2025-07-26@06:40:19 GMT
تلاش کی گنتی: 111

«کے بچے ہونے کے ناطے»:

    ایک نایاب اور پراسرار سیارچے 3I/ATLAS  کے بارے میں ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدان نے حیران کن دعویٰ کیا ہے کہ یہ شے ممکنہ طور پر خلائی مخلوق کی ٹیکنالوجی ہو سکتا ہے۔ یہ سیارہ ہمارا نظام شمسی چھوڑ کر آیا ہوا تیسرا معروف انٹر اسٹیلر (بین النجم) جسم ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اڑن طشتری والی مخلوق کا تعلق کس سیارے سے ہے، انوکھا نقطہ نظر تھیوریٹیکل فزکس کے پروفیسر ایوی لوب نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ ایک غیر زمینی تہذیب نے اس جسم کو بھیجا ہو سکتا ہے۔ اس سیارچے کی مدار کی شکل ہائپر بولا کی ہے یعنی یہ سورج کے گرد بند مدار میں نہیں گھوم رہا بلکہ ہمارے نظام شمسی سے گزرتے ہوئے بین النجم خلا...
     وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پوری پی ٹی آئی کچھ نہیں کرسکی تو عمران خان کے بچے کیا کرلیں گے۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے بچوں کو ویزا چاہیے ہوگا تو 24 گھنٹوں میں فراہم کیا جائے گا، وہ پر امن احتجاج میں حصہ لیں تو اس میں کوئی حرج نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بچے پاکستان آکر کیا کریں گے، اگر پوری پی ٹی آئی کچھ نہیں کرسکی، انہوں نے 9 مئی بھی کرکے دیکھ لیا۔ پی ٹی آئی رہنما نیاز اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے عمران خان کو ووٹ دیا وہی تحریک چلائیں گے، بانی پی ٹی آئی...
    فائل فوٹو  کراچی میں گزشتہ روز نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں پیدا ہونے والے 5 بچوں میں سے 2 بچے انتقال کرگئے۔کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ایک وقت میں پیدا ہونے والے پانچ میں سے دو بچے دورانِ علاج دم توڑ گئے۔ڈاکٹرز کے مطابق بچے وقت سے پہلے پیدا ہوئے ہیں اور تمام بچوں کا وزن انتہائی کم ہے۔ زندہ رہنے والے تینوں بچوں کو بھی سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔ خاتون نے آپریشن کے ذریعے 3 لڑکوں اور 2 لڑکیوں کو جنم دیا تھا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے اگر قانون ہاتھ میں لیتے ہیں تو قانون کے تحت نمٹا جائے گا۔گورنر کے پی کے اور پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے حالیہ احتجاج ناکام رہے، بانی پی ٹی آئی کے بچے پُرامن احتجاج کرتے ہیں تو ٹھیک ہے۔ اگر بچے قانون ہاتھ میں لیتے ہیں تو قانون کے تحت نمٹا جائے گا۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے ان ٹچ ایبل نہیں، خیبرپختونخوا حکومت نے پیپلز پارٹی کے کارکنان کو نشانہ بنایا۔ تحریک انصاف جیسا کرے گی ویسا بھرے گی۔گورنر...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جولائی ۔2025 )پالیسی مضبوط انفراسٹرکچر، اور قابل عمل ریگولیٹری ماحول پاکستان کو قدرتی طور پر پیدا ہونے والی توانائی کی دھاتوں کو استعمال کرنے کے لیے سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مدد کر سکتا ہے تاکہ مقامی صنعت کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے اور برآمدی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کو برآمد کیا جا سکے توانائی دھاتیں دھاتی عناصر کا ایک متنوع گروپ ہیںجن میں لیتھیم، کوبالٹ، کاپر، اور نایاب زمینی عناصر شامل ہیں۔(جاری ہے) وہ بیٹریوں، الیکٹرک گاڑیوں، ونڈ ٹربائنز، قابل تجدید توانائی کے نظاموں اور توانائی کے ذخیرہ کرنے کے آلات کی پیداوار کے لیے ضروری اجزا ہیں. سینئر ماہر ارضیات عبدالبشیر نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہاکہ...
    اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) تیز رفتار کار ٹائر برسٹ ہونے کے باعث موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی، 8 سالہ بچے سمیت 2 افرادجاں بحق، تیسرا شخص شدید زخمی ہو گیا، ریسکیو زرائع کے مطابق پاکپتن روڈ نزد اللّٰہ پور کے پاس کار ٹائر برسٹ ہونے کے باعث موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔(جاری ہے) حادثہ ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے پیش آیا. حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار 35 سالہ اعظم اور 8 سالہ بچہ عدیل جاں بحق ہوگئے جبکہ تیسرا 30 سالہ عمر شدید زخمی ہو گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے ضروری کاروائی شروع کر دی. ریسکیو ٹیموں نے زخمی کو فوراً...
    ہری پور میں سوتیلی ماں نے 8 سالہ بچے کو مبینہ تشدد کے بعد سر پر ڈنڈے مار کر قتل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق مقتول ریحان کی حقیقی والدہ سے والد کی علیحدگی  کے بعد کچھ عرصہ قبل گرفتار ملزمہ سے شادی ہوئی۔ سوتیلی والدہ اکثر اوقات بچے پر تشدد کرتی رہتی تھی، والد عنصر حسین کی رپورٹ پرمقدمہ درج کر کے خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہری پور کے نواحی علاقہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود محلہ کٹھہ میں 8 سالہ بچہ کی لاش گھر سے برآمد ہوئی جس کو ٹراما سنٹر منتقل کیاگیا۔ مقتول بچے  کے والد عنصر حسین نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میرے آٹھ سالہ بیٹے ریحان عنصر کو اس کی...
