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2025ء) طلال چوہدری نے امریکا کی جانب سے کالعدم بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کو پاکستان کی کامیاب سفارت کاری قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی جانب سے بی ایل اے اور اس کی ذیلی تنظیم مجید بریگیڈ کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیے جانے پر وزیر مملکت طلال چوہدری کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ یہ پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کا نتیجہ ہے پاکستان کے موقف کو امریکا، یورپ سمیت دنیا بھر میں قبول کیا جا رہا ہے، جلد دہشت گردوں کے سہولت کار بھی...
پاکستان کا سندھ طاس معاہدے کی تشریح پر ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی عمومی تشریح سے متعلق ثالثی عدالت کے حالیہ فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے جس میں بھارت کو مغربی دریاوں کا پانی پاکستان کے استعمال کے لیے چھوڑنے اور زیادہ پانی ذخیرہ نہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ 8 اگست کو سنایا گیا اور آج ثالثی عدالت کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا ہے جبکہ فیصلے میں مغربی دریاوں پر بھارتی پن بجلی منصوبوں کے لیے مقررہ ڈیزائن معیار کی توثیق کی گئی۔فیصلے میں واضح کیا گیا کہ ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹس کی...
پاکستان نے سندھ طاس معاہدہ کی عمومی تشریح سے متعلق ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ فیصلہ 8 اگست کو سنایا گیا اور آج عدالت کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ فیصلہ بھارت کے نئے رن آف ریور منصوبوں کے ڈیزائن معیار کی تشریح کرتا ہے، عدالت نے قرار دیا کہ بھارت مغربی دریاؤں کا پانی پاکستان کے بلا روک ٹوک استعمال کیلئے چھوڑے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہائیڈرو پاور منصوبوں کے استثنیٰ معاہدے میں طے شرائط کے مطابق ہوں، فیصلہ لو لیول آؤٹ لیٹس، گیٹڈ اسپل ویز، ٹربائن انٹیک اور فری بورڈ پر پاکستان کے مؤقف کے مطابق ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق فیصلہ بھارت...
حکومت کی اقتصادی اصلاحات کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے اور کاروباری برادری کا قومی سمت پر اعتماد 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ پاکستان کے کاروباری اداروں کا ملک کی سمت کے بارے میں اعتماد 4 سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس کے علاوہ کاروباری اداروں کی ایک بڑی تعداد نے سابقہ حکومت کے مقابلے میں موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہارکیاہے۔ ملک میں مہنگائی، بڑھتے ہوئے توانائی اخراجات اور کاروباری آپریشنز چلانے میں لوڈ شیڈنگ جیسی مشکلات کے باوجود کاروباری اعتماد میں بہتری آئی ہے۔ گیلپ پاکستان کے حالیہ بزنس کانفیڈنس سروے کے مطابق ملک کی مجموعی سمت کے بارے میں کاروباری اداروں کے رائے میں نمایاں بہتری...
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف 14 اگست کو دھرنے کی منصوبہ بندی کرنے کا مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج کیا گیا، جس میں امن عامہ ایکٹ سمیت 8 دفعات شامل کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کو شہزاد ٹاؤن کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر 14 اگست کو دھرنے کی منصوبہ بندی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج کیا گیا، جس میں امن عامہ ایکٹ سمیت 8 دفعات شامل کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کو شہزاد ٹاؤن کے علاقے سے گرفتار کیا گیا...
چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اہم اجلاس، پلاننگ ونگ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے پلاننگ ونگ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ڈی جی پلاننگ ڈاکٹر ظفر اقبال، ڈی جی بلڈنگ کنٹرول اینڈ ہاسنگ فیصل نعیم، ڈی جی اسلام آباد واٹر سردار خان زمری، ڈی جی ریسورس شکیل احمد، ڈی جی سپیشل پراجیکٹس ارشد چوہان اور دیگر سنئیر افسران نے شرکت...

القادر ٹرسٹ نیب ریفرنس میں جائیداد نیلامی کے معاملے پر بڑی پیش رفت، اشتہاری ملزمان کی 3میں سے بنی گالا میں موجود ایک جائیداد نیلام ، کس قیمت پر نیلام ہوئی ،تفصیلات سب نیوز پر
القادر ٹرسٹ نیب ریفرنس میں جائیداد نیلامی کے معاملے پر بڑی پیش رفت، اشتہاری ملزمان کی 3میں سے بنی گالا میں موجود ایک جائیداد نیلام ، کس قیمت پر نیلام ہوئی ،تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان، ان کی اہلیہ بشری بی بی سمیت دیگر کے خلاف القادر ٹرسٹ نیب ریفرنس میں جائیداد نیلامی کے معاملے پر بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ اشتہاری ملزمان کی 3 میں سے بنی گالا میں موجود ایک جائیداد نیلام کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق القادر ٹرسٹ کیس کے اشتہاری ملزمان میں فرحت شہزاد (عرف فرح گوگی)بھی شامل ہیں، جنوری 2024 میں عدالت نے عرف فرح گوگی،...
پاکستان کے نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈراموں کا بھارت کے بعد اب عرب پر بھی چرچا ہورہا ہے۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی ڈراموں کی جاندار کہانی، شاندار اداکاری کی وجہ سے دھوم اور سحر آج بھی برقرار ہے ہے اور لوگ انہیں آج بھی دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے 5 ڈراموں کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ پاکستانی ڈراموں کی کہانی درد بھری اور خوبصورت ہوتی ہے جو ناظرین کو اپنی طرف کھنیچتی ہے۔ یہ سیریل ہمیشہ روایتی 'خوشگوار انجام' پر ختم نہیں ہوتے بلکہ زندگی کی الجھنوں، درد اور المیوں کو بڑی بے باکی سے دکھائے جاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پہلے نمبر...
باجوڑ میں آج دن 11 بجے سے رات 11 بجے تک کرفیو نافذ کیا گیا ہے.باجوڑ کی تحصیل لوئی ماموند کے 27 علاقوں میں آج سے 3 دن کے لیے مکمل کرفیو کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ باجوڑ کی تمام مرکزی شاہراہوں پر صبح 11 بجے سے لے کر رات 11 بجے تک کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، ٹارگٹڈ آپریشن کے پیشِ نظر باجوڑ کی تحصیل لوئی ماموند کے تقریباً 27 علاقوں میں آج سے 3 دن کے لیے مکمل کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔تحصیل لوئی ماموند سے کثیر تعداد میں لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے. ضلعی انتظامیہ نے متاثرین کے لیے 107 سرکاری اسکول اور کالجز خالی کروا دیے ہیں۔مشیر اطلاعات...

اہم کیسوں پر تحقیقات کرنے والے ایف بی آر کے دو سینئر ا فسروں کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اگست ۔2025 )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے دو سینئر اہلکاروں کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے، جس کے باعث مبینہ بے نامی لین دین اور گاڑیوں کی درآمدات میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی جاری تحقیقات کے مستقبل پر تنازع کھڑا ہو گیا ہے. بزنس ریکاڈر کے مطابق ایف بی آر حکام نے ان تبادلوں کو معمول کی انتظامی کارروائی قرار دیا ہے لیکن اس بار ان تبادلوں نے حساس تحقیقات میں مداخلت کے خدشات کو جنم دیا ہے اس کی ایک وجہ ان میں سے ایک افسر کی جانب سے یہ دعویٰ ہے کہ ان کی تعیناتی طاقتور لابیوں کے خلاف کارروائی کے باعث سزا...
لاہور: وائلڈ لائف رینجرز فیصل آباد نے بٹیر، تیتر اور پاڑہ ہرن کے غیر قانونی شکار میں ملوث افراد کے خلاف مختلف کارروائیاں کرکے مقدمات درج کر لیے لیکن کوئی بھی ملزم گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ ترجمان وائلڈ لائف رینجرز کے مطابق گڑھ مہا راجا کے نواحی علاقے سلطان باہو میں بٹیروں کا غیر قانونی شکار کرنے پر حق نواز کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تاہم وہ گرفتار نہ ہو سکا۔ اسی طرح، تھانہ صدر گوجرہ کے علاقے میں تیتر کے غیرقانونی شکار کے الزام میں غلام نبی کے خلاف مقدمہ درج ہوا لیکن وہ بھی فرار ہوگیا۔ مزید برآں، ستیانہ روڈ پر کی گئی کارروائی کے دوران وائلڈ لائف ٹیم نے خیابان گرین کالونی میں...
