2025-06-27@19:56:40 GMT
تلاش کی گنتی: 6462
«کیس سامنے آگیا»:
(نئی خبر)
لندن: پاکستانی سفارتی وفد جس کی قیادت وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کر رہے ہیں، امریکا کا دورہ مکمل کرکے برطانیہ پہنچ چکا ہے۔ امریکا میں وفد نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کی اور عالمی رہنماؤں، امریکی کانگریس ارکان سے ملاقاتیں کیں، جہاں پاکستان نے کشمیر کے مسئلے اور خطے میں امن کی ضرورت پر زور دیا۔ پاکستانی وفد کے رکن فیصل سبزواری نے لندن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اقوام متحدہ میں پاکستان کا مقدمہ پیش کیا اور بھارت کو ایٹمی ممالک کے درمیان کشیدگی کو مزید بڑھانے سے روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔ مزید پڑھیں: بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی آبی دہشت گردی، یہ بات جذبات میں نہیں کہہ...
کراچی: شہر قائد کے علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع ایک فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی 4 گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کیا گیا، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور اسے فیکٹری کے دیگر حصوں تک پھیلنے کا امکان نہیں دیا گیا۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ عید کی چھٹیوں کے باعث فیکٹری بند تھی، جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم آگ کی شدت کی وجہ سے مالی نقصان کی تحقیقات جاری ہیں۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کو پھیلنے...
کراچی: ریلوے پولیس نے لانڈھی میں ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 10 سالہ مغوی بچی عنایہ کو بازیاب کرالیا۔ بچی کو 9 روز قبل 28 مئی کو شالیمار ایکسپریس سے اغوا کیا گیا تھا، جب وہ اپنی والدہ کے ہمراہ فیصل آباد سے کراچی آ رہی تھی۔ ریلوے پولیس کے حکام کے مطابق بچی کی بازیابی کے لیے ایک خصوصی 5 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے مغویہ کو بازیاب کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس ٹیم نے مسلسل تفتیش اور تحقیقات کے ذریعے اغواکاروں کا سراغ لگایا۔ کارروائی کے دوران اغواکار فاروق، اظہر اور ان کی ساتھی ملزمہ شیلا کو گرفتار کرلیا گیا۔ حکام نے بچی کی بازیابی کے بعد اسے اہل خانہ...
پنجاب کے مختلف علاقوں میں جانور ذبیحہ کے دوران بھگڈر اور دیگر حادثات میں 144 شہری زخمی ہوئے جن میں سے 33 شدید زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں ذبیحہ کے دوران گائے کی لات لگنے سے نوجوان جاں بحق جبکہ پنجاب میں بھی اسی طرح کے واقعات میں 41 شہری زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹوپی صوابی کے علاقے مینئی لویہ لار میں قربانی کی گائے نے ذبیحہ کے وقت لات ماری جو ایک نوجوان کو لگی۔ گائے نے ذبیحہ سے قبل رسیاں باندھنے کے دوران لات ماری، جو نوجوان کے سینے پر لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد نوجوان کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا اور پھر ضابطے...
وفاقی حکومت نے پانچ سالہ ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات جاری کر دیں جس کا تخمینہ 17 کھرب روپے لگایا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 17 کھرب روپے کا ترقیاتی منصوبہ “اُڑان پاکستان” کے تحت پیش کیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ منصوبے کا مقصد پاکستان کو اقتصادی طور پر خود کفیل بنانا ہے، پانچ سالہ منصوبے میں وفاق کا حصہ 7 کھرب جبکہ صوبوں کا 10 کھرب ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ 2047 تک پاکستان کو 3 کھرب ڈالر کی معیشت بنانے کا ہدف ہے جس کے پیش نظر مالی سال 2025–2026 کے لیے ترقیاتی بجٹ 4.2 کھرب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ حکومت نے پی ایس ڈی پی کے تحت ایک کھرب روپے کی وفاقی فنڈنگ مختص کی...
—فائل فوٹو دادو کے علاقے میہڑ کے گاؤں مانجھی خان ڈھلو کے قریب دادو کینال میں نہاتے ہوئے 3 نوجوان ڈوب گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مقامی افراد نے 2 نوجوانوں کو بچا لیا، جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نوجوان درگاہ سعیدی موسانی سے واپسی پر نہاتے ہوئے دادو کینال میں ڈوبے۔
آئی ایم ایف کی سخت شرائط اورمالی مشکلات کے پیش نظر حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 5 سے 7.5 فیصد اضافے کی تجویز دی ہے۔ اتحادی جماعت پیپلز پارٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد تک اضافہ کیا جائے، اس تجویز سے آئی ایم ایف کو بھی آگاہ کیا گیا ہے۔ مسلح افواج کے لیے اضافی مراعات دینے کی تجاویز بھی زیر غور ہیں جن میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ شامل ہے‘مثال کے طور پر رسک الاؤنس کو پنشن ایبل الاؤنس میں تبدیل کرنے کی تجویز موجود ہے۔ یکم جولائی 2025 سے افواج کو ڈیفائنڈ کنٹری بیوٹری پنشن (DCP) نظام میں شامل کرنے پر بھی غور ہو رہا...
ویب ڈیسک: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، کشمیریوں کی بہادرانہ جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ عید منائی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشین ہم منصب اور تاجک صدر سے ٹیلیفونک رابطہ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کے ہمراہ عید کی نماز ادا کی اور ملک و قوم کی سلامتی کی دعا...
امریکہ نے ایران سے متعلق نئی اقتصادی پابندیاں عائد کر دی ہیں، جن کے تحت 10 ایرانی افراد اور 27 اداروں کو ہدف بنایا گیا ہے۔ پابندیوں کی زد میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور ہانگ کانگ میں موجود کچھ کمپنیاں بھی آئی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق، دو اماراتی کمپنیاں — Ace Petrochem FZE اور Moderate General Trading LLC — کو اسپیشلی ڈیزگنیٹڈ نیشنلز لسٹ (SDN) میں شامل کر لیا گیا ہے، جس کے بعد امریکہ میں ان کے تمام اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کمپنیاں ایران کی سرکاری نیشنل آئل ٹینکر کمپنی سے منسلک ہیں، جو ایران کی تیل برآمد کرنے والی اہم کمپنیوں میں شامل ہے...
ملک بھر سے قربانی کے جانوروں کی 70 لاکھ کھالیں جمع ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قربانی کی کھالوں کا تخمینہ 6 ارب 35 کروڑ روپے لگایا گیا ہے، گائے بیل بچھیا کی تیس لاکھ کھالیں حاصل ہونے کا تخمینہ ہے، بھینس کی 1700، بکروں کی 34 لاکھ 65 ہزار کھالیں جمع ہونے کا تخمینہ ہے۔ اس کے علاوہ بھیڑ کی قربانی سے چار لاکھ اور اونٹ کی قربانی سے ایک لاکھ کے قریب کھالیں جمع ہونے کا تخمینہ ہے، گائے بیل بچھیا کی کھال کی اوسط قیمت 1575 روپے، بھینس کی کھال کی قیمت 1680 روپے ہوگی۔ ٹینڑیز اس سال بکرے کی...