    سیالکوٹ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 جولائی ۔2025 )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ غزہ کے اندر بھی ایک کربلا بنا ہوا ہے اور عالم اسلام بندستور خاموش ہے،کوئی تو سدباب کرے،یوم عاشور پر مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں بھارتی قیادت کی اسلام دشمنی کا ثبوت ہے، آج سے 2 ماہ قبل جو ان کے ساتھ ہوا مودی کے چمچے چاٹے ذلیل خوار ہوئے اور ان کا تکبر اور سندور اجڑا.(جاری ہے) ان خیالات کااظہار انہوں نے سیالکوٹ میں عاشور کے جلوس میں شرکت کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کربلا بہت بڑا سبق ہے کہ دین کی آن اور شان پر آل رسول قربان ہو گئی، کربلا کے...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یوم عاشور پر مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں بھارتی قیادت کی اسلام دشمنی کا ثبوت ہے، آج سے 2 ماہ قبل جو ان کے ساتھ ہوا مودی کے چمچے چاٹے ذلیل خوار ہوئے اور ان کا تکبر اور سندور اجڑا۔ سیالکوٹ میں عاشور کے جلوس میں شرکت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کے طول و عرض میں کربلا کی یاد میں اہل تشیع بھائی عزت و احترام کیساتھ اس قربانی کی یاد کو منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب باطل اور حق و سچ کی قوتیں آمنے سامنے ہوئیں، امام حسین نے اسلام کی حفاظت کیلیے اپنے خاندان کی قربانی دی۔ اسوقت غزہ میں کر بلا برپا ہے، آج بھی...
    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں بہتری کے حوالے سے اہم اجلاس میں اہم تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں زیرغور آنے والی تجاویز میں کہا گیا کہ مجوزہ ڈھانچےمیں 6 ٹیمیں براہ راست فرسٹ کلاس میچوں کے لیے کوالیفائی کریں گی اور یہ وہ ٹیمیں ہوں گی جنہوں نے گزشتہ برس قائد اعظم ٹرافی میں عمدہ کارکردگی دکھائی ہو۔ ذرائع نے بتایا کہ قائداعظم ٹرافی سے پہلے 12ٹیمیں حنیف محمد ٹرافی کھیلیں گی اور ان میں سے دو ٹیمیں قائد اعظم ٹرافی کھیلنے کی اہل ہوں گی اور ریجنل اور محکمہ جاتی ٹیموں کے مقابلے الگ الگ  ہوں گے۔ مزید...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ضلعی نوشہروفیروز کی تحصیل مورو کے گوٹھ ڈیپارجہ کی رہائشی مسماۃ ماروی نے اپنے شوہر کے تشدد اور پانچوں بچوں کو زبردستی چھین کر گھر سے نکالنے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ اس کی شادی اعجاز علی سولنگی سے 2009ء میں ہوئی تھی جس سے اس کے پانچ بچے پیدا ہوئے جبکہ اس کا شوہر چور، نشئی اور جرائم پیشہ شخص ہے جوکہ اس پر روزانہ شدید تشدد کرتا تھا، حتیٰ کہ دو بار قتل کرنے کی بھی کوشش کر چکا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس کے شوہر نے ہتھیاروں کے زور پر اس کے پانچوں بچے بھی چھین کر اسے گھر سے نکال دیا ہے،...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی ۔2025 )پاکستان نے عا لمی انسداد دہشت گردی کے ڈھانچے کو متوازن، انسانی حقوق پر مبنی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کا انسداد دہشت گردی کا ڈھانچہ اتنی استعداد رکھتا ہو کہ وہ طویل عرصے سے جاری تنازعات، ناانصافی، جبر، اور بین الاقوامی قانون کی ان خلاف ورزیوں کا موثر طور پر سدباب کر سکے، جنہیں انسداد دہشت گردی کے نام پر چھپایا جاتا ہے.(جاری ہے) ان خیالات کااظہار اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار احمد نے ہیڈکوارٹرز میں یو این 80 اور مستقبل کے انسداد دہشت گردی کے ڈھانچے سے متعلق سفیروں کی سطح کی مشاورت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ اس...
    کوئٹہ: بلوچستان میں مون سون کے پہلے اسپیل میں ایک بچے و خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے گزشتہ ماہ مون سون میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق مون سون کے پہلے اسپیل میں ایک بچے اور 5 خواتین سمیت 6 افراد جاں بجق ہوئے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دیوار گرنے اور سیلابی ریلے میں بہنے سے 3 خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوئے ۔ علاوہ ازیں خضدار اور زیارت میں بارشوں سے 11 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا  جب کہ ژوب میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہنے سے ایک بچہ اور 3 خواتین جاں بحق ہوئیں...
    اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کا انسداد دہشت گردی کا ڈھانچہ اتنی استعداد رکھتا ہو کہ وہ طویل عرصے سے جاری تنازعات، ناانصافی، جبر، اور بین الاقوامی قانون کی ان خلاف ورزیوں کا مؤثر طور پر سدباب کر سکے، جنہیں انسداد دہشت گردی کے نام پر چھپایا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے، سفیر عاصم افتخار احمد نے ہیڈکوارٹرز میں ’’یو این 80‘‘ اور مستقبل کے انسداد دہشت گردی کے ڈھانچے سے متعلق سفیروں کی سطح کی مشاورت کے دوران کہا کہ اس ڈھانچے کو دہشت گردی کو فروغ دینے والے اسباب کا بھی خاتمہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ ’’ہمیں دہشت گردی اور غیر ملکی قبضے کے...
    دبئی کے ولی عہد کھانا کھانے ریسٹورنٹ پہنچے اور جاتے ہوئے تمام افراد کا بل ادا کر کے سب کو حیران کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم سے شہریوں کی محبت کوئی ڈھکی چھپی نہیں اور اکثر موقع میسر آنے پر وہ بھی اپنی محبت کا اظہار مختلف انداز میں کرتے رہتے ہیں اور ایسا ہی مظاہرہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب انہوں نے دبئی مال کے ریسٹورنٹ میں موجود تمام افراد کا بل ادا کر دیا ۔ گلف نیوز کے مطابق دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم، جو متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم، وزیر دفاع اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 جون 2025ء) پاکستانی صوبے خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقام سوات سے آج ستائیس جون بروز جمعہ موصولہ اطلاعات کے مطابق دریائے سوات میں طغیانی کے باعث کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق دریا میں نہاتے ہوئے کچھ بچے پانی میں بہہ گئے، جنہیں بچانے کے لیے ان کے رشتہ دار بھی دریا میں کودے لیکن وہ بھی سیلابی ریلے کی زد میں آ گئے۔ ضلعی انتظامیہ کے سربراہ شہزاد محبوب نے روئٹرز کو بتایا کہ متاثرہ خاندان دریائے سوات کے کنارے ناشتہ کر رہا تھا اور بچے دریا میں تصویریں بنا رہے تھے کہ اچانک ایک بڑا سیلابی ریلہ آ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرین میں...