سانحہ 9 مئی کے دو مقدمات کا فیصلہ سنا دیا گیا، شاہ محمود قریشی کو دونوں مقدمات سے بری کر دیا گیا, محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ کو دس دس سال قید کی سزا سنادی گئی۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کےجج نے کوٹ لکھپت جیل میں فیصلہ سنایا۔ بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کیس میں ضمانت منسوخی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ پولیس نے 5 ماہ تک گرفتاری سے گریز کیا، بدنیتی واضح ہے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف ثبوت ناکافی ہیں، دیگر ملزمان کو ضمانت مل چکی ہے، پولیس کے تاخیری بیانات ناقابل اعتبار ہیں، ضمانت کا حق بنتا ہے۔ لاہور کی عدالت نے 9 مئی کے کیس میں...
بالی ووڈ اسٹار عامر خان کے بھائی فیصل خان کی جانب سے لگائے گئے متنازع اور سنسنی خیز الزامات کے چند دن بعد عامر خان کے خاندان نے ان الزامات پر دیا ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں فیصل خان نے دعویٰ کیا تھا کہ عامر خان اور ان کے خاندان نے انہیں ایک سال تک گھر میں بند رکھا اور ان پر ذہنی بیماری، شیزوفرینیا ہونے کا الزام لگایا۔ اب عامر خان کے خاندان نے فیصل کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فیصل کے الزامات نے انہیں گہرا صدمہ پہنچایا ہے اور یہ پہلی بار نہیں کہ فیصل نے واقعات کو غلط انداز میں پیش کیا ہو۔ عامر خان کے خاندان نے...
تحصیلدار چودھری شفقت محمود کی جرات مندانہ قیادت، فتح جنگ میں امن و انصاف کی مثال WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز فتح جنگ()تحصیل فتح جنگ میں تحصیلدار چودھری شفقت محمود نے اپنی جرات مندانہ قیادت، ایمانداری اور عوامی خدمت کے جذبے سے ایک نئی مثال قائم کر دی۔ محروم اور مظلوم طبقے کے مسائل کے حل کے لیے ان کی انتھک کاوشیں ہر طبقے میں سراہا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح اعلان کیا ہے کہ قانون کی موجودگی میں کسی قسم کی بد معاشی یا غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی اور غریب کے حقوق کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا۔ چودھری شفقت محمود جیسے دبنگ انتظامی آفیسر کی موجودگی میں ٹاؤٹ مافیا، لینڈ...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی کے گھر کی نیلامی کی خبریں زیرگردش ہونے پر نیب کا ردعمل سامنے آ گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع نیب کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے گھر کی نیلامی کی خبریں بے بنیاد ہیں، بانی پی ٹی آئی کی جائیدادوں کی نیلامی نہیں کی جارہی،بانی پی ٹی آئی 190ملین پاؤنڈ کیس میں سرنڈر کر چکے ہیں،190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی جائیدادوں کی نیلامی کے کوئی احکامات موجود نہیں۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کوئی جائیداد 190ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے میں شامل نہیں،نیلامی کے احکامات اشتہاری ملزمان کی حد تک ہیں،عدالتی احکامات پر ضلعی انتظامیہ 3جائیدادوں کی نیلامی...
ویب ڈیسک: نیپرا نے سیپکو اور حیسکو پر مجموعی طور پر ساڑھے 9 کروڑ روپے کے جرمانے عائد کر دیے۔ سیپکو اور حیسکو پر نقصانات کم نہ کرنے اور ریکوری میں بہتری نہ لانے پر جرمانے عائد کیے گئے۔ نیپرا کے حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ سیپکو اور حیسکو شوکاز نوٹسز کے تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے، نیپرا قوانین پر سیپکو عمل درآمد کرانے میں ناکام رہا، سیپکو اپنے انتظامی علاقے میں 100 فیصد پولز کی ارتھنگ کرنے سے متعلق ناکام رہا۔ وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان نیپرا کی جانب سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر پولز کی ارتھنگ اور حفاظتی معیارات سے متعلق عملدرآمد نہ کرنے پر بھی جرمانے لگائے گئے۔ نیپرا نے...
جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بستر میں ہندو قوم پرست گروہ عیسائی برادری، خاص طور پر پسماندہ آدیواسی قبائل، پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ ہندو مت اختیار کریں۔ رپورٹ کے مطابق بی جے پی کے مقامی رہنما راجہ رام ٹوڈم ایک عیسائی شخص کے پاس پہنچے، جس نے ماضی میں طبی امداد ملنے کے بعد عیسائیت قبول کی تھی۔ اس شخص کو زبردستی ’دوبارہ ہندو مت اختیار کرنے‘ کی تقریب سے گزارا گیا۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یہ مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنانے کی ایک وسیع مہم کا حصہ ہے۔ دیگر واقعاترپورٹ میں ایک اور کیس کا ذکر کیا گیا، جہاں ایک عیسائی شخص کو مقامی...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 3 مرکزی رہنما نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز مری میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے ملکی سیاسی صورتحال، حکومتی امور اور پارٹی کے اہم مسائل پر مشاورت کی۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں رانا ثناء اللہ اور سعد رفیق بھی شریک ہوئے جبکہ پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات اور خواجہ آصف کے معاملے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید پڑھیں: صدر مملکت آصف زرداری کو عہدے سے ہٹانے کی خبریں، خواجہ آصف بھی بول پڑے وفاقی اور پنجاب حکومت کی کارکردگی پر بھی رہنماؤں نے اپنی رائے کا اظہار کیا اور آئندہ حکمت عملی پر غور و خوض کیا گیا۔ اس ملاقات کو ن لیگ کی سیاسی سمت کے...
بنی گالہ میں عمران خان کی رہائشگاہ کی مبینہ نیلامی کی خبر، اشتہار جاری کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف نیب ریفرنس پر جائیداد نیلامی کے معاملے پر بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے اور اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ کی جانب سے نیلامی کا اشتہار جاری کردیا گیا جب کہ سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بنی گالہ رہائش گاہ کی مبینہ نیلامی کی خبر سامنے آئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ کی جانب سے نیلامی کا اشتہار جاری کردیا جس کے مطابق نیلامی نیب ریفرنس میں بمقام یونین کونسل بہارہ کہو ہوگی، نیلامی میں عمران خان کی موضع موہڑہ نور کی...
جشنِ آزادی کی مناسبت سے تقریب سے خطاب میں چیئرمین متحدہ نے کہا کہ 2018ء میں الیکشن ہم جیتے لیکن نتیجہ کسی اور کے نام آیا، سندھو دیش کے خواب کو ہم ہی خاک میں ملا سکتے ہیں، اداروں سے مطالبہ ہے کہ سندھ میں ایمانداری سے مردم شماری کرائی جائے تاکہ مزید صوبوں کی بات ہم نہیں کوئی اور کرے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے جو اس بار پارٹی چھوڑ کر گیا، اس کے لیے واپسی کا کوئی راستہ نہیں ہوگا اور جو جماعت میں اپنے لیے کام کر رہا ہے، وہ اپنا قبلہ درست کرے۔ اورنگی ٹاؤن میں ایم کیو ایم پاکستان کے تحت جشنِ آزادی کی مناسبت سے تقریب کا...
نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف درج مقدمے اور جائیداد کی نیلامی کے فیصلے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹیریٹ اسلام آباد آج بارہ کہو ریونیو سینٹر میں جائیداد کی نیلامی کر رہے ہیں، اس نیلامی کا اشتہار اخبارات میں بھی دیا گیا تھا، اخبار اشتہار میں لکھا گیا ہے کہ نیلامی اراضی میں ریفرنس نمبر 19/2023 مقدمہ عنوان سرکار بنام عمران احمد خان نیازی وغیرہ، 3 کلب روڈ، اسلام آباد 248 کنال 8 مرلے اور رقبہ 405 کنال 3 مرلے واقع موضع نور تحصیل و ضلع اسلام آباد۔ اخبار میں اشتہار کے بعد سوشل میڈیا اور دیگر حلقوں میں بات کی جا رہی ہے کہ کیا عمران خان کی جائیداد نیلام ہونے جا رہی ہے؟ اس...
پی ٹی آئی کے کارکنوں پر 14 اگست کو دھرنے کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر 14اگست کو دھرنے کی منصوبہ بندی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج کیا گیا، جس میں امن عامہ ایکٹ سمیت 8دفعات شامل کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کو شہزاد ٹاؤن کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ مقدمے کے متن کے مطابق ہوسٹل سٹی میں تقریباً 40 پی ٹی آئی کارکنان دھرنے کے حوالے سے کانفرنس کررہےتھے۔ پولیس چھاپے پر پی ٹی آئی کارکنان...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے جو اس بار پارٹی چھوڑ کر گیا، اس کے لیے واپسی کا کوئی راستہ نہیں ہوگا اور جو جماعت میں اپنے لیے کام کر رہا ہے، وہ اپنا قبلہ درست کرے۔اورنگی ٹاؤن میں ایم کیو ایم پاکستان کے تحت جشنِ آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی چیئرمین خالد مقبول صدیقی، ایم کیو ایم رہنما امین الحق، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔(جاری ہے) خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ماہ مئی میں پاک افواج نے بھارت کا ناقابلِ شکست ہونے کا تاثر ختم کر دیا اور دنیا...
ترکی نے گزشتہ 55 برسوں کا سب سے گرم جولائی ریکارڈ کیا ہے۔ وزارت ماحولیات کے مطابق ملک کے 220 میں سے 66 موسمی اسٹیشنز میں درجہ حرارت اوسطاً 1.9 ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہ جولائی کے آخر میں جنوب مشرقی شہر سلوپی میں 50.5 ڈگری سینٹی گریڈ کی تاریخ کی بلند ترین گرمی ریکارڈ کی گئی، جو اگست 2023 میں صوبہ اسکی شہر میں قائم 49.5 ڈگری کے ریکارڈ کو توڑ گئی۔ سلوپی، صوبہ شرناق میں واقع ہے اور عراق و شام کی سرحد سے تقریباً 10 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ ترکی کئی ہفتوں سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور مختلف علاقوں میں جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی ہے۔ گزشتہ ماہ مغربی حصے میں آگ بجھاتے...
پاکستان میں گدھوں کی گنتی مکمل، پنجاب تمام صوبوں پر بازی لے گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس) پاکستان میں گدھوں کی گنتی مکمل کرلی گئی ہے، جس کے نتائج میں پنجاب تمام صوبوں پر بازی لے گیا۔ حکومت کی تازہ زراعت شماری رپورٹ میں پاکستان کے مختلف صوبوں میں گدھوں کی تعداد کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے ہیں، جن کے مطابق پنجاب اس فہرست میں سب سے آگے ہے جب کہ بلوچستان میں سب سے کم گدھے پائے جاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں گدھوں کی تعداد 24 لاکھ 3 ہزار ہے، جو باقی تمام صوبوں سے نمایاں طور پر زیادہ ہے۔ سندھ 10 لاکھ 81 ہزار گدھوں...
ویب ڈیسک:کراچی میں 24 انچ قطر کی مین گیس سپلائی لائن کی ری روٹنگ کے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں اتوار کی رات 10 بجے سے پیر کی رات 10 بجے تک سپلائی بند رہے گی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے علاقے جام صادق میں 24 انچ قطر کی مین گیس سپلائی لائن کی ری روٹنگ کے کام کا آخری مرحلہ اتوار کی رات کے لیے پلان کیا گیا ہے اور توقع ہے کہ پیر کی شام تک مکمل ہوجائے گا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں ترجمان سوئی سدرن گیس کا کہنا تھا کہ جام...
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں پاکستانی نژاد خاتون پر مبینہ مذہبی منافرت کے تحت حملہ کیا گیا۔ یہ واقعہ ساؤتھ ولکریسٹ ڈرائیو پر واقع شوگر پارک پلازہ کے سامنے پیش آیا، جب جمعہ کی شام تقریباً 5 بجے ایک نامعلوم شخص نے خاتون کو پیچھے سے دھکا دے کر زمین پر گرا دیا۔ خاتون کے منہ کے بل گرنے سے ان کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی اور چہرے پر شدید چوٹیں آئیں۔ واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہو گیا، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور بآسانی سڑک کے دوسری جانب چلا گیا۔ خاتون کے بیٹے محمد ظہیر نے بتایا کہ اس کی والدہ اسکارف پہنے ہوئے تھیں اور ممکنہ طور پر...

کراچی، پولیس اور اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائیاں، 7 کار لفٹرز گرفتار، اسلحہ، گاڑیاں اور مسروقہ سامان برآمد
کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVLC) اور درخشاں پولیس نے مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں کے بعد 3 زخمیوں سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں میں اسلحہ، چوری شدہ گاڑیاں، موٹرسائیکلیں اور دیگر قیمتی سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کا تعلق بین الصوبائی کار لفٹنگ گروہ سے بتایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل اورنگی ون ڈویژن اور اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود میں اورنگی ٹاؤن نمبر 11، حوا گوٹھ شراب خانے کے قریب کارروائی کے دوران پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔ زخمی ڈاکوؤں کو فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان ایس...
آڈٹ رپورٹ کے مطابق نجی ہسپتالوں کو غیر ضروری طور پر صحت سہولت کارڈ کے پینل میں شامل کیا گیا، بعض نجی ہسپتالوں کو ہیلتھ کئیر کمیشن کے پینل پر نہ ہونے کے باوجود اربوں روپے کی ادائیگیاں کی گئیں، صوبہ کے 10 اضلاع صحت سہولت کارڈ کے پینل میں شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شعبہ صحت کے پی میں 2018ء سے 2021ء کے دوران صحت انصاف کارڈ سمیت دیگر منصوبوں میں 28 ارب 61 کروڑ روپے کی مالی بے قاعدگیاں سامنے آ گئیں۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق نجی ہسپتالوں کو غیر ضروری طور پر صحت سہولت کارڈ کے پینل میں شامل کیا گیا، بعض نجی ہسپتالوں کو ہیلتھ کئیر کمیشن کے پینل پر نہ ہونے کے باوجود اربوں روپے کی...
مری میں 3دن کیلئے دفعہ 144نافذ، صرف فیملیز کو داخلے کی اجازت ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)مری میں یوم آزادی کی تقریبات کے دوران سیکیورٹی خدشات کے باعث 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، اس دوران صرف فیملیز کو مری میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یوم آزادی کی تقریبات کے موقع پر عوامی نظم و ضبط قائم رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے 12، 13 اور 14 اگست 2025 کو مال روڈ اور جی پی او چوک پر صرف خاندانوں کو داخلے کی اجازت دینے...
مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم حقیقی) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ ٹریفک حادثے میں بہن بھائی کی موت کے بعد احتجاج کرنے والے عوام کے خلاف ہی ایف آئی آر درج کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے لکی ون کے قریب واٹر ٹینکر حادثے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واٹر ٹینکرز اور ڈمپروں کو شہریوں کو کچلنے کا لائسنس سندھ گورنمنٹ نے دیا ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ 12 ا پریل کو ہمارا احتجاج کسی قوم کیخلاف نہیں، ٹینکر اور ڈمپر مافیاز کیخلاف تھا کیونکہ ہیوی ٹریفک کی زد میں آکر مارے جانے والے لوگوں...