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کینیڈا میں ہونے والے جی 7 سربراہی اجلاس کے لیے دعوت نامہ موصول ہوگیا۔ اس دعوت کا اعلان مودی نے خود اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر کیا۔ دعوت اجلاس سے صرف 9 روز قبل موصول ہوئی، جسے عالمی مبصرین نے بھارت کے لیے ایک دیرینہ اور شرمندگی سے بھرپور لمحہ قرار دیا ہے۔ پہلے دعوت نہ ملنے پر بھارت کو بین الاقوامی سطح پر سخت تنقید اور سفارتی سبکی کا سامنا تھا۔ جی 7 اجلاس 15 سے 17 جون 2025 کو کینیڈا کے صوبے البرٹا میں منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں دنیا کی بڑی معیشتوں کے سربراہان شرکت کریں گے۔ یاد رہے کہ بھارت اور کینیڈا کے تعلقات جون 2023 میں اس وقت شدید کشیدہ...
امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، ایران کا ردعمل بھی آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 June, 2025 سب نیوز امریکا نے ایرانی شخصیات اور اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری کردہ تفصیلات کے مطابق نئی پابندیوں میں ایران کی 10 شخصیات اور 37 اداروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ یو اے ای اور ہانگ کانگ کے کچھ ادارے بھی نئی امریکی پابندیوں میں شامل ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ نے امریکا کی جانب سے عائد نئی پابندیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران پر سفری پابندی عائد کی ہے، پابندی امریکی پالیسی سازوں کی ایرانی عوام سے دشمنی کی عکاسی کرتی...
حریت رہنما نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد کشمیریوں کو بھارت میں سخت ہراساں کیا گیا، تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور واپس کشمیر لوٹنے پر مجبور کیا گیا جو انتہائی افسوسناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں عوامی مجلس عمل کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے انسانی حقوق کی تنظیموں، دانشوروں اور بھارت کے باضمیر شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کے خلاف بڑھتے ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کریں اور مظلوموں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے گذشتہ روز سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عالی کدل سرینگر کے 30 سالہ...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق کو طبیعت ناساز ہونے پر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور منتقل کیا گیا۔ ہسپتال میں خواجہ سعد رفیق کے ٹیسٹ کیے گئے۔ خواجہ سعد رفیق کو دل کی دھڑکن تیز ہونے پر ہسپتال لایا گیا اور ان کو چیک اپ کے بعد واپس گھر بھیج دیا گیا۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے ڈاکٹرز نے خواجہ سعد رفیق کو آرام کا مشورہ دیا۔
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات کے دوران سعودی عرب اور پاکستان کے تاریخی تعلقات کا جائزہ لیا گیا، ملاقات میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے پاک بھارت کشیدگی کم کرانے پر سعودی قیادت کے کردار کا شکریہ ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات ہوئی۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا، ملاقات میں دونوں راہنماؤں نے ایک دوسرے کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی...
خواجہ سعد رفیق : فائل فوٹو سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے اپنی صحت سے متعلق بتادیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آج نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے دوران اچانک طبیعت خراب ہو گئی تھی۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ علاج کیلئے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے جایا گیا، ضروری علاج و معالجہ کے بعد الحمد للّٰہ ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔اپنے پیغام میں رہنما مسلم لیگ ن نے یہ بھی کہا کہ میڈیا رپورٹس کے باعث احباب اور مہربانوں کو تشویش لاحق ہوئی، تمام احباب اور کرم فرماؤں کی دعاؤں کا شکریہ۔
راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 06 جون 2025ء ) سکیورٹی فورسز نے ضلع کچھی میں کارروائی کے دوران فتنة الہندوستان کے دو دہشتگرد وں کوہلاک کردیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں ضلع کچھی کے علاقے کولمپور میں فتنة الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔(جاری ہے) سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران فتنة الہندوستان کے 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا،ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے آپریشن بھارتی پراکسی فتنة الہندوستان کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ فتنة الہندوستان کے ہلاک دہشتگرد متعدد بھارتی اسپانسرڈ شدہ...
NASIRABAD: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچھی میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 6 جون کو بلوچستان کے ضلع کچھی کے عمومی علاقے کولپور میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کو اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ مذکورہ علاقے میں بھارت کے آلہ کار دہشت گرد گروہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد موجود ہیں اور آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر نے...
انتظامیہ مویشی منڈی کا کہنا ہے کہ 19 اپریل سے اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد قربانی کے جانوروں کے سودے ہوئے کراچی کی ناردرن بائی پاس مویشی منڈی میں گاڑی کی انٹری فری کردی گئی، ناردرن بائی پاس میں اس سے قبل فی پاس کے 3250 روپے تھے۔بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ اس بار کراچی والوں نے جانور نہیں خریدا، جتنا خرچہ ہوا ہے وہ بھی پورا نہیں ہوا۔دوسری جانب شہری کا کہنا ہے کہ 3 لاکھ والے جانور کے 6 لاکھ مانگے جا رہے تھے، اس بار جانور زیادہ ہیں اور لوگ کم ہیں۔ مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش لگ گیا، بھاؤ تاؤ، سودے بازی جاری سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے لوگوں کو مناسب دام اور...
راولپنڈی: اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن کے دوران مجموعی طور پر 62.287 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں، جن کی مالیت 67 لاکھ 61 ہزار روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ اسلام آباد کے علاقے کاک پل کے قریب کی گئی کارروائی میں ایک خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے 9.6 کلوگرام افیون اور 2.4 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ اسی طرح اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب ایک گاڑی کی تلاشی کے دوران اے این ایف اہلکاروں نے...
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مسلسل دوسرے دن کاروبار بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں جمعہ کے روز عام تعطیل کے باعث آج جمعرات کو کاروباری ہفتے کے آخری دن بازارِ حصص میں 100 انڈیکس بلند ترین سطح کو چھو گیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 482 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 22 ہزار 281 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان جاری رہا اور انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار 953 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو بھی چھو گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی کاروبار...

چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت سیف سٹی ہیڈکوارٹرز میں اعلی سطح کے اجلاس،صفائی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ
چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت سیف سٹی ہیڈکوارٹرز میں اعلی سطح کے اجلاس،صفائی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی کے ہمراہ اسلام آباد سیف سٹی ہیڈکوارٹرز میں اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ ممبران، ڈی سی اسلام آباد، سولڈ ویسٹ مینجمنٹ،اسلام آباد انتظامیہ، ڈی ایم اے، اسلام آباد پولیس سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں عیدالاضحی کے موقع پر اسلام آباد شہر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات ، ٹریفک...
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چین نے پاکستان کو ففتھ جنریشن J-35 اسٹیلتھ طیارے اور جدید ترین HQ-19 ڈیفنس سسٹم دینے کی پیشکش کردی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حکومت پاکستان کے آفیشل اکاؤنٹ سے وزیراعظم شہباز شریف کے دور حکومت میں حاصل کی جانے والی سفارتی کامیابیاں جاری کی گئیں۔حکومت کے مطابق شہباز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان نے کئی عظیم سفارتی کامیابیاں حاصل کیں جن میں چین کی جانب سے 40 ففتھ جنریشن J-35 اسٹیلتھ طیارے، KJ-500 اواکس اور HQ-19 ڈیفنس سسٹم کی پیشکش شامل ہے۔مزید کہا گیا ہے کہ چین سے 3.7 ارب ڈالر قرض کی مؤخر ادائیگی بھی شامل ہے جبکہ ہواوے کے تعاون سے 100000 پاکستانیوں کو AI اور IT میں تربیت دی جائے گی۔حکومت...
سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پارٹی ذرائع نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی شفٹ کر دیا گیا۔ ہسپتال میں خواجہ سعد رفیق کے مختلف طبی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ بعد ازاں سابق وفاقی وزیر کی طبیعت میں بہتری آئی اور انہیں پی آئی سی سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی آئی سی پروفیسر بلال محی الدین نے کہ اکہ خواجہ سعد رفیق کو دل کی ڈھرکھن تیز ہونے پر اسپتال لایا گیا تھا، ای سی جی سمیت دیگر ٹیسٹ بھی بہتر آئے ہیں، فوری طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال سے رخصت کر دیا گیا...
سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی طبیعت ناساز ہوگئی۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی شفٹ کردیا گیا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسپتال میں خواجہ سعد رفیق کے ٹیسٹ کیے گئے، انہیں دل کی دھڑکن تیز ہونے پر اسپتال لایا گیا تھا، چیک اپ کے بعد واپس گھر بھیج دیا گیا۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے خواجہ سعد رفیق کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔
سٹی 42: سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی شفٹ کردیا گیا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ہسپتال میں خواجہ سعد رفیق کے ٹیسٹ کیے گئے، انہیں دل کی دھڑکن تیز ہونے پر اسپتال لایا گیا تھا، چیک اپ کے بعد واپس گھر بھیج دیا گیا۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے خواجہ سعد رفیق کو آرام کا مشورہ دیا ہے کل کی سرکاری چھٹی منسوخ
سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پارٹی ذرائع نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی شفٹ کر دیا گیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اسپتال میں خواجہ سعد رفیق کے مختلف طبی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔
بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں پانچن لاما ارتنی چوکی گیابو سے ملاقات کی۔ جمعہ کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ صدر مملکت نے انہیں دسویں پانچن لاما کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بدھ مت کے گہرے علم کے حامل اور عوام و خواص کی محبت کے مستحق تبتی بدھ مت کے روحانی رہنما بننے کی ترغیب دی۔ انہوں نے قومی یکجہتی کو فروغ دینے، مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے اور تبت کے مستحکم ترقیاتی عمل میں اہم کردار ادا کرنے کی توقع کا اظہار کیا۔پانچن لاما نے کہا کہ وہ جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی ہدایات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور دسویں پانچن لاما کی مثال پر عمل کرتے ہوئے...
---فائل فوٹو راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں 7 ماہ کی بچی کو اغواء کے بعد قتل کردیا گیا۔ راولپنڈی: 7 سال کی بچی قتلراولپنڈی کے تھانہ مندرہ کی حدود میں 7 سال کی بچی کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچی کی لاش نالے سے ملی ہے، مقتولہ مریم گزشتہ روز سے لاپتہ تھی۔پولیس نے لواحقین کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی عمر 10 سال ہے اور وہ مقتولہ کا رشتے دار ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں، مختلف زاویوں سے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی گئی ہیں۔

وزیر اعظم کا آرمی چیف کے ہمراہ دورہ سعودی عرب؛ عمرہ کی ادائیگی، پاکستانی وفد کیلئے کعبہ کا دروازہ کھولا گیا
سٹی 42: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وفد کے ہمراہ ولیِ عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر دورہ سعودی عرب کیا، گذشتہ شب عمرہ کی سعادت، خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا، نوافل کی ادائیگی، بنیان مرصوص کی فتح پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا وزیراعظم محمد شہباز شریف اور پاکستانی وفد سعودی ولیِ عہد اور وزیرِ اعظم محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب عمرہ کی ادائیگی کی۔ پاکستانی وفد کے لیے خانہ کعبہ کے دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا۔وزیراعظم اور آرمی چیف نے وفد کے ہمراہ خانہ...
اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نیا بجٹ پیش ہونیسے پہلے ہی وفاقی ترقیاتی پروگرام میں بڑی تبدیلیاں کردی گئی ہیں، ارکان پارلیمان کو بھی خوب نوازا گیا۔ البتہ وفاقی پی ایس ڈی پی مجموعی طور پر ایک ہزار ارب روپے پر برقرارہے۔ذرائع کے مطابق پارلیمنٹیرنز کی ترقیاتی اسکیموں کا بجٹ 50 ارب سے بڑھا کر 70 ارب روپے کردیا گیا۔ خیبرپختوانخوا میں ضم اضلاع کیلئے مختص بجٹ میں 5 ارب روپے کی کٹوتی کرکے بجٹ 65 ارب 44 کروڑ روپے کردیا گیا۔ کوئٹہ جانے والے نجی کمپنی کے 11 ملازمین اغوا، پولیس نے 6 بازیاب کرا لیے ...
ٹرمپ اور ایلون مسک کی دوستی دشمنی میں بدل گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن(شاہ خالد)امریکی صدر ٹرمپ اور امریکی کمپنی ٹیسلااور امریکا کے محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (DOGE)کے سابق سربراہ ایلون مسک کی دوستی دشمنی میں بدل گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے اپنا عہدہ چھوڑنے کے بعد امریکی صدرکے ٹیکس میں کٹوتی اور اخراجات بل پر شدید تنقید کی تھی۔تاہم اب ایلون مسک نے ٹرمپ پر سنگین الزامات لگائے اور مواخذے کا مطالبہ کردیا جبکہ ٹرمپ نے ایلون مسک کو پاگل قراردیے ہوئے سرکاری معاہدے ختم کرنے کی دھمکی دیدی۔ایکس اور ٹروتھ سوشل پر دونوں کے ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری جاری ہے، ایلون مسک نے ایکس پر لکھا اب...
بھارت میں سکھوں کے خلاف ماورائے عدالت قتل کی تاریخ کے اوراق ناقابل شمار ہیں۔ 1984 میں اندرا گاندھی کے قتل کے بعد دہلی سمیت بھارت بھر میں ہزاروں سکھوں کا قتل عام کیا گیا۔ اسی سال ہونڈھ چِلر، ہریانہ میں 32 سکھوں کا قتل کیا گیا۔ ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق 1984 سے 1995 تک پنجاب میں بھارتی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہزاروں سکھوں کی جبری گمشدگیاں اور ماورائے عدالت قتل کیے گئے۔ 1995 میں انسانی حقوق کے کارکن جسونت سنگھ خالرا کو اغوا کر کے قتل کر دیا گیا۔ 2000ء میں مقبوضہ جموں وکشمیر کےچٹّی سنگھ پورہ میں 35 سکھوں کو قتل کروا دیا گیا۔ دی گارڈین کی ایک رپورٹ کے مطابق 2023 میں کینیڈا...
غزہ عید الاضحیٰ کے روز بھی ماتم کدہ بن گیا،اسرائیلی طیارے نےخان یونس اور غزہ سٹی پر بم برسا دئیے،عید کے روز ایک ماں دو بیٹوں سے محروم ہوگئی۔ اسرائیل نےانسانیت کا علامتی مظاہرہ کرنابھی گوارا نہ کیا،عیدالاضحی کےموقع پر بھی نہتے فلسطینوں پر بموں کی بارش کردی،نہ عید کی نماز کی مہلت نہ قربانی کا کوئی وسیلہ،مظلوم فلسطینیوں کیلئے صرف زندہ رہنا ہی چیلنج بن گیا۔ اہلی عرب اسپتال پربمباری سےچارصحافی شہید ہوگئے،چوبیس گھنٹےمیں مزید سترفلسطینی شہید ہو گئے،شہدا کی مجموعی تعداد چون ہزار چھ سو ستتر ہوگئی۔۔ دوسری جانب خان یونس میں مجاہدین نےاسرائیلی فوج پرگھات لگا کرحملہ کردیا،اسرائیلی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی،اسرائیلی طیارے خان یونس کے اوپر نچلی پروازیں کرنے لگے۔ اسرائیلی طیاروں نےبیروت پر...