    روس کے معروف شیریمیٹیوو ایئرپورٹ پر ایک ہولناک واقعے میں ایک بیلاروسی شہری نے افغان نژاد 18 ماہ کے بچے کو زمین پر پٹخ دیا، جس سے بچے کو شدید دماغی اور ریڑھ کی ہڈی کی چوٹیں آئیں۔ واقعے کے بعد حملہ آور کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔ برطانوی اخبار ڈیلی مرر کے مطابق 31 سالہ ولادیمیر وٹکوف ایک تعمیراتی مزدور ہے، نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ اُس نے بچے کو "جان سے مارنے کی کوشش کی۔" 18 ماہ کا یازدان نامی بچہ، اپنی والدہ کے ہمراہ ایران سے اسرائیل جنگ کے بعد روس پہنچا تھا۔ برطانوی اخباروں کے مطابق بچہ اس وقت کوما میں ہے۔ اطلاعات کے مطابق وٹکوف نشے میں تھا اور اس کے خون میں...
    پبی میں واقع جلوزئی مہاجر بازار میں زہریلا شربت پینے سے ایک ہی خاندان کے 7 بچوں کی حالت غیر ہوئی، بچوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو بچوں کی حالت کو ڈاکٹرز نے تشویشناک قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں مضر صحت شربت پینے سے ایک ہی خاندان کے 7 بچوں کی حالت غیر ہوگئی جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ نوشہرہ کے علاقے پبی میں واقع جلوزئی مہاجر بازار میں زہریلا شربت پینے سے ایک ہی خاندان کے 7 بچوں کی حالت غیر ہوئی، بچوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو بچوں کی حالت کو ڈاکٹرز نے تشویشناک قرار دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق...
    خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں مضر صحت شربت پینے سے ایک ہی خاندان کے 7 بچوں کی حالت غیر ہوگئی جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ نوشہرہ کے علاقے پبی میں واقع جلوزئی مہاجر بازار میں زہریلا شربت پینے سے ایک ہی خاندان کے 7 بچوں کی حالت غیر ہوئی۔ بچوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو بچوں کی حالت کو ڈاکٹرز نے تشویشناک قرار دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق بچوں نے گرمی کے باعث محلے کی دکان سے مشترکہ طور پر شربت کی بوتل خرید کر اسے پیا تو ایک ساتھ ہی سب کی حالت غیر ہوئی۔ متاثرہ بچوں میں اقرا، خدیجہ، بی بی خولہ، ابوذرم بلال، اسماء اورگل رحمان سمیت دیگر شامل ہیں۔
    مکہ مکرمہ(نیوز ڈیسک)مسجد الحرام کے صحن میں ایک انڈونیشین خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ نایاب واقعہ سعودی عرب کی ہنگامی طبی ٹیموں کی تیاری اور پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت ممکن ہوا۔ سعودی ہلال احمر اتھارٹی نے اپنے بیان میں اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسجد الحرام سے جمعہ کی صبح 9 بجکر 21 منٹ پر ایک ایمرجنسی کال موصول ہونے کے بعد مسجد کے صحن میں ایمبولینس ٹیم نے تمام تر طبی اصولوں کا خیال رکھتے ہوئے صورتحال کو سنبھالا۔ بیان میں بتایا گیا کہ ڈیلیوری کے بعد ماں اور نوزائیدہ بچے دونوں کو قریب ترین مرکزِ صحت میں منتقل کردیا گیا اور اب دونوں کی حالت مستحکم...
    قومی اسمبلی کی تعلیمی ذیلی کمیٹی نے کیمبرج کے لیک ہونے والے پرچے متاثرہ طلبہ سے دوبارہ لینے کی سفارش کردی کمیٹی نے کہا ہے کہ متاثرہ طلبہ کو یہ حق ہونا چاہیے کہ وہ اگر چاہیں بغیر کسی اضافی فیس کے آئندہ امتحانی سیشن اکتوبر/نومبر 2025 میں دوبارہ امتحان دے سکیں۔ کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن (کیمبرج) نے آج پاکستان کی قومی اسمبلی کی تعلیمی ذیلی کمیٹی سے ملاقات کی جس میں تین امتحانی پرچوں کے بارے میں کیمبرج کی تحقیقات کے حوالے سےاضافی معلومات ان کو فراہم کی گئیں. اس کے بعد کیمبرج انٹرنیشنل امتحانات کے حالیہ پیپر لیک ہونے کے معاملے پر قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی نے اہم بیان دیتے ہوئے سفارش کی ہے کہ متاثرہ طلبہ کو...
    بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع الور میں خاتون نے اپنے آشنا کے ہمراہ شوہر کو مبینہ طور پر قتل کردیا، والد کا قتل ہوتے ہوئے 9 سالہ بچے نے دیکھ لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے عاشق کے ساتھ ملکر اپنے شوہر کے قتل کی سازش رچانے کے بعد اسے 7 جون کی رات بے دردی سے قتل کردیا، اس قتل کا چشم دید گواہ اس کا اپنا 9 سالہ بیٹا تھا، جس نے اپنی آنکھوں کے سامنے والد کو قتل ہوتے دیکھا، جس کے بعد بچے نے پولیس کو واقعے سے متعلق بتادیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتول کی بیوی کو اس کے تین ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے، جبکہ باقی ملزمان فرار ہیں۔ تفصیلات کے...
    کیمرج انٹرنیشنل ایجوکیشن (CIE) نے جمعرات 20 جون کو تصدیق کی کہ جون 2025 کے اے ایس اور اے لیول کے تین امتحانی پرچوں کے کچھ سوالات پاکستان بھر میں امتحان سے پہلے لیک ہو گئے تھے۔ تاہم ادارے نے فیصلہ کیا ہے کہ ان امتحانات کا دوبارہ انعقاد نہیں کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:اے لیول کے طلبہ میڈیکل گراؤنڈ پر اردو لازمی کے امتحان سے مستثنیٰ کیمرج کے بیان کے مطابق، اے ایس اور اے لیول میتھمیٹکس پیپر 12 کا ایک سوال امتحان سے قبل افشا ہوا تھا۔ اسی طرح، میتھمیٹکس پیپر 42 کے 2 سوالوں کے کچھ حصے اور کمپیوٹر سائنس پیپر 22 کے ایک سوال کا کچھ حصہ بھی امتحان سے پہلے منظرعام پر آ گیا...
