سارہ علی خان اور آیوشمان کھرانہ کی فلم کے سیٹ پر ہنگامہ آرائی
اشاعت کی تاریخ: 31st, August 2025 GMT
ممبئی: بالی ووڈ فلم پتی پتنی اور وہ 2 کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر جھگڑے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس واقع کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ فلم کے عملے اور مقامی افراد کے درمیان تلخ کلامی کے بعد بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی اور صورتحال پیچیدہ ہوگئی۔
ویڈیو میں تین افراد کو فلم کے عملے کے ایک رکن کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ دوسری ویڈیوز میں مزید افراد جھگڑے میں شامل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق جس شخص پر تشدد کیا گیا، وہ ممکنہ طور پر فلم کا ڈائریکٹر ہے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ جھگڑے کے دوران کچھ افراد بیچ بچاؤ کرتے بھی نظر آئے لیکن ماحول مزید کشیدہ ہو گیا اور شوٹنگ کو روکنا پڑ گیا۔
ایک اور ویڈیو میں اداکارہ سارہ علی خان اور آیوشمان کھرانہ کے درمیان کار کے اندر تلخ کلامی ہوتی دیکھی گئی جو غالباً فلم کا ایک سین تھا۔
یاد رہے کہ اس فلم کے ہدایتکار مدثر عزیز ہیں جو اس سے قبل مشہور فلم ہیپی بھاگ جائے گی اور کھیل کھیل میں جیسی فلموں کی ہدایتکاری کے فرائض نبھا چکے ہیں تاہم اس حالیہ واقعے پر ان کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: فلم کے
پڑھیں:
ماہیما چوہدری نے دوسری شادی کرلی؟
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ماہیما چوہدری اور اداکار سنجے مشرا کی شادی کی افواہوں کی حقیقت سامنے آگئی۔
پردیس، دھڑکن اور ایمرجنسی جیسی مشہور فلموں کیلئے مشہور اداکارہ ماہیما چوہدری کی اداکار سنجے مشرا کے ساتھ شادی کی افواہیں سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہیں تاہم یہ خبریں غلط ثابت ہوگئی ہیں۔
دونوں فنکاروں کی شادی کی وائرل ویڈیو دراصل ان کی آنے والی فلم ’درلبھ پرساد کی دوسری شادی‘ کی تشہیری ویڈیو تھی۔ اس فلم کے ہدایتکار سدھانت راج ہیں، جبکہ اس میں دیوِتا جونیجا، پرت کمانی اور آشی توش رانا بھی شامل ہیں۔
اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد مداح اور سوشل میڈیا صارفین یہ قیاس آرائیاں کر رہے تھے کہ ماہیما نے سالوں بعد دوسری شادی کرلی ہے تاہم اب یہ افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔
A post common by Namaste Bollywood (@namastebollywood.in)
یاد رہے کہ ماہیما چوہدری کی ذاتی زندگی بھی طویل عرصے سے توجہ کا مرکز رہی ہے۔ انہوں نے 2006 میں بھارتی آرکیٹیکٹ اور بزنس مین بوبی مکھرجی سے شادی کی تھی، اور 2007 میں ان کی بیٹی آریانا پیدا ہوئی۔ تاہم ازدواجی اختلافات کے باعث دونوں نے 2013 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔
ایک انٹرویو میں ماہیما نے بتایا کہ علیحدگی کے دوران بچی کی پرورش اور کیریئر کے درمیان توازن برقرار رکھنا ان کیلئے بےحد مشکل تھا، جبکہ شوہر سے علیحدگی سے قبل کے عرصے میں انہیں دو بار اسقاطِ حمل سے بھی گزرنا پڑا۔
TagsShowbiz News Urdu