— فائل فوٹو کوئٹہ میں عید الاضحیٰ کی مناسبت سے سیکیورٹی پلان ترتیب دیدیا گیا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ میں 2 ہزار سے زائد اہلکار تعینا ت کیے گئے ہیں۔ پولیس کی جانب سے پیٹرولنگ اور چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے، شہر کے 5 مقامات پر کوئیک رسپانس فورس تعینات ہے۔ کراچی: بوہرہ برادری آج عید الاضحیٰ منارہی ہے ملک بھر کی طرح کراچی میں بوہری برادری آج عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منارہی ہے۔ بازاروں میں سادہ کپڑوں میں بھی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جو مشتبہ افراد اور صورتحال پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی چیکننگ کی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں عیدگاہوں اور مساجد کے لیے بھی خصوصی پلان ترتیب دیا گیا...
ٌلاہور (اے بی این نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے صدراسلام آباد ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن شکیل شیخ سمیت ریجنل اور زونل کرکٹ ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران کو فارغ کردیا۔ پی سی بی نے اسلام آباد کی تمام زونل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انتخابات کالعدم قرار دے دیے جبکہ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن اسلام آباد کا انتخاب بھی کالعدم قرار دے دیا۔ پی سی بی نے تمام منتخب عہدیداروں کو فوری دفاتر سے دستبردار ہونے کا حکم دیا ہے۔ مارچ 2023 کو ہونے والے انتخابات کو غیر مؤثر قرار دے دیا گیا، فیصلہ 27 مئی کے انڈیپنڈنٹ ایڈجوڈی کیٹر کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ پی سی بی نے زونل و ریجنل ایسوسی ایشنز اسلام آباد کے تمام امور...
سوئی سدرن گیس کمپنی نے عید الاضحی کے موقع پر گیس کی سپلائی کے حوالے سے خصوصی شیڈول جاری کر دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق، عید کے پہلے دن صبح 5 بجے سے گیس کی سپلائی شروع ہو گی۔سوئی سدرن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عید کے تینوں دن گیس کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی، اور رات کے اوقات میں بھی گیس کی سپلائی بند نہیں ہوگی۔ خاص طور پر عید کے تیسرے دن گیس کی سپلائی رات 12 بجے تک جاری رکھی جائے گی۔یہ اقدام شہریوں کو عید کی خوشیوں میں بلا رکاوٹ گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ عید کی تعطیلات کے دوران گیس...
ہتھیاروں اور گولیوں کی خریداری میں پونے 2 ارب کیبے ضابطگیاں ہوئیں،آڈیٹر جنرل آف پاکستان محکمہ پولیس میںایک ارب 74 کروڑ 60 لاکھ روپے کا اسلحہ اور گولیاں خریدی گئیں،رپورٹ میں انکشاف سندھ پولیس کے لیے ہتھیاروں کی خریداری میں پونے 2 ارب روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں محکمہ سندھ پولیس میں ہتھیاروں کی خریداری میں پونے 2 ارب روپے کی بے قاعدگیوں کے انکشافات سامنے آگئے۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ پولیس میں ہتھیاروں اور گولیوں کی خریداری میں بے ضابطگیاں ہوئیں، واہ انڈسٹریز اور ایم ایس ڈیفینس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے ایک ارب 74 کروڑ 60 لاکھ روپے کا اسلحہ اور گولیاں خریدی گئیں۔رپورٹ کے...
غزہ: بین الاقوامی میڈیا اداروں اور آزادی صحافت کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں کو غزہ میں داخلے اور رپورٹنگ کی مکمل اجازت دی جائے۔ معروف تنظیموں رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز اور کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس سمیت دیگر عالمی اداروں نے ایک کھلے خط میں کہا ہے کہ 20 ماہ سے اسرائیل نے میڈیا کو غزہ میں جانے سے روکا ہوا ہے، جو ایک تاریخی پابندی ہے۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ میڈیا کو غزہ میں آزادانہ اور غیر محدود رسائی دی جائے تاکہ وہاں کی اصل صورتِ حال دنیا کے سامنے لائی جا سکے۔ خط میں ان صحافیوں کی حفاظت یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے جو...
اسلام آباد سے دوحا جانے والی پرواز میں سفر کرنے والے برطانوی شہری کی طبیعت خراب ہونے پر طیارے کو ہنگامی طور پر کراچی میں لینڈ کرا دیا گیا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قطر ائیر ویز کی پرواز کیو آر 633 اسلام آباد سے دوحا جا رہی تھی کہ پاکستان کی فضائی حدود میں ہی طیارے میں سوار ایک برطانوی شہری کی طبیعت خراب ہوگئی، جس پر ائیر ٹریفک کنٹرولر کی اجازت سے پائلٹ نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ایوی ایشن ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر مسافر کا معائنہ کیا اور ہنگامی طبی امداد فراہم کی تاہم مسافر کی طبیعت مسلسل خراب ہونے پر اسے آف لوڈ کر کے...
ترجمان کے مطابق جمہوریہ بیلاروس کے وزیر دفاع اور سیکرٹری دفاع ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں اطراف نے آپریشنز، انسداد دہشت گردی اور فوجیوں کی تربیت پر خصوصی زور دیا۔ ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا، دفاعی صنعتی شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ جمہوریہ بیلاروس کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل وکٹر خرینن کی سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل محمد علی (ریٹائرڈ) سے ملاقات ہوئی۔ ترجمان کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں اطراف نے آپریشنز، انسداد دہشت گردی اور فوجیوں کی تربیت پر خصوصی زور...
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے۔الیکٹرک کی رائٹ آف کلیمز کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا ہے، جس کے تحت مالی سال 2017 تا 2023 کے ملٹی ایئر ٹیرف (ایم وائی ٹی) کنٹرول پیریڈ سے متعلقہ 76 ارب روپے کے کلیمز میں سے 50 ارب روپے کے جزوی کلیمز کی اجازت دے دی ہے۔ کے۔ الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے ساتھ گزشتہ کنٹرول پیریڈ کے بیشتر معاملات اختتام کو پہنچ گئے ہیں۔ کے۔الیکٹرک کی نظر اب مستقبل کے ملٹی ایئر ٹیرف کی طرف ہے جو مالی سال 2024 سے 2030 پر محیط ہیں۔ جس کے زریعے اپنے دائرہ کار علاقوں کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے...
دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ دوطرفہ معاہدوں کی منسوخی سے متعلق تاحال کوئی باضابطہ یا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال کسی بھی دوطرفہ معاہدے کو ختم کرنے کا کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ نے شملہ معاہدے کی منسوخی کی قیاس آرائیوں کی تردید کر دی۔ دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ دوطرفہ معاہدوں کی منسوخی سے متعلق تاحال کوئی باضابطہ یا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال کسی بھی دوطرفہ معاہدے کو ختم کرنے کا کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں کیا گیا۔ قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف...