    سابق وفاقی وزیرِ خزانہ اسد عمر—فائل فوٹو سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھے شہباز شریف عوام کے ووٹ سے یہاں نہیں پہنچے۔لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف ستر ستر برس سے اوپر چلے گئے ہیں۔اللّٰہ تعالی انہیں مزید زندگی عطا کرے۔انہوں نے کہا کہ ان کی اگلی نسل مریم نواز اور حمزہ شہباز ہیں، جنہوں نے اگلے بیس بیس، تیس تیس سال سیاست کرنی ہے۔ اب مسئلہ کشمیر کو بھی حل کرنے کا وقت ہے: اسد عمرسابق پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ جب قوم متحد ہوجاتی ہے تو ہم کسی سے بھی مقابلہ...
    لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں جاری آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کے دوران بابر اعظم کی کور ڈرائیو ایک بار پھرعالمی سطح پر گفتگو کا موضوع بن گئی۔انگلش کمنٹیٹراورسابق کپتان ناصر حسین نے لائیو کمنٹری کے دوران آسٹریلوی بیٹرمارنس لیبوشن اورجنوبی افریقی بیٹر ریان رکلٹن کے آؤٹ ہونے کا تکنیکی تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے کور ڈرائیو کھیلتے ہوئے اپنی وکٹیں گنوائیں۔ناصر حسین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا، “کور ڈرائیو آنکھوں کے لیے خوبصورت شاٹ ہے اس شاٹ پر ویرات کوہلی اور بابر اعظم یاد آ جاتے ہیں۔انہوں نے ٹیمبا باوما کی مثال دی جن کی ہینڈ آئی کوآرڈینیشن مثالی تھی جبکہ لیبوشن اور رکلٹن میں یہ کمی دیکھی گئی، یاد رہے...
    —فائل فوٹو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 9 ماہ کے بچے کو موزمبیق اسمگل کرنے کی ناکام بنا دی۔کارروائی کے دوران خاتون سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل نے بچے کے جعلی ماں باپ کو بھی گرفتار کیا ہے۔ نو عمر بچوں کی خرید و فروخت، 7 رکنی گروہ کی 3 خواتین سمیت 4 گرفتار کراچی انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نے نو عمر... بچے اور خاتون کے لیے جعلی دستاویزات بنوانے میں ملوث 2 ملزمان موزمبیق میں ہیں۔ جن کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی جاری ہے۔موزمبیق پہنچنے پر بچے کو رقم کے عوض وہاں ایک فیملی کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ بغیر خلا میں جائے، خلا میں سیلفی کیسے لی جا سکتی ہے؟ سننے میں ناممکن لگتا ہے، لیکن اب یہ حقیقت بن چکی ہے  اور وہ بھی مفت!معروف یوٹیوبر اور ناسا کے سابق انجینئر مارک روبر نے ایک منفرد منصوبے کے ذریعے یہ خواب پورا کر دکھایا ہے۔ مارک نے گوگل پکسل، ٹی موبائل اور اپنی کمپنی کرنچ لیبز کے اشتراک سے ایک سیٹلائٹ خلا میں بھیجا ہے جس کا نام ہے: SETGUS۔ یہ سیٹلائٹ خاص طور پر اس لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ آپ کی تصویر کو خلا میں زمین کے بیک گراؤنڈ کے ساتھ دکھا کر دوبارہ آپ تک پہنچا سکے۔بس آپ کو اسپیس سیلفی کی ویب سائٹ...
    فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے ویڈیو پیغام میں مس ریچل نے کہا کہ "آپ نے اس خاتون ڈاکٹر کو دیکھا، جس کے 9 بچے شہید کرکے اس کے پاس لائے گئے۔ آپ نے اس چھوٹی بچی کو دیکھا، جو آگ میں جل رہی تھی۔" اسلام ٹائمز۔ امریکی یوٹیوبر مس ریچل نے غزہ میں بچوں کے بہیمانہ قتل اور اسرائیلی فوج کے مظالم پر خاموش رہنے والے عالمی رہنماؤں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بچوں کے لیے تعلیمی مواد بنانے والی مشہور امریکی یوٹیوبر مس ریچل، جو امریکا بھر میں والدین اور بچوں میں بے حد مقبول ہیں، انہوں نے غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری اور بچوں کے قتلِ عام پر عالمی رہنماؤں کی...
    — فائل فوٹو کیمبرج کے امتحانی پرچے آؤٹ ہونے کا معاملہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے اٹھا لیا ہے اور اس معاملے پر ایک ذیلی کمیٹی قائم کردی ہے۔ جمعہ کو چیئرمین قائمہ کمیٹی ڈاکٹر عظیم الدین زاہد کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں فیصل آباد کے رکن قومی اسمبلی محمد علی سرفراز نے اجلاس کے شرکاء کو کیمبرج کے آؤٹ ہونے والے حالیہ 4 پرچوں کے ثبوت پیش کئے اور ویڈیو بھی دکھا دی۔انہوں نے کہا کہ پرچے لیک ہونے کا فائدہ کچھ طلبہ نے اٹھایا اور اکثریت محروم رہی۔ ایسے پرچوں کی کیمبرج ایورج مارکنگ کرتا ہے یا اسکول کے نتائج کی بنیاد پر نمبر دیتا ہے۔ اجلاس میں تجویز دی گئی کہ لیک پرچوں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 30 مئی ۔2025 )کیمبرج کے امتحانی پرچے آﺅ ٹ ہونے کا معاملہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے اٹھا لیا اور اس معاملے پر ایک ذیلی کمیٹی قائم کردی ہے جمعہ کو چیئرمین قائمہ کمیٹی ڈاکٹر عظیم الدین زاہد کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں فیصل آباد کے رکن قومی اسمبلی محمد علی سرفراز نے اجلاس کے شرکا کو کیمبرج کے آﺅٹ ہونے والے حالیہ 4 پرچوں کے ثبوت پیش کئے اور ویڈیو بھی دکھا دی.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ پرچے لیک ہونے کا فائدہ کچھ طلبہ نے اٹھایا اور اکثریت محروم رہی ایسے پرچوں کی کیمبرج ایورج مارکنگ کرتا ہے یا سکول کے نتائج کی بنیاد پر نمبر...
    پا کستانی نژاد امریکی سرجن ڈاکٹر فیروز سدھوا کی اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں بچوں کے سروں میں گولی مارنے اور حاملہ خواتین کے ٹکڑے کردینے کے انکشافات نے اقوام متحدہ کو سکتے میں ڈال کر رکھ دیا۔ پاکستانی نژاد امریکی ٹراما سرجن ڈاکٹر فیروز سدھوا جنہوں نے اس سال کے شروع میں غزہ کی پٹی کے یورپی اسپتال میں رضاکارانہ خدمات انجام دیں، انہوں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بریفنگ کے دوران غزہ کی صورتحال کو آگ اور موت کی بارش سے تعبیر کیا۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ کے والدین کی چیخیں آسمان تک جارہی ہیں، پوپ لیو نے جنگ بندی کی اپیل کردی ڈاکٹر فیروز سدھوا نے کہا کہ بڑے...