مری روڈ پر واقع مدرسہ انتظامیہ کی مکمل مشاورت اور رضامندی سے منتقل کیا گیا ہے،وزیرمملکت طلال چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مری روڈ پر واقع مدرسہ کو مدرسہ انتظامیہ کی مکمل مشاورت اور رضامندی سے منتقل کیا گیا ہے، نئے مقام پر 4 کروڑ روپے کی لاگت سے جدید طرز کا مدرسہ تعمیر کیا گیا ہے،جہاں تقریبا 200 طلبہ کے لیے رہائش، کھانے پینے اور دینی تعلیم کی بہترین سہولیات موجود ہیں۔ اتوار کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے واضح کیا کہ گرین بیلٹ یا غیر مجاز جگہوں پر موجود مدارس یا مساجد کو منتقل کرنے کاعمل علما کرام...
دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 2 وکٹوں پر 60 رنز بنالیے تاہم بارش کے باعث میچ کو روک دیا گیا۔میزبان ٹیم کی جانب سے بیٹنگ کی دعوت پر پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے کیا تاہم پہلے جوڑی زیادہ دیر تک ساتھ نہ نبھا سکی اور عبداللہ شفیق 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ دوسری وکٹ بابر اعظم کی گری جو بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔عبداللہ شفیق 23 اور محمد رضوان 8 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ 16 اوورز مکمل ہونے پر میچ کو بارش کے باعث روک دیا گیا۔قبل ازیں ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ون ڈے سیزیز کے دوسرے میچ...
پشاور: محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی آڈٹ رپورٹ میں 2018 سے 2021 کے دوران صحت انصاف کارڈ اسکیم میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صحت سہولت کارڈ اور دیگر منصوبوں میں مجموعی طور پر 28 ارب 61 کروڑ روپے کی بےقاعدگیاں پائی گئی ہیں۔ آڈٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ کئی نجی اسپتالوں کو بلاجواز صحت کارڈ پینل میں شامل کیا گیا، جبکہ بعض غیر رجسٹرڈ اسپتالوں کو بھی اربوں روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق 10 اضلاع کے 48 اسپتالوں میں سے 17 اسپتال ایسے تھے جو صحت سہولت کارڈ کے پینل میں رجسٹرڈ ہی نہیں تھے، اس کے باوجود انہیں فنڈز جاری کیے گئے۔ سوات کے دو غیر...
—فائل فوٹو سکھر میں مگر مچھ کے حملے میں زخمی خاتون سول اسپتال میں زیرِ علاج ہے، اس حوالے سے متاثرہ خاتون کے شوہر کا بیان سامنے آ گیا۔گزشتہ روز سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں نارا کینال کے کنارے پر کپڑے دھوتی 3 بچوں کی ماں پر مگر مچھ نے حملہ کر دیا تھا اور گھسیٹ کر کینال میں لے گیا۔شوہر نے مگر مچھ سے بہادری کے ساتھ مقابلہ کر کے اپنی شریک حیات کو بچا لیا تھا۔ سکھر: مگرمچھ خاتون کو جبڑے میں دباکر نہر میں لے گیا، شوہر نے بروقت بیوی کو بچالیا پولیس کا کہنا ہے کہ مگرمچھ نےخاتون کی ٹانگ بُری طرح چبا ڈالی، جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا، خاتون پر...
ویب ڈیسک : یوم آزادی اورمعرکہ حق کی تقریبات کے باعث مارگلہ ٹریلز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، جس کے مطابق 12 اور 13 اگست کی رات اسلام آباد کی چار ٹریلز شہریوں کے لئے بند رہیں گے، ٹریل 2، 3، 4 اور 5 عام شہریوں کے لئے مکمل طور پر بند رکھے جائیں گے ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹریلز کو بند کرنے کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں یاد رہے کہ یوم آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات جناح سٹیڈیم سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی...
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست 2025ء ) راولپنڈی میں شادی کا جھانسہ دے کر کمپنی کی ایچ آر منیجر کا ریپ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی میں شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کو پیرودہائی پولیس نے گرفتار کیا جس کے ساتھی دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں اس مقصد کیلئے پولیس نے کئی مقامات پرط چھاپے مارے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان متبصر حسین اور شایان بخاری کی جانب سے ملک رضا کی سرپرستی میں نجی کمپنی کی ایچ آر منیجر کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پولیس...
غزہ () غزہ کی پٹی کے میڈیا آفس نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ 83 ٹرک امداد لے کر 8 اگست کو غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے۔ اسرائیل کی جانب سے دانستہ طور پر افراتفری پھیلانے کی وجہ سے زیادہ تر امداد لوٹ لی گئی۔ گزشتہ 13 دنوں میں صرف 1 ہزار 115 امدادی ٹرک غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے ہیں۔ خطے کے 2.4 ملین لوگوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے روزانہ کم از کم 600 ٹرکوں کی ضرورت ہے، ابھی تک مطلوبہ امداد کا صرف 14 فیصد ہی پہنچایا جا سکا ہے۔ بیان میں اسرائیل پر ٹرکوں کو روکنے، سرحدی گزرگاہوں کو بند کرنے اور انسانی ہمدردی کی تنظیموں...
چین کی ماحولیاتی گورننس کی جدت طرازی اور عالمی اثرات پر تھنک ٹینک کی رپورٹ کا اجراء WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز بیجنگ :جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں ماحولیاتی تحفظ اور اس کے عالمی اثرات میں چین کے جدید نقطہ نظر کی وضاحت کی گئی ہے۔اتوار کے روزشنہوا نیوز ایجنسی سے وابستہ تھنک ٹینک اور ماحولیاتی تہذیب پر شی جن پھنگ کی سوچ کے تحقیقی مرکز نے مشترکہ طور پر یہ رپورٹ جاری کی جس کا عنوان “‘سرسبز پہاڑاورشفاف پانی انمول اثاثے ہیں’ایک خوبصورت منظر کی تشکیل دیتا ہے–حیاتیاتی تہذیبوں کی تعمیر میں چین کی جدت طرازی اور عالمی اہمیت”۔ رپورٹ میں “سرسبز پہاڑاورشفاف پانی انمول اثاثے ہیں ” کےتاریخی پس منظر، بنیادی سوچ اور...
یوم آزادی اورمعرکہ حق کی تقریبات کے باعث مارگلہ ٹریلز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 12 اور 13 اگست کی رات اسلام آباد کی چار ٹریلز شہریوں کے لئے بند رہیں گے، ٹریل 2، 3، 4 اور 5 عام شہریوں کے لئے مکمل طور پر بند رکھے جائیں گے، ٹریلز کو بند کرنے کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا۔یاد رہے کہ یوم آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات جناح سٹیڈیم سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں ہوں گی۔
اسلام آباد — سپریم کورٹ آف پاکستان نے 12 اگست کو سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی ضمانت سے متعلق اپیلوں کی سماعت طے کر دی ہے۔ یہ اپیلیں لاہور ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف دائر کی گئی ہیں جس میں 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے مقدمات میں عمران خان کو ضمانت دینے سے انکار کیا گیا تھا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ، جس میں جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں، منگل کے روز اس کیس کو سنیں گے۔ اس سے پہلے سماعت اس لیے ملتوی کر دی گئی تھی کیونکہ عمران خان کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں دستیاب...
جاپان میں کم شرح پیدائش ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے، جس پر ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس سے ملک کی معیشت اور سماجی ڈھانچے پر طویل المدتی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ شرح پیدائش میں مسلسل کمی کے باعث جاپان میں عمر رسیدہ افراد کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، جو قومی سلامتی اور معاشی ترقی دونوں کے لیے چیلنج ہے۔ جاپانی وزارت داخلہ کے مطابق، صرف 2024 میں آبادی میں 9 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جو ملکی تاریخ کی سب سے بڑی گراوٹ ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، جاپان کی تقریباً 30 فیصد آبادی پہلے ہی 65 سال سے زائد عمر کی ہے، جس سے پالیسی...
کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں ایک دلخراش حادثے میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار بہن بھائی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کے والد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے احتجاجاً 7 ڈمپروں کو آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق، موٹر سائیکل پر باپ، بیٹا اور بیٹی سوار تھے جب فیڈرل بی ایریا صغیر سینٹر کے قریب ایک ڈمپر نے ان کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں بیٹا اور بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ والد زخمی ہو گیا۔ ڈمپر کے ڈرائیور کو بھی مشتعل افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے بعد اسے زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا۔ مزید پڑھیں: شارع فیصل پر ڈمپر ویگو...
ویب ڈیسک: سکھر کی نارا کینال ، آرڈی 115 میں کپڑے دھونے والی خاتون پر مگرمچھ کا حملہ, مگرمچھ خاتون کو اپنے جبڑے میں دبا کر پانی میں گھسیٹ کر لے گیا تھا. تفصیلات کےمطابق سکھر میں نارا کینال ، آرڈی 115 پر خوفناک واقعہ پیش آیا، نارا کینال پر خاتون کپڑے دھورہی تھی اچانک مگرمچھ کے حملے کا شکار ہوگئی، خوفناک حملے میں خاتون نے مدد کے لئے پکار تو شوہر فوراً مدد کے لئے دوڑا ہوا آیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں مگر مچھ خاتون کو پانی میں گھسیٹ کر لے گیا جس پر شوہر نے کینال میں چھلانگ لگا دی اور بیوی کو مگر مچھ سے آزاد کروایا۔...
چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں چکن گونیا کا پھیلاؤ خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔ حکام کے مطابق صرف ایک ماہ میں 8 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ چینی حکام نے مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ڈرونز کے ذریعے مچھر مار اسپرے کیا جا رہا ہے اور کھلے مقامات سے ایسے برتن ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے جن میں پانی جمع ہو کر مچھروں کی افزائش کا باعث بن سکتا ہے۔ صحت کے حکام نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ مچھروں سے بچاؤ کے اقدامات کریں اور کسی بھی مشتبہ علامت کی صورت میں فوری اسپتال جائیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستانی مشنز میں ویزا اجرا کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اسحاق ڈار نے اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں 2024ء کے دوران پاکستان کے غیر ملکی مشنز میں ویزا عمل سے متعلق متعارف کروائی گئی اصلاحات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزارت خارجہ کے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے ہدایت کی کہ ویزا کے طریقہ کار کو مزید مؤثر اور شفاف بنایا جائے، کارکردگی میں بہتری لائی جائے اور ویزا کے اجرا کے عمل کو تیز تر کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بالخصوص بیرون...
حکومت گذشتہ ایک دہائی سے شرح پیدائش بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے، جن میں بچوں کی پیدائش اور رہائش پر سبسڈی اور مردوں کو والد بننے کی چھٹی لینے کی ترغیب شامل ہے، مگر اس سب کے باوجود بھی خاطر خواہ نتائج نہیں ملے۔ اسلام ٹائمز۔ جاپان کی آبادی میں کمی کی رفتار تیز تر ہوگئی ہے، 2024ء میں ملک کی آبادی 9 لاکھ 8 ہزار سے زائد کم ہو کر 12 کروڑ رہ گئی، جو ریکارڈ کی سب سے بڑی سالانہ کمی ہے۔ کم شرح پیدائش جاپان کے لیے بڑا مسئلہ بن گیا، ماہرین کو آبادی میں کمی سے معیشت اور سماجی ڈھانچے پر طویل مدتی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے، جاپانی حکومت نے شرح پیدائش بڑھانے کے مختلف...
لاہور: 9 مئی جلا گھیرا ئوکے مزید 2 مقدمات کا فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )انسداد دہشت گردی عدالت لاہور تھانہ شادمان جلا گھیرا اور راحت بیکری چوک میں گاڑیاں جلانے کے مقدمے کا فیصلہ محفوظ کرلیا، دونوں مقدمات کا فیصلہ پیر 11 اگست کو سنایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے تھانہ شادمان اور جناح ہاس کے قریب پولیس گاڑیاں جلانے سے متعلق دو اہم مقدمات کا جیل ٹرائل مکمل کر لیا ہے۔عدالت نے دونوں کیسز میں فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، جو پیر 11 اگست کو سنایا جائے گا۔ جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں رات گئے تک مقدمات کی سماعت کی۔...
اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے آج وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خطے کی حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے 27 سے 30 اکتوبر 2025 کو ریاض میں منعقد ہونے والے نویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو فورم میں شرکت کے لیے دعوت نامہ پیش کیا گیا۔ وزیراعظم نے اس دعوت کو قبول کرتے ہوئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران خطے...
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے عرب اسلامی وزارتی اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے میں اسرائیل کی جانب سے غزہ پر قبضے کے اعلان کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ اسرائیلی اعلان خطرناک، ناقابل قبول اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے اور یہ اقدام غیر قانونی قبضے کو زبردستی مسلط کرنے کی کوشش اور غزہ میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کا تسلسل ہے۔ اعلامیے کے مطابق اسرائیلی اقدامات امن کے تمام مواقع کو ختم کر رہے ہیں، مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں بھی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیلی جارحیت کا فوری اور مکمل خاتمہ کیا جائے اور غزہ میں فوری،...
اسپین کی تاریخی مسجد قرطبہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر فائر بریگیڈ نے فوری کارروائی کر کے قابو پالیا تاہم یونیسکو کے عالمی ورثے کا ایک حصہ شدید متاثر ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مسجد قرطبہ میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ فوری طور پر پہنچ گیا جس سے آگ کے پھیلاؤ کو بروقت روکا جا سکا۔ ریسکیو آپریشن کے دوران سیاحوں اور عالمی ورثہ قرار دی گئی مسجد کے عملے کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ دو گھنٹے کی مشقت کے بعد مسجد میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا تاہم اس کے بعد بھی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم رات بھر موجود رہی تاکہ کسی ممکنہ خطرے کو روکا جاسکے۔ قرطبہ کے میئر نے فائر عملے کی...
فائل فوٹو پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مخالفین نے بھینس کی ٹانگیں توڑ دیں۔پولیس کے مطابق واقعہ موضع نکریری بشیر دوآنہ میں پیش آیا جہاں دو گروپوں میں معمولی تنازع پر بھینس کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور مخالفین نے بھینس کی ٹانگیں توڑ دیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
سکھر میں کپڑے دھوتی خاتون کو مگرمچھ حملہ کرکے پانی میں لے گیا، تاہم شوہر نے چھالانگ لگا کی بیوی کو مگرمچھ سے بچالیا۔ یہ بھی پڑھیں: قصور سے کروڑوں روپے مالیت کا نایاب مگرمچھ برآمد سکھر کی تحصیل صالح پٹ کے علاقے ریاض آباد میں نارا کینال پر کپڑے دھوتی ایک خاتون پر مگرمچھ نے اچانک حملہ کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق مگرمچھ خاتون کا پیر جبڑوں میں دبا کر کئی میٹر پانی میں گھسیٹ لے گیا۔ خاتون کی چیخ و پکار سن کر اس کا شوہر، ملاح حب علی، فوراً کینال میں کود گیا اور بیوی ہدایتاں کو مگرمچھ کے جبڑوں سے چھڑوانے میں کامیاب ہوگیا۔ حملے میں خاتون کی ٹانگ بری طرح زخمی ہو گئی، جسے فوری...