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ خان یونس میں ملٹری آپریشن کے دوران دو یرغمالیوں کی لاشیں ملی ہیں۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق یہ خفیہ ملٹری آپریشن اسرائیلی فوج اور شِن بیت سیکیورٹی ایجنسی نے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں کیا تھا۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ خفیہ ملٹری کارروائی حماس کے گرفتار جنگجو سے حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار جنگجو سے حاصل معلومات کو پرکھا گیا اور انتہائی درست انٹیلیجنس قرار دینے کے بعد آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔ جس کے دوران حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے امریکی نژاد اسرائیلی جوڑے گادی ہگائی اور جُدیہ وائن اسٹین کی لاشیں ملیں۔ یہ دونوں امریکی شہریت...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کا سابق گورنر سندھ محمد زبیر کے پارٹی میں شامل ہونے کی خبروں پر بیان سامنے آگیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سزاؤں کی معطلی کے حوالے سے 190 ملین پاؤنڈ کیس سماعت کیلیے مقرر ہوا، پہلی مرتبہ پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے کوئی پیش ہوگا لہٰذا امید ہے کوئی مثبت پیشرفت ہوگی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کیس کی سماعت نہیں ہوئی تھی روٹین میں ایک مہینے کے اندر فیصلہ ہوتا ہے، سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کیس میں 70 دن بعد ان کی رہائی ہوگئی تھی جبکہ دوسرے کیس میں 51 دن...
وزرات خارجہ نے واضح کیا ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان شملہ معاہدہ تاحال موجود ہے، یہ معاہدہ منسوخ نہیں کیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شملہ معاہدے پر ابھی تک عملدرآمد جاری ہے، اس حوالے سے زبانی بیان ضرور آتے ہیں تاہم تحریری طور پر ایسی کوئی بات موجود نہیں کہ جس سے ظاہر ہو کہ یہ معاہدہ منسوخ ہوگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت سے مذاکرات میں پاکستان کن 3 اہم موضوعات پر زور دے گا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتادیا یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا خطرہ اب بھی موجود ہے، ہم...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریلوے نظام کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ملکی معاشی اور صنعتی ترقی کے لئے ملک بھر کے ریلوے انفراسٹرکچر کی پائیدار بنیادوں پر تعمیر نو کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان ریلویز سے متعلق امور پر اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی جانب سے وزیر اعظم کو پاکستان ریلویز میں جاری اصلاحات پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستاں ریلویز میں مزید سرمایہ کاری کی بے پناہ استطاعت ہے، بڑے اور اہم ریلوے اسٹیشنز پر جدید انفارمیشن ڈیسکس بنائے جا رہے ہیں۔ لاہور، راولپنڈی اور ملتان کے ریلوے اسٹیشنز پر صفائی...
ملک بھر میں آج پھر سونے کی قیمتیں ہزاروں روپے بڑھ گئیں۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 300 روپے اضافے سے 3 لاکھ 58 ہزار 400 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار 687 روپے اضافے سے 3 لاکھ 7 ہزار 270 روپے ہو گیا، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا بھی 3 ہزار 380 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 81 ہزار 674 روپے میں فروخت ہوا۔ ادھر، فی تولہ اور 10 گرام چاندی کے نرخ 159 روپے اور 136 روپے اضافے سے بالترتیب 3 ہزار 745 روپے اور 3 ہزار 210 روپے ہو گئے۔ ایسوسی...
فائل فوٹو کراچی میں فیکٹری مالک سے سوشل میڈیا ایپ پر کزن بن کر 4 لاکھ 30 ہزار روپے لوٹ لیے گئے، فیکٹری مالک کو کزن کی تصویر لگا کر دھوکا دیا گیا۔شہری محمد حسن کا کہنا ہے کہ فوری 4 لاکھ 30 ہزار نجی بینک میں خاتون کے اکاؤنٹ میں دینے کو کہا گیا، مجھے بتایا گیا کہ آپ کو عالمی نجی فنڈ ٹرانسفر کمپنی کے ذریعے 13 لاکھ 68 ہزار بھیج دیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے کراچی: ڈاکو تاجر سے 58 لاکھ روپے لوٹ کر فرار بھارت: آن لائن جاب فراڈ، خاتون سے لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے راولپنڈی کے بازار میں شہری سے 48 لاکھ لوٹ لیے گئے فیکٹری مالک کا کہنا ہے کہ مجھے فنڈ...
سٹی 42 : پنجاب کے بعد سندھ حکومت نے بھی عید الاضحٰی کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عید الاضحٰی کے موقع پر کل ( جمعہ) سے پیر تک چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکومت سندھ کی جانب سے اس عید پر 4 چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 6 جون سے 9 جون تک چھٹیاں ہوں گی ۔ وزیراعظم شہباز شریف عید الاضحٰی سعودیہ عرب میں منائیں گے
ڈسٹرکٹ جیل ملیرسے فرارہونے والے 25 سالہ قیدی نے ماڑی پورمدنی کالونی میں گلے میں پھندا لگا کرخود کشی کرلی جبکہ متوفی قیدی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔ رپورٹ کے مطابق ماڑی پورتھانے کے علاقے مدنی کالونی میں گھر سے ایک شخص کی گلےمیں پھند لگی لاش لی ہےاطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اورلاش کو تحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ متوفی شخص کی شناخت 25 سالہ رضا ولد پرویز مسیح کے نام سے کی گئی،ایس ایچ اوماڑی پورسردارعلی عباسی کے مطابق متوفی شخص رنچھوڑکا رہائشی تھا اورمتوفی شخص ماڑی پورمدنی کالونی میں واقعے اپنی بہن کے گھرآیا تھا۔ بہن اوربنہوئی گھرپرنہ ہونے پرمتوفی نے گلے مین پھندا لگا...
اسلام آباد: فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کےفیصلے کے خلاف ایک اور نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی ۔ نظرثانی درخواست شہری جنید رزاق کی جانب سے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دائر کی، جس میں کہا گیا ہے کہ 7 مئی 2025 کا اکثریتی فیصلہ آئین کے فراہم کردہ بنیادی انسانی حقوق کےبرخلاف ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ اکثریتی فیصلے میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کی اجازت دی گئی جو آئین کے آرٹیکل 10 اے کے برخلاف ہے، آئینی بینچ نے ماضی کے عدالتی فیصلوں پر غلط انحصار کرتے ہوئے فیصلہ سنایا۔ نظرثانی درخواست میں کہا گیا کہ فیصلےمیں ہےکہ فریقین نے اٹارنی جنرل کے بیان کردہ 9 مئی واقعات کی تردید...
سپریم کورٹ کراچی—فائل فوٹو رجسٹری درخواست میں ایم کیو ایم کے وکیل کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ ایک ملزم کو ایم کیوایم کا یونٹ انچارج لکھا گیا ہے مگر واقعے میں ایم کیو ایم کا بحیثیت جماعت کوئی کردار نہیں تھا۔متحدہ قومی مومنٹ پاکستان نے کراچی سپریم کورٹ رجسٹری میں بلدیہ فیکٹری آتشزدگی کیس میں سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے فیصلے میں شامل کیے جانے والے ریمارکس حذف کروانے کے لیے رجوع کرلیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جج نے ریمارکس شواہد کی روشنی میں دیے ہوں گے؟ کراچی: PECHS میں 4 جھیلیں بحال کرنے کا حکمسپریم کورٹ آف پاکستان کی کراچی رجسٹری نے شہرِ قائد میں پارک کی بحالی سے متعلق سماعت کے دوران پی ای سی...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جون ۔2025 )سندھ پولیس اور متعلقہ ادارے ملیر ڈسٹرکٹ جیل سے فرار ہونے والے 216 قیدیوں میں سے 111 کی تلاش کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں رپورٹ کے مطابق حکام نے تصدیق کی کہ اب تک 105 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کیا جاچکا ہے. جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کا واقعہ پیر کی شب اس وقت پیش آیا جب معمولی شدت کے زلزلے کے بعد قیدیوں کو صحن میں لایا گیا موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قیدیوں نے جیل کے عملے سے اسلحہ چھینااور فائرنگ کے تبادلے کے بعد مرکزی دروازہ توڑ کر فرار ہو گئے حکام کے مطابق 216 قیدی فرار ہوئے جن میں سے ابتدائی طور پر 83 کو...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جون ۔2025 )کراچی کی ملیر جیل سے فرارہونے والے قیدی کی ماڑی پور کے علاقے میں میں گھر سے پھندا لگی لاش ملی ہے نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے ماڑی پور میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی، ریسکیو ورکرز نے ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو ہسپتال منتقل کیا. پولیس حکام کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ماڑی پور میں خودکشی کرنے والا شخص ملیر جیل کا مفرور قیدی تھا، یہ مفرور قیدی عیدگاہ تھانے میں درج منشیات کے مقدمے میں گرفتار ہوکر ملیر جیل گیا تھا خود کشی کرنے والے مفرور قیدی کی شناخت رضا...