    ماڈل کرن اشفاق حسین ڈار نے دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد حیرت انگیز طور پر وزن کم کرلیا۔ کرن اشفاق حسین ڈار کا دوسرے بچے کی پیدائش کے دوران قدرتی طور پر وزن بڑھ گیا تھا اور اب وہ اپنا وزن دوبارہ کم کر چکی ہیں۔ انہوں نے بیٹی کی پیدائش کے بعد بڑھنے والا 15 کلو وزن کم کیا ہے تاہم یہ وزن کس طرح کم ہوا انہوں نے ایک انسٹاگرام ویڈیو کے ذریعے مداحوں  کو بتایا ہے۔ کرن نے بتایا کہ انہوں نے کس طرح سخت محنت کی اور ورزش سے وزن کم کیا اور اب وہ اپنی پرانی فٹنس پر واپس آگئیں ہیں۔ انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ورزش، محنت اور مستقل مزاجی کے باعث وہ وزن...
    کراچی: کراچی: کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن کی جانب سے دو درجن کے قریب نجی تعلیمی اداروں کو "اے اور او لیول" کے براہ راست امتحانات منعقد کرنے کا اختیار دینے کے بعد امتحانی شفافیت پر سوالات اٹھ گئے ہیں . کیمبرج کی جانب سے دو سال قبل تک پاکستان میں امتحانات منعقد کرانے کی واحد اتھارٹی برٹش کونسل تھی تاہم اب آہستہ آہستہ یہ اختیار بڑے، معروف اور بااثر نجی اسکولوں کو بھی دیا جارہا ہے۔ رواں سال جاری اے اور او لیول کے امتحانات میں 20 سے زائد ایسے اسکول ہیں جو کیمبرج کے امتحانات کے انتظامات خود کررہے ہیں اور خود ہی امتحانات لے رہے ہیں اور اس سلسلے کے شروع ہوتے ہیں کیمبرج کے پرچے آئوٹ ہونے...
    حکومت سندھ کی جانب سے 28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اس روز ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔ترجمان کراچی بورڈ نے کہا ہے کہ ملتوی کئے گئے پرچے اب 30 مئی 2025ء بروز جمعہ کو لئے جائیں گے، سائنس پری میڈیکل اور سائنس جنرل گروپس کے متاثرہ پرچے نئی تاریخ پر انہی اوقات میں لئے جائیں گے۔بوٹنی پرچہ اول جو 28 مئی کو صبح 9 بجے سے 11 بجے تک ہونا تھا، اب 30 مئی کو ہو گا۔انگلش نارمل کا پرچہ اول اور انگلش ایڈوانسڈ پرچہ اول (فیل طلبہ کیلئے) جو 28 مئی کو دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک ہونا تھا، اس کے 30 مئی کو...
    کراچی (نیوز ڈیسک) حکومت سندھ کی جانب سے 28 مئی 2025 کو یوم تکبیر پر عام تعطیل کے اعلان کے بعد اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 28 مئی کو ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیئے۔ چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ غلام حسین سہتو نے بتایا کہ 28 مئی کو لیے جانے والے پرچے کو سندھ حکومت کی جانب سے یوم تکبیر پر عام تعطیل کے اعلان کے بعد ملتوی کیا گیا ہے۔ غلام حسین سہتو کے مطابق 28 مئی کو صبح اور دوپہر کی شفٹ میں ہونے والے بوٹنی اور انگلش کے پرچے ملتوی کیے گئے ہیں، ملتوی شدہ پرچے 30 مئی کو انہی اوقات میں لیے جائیں گے۔ 28 مئی کو صبح 9 بجے سے 11 بجے کے...
    بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے ضلع پچھم میدنی پور میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں چپس چوری کے الزام پر ایک 12 سالہ بچے نے خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق کرشندو داس نامی ساتویں جماعت کا طالب علم ایک دکان سے چپس لینے گیا، جہاں دکاندار نے اس پر چپس کے تین پیکٹ چوری کرنے کا الزام لگایا۔ دکاندار نے نہ صرف بچے کو سرِ عام بے عزت کیا بلکہ اس سے کان پکڑ کر معافی منگوائی اور 15 روپے ادا کرنے پر مجبور کیا۔ پولیس کے مطابق بچے نے اپنی ماں کو بھی واقعے کی تفصیل بتائی، تاہم ماں نے بھی اسے ڈانٹا اور تھپڑ مارا۔ بچے نے کہا تھا کہ وہ چپس خریدنے...
    — فائل فوٹو  لاہور سے منشیات اور زیادتی کے شکار گمشدہ اور گھر سے بھاگے 44  بچے بازیاب کروا لیے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بازیاب بچوں کو والدین کے سپرد کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں سے زیادتی، استحصال، چائلڈ لیبر ہماری ریڈ لائن ہے۔اُنہوں نے کہا کہ منشیات، زیادتی کا شکار بچوں اور ان کے والدین کی ماہرین نفسیات سےکونسلنگ کروا رہے ہیں۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر نے کہا کہ مختصر ترین مدت میں بڑی تعداد میں گمشدہ بچوں کو بازیاب کروایا، بازیاب بچوں کا تعلق گھوٹکی، کراچی، سوات، لاہور سمیت مختلف شہروں سے ہے، والدین کو ڈھونڈ کر 13 بچوں کے ان کے سپرد کیا جا رہا...
    جب فلسطینی وزیر صحت سے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے سربراہ کے اُس بیان پر تبصرے کا کہا گیا، جس میں کہا گیا تھا کہ اگر امداد نہ پہنچی تو 14 ہزار نومولود بچے جان کی بازی ہار سکتے ہیں تو ماجد ابو رمضان نے کہا "یہ تعداد حقیقت پر مبنی ہے، بلکہ شاید یہ اندازہ حقیقت سے کم ہی ہو۔" اسلام ٹائمز۔ فلسطینی وزیر صحت ماجد ابو رمضان نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں غزہ میں بھوک کے باعث کم از کم 29 بچے اور بزرگ افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ ہزاروں دیگر افراد کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب اسرائیل کی جانب...