—اسکرین گریب لاہور کے علاقے غازی آباد میں بزرگ خاتون کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچ لی گئیں۔غازی آباد میں بزرگ خاتون کے ساتھ واردات ہوئی، وہ دکان پر بیٹھی تھیں کہ ایک شخص ان کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہو گیا۔واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی، جس کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہو رہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے بیٹے ندیم بھٹی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
لاہور: پی ٹی آئی کے ایم پی اے شیخ امتیاز نے اسمبلی رکنیت کی معطلی کو چیلنج کردیا۔ شیخ امتیاز کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں گورنر پنجاب، اسپیکر پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں شیخ امتیاز نے موقف اپنایا کہ انہوں نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کی جس پر انکی رکنیت 15 نشستوں کیلئے معطل کردی گئی۔ شیخ امتیاز نے کہا کہ اسپیکر کو ایسی رولنگ دینے کا اختیار نہیں، گورنر کو بھی اس حوالے سے لکھا مگر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ شیخ امتیاز نے لائیور ہائیکورٹ سے استدعا کی کہ انکی رکنیت معطلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستانی مشنز میں ویزا اجرا کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اسحاق ڈار نے اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں 2024ء کے دوران پاکستان کے غیر ملکی مشنز میں ویزا عمل سے متعلق متعارف کروائی گئی اصلاحات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزارت خارجہ کے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے ہدایت کی کہ ویزا کے طریقہ کار کو مزید مؤثر اور شفاف بنایا جائے، کارکردگی میں بہتری لائی جائے اور ویزا کے اجرا کے عمل کو تیز تر کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بالخصوص بیرون ملک...
سالو بین الاقوامی پابندی کا شکار رہنے والی قومی لائنز کے عملے کی روش نہ بدل سکی جب کہ پیرس سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 734 بیس گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار رہی۔ رپورٹ کے مطابق فرانس ائیرپورٹ پر پھنسے پاکستانی قومی ائیرلائن کی سروس سے نالاں رہے اور کہا کہ پرواز کے اڑان بڑھنے کے وقت تاخیر کا شکار ہونے کی اطلاع دی گئی، ٹیکسی کے دوران جہاز میں تکنیکی خرابی سامنے آنے پر ٹیک آف نہیں کیا گیا۔ مسافر نے کہا کہ تین گھنٹے تک طیارے میں ہی بیٹھے رہے،طیارے کے اندر ہی کھانا دیا گیا، فنی خرابی کے باعث مسافروں کو 4 گھنٹے بعد ائیرپورٹ لاونج منتقل کیا گیا،م 4گھنٹے گزرنے کے بعد مسافروں...
گندم کی کاشت سے قبل کسانوں کو 100 ارب روپے کے بلاسود قرضے دینے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز لاہور:گندم کی کاشت سے پہلے حکومت پنجاب متحرک ہوگئی، وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں بوائی سے قبل کسانوں کو 100 ارب روپے کے بلاسود قرضے دینے پر اتفاق کیا گیا، وزیراعلیٰ نے گندم کے کاشتکار کی معاونت اور پیدوار میں اضافے کیلئے جامع پلان طلب کرلیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت لاہور میں ہونیوالے اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا پنجاب میں بہتر پیدوار کیلئے گندم کی بروقت بوائی ضروری ہے، 2 ماہ کے دوران کاشتکاروں کو مجموعی طور پر 63 ارب روپے کی سبسڈی دی...
ایم بی بی ایس میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ کی فیس میں اضافہ کر دیا گیا۔ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی فیس7ہزار سے بڑھا کر9ہزار روپے کر دی گئی ہے ، 2023 میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی فیس5 ہزار روپے تھی، 2024 میں 7ہزار روپے کی گئی تھی ، 2سال میں رجسٹریشن فیس میں4ہزار اضافہ کیا گیا جو 80 فیصد تک بنتا ہے ، رجسٹریشن فیس کی مد میں پی ایم اینڈ ڈی سی کو 2 ارب کے قریب آمدن متوقع ہے ۔
ویب ڈیسک: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی طلبہ سے خصوصی نشست، طلبہ نے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا۔ راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی طلبہ سے خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا، یونیورسٹی پہنچنے پر وائس چانسلر راولپنڈ ی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر اور و دیگر پروفیسر ڈاکٹرز اساتذہ اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ 10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی ڈی جی آ ئی ایس پی آر نے اس موقع پر طلبا و طالبات کے سوالوں کے جواب بھی دیے، طلبہ کی طرف سے...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزارتِ خزانہ نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری سنا دی۔ وزارت کی جانب سے جاری نئے آفس میمورینڈم کے مطابق یکم جولائی 2025 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے تمام وفاقی ملازمین کی پنشن میں نمایاں اضافہ کیا جائے گا۔ وزارتِ خزانہ کے اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ یہ اضافہ برابری کی بنیاد پر تمام وفاقی پنشنرز پر لاگو ہوگا۔ 2011 سے 2024 کے درمیان دیے گئے پانچ مختلف ایڈہاک ریلیف الاؤنس اب مستقل طور پر پنشن کا حصہ بن جائیں گے۔ اس کے لیے گراس پنشن میں سے کمیوٹ شدہ رقم منہا کرنے کے بعد ان پانچ اضافوں کو شامل کیا جائے گا۔ اعداد و شمار کے مطابق، ان پانچ...
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کو ایک بار پھر طبیعت خراب ہونے پر لندن کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایم کیو ایم کی جانب سے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی جس کے بعد انہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایم کیو ایم کے مرکزی محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 8 اگست کو الطاف حسین کی طبیعت دوبارہ خراب ہوئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کیا گیا اور ایمبولینس طلب کی گئی۔ ڈاکٹر نے فوری طور پر میڈیکل ایمرجنسی ٹیم بھیج دی۔...
ویب ڈیسک :متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کو لندن میں ایک بار پھر طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایم کیو ایم کی جانب سے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی، جس کے بعد انہیں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ مزید بتایا گیا کہ ایم کیو ایم کے مرکزی شعبہ اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 8 اگست کو الطاف حسین کی طبیعت دوبارہ ناساز ہوئی، جس پر فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کیا گیا اورایمبولینس کو بلایا گیا۔ 10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے...
اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے مس انفارمیشن کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھا دیا اور معاملہ پر مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز دیدی۔ انھوں نے آپریشن بنیان مرصوص کے حوالے سے پارلیمان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہاں سے دشمن کو واضح پیغام گیا کہ پاکستان کی پارلیمان افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، بھارتی میڈیا سچ بولنے کا قائل نہیں، فیک نیوز اور مس انفارمیشن عالمی سطح پر اہم چیلنج ہیں۔ وزارت اطلاعات کے اداروں پی ٹی وی، پی بی سی، اے پی پی، پی آئی ڈی میں ڈس انفارمیشن کو کائونٹر کرنے کے لئے میکنزم موجود ہے۔مزید برآں وزارت دفاع کی جانب سے فضائی حدود کی بندش کے حوالے سے قومی...
شمالی وزیرستان میں طویل کرفیو نافذ کردیا گیا، ضلع بھر میں آج شام سے سوموار کی صبح تک کرفیو نافذ رہے گا۔ ڈپٹی کمشنز نے کرفیو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں جمعہ کی شام سے پیر کی صبح تک کرفیو نافذ کردیا گیا۔ شمالی وزیرستان میں طویل کرفیو نافذ کردیا گیا، ضلع بھر میں آج شام سے سوموار کی صبح تک کرفیو نافذ رہے گا۔ ڈپٹی کمشنز نے کرفیو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرفیو کا مقصد سکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت کو محفوظ بنانا ہے، کرفیو کے دوران عوام سڑکوں سے دور رہیں۔
سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے ایک مذاق میں دیئے گئے بیان کو سوشل میڈیا صارفین نے سنجیدگی سے لے لیا۔ شوہر سے ممکنہ علیحدگی کی بے بنیاد خبروں کے بعد اداکارہ کو شادی کی آفرز موصول ہونے لگیں اور ان کا ان باکس "رشتوں کی فرمائشوں” سے بھرچکا ہے۔ عتیقہ اوڈھو نے ایک شو میں ہنستے ہوئے بتایا کہ میں نے مذاق میں کہا تھا کہ میری شادی خطرے میں ہے کیونکہ میں بہت زیادہ ڈرامے دیکھ رہی ہوں… اور شوہر کو مجھ سے شکایت ہے!‘ انھوں نے مزید کہا کہ یہ بیان وائرل ہوگیا اور لوگوں نے اسے سنجیدہ سمجھا۔ اب میرا ڈی ایم شادی کی آفرز سے بھرا ہوا ہے، میں واقعی لطف اندوز ہو رہی ہوں۔ کبھی کبھار شوہروں کو تھوڑی ٹینشن...