سٹاک ایکس چینج میں تاریخ رقم، 100 انڈیکس 1 لاکھ 22 ہزار 281 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مسلسل دوسرے دن کاروبار بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں جمعہ کے روز عام تعطیل کے باعث آج جمعرات کو کاروباری ہفتے کے آخری دن بازارِ حصص میں 100 انڈیکس بلند ترین سطح کو چھو گیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 482 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 22 ہزار 281 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان جاری رہا اور انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار 953 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو بھی چھو گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی کاروبار کے دوران انڈیکس تاریخ کی...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا رد عمل سامنے آگیا۔ رپورٹ کے مطابق سابق گورنر اور مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کے سابق ترجمان زبیر عمر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ہے۔ زبیر عمر کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق پی ٹی آئی پیٹرن ان چیف سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کے دوران صحافی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سے سوال کیا کہ کیا سابق گورنر سندھ محمد زبیر پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں،...

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر نیب کو تیاری کیلئے ایک ہفتے کا وقت مل گیا
اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں پیٹرن ان چیف پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت آج ہو رہی ہے۔ اس اہم مقدمے کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان سمیت دیگر رہنما بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 14 سال قید اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ اس فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کی گئیں اور بعد ازاں سزا معطلی کے...
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان کرپٹو میں آگے بڑھ رہا ہے جبکہ بھارت میں ٹریکشن کی کمی ہے۔ پاکستان کے وزیرِ مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان نہ صرف کرپٹو کو آزما رہا ہے بلکہ مکمل عزم کے ساتھ اس میدان میں داخل ہو چکا ہے، حکومت کی مدد سے “اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو” قائم کر رہا ہے۔ بلال بن ثاقب نے کہا کہ یہاں چیزیں مزید دلچسپ ہو جاتی ہیں کہ امریکا کی جانب سے ایسا کرنے کے صرف تین ماہ بعد...
لاہور میں 14 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق نیاز بیگ کی رہائشی 14 سالہ لڑکی گھر اکیلی دیکھ کر ملزم گھر میں گھس گیا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ملزم اسد نے گھر داخل ہو کر لڑکی سے چھیڑ چھاڑ شروع کر دی، لڑکی کے شور مچانے پر والد عظیم فوری گھر آیا تو ملزم اسد فرار ہو گیا۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے کہا کہ شہری عظیم کی درخواست پر ملزم اسد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور ہیومین ریسورس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اسے گرفتار کر لیا گیا۔
ن لیگ کی بڑی وکٹ گرنے کو تیار، اہم رہنما کو پی ٹی آئی میں شمولیت کا سگنل مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) مسلم لیگ ن کے اہم رہنما کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق گورنر اور مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کے سابق ترجمان زبیر عمر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ہے۔ زبیر عمر کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق پی ٹی آئی پیٹرن ان چیف سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے تصدیق کی ہے کہ اس سلسلے میں پیٹرن انچیف عمران خان نے گرین سگنل دے...
پشاور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے لاہور بار ایسوسی ایشن کو پانچ کروڑ روپے فنڈ دینے کے فیصلے پر الیکشن کمیشن میں ان کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ یہ آئینی درخواست پشاور سے تعلق رکھنے والے وکیل ارسلان آفریدی ایڈووکیٹ نے جمع کرائی ہے۔ درخواست گزار کے مطابق علی امین گنڈاپور نے صوبائی کابینہ سے منظوری حاصل کر کے پنجاب کے ایک نجی ادارے یعنی لاہور بار ایسوسی ایشن کو پانچ کروڑ روپے کا فنڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا، جو آئین، قانون، اور عدالتی فیصلوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دوسرے صوبے کے بار ایسوسی ایشن کو فنڈ دینا رشوت اور سیاسی فائدے...
یواےای(نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی ریاست اجمان کے حکمران شیخ حمید بن راشد النعیمی نے عیدالاضحیٰ کے بابرکت موقع پر 225 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔ گلف نیوزکے مطابق یہ اقدام انسانیت، معافی اورخیرسگالی کے جذبے کے تحت کیا گیا ہے تاکہ قیدی اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید کی خوشیاں منا سکیں۔ رہائی پانے والے قیدی مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں، جن میں ایشیائی، افریقی اورعرب ممالک کے شہری شامل ہیں۔ حکام کے مطابق ان افراد نے مختلف جرائم میں سزائیں بھگتیں اوراب ان کی رہائی کا فیصلہ عدالتی اورفلاحی پہلوؤں کو مدنظررکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ یہ اقدام یو اے ای کی قیادت کے اس وژن کا عکاس ہے جو معاشرتی ہم آہنگی، رواداری اورانسانی...
جی ڈی اے اورماہرنگ بلوچ کو بھی دعوت دیں گے،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی حیثیت اب سیاسی لاشوں سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے، ایکس اکائونٹ پر جاری بیان باہر میری نمائندگی عمر ایوب کریں گے،سلمان اکرم راجہ ہدایات پر عملدرآمد کروائیں گے،تحریک کا لائحہ عمل چند روز میں قوم کے سامنے پیش کر دیا جائے گا،پیغام بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وہ جیل سے احتجاجی تحریک کی سربراہی کریں گے، جی ڈی اے اور ماہرنگ بلوچ کو بھی دعوت دیں گے۔ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی حیثیت اب سیاسی لاشوں سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔سابق وزیر اعظم عمران خان کے ایکس اکائونٹ پر جاری ہونے والے ایک بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ...
بلوچستان میں این 25 کیلئے بجٹ میں کٹوتی، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ مریم نواز، سرفراز بگٹی، علی امین، مراد شاہ کی وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت ہر صوبے نے اور وفاق نے اپنے مفادات کے مطابق بجٹ بنانا ہے، خیبرپختونخوا کو حقوق مل رہے ہیں، وفاق اور صوبے دونوں کو فائدہ ہو گا،علی امین گنڈاپور کی میڈیا سے گفتگو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل میں ایک ہزار ارب روپے کا وفاقی ترقیاتی بجٹ منظور کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کیلئے 4۔2 فیصد جی ڈی پی گروتھ کی منظوری دی۔ذرائع پلاننگ کمیشن نے کہا کہ بلوچستان میں این 25 کیلئے بجٹ میں کٹوتی کر دی گئی۔این 25 کیلئے...