سیالکوٹ انتخابی دھاندلی: ریحانہ ڈار کا اے ڈی سی آر اور خواجہ آصف پر سنگین الزامات سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کی رہنما ریحانہ ڈار نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں ہونے والے عام انتخابات میں اے ڈی سی آر نے انتخابی نتائج میں تبدیلی کر کے عوام کے مینڈیٹ کو چوری کیا اور اب وہ اللہ کی پکڑ میں آچکا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں ریحانہ ڈار نے کہا کہ وہ ساٹھ ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری سے جیتی تھیں اور پورا سیالکوٹ ہی نہیں بلکہ پورا پاکستان جانتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کو شکست ہوئی تھی۔ تاہم، ان کے مطابق، اے ڈی سی...
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی و قائد الطاف حسین کی طبیعت ایک بار پھر ناساز ہوگئی، جس پر انہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایم کیو ایم کے مرکزی شعبہ اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز الطاف حسین کی طبیعت اچانک بگڑنے پر ڈاکٹر سے رابطہ کیا گیا اور ایمبولینس طلب کی گئی۔ میڈیکل ایمرجنسی ٹیم نے ان کی رہائش گاہ پر ابتدائی معائنہ کیا، جس کے بعد مزید طبی جانچ اور علاج کے لیے انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ رابطہ کمیٹی نے کارکنان اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ الطاف حسین کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔ گجرات اورسیالکوٹ میں شدید ترین بارش،3 گھنٹے...
سہراب گوٹھ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی عمل میں لائی گئی اور اس دوران گاڑی سے 126 کلو آئس اور 18 کلو ہیروئن برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی سمیت ملک بھر میں کارروائیوں کے دوران ساڑھے 6 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات تحویل میں لے لی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف کارروائیوں کے دوران 6 کروڑ 56 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 223 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی...
وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، امن و امان، ضمنی انتخابات اور مسلم لیگ (ن) و پیپلز پارٹی کے درمیان جاری اتحادی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پیپلز پارٹی کے وفد میں سینیٹر شیری رحمان اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری بھی شامل تھیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے ان کے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت و اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔ انہوں نے جاوید شفیع سے بھی فون پر رابطہ کر کے اظہار افسوس کیا۔ ملاقات کے دوران سیاسی و پارلیمانی معاملات اور...
غزہ کے لیے امدادی سامان کی فراہمی کے حالیہ سلسلے میں مزید 200 ٹن امدادی سامان 2 خصوصی پروازوں کے ذریعے روانہ کیا گیا، اسلام آباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ سے 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 18ویں کھیپ بذریعہ خصوصی پرواز روانہ کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے مزید امدادی سامان روانہ کردیا گیا۔ غزہ کے لیے امدادی سامان کی فراہمی کے حالیہ سلسلے میں مزید 200 ٹن امدادی سامان 2 خصوصی پروازوں کے ذریعے روانہ کیا گیا، اسلام آباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ سے 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 18ویں کھیپ بذریعہ خصوصی پرواز روانہ کی گئی، قبل ازیں 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 17 ویں کھیپ 7...
—علامتی فوٹو سکھر میں ویمن یونیورسٹی کی طالبہ کی مدعیت میں 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔سکھر پولیس کے مطابق مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ بااثر شخص دوستی کے لیے طالبہ کو پیغام بھیجتا تھا۔ اسلامیہ کالج پشاور کے اسسٹنٹ پروفیسر طالبہ کو ہراساں کرنے پر برطرفصوبائی وزیر مینا خان نے بتایا ہے کہ اسلامیہ کالج پشاور کے اسسٹنٹ پروفیسر کو طالبہ کو ہراساں کرنے پر برطرف کر دیا گیا ہے، محکمۂ اعلیٰ تعلیم کو طالبہ نے ہراسانی کی شکایت کی تھی۔ مقدمے کے متن کے مطابق مقدمے کے بعد بھائیوں کو دھمکیاں ملنے پر طالبہ اور اس کا خاندان صالح پٹ سے سکھر منتقل ہوگئے۔مقدمے کے متن کے مطابق یونیورسٹی جاتے ہوئے راستے...
انگلینڈ کے کرکٹ ریگولیٹر نے ایجنٹ مغیث احمد پر کرکٹ سے متعلقہ کسی بھی قسم کی سرگرمی پر پانچ سال کی پابندی عائد کر دی۔ کرک انفو کے مطابق ایجنٹ مغیث احمد پر انگلش کاؤنٹی میں کوچ کے پاس بے ضابطگی کے لیے جانے کے جرم میں پابندی عائد کی گئی اور وہ کم از کم 30 مہینے تک معطل رہیں گے۔ کرکٹ ریگولیٹر نے رواں برس مارچ میں فیصلہ سنایا تھا کہ مغیث احمد (جو متعدد پاکستانی کھلاڑیوں کی نمائندگی کر چکے ہیں) نے کوچ کو ایک پیشکش کی جس کے تحت فرنچائز لیگز میں مخصوص کھلاڑیوں کو کمیشن کے عوض منتخب کرنا تھا۔ کوچ نے اگلے روز ایجنٹ کے آنے کو رپورٹ کیا جبکہ تحقیقات کرنے والا ٹریبیونل...
اعلامیہ میں کہا گیا کہ جسٹس (ر) ارشدحسین کے عہدہ سنبھالنے کے بعد جولائی میں کمیشن نے 70 کیسز نمٹائے اور 15 نئی شکایات رجسٹرڈ کیں جبکہ کمیشن نے گمشدہ افراد کے خاندانوں کی مالی معاونت کے لیے 50 لاکھ روپےکے پیکج پر عمل درآمد بھی شروع کردیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن کی تشکیلِ نو کرتے ہوئے جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کو کمیشن کا چیئرمین تعینات کر دیا۔ جبری گمشدگیوں پر قائم انکوائری کمیشن کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمیشن کی تشکیل نو کرتے ہوئے جسٹس (ر) نذر اکبر ممبر سندھ، ریٹائرڈ جج محمد بشیر ممبر اسلام آباد اور جسٹس (ر) سید افسر شاہ کو ممبر خیبرپختونخوا...

بحریہ ٹاون کی مارکی کے سائز اور قیمت پر غلط پروپیگینڈا کیا گیا، سستی بیچنے کے لیے تیار ہوں، مصور عباسی
پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے آکشن میں بیچی گئی روبیش مارکی نامی پراپرٹی کو 50 کروڑ 80 لاکھ روپے میں خریدنے والے رئیل اسٹیٹ ڈیویلپر مصور عباسی کا کہنا ہے کہ مارکی کا سائز 57 کنال اور قیمت 2 ارب ہونے کی باتیں سفید جھوٹ ہیں اور ایسے باتیں کرنے والے چاہیں تو وہ یہ پراپرٹی 60 کروڑ میں بیچنے کو تیار ہیں۔ وی نیوز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں آزاد ڈیجیٹل کے سی ای او مصور عباسی کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 20 سال سے اسلام آباد میں پراپرٹی کے بزنس سے وابستہ ہیں اور اس سے قبل بھی متعدد آکشنز میں حصہ لے چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سپریم...