30سالہ زبیر بٹ کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ زبیر کو ہندو انتہا پسندوں نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں ایک کشمیری نوجوان کی لاش پر اسرار حالات میں برآمد ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نوجوان کی شناخت زبیر احمد بٹ کے نام سے ہوئی ہے جو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے علاقے عالی کدل کا رہائشی ہے۔ 30سالہ زبیر بٹ کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ زبیر کو ہندو انتہا پسندوں نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کیا۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ان کا پیر کی شام چار بجے کے قریب زبیر سے رابطہ منقطع ہو گیا...
لاہور: پاکستان ریلویز میں چوری کی وارداتیں عروج پر پہنچ گئیں، چلتی ٹرینوں، کھڑی ریل گاڑیوں اور کمپیوٹر بیسڈ لوکنگ سسٹم سے بھی قیمتی آلات کی چوری معمول بن گئی، نئے وزیر ریلوے کے بلند و بانگ دعوے کسی کام نہ آسکے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ریلویز سے ہر سال پانچ کروڑ کے قریب مسافر سفر کرتے ہیں جبکہ ہزاروں ٹن مختلف نوعیت کا سامان بھی کراچی سے کے پی کے دور دراز علاقوں میں پہنچایا جاتا ہے مگر ریلوے انتظامیہ اور ریلوے پولیس کی سکیورٹی انتہائی ناقص ہے، آئے روز لاہور سمیت مختلف ریل گاڑیوں اور ریلوے اسٹیشن سمیت دیگر ریلوے تنصیبات سے قیمتی سامان کی چوری معمول بن چکی ہے۔ کچھ ایسی بھی وارداتیں...
کراچی میں ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار کے مقدمے کی ابتدائی رپورٹ انسداد دہشت گردی کی منتظم کورٹ میں جمع کرادی گئی۔شاہ لطیف پولیس نے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی، رپورٹ میں بتایا گیا ہے جیل توڑنے میں ملوث قیدیوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ملیر جیل سے 216 قیدی فرار ہوئے، 88 قیدیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ابتدائی رپورٹ میں 8 قیدیوں کے زخمی ہونے کا ذکر ہے۔رپورٹ میں کسی ملزم کی گرفتاری کا ذکر نہیں ہے۔

کراچی، مسلح افراد کی فائرنگ، ایم کیو ایم کے دو کارکنوں سمیت 4 افراد زخمی، انیس قائم خانی کی شدید مذمت
کراچی: شہر قائد میں لیاقت آباد کے علاقے الکرم اسکوائر کے قریب واقع چائے کے ہوٹل پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے دو سینئر کارکنان بھی شامل ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس اور چھیپا ذرائع کے مطابق، فائرنگ کا واقعہ بدھ کی شام پیش آیا، جب دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد نے ہوٹل پر موجود افراد کو نشانہ بنایا۔ زخمیوں میں ایم کیو ایم کے سیکٹر ممبر 38 سالہ عدیل علی عرف علی بلڈر اور جوائنٹ یونٹ انچارج 35 سالہ مصطفیٰ شامل ہیں، جنہیں چہرے اور سر پر گولیاں...
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی خصوصی ہدایت پر متعلقہ سیشن ججز اور مجسٹریٹس نے جیلوں کے دورے کیے، دوروں کے دوران معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 220 ملزمان کے مقدمات جیلوں میں نمٹاتے ہوئے انکو رہا کردیا گیا اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی خصوصی ہدایت پر خیبر پختونخوا کی جیلوں میں قید 220 معمولی جرائم والے قیدیوں کے مقدمات کو نماٹے ہوئے انہیں رہا کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں عیدالا ضحیٰ کے موقع پرخیبر پختونخوا کے جیلوں میں قید معمولی نوعیت کے 220 قیدیوں کے مقدمات نمٹاتے ہوئے اسے رہا کر دیا گیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی خصوصی ہدایت پر متعلقہ...
اینڈرائیڈ صارفین اب تصاویرایڈٹ کرنے والی مقبول سروس فوٹو شاپ کو اپنی ڈیوائسز پر استعمال کرسکتے ہیں۔ ایڈوب کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ فوٹو شاپ کو گوگل پلے اسٹور کا حصہ بنا دیا گیا ہے اور بیٹا (beta) اینڈرائیڈ ایپ مفت دستیاب ہے۔فوٹو شاپ کی سروس 35 برسوں سے دستیاب ہے مگر اب جا کر اس کی حقیقی موبائل ایپ کو اسمارٹ فونز کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔فروری میں پہلے آئی فونز کے لیے فوٹو شاپ ایپ کا ابتدائی ورژن جاری کیا گیا تھا۔اب اینڈرائیڈ فونز کے لیے فوٹو شاپ ایپ کو متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اوریجنل فوٹو شاپ کے متعدد فیچرز موبائل ایپ میں موجود ہیں جیسے لیئرز اور دیگر، جبکہ آرٹی فیشل انٹیلی...
اپنے بیان میں علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ضلع کشمور، شکارپور، جیکب آباد، گھوٹکی، کچے کے ڈاکوؤں کے، جبکہ بلوچستان کے متعدد علاقے اس وقت کالعدم تنظیموں کے رحم و کرم پر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کشمور، شکارپور اور بلوچستان میں بدترین بدامنی، جعلی مینڈٹ کی حامل حکومت اور ریاستی ادارے قیام امن میں ناکام ہو چکے ہیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ضلع کشمور میں بڑھتی ہوئی بدامنی، مسلح ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری اور ریاستی اداروں کی مسلسل ناکامی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع کشمور، شکارپور، جیکب آباد، گھوٹکی، کچے کے ڈاکوؤں کے، جبکہ بلوچستان کے متعدد...
جوڈیشل مجسٹریٹ نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کی سماعت مکمل کی گئی اور عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو شناخت پریڈ کیلئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم عمر حیات کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کی سماعت کی، مرکزی ملزم عمر حیات کو پولیس نے سخت سکیورٹی میں چہرہ ڈھانپ کر عدالت پہنچایا، جہاں پولیس نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ اور شناخت پریڈ کی...
سعودی حکام نے حج کے دوران عازمین کے لیے ایک ضروری مقدس مقام کوہ عرفات کے قریب واقع نمرہ مسجد کو ہزاروں مربع میٹر قالین سے سجا دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق وزارت اسلامی امور، دعوت و رہنمائی نے بدھ کے روز اعلان کیاکہ نمرہ مسجد کو مکمل طور پر تیار اور اپ گریڈ کر دیا گیا ہے تاکہ عازمین حج کو سہولت میسر آ سکے۔ یہ بھی پڑھیں مناسک حج کا آغاز ہوگیا، حجاج کرام آج منیٰ میں رات گزاریں گے مسجد نمرہ میں عازمین حج کے آرام کرنے کے لیے ایک لاکھ 25 ہزار مربع میٹر قالین سجا دی گئی ہے، جبکہ گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔ وزارت نے مزید کہاکہ...
سپریم کورٹ نے بیوی کو قتل کرنے والے مجرم کی نظر ثانی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے بیوی کو قتل کرنے والے اعجاز نامی مجرم کی بریت کی اپیل کو خارج کیا اور اس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مجرم نے اہلیہ کی موت سے پولیس کا آگاہ ہی نہیں کیا جبکہ وہ اپنی اہلیہ کی غیر طبعی موت کی ٹھوس وضاحت بھی پیش نہ کرسکا۔ فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ بلاشبہ شکوک سے بالاتر شواہد پیش کرنا استغاثہ کی ذمہ داری ہوتی ہے، موجودہ کیس میں مجرم کی ذمہ داری تھی کہ...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں “کال سینٹرز” کے ذریعے اربوں روپے کے ہیر پھیر کا انکشاف ہوا ہے اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کمرشل بینکنگ سرکل نے مقدمہ درج کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ مقدمے میں ابتدائی طور پر ایک خاتون اور ایک بینک مینجر کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ کال سینٹرز کے وسیع نیٹ ورک کا انکشاف اسٹیٹ بنک کی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں “36” کمپنیوں کے اکاؤنٹس سے اربوں روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا تھا، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ پر ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے انکوائری کےبعد مقدمہ درج کرکے گرفتاریاں شروع کیں۔ ذرائع کا...