علامتی تصویر۔ لاہور میں محمود بوٹی ناکہ پر گاڑی کی تلاشی پر خاتون مشتعل ہوگئی۔ ڈولفن اسکواڈ کے مطابق مشتعل خاتون نے بوتل مار کر لیڈی پولیس اہلکار کا سر پھاڑ دیا۔ترجمان پولیس کے مطابق خاتون نے ایسٹرن بائی پاس پر گاڑی کھڑی کر کے ٹریفک بھی بلاک کی، اہلکاروں کیساتھ بدتمیزی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ پولیس کے مطابق کار سوار خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور تھانہ مناواں میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میڈیا کمپنی نے مصنوعی ذہانت کی متنازع کمپنی پرپلیکسٹی کے اشتراک سے اے آئی سے چلنے والا نیا سرچ انجن متعارف کرا دیا۔ ٹرمپ میڈیا (جس کے بڑے حصے کے مالک موجودہ امریکی صدر ہی ہیں) کی جانب سے اس نئے پروجیکٹ کا اعلان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل کے حصے طور پر کیا گیا ہے۔ پرپلیکسیٹی کی جانب سے بنایا گیا ٹروتھ سرچ نامی اے آئی فیچر پلیٹ فارم کے ویب براؤزر ورژن سے جوڑا گیا ہے۔ ٹرمپ میڈیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈیون نیونز کا کہنا تھا کہ اے آئی اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو معیشت میں مزید اہم عنصر بنائے گی۔
فائل فوٹو ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔پارلیمانی وزیر ضیاء لنجار نے اراکین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ کا بل پیش کیا، جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔اس کے علاوہ صوبائی وزیر ضیاء لنجار نے اینٹی ٹیرارزم سندھ ترمیمی بل2025 بھی اسمبلی میں پیش کیا، جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ سندھ اسمبلی: ایم اے پاس بیوروکریٹ کو یونیورسٹیز کا وائس چانسلرز بنانے کا قانون دوسری بار منظور اپوزیشن ارکان کے شور شرابے کے باوجود سندھ جامعات ترمیمی ایکٹ بل کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔ ضیاء لنجار نے کہا کہ ہائیکورٹ کسی ایک شخص کا نام بھیجتی ہے جج لگانے کا تو ہمیں مشکل ہوتی ہے،...

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس، علامہ اقبال کی 150 ویں سالگرہ کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں علامہ اقبال کی 150 ویں سالگرہ کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ سال 2027ء میں عظیم مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کی 150 ویں سالگرہ بھرپور طریقے سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر منائی جائے گی،اس موقع پر مختلف پروگرامز، عالمی کانفرنسیں، سیمینارز اور ثقافتی و علمی تقریبات منعقد ہوں گی جن میں اقبال کی فکر، فلسفہ اور شاعری کو بھرپور انداز...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اگست 2025ء ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں چیکنگ کے دوران کار سوار خاتون نے تلخ کلامی پر لیڈی اہلکار کے سر پر بوتل دے ماری۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقہ محمود بوٹی میں پولیس ناکہ پر پیش آیا جہاں معمول کی چیکنگ کے دوران کار سوار خاتون مشتعل ہوگئی اور اس نے جھگڑا کیا، ڈولفن اہلکار کا کہنا ہے کہ مشتعل خاتون نے ایسٹرن بائی پاس کی معمول کی ٹریفک کو گاڑی کھڑی کرکے بلاک کردیا، خاتون نے ناکے پر موجود دیگر اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ بتایا گیا ہے کہ ڈیوٹی پر موجود لیڈی پولیس اہلکار نے مشتعل خاتون کو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے برآمدات کے گزشتہ برس کے ہدف، 3.8 ارب ڈالر کے حصول کی پزیرائی اور 30 ارب ڈالر کے ہدف کو عبور کرنے کیلئے آئندہ برسوں کے سالانہ اہداف اور درکار اقدامات پر جامع لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کی ڈیجیٹائیزیشن سے معیشت کی ترقی اور اسے عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہے ہیں،آئی ٹی برآمدات کو 30 ارب ڈالر تک پہنچانے کیلئے پورا ڈیجیٹل ایکو سسٹم اور اسکا انفراسٹرکچر متعارف کروایا جا رہا ہے،این آئی ٹی بی کے بنیادی ڈھانچے کی ازسر نو تنظیم...
---فائل فوٹو وفاقی حکومت کی جانب سے جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن کی تشکیلِ نو کی گئی ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کو کمیشن کا چیئرمین تعینات کر دیا گیا ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کمیشن کو مبینہ جبری گمشدگیوں سے متعلق 10 ہزار 607 کیسز موصول ہوئے،31 جولائی 2025ء تک کمیشن نے 8770 کیسز (82 فیصد) کیسز نمٹائے، جسٹس (ر) ارشد حسین کے عہدہ سنبھالنے کے بعد جولائی میں کمیشن نے 70 کیسز نمٹائے جبکہ 15 نئی شکایات رجسٹرڈ ہوئیں۔اعلامیے کے مطابق کمیشن نے گمشدہ افراد کے خاندانوں کی مالی معاونت کے لیے 50 لاکھ روپےکے پیکج پر عمل شروع کردیا ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے...
نان فائلرز کی جانب سے بینک سے رقم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ 50,000 روپے سے زیادہ یومیہ نکالنے پر ٹیکس 0.6% سے بڑھا کر 0.8% کر دیا گیا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست میں شامل نہ ہونے والے افراد کی جانب سے بینک سے رقم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ 50,000 روپے سے زیادہ یومیہ نکالنے پر 0.8% ٹیکس لاگو ہوتا ہے، اس سے قبل 50,000 روپے سے زیادہ یومیہ نکالنے پر 0.6% ٹیکس لاگو ہوتا تھا۔ ہر بینکنگ کمپنی نان فائلرز سے ایڈوانس ایڈجسٹ ایبل ٹیکس کٹوتی کرنے کی مجاز ہوگی۔ غیر منقولہ جائیداد کی خرید، فروخت یا منتقلی پر ایڈوانس ٹیکس...
---فائل فوٹو پیٹرولیم کے شعبے میں 2 ہزار 50 ارب روپے سے زائد کی سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق انٹر کارپوریٹ سرکلر ڈیبٹ کا حل نہ ہونے سے1427 ارب کے واجبات جمع ہوئے۔ 350 ارب کے جی آئی ڈی سی فنڈز ٹرانس نیشنل پائپ لائنز کے لیے استعمال نہیں ہوئے، سوئی گیس کمپنیوں سے 69 ارب روپے کی وصولیوں میں ناکام رہی۔آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ سوئی نادرن نے آر ایل این جی کو گھریلو سیکٹر کی طرف منقتل کر دیا، ونٹر لوڈ مینیجمنٹ کی خلاف ورزی کے سبب 53 ارب روپے جبکہ گیس فیلڈز میں کمپریشن آلات کی تنصیب میں تاخیر سے 44 ارب کا نقصان ہوا۔رپورٹ کے مطابق او...
پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں اگرچہ مسلمانوں کے لیے شراب نوشی ممنوع ہے، تاہم قانون کے تحت شراب تیار کرنے کی اجازت موجود ہے، اور بعض ہوٹلوں کو محدود پیمانے پر شراب فروخت کرنے کا لائسنس بھی دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے قومی اسمبلی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 4 ہوٹلز کو شراب فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے۔ جمعہ کے روز وقفہ سوالات کے دوران وزارت داخلہ کی جانب سے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں میریٹ، سرینا، بیسٹ ویسٹرن اور موو اینڈ پک ہوٹلز کو شراب کے لائسنس جاری کیے گئے ہیں، جو مخصوص شرائط کے تحت دیے جاتے ہیں۔ قومی اسمبلی کو بتایا گیا...
فائل فوٹو وزارت داخلہ کی جانب سے ملک کے بڑے شہروں کی یونیورسٹیز اور کالجوں میں منشیات کی فروخت کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال اور فروخت سے متعلق سروے کرایا جارہا ہے۔بتایا گیا کہ سروے 2026 میں مکمل ہوگا جو ملک بھر کی یونیورسٹیز اور کالجز میں منشیات کے استعمال کا بتائے گا۔وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا کہ وزیراعظم آفس اور جی ایچ کیو کی ہدایات کے بعد اے این ایف نے تعلیمی اداروں میں آپریشن کیے، اے این ایف کی جانب سے ملک بھر کی 263 یونیورسٹیوں میں 369 آپریشن کیے گئے۔بتایا گیا کہ ان آپریشنز کے دوران...