فائل فوٹو نوشہرہ میں تین بچوں کو زہر دے کر قتل کرنے کے کیس میں دادی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔نوشہرہ پولیس کے مطابق گرفتار خاتون کے بیٹے نے بھی عدالت میں ماں کے خلاف بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔اپنے بیان میں مدعی بیٹے نے کہا ہے کہ والدہ نے گھریلو ناچاقی پر میری بیوی بچوں کو زہر دیا، بیوی تو بچ گئی، لیکن بچے زہر خورانی سے جانبر نہ ہو سکے۔ نوشہرہ کے علاقے اضاخیل بالا میں گزشتہ ماہ زہر خورانی سے تین بہن بھائی جاں بحق ہوئے تھے۔
سفارتی میدان میں پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کر لی، پاکستان سلامتی کونسل کی 15 رکنی انسداد دہشتگردی کمیٹی کا نائب صدر منتخب کر لیا گیا۔ پاکستان طالبان پر پابندیوں سے متعلق کمیٹی کی صدارت بھی کرے گا۔ کمیٹی طالبان کے اثاثے منجمد، سفری پابندیاں، ہتھیاروں کی روک تھام کے فیصلے کرے گی۔ اعلیٰ سفارت کار کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی چیلنجز کے حل میں فعال کردارادا کرے گا، پاکستان کو دہشتگردوں کا سہولت کار قرار دینے کا بھارتی بیانیہ دفن ہو گیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کو سفارتی میدان میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 15 رکنی انسداد دہشتگردی کمیٹی (CTC) کا نائب صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ اس اہم...
تمام اساتذہ کی تقرری کے وقت درج عمر کا سروس بک، قومی شناختی کارڈ، میٹرک سرٹیفکیٹ اور تقرری آرڈرز سے موازنہ کیا جائے گا۔ عمر چھپانے یا دستاویزی تضاد کی صورت میں غیر معمولی کارروائی گی۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم گلگت بلتستان نے تمام اضلاع کے اساتذہ کی سکروٹنی کا حکم دیدیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کی ابتدائی تقرری کے وقت اور سنیارٹی لسٹوں کی فوری تصدیق کا حکم دیدیا ہے اور ڈائریکٹر جنرل سکول ایجوکیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ 20 دن کے اندر ڈویژنل سطح پر تصدیقی کمیٹیاں تشکیل دیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ان کمیٹیوں کو دو کلیدی کام سونپے گئے ہیں جس کے مطابق تمام اساتذہ کی تقرری کے وقت درج عمر کا سروس...
اسلام آباد: کھاد کی قیمتوں میں متعدد بڑی کمپنیوں اور فرٹیلائزر مینوفیکچرنگ ایڈوائزری کونسل (ایف ایم پی اے سی) کے گٹھ جوڑ پر کمپٹیشن کمیشن پاکستان (سی سی پی) نے بڑا اقدام کرتے ہوئے 37 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ سی سی پی نے بتایا کہ کھاد کی6 بڑی کمپنیاں اور فرٹیلائزر مینوفیکچرنگ ایڈوائزری کونسل کو گٹھ جوڑ میں ملوث قرار دیا گیا اور 6 فرٹیلائزر کمپنیوں اور ایسوسی ایشن پر مجموعی طور پر 37 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے اور ہر کمپنی پر 5 کروڑ جبکہ تنظیم پر7 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ سی سی پی نے کہا کہ کھاد کی کمپنیوں کی پیداواری لاگت مختلف...
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس ہوا .جس میں بجٹ اہداف کی منظوری سے متعلق غور کیا گیا۔ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس وزیر اعطم ہاؤس اسلام آباد میں ہوا. وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی صدارت کی۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز، وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی اجلاس میں شریک ہوئے. اس کے علاوہ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں وفاق اور صوبائی حکومتوں کے نمائندے بھی شریک ہوئے. قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں بجٹ اہداف کی منظوری کے حوالے سے غور کیا گیا۔اجلاس میں قومی ترقیاتی پلان، پی ایس ڈی پی، میکرو اکنامک اہداف کا جائزہ لیا گیا،...
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں کریمی چوک کے قریب واقع گھر سے خاتون اور بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر سے مرد کو بھی زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گھر سے ملنے والی خاتون کی لاش گلا کٹی ہے جبکہ بچے کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق شوہر کا بھی گلا کٹا ہوا ہے، جسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے ، پولیس کی نفری موقع پر پہنچی اور کرائم سین یونٹ کو طلب کیا گیا۔ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ اہل محلہ نے گھر سے لڑائی کی آوازیں سنی تھیں، گھر کا دروازہ اندر سے بند تھا، واقعہ بظاہر گھریلو جھگڑا لگتا ہے۔
ناسا اور اسمتھ سونین انسٹیٹیوشن نے آتش فشاں کے پھٹنے کی پیشگوئی کا نیا اور حیران کن طریقہ دریافت کرلیا۔ سائنسدان اب آتش فشاں کے ممکنہ دھماکے کی پیشگوئی درختوں کی سبزی سے کر سکتے ہیں ۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق ایک نئی تحقیق کے مطابق، جب کسی آتش فشاں سے زمین کی سطح کے قریب لاوا آنا شروع ہوتا ہے، تو کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار میں اضافہ ہو جاتا ہے، اور یہی گیس قریبی درختوں کی نشوونما کو بڑھاتی ہے، جس سے ان کے پتے مزید سبز ہو جاتے ہیں۔یہ حیران کن دریافت ناسا اور اسمتھ سونین انسٹیٹیوشن کے ماہرین نے مل کر کی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ درختوں کی سبز رنگت میں اضافہ ایک طرح...
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلورو کی جیت کے جشن کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے بعد بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم کے دروازے پر بھگدڑ مچنے سے کم از کم 7 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے، جبکہ زخمی ہونے والے افراد میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل کی فاتح ٹیم کے حامی جشن منا رہے تھے اور اس دوران ہزاروں افراد جمع تھے، مرنے والوں میں ایک خاتون اور بچہ بھی شامل ہے۔ حکام نے ابھی تک مرنے والوں اور زخمیوں کی تفصیلات جاری نہیں کیں، تاہم میتوں اور زخمی ہونے والوں کو...
تمام سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز/ریکٹرز کے نام ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے انہیں پبلک فنڈز سے بیرون ملک سفر نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ اگر ایسا کوئی معاملہ رپورٹ ہوا تو اس خیال باقاعدہ اطلاع کنٹرولنگ اتھارٹی وزیراعلیٰ سندھ کو دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے وفاقی ایچ ای سی کی جانب سے پبلک فنڈز سے وائس چانسلرز کو بیرون ملک دورہ کرانے کی ترغیب دینے کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں سندھ کی تمام سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز/ریکٹرز کے نام ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے انہیں پبلک فنڈز سے بیرون ملک سفر نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ اگر ایسا کوئی معاملہ رپورٹ ہوا تو اس...