    وفاقی وزیر اطلات و نشریات عطا تارڑ نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو جنگ میں منہ کی کھانی پڑی تو اب دشمن اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان پر حملہ آور ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روایتی جنگ میں بھارت کو تاریخ کی بدترین شکست ہوئی، یہ پراکسیز کوئی مسئلہ نہیں ہیں، ہم نے تمہارے براہموس، رافیل اور ایئربیسز کو نشانہ بنایا۔ یہ بھی پڑھیے: خضدار اسکول بس حملہ: 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید، متعدد بچے زخمی عطا تارڑ نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر حملے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایوان کی طرف سے بچوں پر حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، پوری قوم بھارتی پراکسیز...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ اداکاری و شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ کر باقی کی زندگی اسلامی تعلیمات کےلیے وقف کر دینے والے نور بخاری نے آج صبح سویرے اپنے مداحوں و سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی۔ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے نور بخاری نے بتایا کہ ان کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جن کا نام انہوں نے ’دعا زہرا‘ رکھا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Noor Bukhari (@realnoorbukhari) نور بخاری نے انسٹاگرام پر اپنے اور نومولود ننھی پری کے ہاتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے قرآن کی آیت کا ترجمہ لکھا،...
    کراچی(نیوز ڈیسک)لکھاری، سماجی رہنما و سیاست دان فاطمہ بھٹو کے ہاں دوسرے کی پیدائش پر مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے بچہ و زچہ کی صحت کے لیے دعائیں کی ہیں۔ فاطمہ بھٹو نے 15 مئی کو انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ وہ دوسری بار ماں بنی ہیں، ان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بیٹے کا نام ’کیسپین مصطفیٰ‘ رکھا ہے اور اب ان کا خاندان تین افراد سے بڑھ کر چار کا ہوگیا۔ لکھاری و سماجی رہنما نے اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ وہ دوسرے بچے کی پیدائش پر اپنے والد کی شدید کمی محسوس کر رہی ہیں، کاش...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی+ خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے ’’معرکہ حق‘‘ کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیرِ اعظم نے آپریشن بنیان مرصوص میں شریک افسروں و جوانوں سے ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم آئندہ چند روز کے دوران پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے افسران و جوانوں سے ملاقات کیلئے ایئر بیسز اور نیول بیسز کا بھی دورہ کریں گے۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ  اسحاق ڈار، وزیر دفاع  خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وفاقی وزراء احسن اقبال، عطاء  اللہ تارڑ، کور کمانڈر سیالکوٹ،  اعلی سول اور عسکری...
    بھارت کیخلاف پاک فضائیہ کی کارروائیوں کو مختصر ، موثر انداز میں پیش کرنے پر تعریفیں ایکس صارفین نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے ہینڈسم قرار دیا، باڈی لینگویج کی بھی ستائش ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور وائس ایڈمرل رب نواز کے ساتھ 11مئی کو بھارت کے خلاف پاکستان کی آپریشن بنیان مرصوص پر دی گئی بریفنگ کے دوران ڈپٹی چیف آف ایئر آپریشنز وائس ایئرمارشل اورنگزیب احمد کے انداز نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے اور ان کا نام ایکس پر ٹرینڈ کرنے لگا۔پریس بریفنگ کے دوران وائس ایئرمارشل اورنگزیب احمد کی جانب سے دلچسپ انداز اور بھارت کے خلاف پاک فضائیہ کی کارروائیوں کو مختصر اور موثر انداز میں پیش...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینینٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور وائس ایڈمرل رب نواز کے ساتھ 11 مئی کو بھارت کے خلاف پاکستان کی آپریشن ’بنیان مرصوص‘ پر دی گئی بریفنگ کے دوران ڈپٹی چیف آف ایئر آپریشنز وائس ایئرمارشل اورنگزیب احمد کے انداز نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے اور ان کا نام ایکس پر ٹرینڈ کرنے لگا۔پریس بریفنگ کے دوران وائس ایئرمارشل اورنگزیب احمد کی جانب سے دلچسپ انداز اور بھارت کے خلاف پاک فضائیہ کی کارروائیوں کو مختصر اور موثر انداز میں پیش کرنے پر ایکس پر ان کی تعریفیں کی گئیں۔زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین نے ان کے ایک جملے کی ویڈیو کلپ کو بار بار شیئر کرتے ہوئے ان کے ڈائلاگ...
    غزہ میں حماس کے سربراہ نے کہا ہے کہ چند روز قبل امریکہ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی بنیاد پر طے پایا ہے کہ اسرائیلی امریکی قیدی کی رہائی کے بعد، غزہ کی گذرگاہیں کھول دی جائیں گی اور انسانی امداد عوام تک پہنچے گی۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں حماس کے سربراہ نے کہا ہے کہ چند روز قبل امریکہ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی بنیاد پر طے پایا ہے کہ اسرائیلی-امریکی قیدی کی رہائی کے بعد، غزہ کی گذرگاہیں کھول دی جائیں گی اور انسانی امداد عوام تک پہنچے گی۔ فارس نیوز کے مطابق، غزہ میں حماس کے سربراہ نے کہا ہے کہ چند روز قبل امریکہ کے ساتھ ہونے والی بات چیت کی بنیاد پر طے...
    صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے  اسکولوں سے باہر بچوں سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں 37 فیصد بچےتعلیم سے محروم ہیں جن کی تعداد 49 لاکھ 20 ہزار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں تقریباً 50 لاکھ بچوں کے اسکول نہ جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے  اسکولوں سے باہر بچوں سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں 37 فیصد بچےتعلیم سے محروم ہیں جن کی تعداد 49 لاکھ 20 ہزار ہے۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پشاور میں 8 لاکھ سے زیادہ بچے اسکولوں سے باہر ہیں جب کہ کولئی پالس کوہستان میں تناسب کے حساب سے سب سے زیادہ 80 ہزار 333 بچے اسکولوں سے...
    بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے بچے کی تصویر  سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے رات کے اندھیرے میں معصوم پاکستانی سویلینز کو نشانہ بنا یا ہے اور بہاولپور کی مسجد میں ہونے والے اس حملے میں ایک بچہ شہید ہو گیا ہےجبکہ اسی حملے میں ایک خاتون اور مرد بھی شدید زخمی ہوئے ہیں ۔ مزید :
    سیالکوٹ (نیوز ڈیسک) تھا نہ سول لائن کے مختلف علاقوں میں ننھے منے گینگ متحرک، پولیس بے بس، وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا۔ تھانہ سول کے علاقوں میں کم سن گینگ بند گھروں کی ریکی کے بعد گھروں میں وارداتیں کرنے لگے تفصیلات کے مطابق گینگ دلیری سے بند گھر کے تالے توڑ کے گھر میں داخل ہونے لگے دو ننھے منے بچوں کی گھر میں داخل ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ، جس میں بچوں کو گھر کے تالے اور گھر کے اندر لگے کیمرے توڑتے دیکھا جا سکتا ہے، تھانہ سول لائن پولیس نے کاغذی کاروائی کیلئے مقدمہ درج کر لیا۔ نشاندہی اور فوٹیج منظر عام پر آنے کے باوجود پولیس ملزموں کو گرفتار کرنے میں...
    ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) میں معروف ریسلر سیتھ رولنز کے پاکستانی کوٹ پہننے پر چرچے ہونے لگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گولڈن پیکاک کے نام سے مشہور اوورکوٹ کی قیمت 13 ہزار 500 ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں 37 لاکھ 80 ہزار سے زائد) ہے، جو راستہ برانڈ کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ کوٹ نیلے مخملی کپڑے سے تیار کیا گیا ہے اور اس پر روایتی فن دبکہ (سیلائی اور کڑھائی کا فن) کو استعمال کرتے ہوئے نقش نگاری کی گئی ہے۔ اس طرح کے مہنگے کوٹ برانڈ کی جانب سے خصوصی آرڈر پر تیار کیے جاتے ہیں۔ ریسلر سیتھ رولنز نے اس کوٹ کو پہن کر دو روز قبل رنگ میں داخل...
    سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچہ دعا مانگ رہا ہے اور اس کے ساتھ سندھ پولیس کے اہلکار اور علاقے کے دیگر لوگ بھی دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے کھڑے ہیں۔ دعا مانگتے ہوئے اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب بچے نے کہا کہ ہماری پولس رشوت خور ہے اللہ ہدایت دے، اس پر پولیس اہلکار نے ہنستے ہوئے دعا کے لیے اٹھائے ہوئے ہاتھ چھوڑ دیے اور ساتھ کھڑے دیگر لوگوں کی بھی ہنسی چھوٹ گئی۔ اسے کہتے ہیں موئے موئے، بچہ دعا کر رہا تھا پولیس نے بھی خوشی سے ہاتھ اٹھائیں۔بچے نے کہا ہماری پولس رشوت خور ہیں اللہ ہدایت دے، پولیس...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص کو کڑکتی دھوپ میں سفر کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو پوسٹ کرنے والے صارف کا کہنا ہے کہ یہ شخص اسکول سے چھٹی کے بعد اپنے بچوں کو لینے آیا ہے جو خود گرمی میں موٹر سائکل پر بیٹھا ہے لیکن پچھلی سیٹ پر قیمص پھیلا کر ہاتھ رکھ دیے تاکہ جب اس کا بچہ اس سیٹ پر بیٹھے تو وہ گرم نہ ہو۔ باپ سراں دے تاج محمد pic.twitter.com/aban5xHyx2 — Ans (@PakForeverIA) April 20, 2025 اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ پی سی بی کے سابق چیئرمین و کمنٹیٹر رمیز...
    اپنے ایک تازہ بیان میں غاصب و سفاک صیہونی وزیراعظم کی جاہ طلبی اور سفاکیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی مزاحمتی تحریک نے تاکید کی ہے کہ غزہ کے بچے اور اسرائیلی قیدی؛ اقتدار میں باقی رہنے پر مبنی غاصب صیہونی وزیراعظم کے گھناؤنے عزائم کا شکار ہو چکے ہیں! اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اپنے ایک تازہ بیان میں غاصب و سفاک صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی جاہ طلبی و سفاکیت کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں حماس نے تاکید کی کہ غاصب اسرائیلی رژیم کے اندر "غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی" کے بڑھتے مطالبات؛ غاصب صیہونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی گردن پر عائد "جنگ غزہ کو...
    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا مغل پورہ میں کھلے مین ہول میں گر کر پانچ سالہ بچے کے جاں بحق ہونے پر نوٹس وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈی سی لاہور سے رپورٹ طلب کرلی وزیراعلی مریم نواز شریف کا سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت اظہار ڈی سی لاہور اور کمشنر لاہور کی دوڑیں لگ گئیں ڈی سی لاہور اور کمشنر لاہور ہلاک ہونے والے بچے کے گھر پہنچ گئے،ذرائع ڈی سی لاہور اور واسا حکام کی جانب سے معاملے کو دبانے کی کوشش اہلِ خانہ کو منظر عام پر آنے سے روک دیا گیا ضلعی انتظامیہ لاہور نے اہلِ خانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کروانے کی بجائے تحصیلدار شالیمار کی مدعیت میں مقدمہ درج کروایا،ذرائع 
    میکسیکو میں ایک 40 سالہ خاتون کے ہاں پہلی مرتبہ روبوٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے حمل ٹھہرائے جانے کے بعد بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اس سے قبل نیویارک میں بیٹھے ماہرین نے ’ان وٹرو فرٹلائزیشن‘ ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک روبوٹ کے ذریعے کامیابی سے نطفہ خاتون کے اندر پلانٹ کیا تھا جس سے اب بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: قبل از وقت بچے کی پیدائش: وجائنا بیمار ہے! یہ پیچیدہ عمل 23 مراحل پر مشتمل تھا جس میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کا لایا گیا۔ اس ٹیکنالوجی کو طب کے میدان میں ایک نیا سنگ میل قرار دیا جارہا ہے جس سے وہ خواتین بھی بچہ پیدا کرنے کے قابل ہوجائیں گی جو تولیدی صحت سے...
      اداکارہ گوہر خان اور ان کے شوہر ٹک ٹاکر زید دربار نے دوسرے بچے کی آمد کی خوشخبری شیئر کردی۔ بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل گوہر خان اور ان کے شوہر زید دربار نے اپنے دوسرے بچے کی متوقع آمد کی خوشخبری سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے جاری کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے جس میں وہ ایک انگریزی گانے پر ڈبنگ کر رہے تھے۔ اس خوبصورت جوڑی نے انسٹاگرام پر ایک مشترکہ ویڈیو پوسٹ کی، جس میں انہیں خوشگوار انداز میں رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کے ذریعے انہوں نے بتایا کہ وہ ایک بار پھر والدین بننے والے ہیں۔         View this post on Instagram    ...
    متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظبی میں منعقد ہونے والی 10 کروڑ ڈالر مالیت کے دنیا کے نایاب ہیروں کی نمائش میں نایاب نیلا ہیرا پیش کر دیا گیا۔ سدبیز کی نمائش میں پیش کیے گئے آٹھ ہیروں کا مجموعی وزن 700 قیراط سے زیادہ ہے۔ تاہم، جنوبی افریقا سے لایا گیا 10 قیراط کا نایاب نیلا ہیرا نمائش دیکھنے آنے والے افراد کی توجہ کا مرکز بنا رہا، جو کہ اب تک دریافت ہونے والا سب سے اہم نیلا ہیرا قرار دیا جا رہا ہے۔ سدبیز کے مطابق رواں برس مئی میں اس ہیرے کی 2 کروڑ ڈالر میں نیلامی متوقع ہے۔ کمپنی کے شمالی امریکا، یورب اور مشرقِ وسطیٰ میں جواہرات کے سربراہ کوئگ بروننگ کا کہنا تھا کہ...
    مرحوم سینیٹر تاج حیدر کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ تاج حیدر نے پیپلز پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا، ان کا انتقال ملکی سیاست کے ایک سنجیدہ اور باوقار باب کا اختتام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، مدبر سیاستدان، مصنف اور دانشور سینیٹر تاج حیدر کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے مرحوم سینیٹر تاج حیدر کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ تاج حیدر نظریاتی سیاست کے علمبردار اور جمہوریت کے سچے سپاہی تھے، انہوں نے انتخابی شفافیت، سماجی انصاف اور آئین کی بالادستی کے لیے بھرپور جدوجہد...
    معروف اداکارہ کرینہ کپور اپنے دوسرے بیٹے جہانگیر علی خان کی پیدائش کے بعد گھبراہٹ کا شکار ہوگئی تھیں۔ کرینہ کپور نے ایک انٹرویو میں دوسرے بیٹے کی پیدائش کے بعد ہونی والی پیچیدگیوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ میرا وزن 25 کلو بڑھ گیا تھا۔ کرینہ کپور نے مزید کہا کہ ویسے تو میں اپنی شکل و صورت اور جسمانی ہیئت پر ہمیشہ پُراعتماد رہی ہوں لیکن جہانگیر کی پیدائش پر بڑھنے والے وزن کے باعث گھبرا گئی تھی۔ اداکارہ نے بتایا کہ بچپن سے میں ہر وقت کچھ نہ کچھ کھانے کی عادت میں مبتلا رہی ہوں اور ہر وقت ہاتھ میں چپس کا پیکٹ رہا کرتا تھا۔ کرینہ کپور نے کہا کہ ظاہر ہے پھر وزن بھی بڑھنا تھا...
    اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال نے ایک بیان میں کہا کہ ان اعداد و شمار میں وہ بچے بھی شامل ہیں جو 23 مارچ کو جنوبی غزہ میں الناصر ہسپتال کے سرجیکل ڈپارٹمنٹ پر حملے میں شہید یا زخمی ہوئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملے میں گذشتہ 10 روز کے دوران کم از کم 322 بچے شہید اور 609 زخمی ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال نے ایک بیان میں کہا کہ ان اعداد و شمار میں وہ بچے بھی شامل ہیں جو 23 مارچ کو جنوبی غزہ میں الناصر ہسپتال کے سرجیکل ڈپارٹمنٹ پر حملے میں شہید یا زخمی ہوئے تھے۔ یونیسف نے...
    لاہور: 9 سالہ بچے کے قتل کا معما پولیس نے حل کرلیا، جس میں معصوم بچے کے سگے چچا نے ہی اسے بدفعلی کا نشانہ بنانے کے بعد پھندا لگا کر جان سے مار دیا۔   پولیس کے مطابق ٹاؤن شپ کے علاقے میں 9 سالہ معصوم بچے ابراہیم کا قاتل اس کا سگا چچا ہی نکلا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے قتل کی سنگین واردات کا نوٹس  لیتے ہوئے پولیس ٹیم تشکیل دی تھی، جس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نایاب عرف احمد کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے اپنے سگے بھتیجے 9سالہ ابراہیم کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کے بعد رسی کا پھندا ڈال کر بے دردی سےقتل کر دیا تھا اور پھر اپنا جرم چھپانے...
    طورخم(نیوز ڈیسک)فرنٹیئر کور ( ایف سی) حکام نے آہنی باڑ پھاڑ کر غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے والے 50 افغان بچے، بچیوں کو افغان حکام کے حوالے کردیا۔ ایف سی ذرائع کے مطابق طورخم سرحدی گزرگاہ کے قریب آہنی باڑ کو پھاڑ کر پاکستان میں 50 افغان بچے اور بچیاں داخل ہوگئے تھے جنہیں پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ قبائلی عمائدین کی استدعا پر ڈی پورٹ کرکے ان بچوں کو طورخم سرحد پر افغان حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ایف سی ذرائع کے مطابق افغان بچے طورخم کے راستے غیر ملکی اشیا کی اسمگلنگ کرتے ہیں۔ مزید برآں ایف سی حکام نے افغان حکام سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ...
    کراچی: سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد سے نومولود بچے پرسرار طورپر اغوا ہوا اور پھر  پولیس کو اطلاع ملتے ہی مبینہ اغوا کار بچہ واپس اسپتال کے اندر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاقت آباد میں قائم سندھ گورنمنٹ اسپتال سے نومولود بچہ مبینہ طور پر اغوا ہونے کے کچھ دیر بعد ہی بازیاب کروالیا گیا۔ ہفتے کی دوپہر لیاقت آباد میں واقعے سندھ گورنمنٹ اسپتال کے اندر واردات ہوئی۔ ایس ایچ او شریف آباد یوسف مہر کے مطابق متاثرہ خاتون نے بیان دیا کہ وہ اپنے 3 دن کے بچے کے ہمراہ اسپتال سے ڈسچارج ہو کر گھر جارہی تھیں۔ خاتون نے الزام عائد کیا کہ اسپتال کے سیڑھیاں اترنے کے دوران نامعلوم خواتین نے...
    کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ و ماڈل مریم نفیس اور ہدایت کار امان احمد کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ مریم نفیس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرنوزائیدہ بچے کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری دی کہ ان کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔ اداکارہ نے پوسٹ میں لکھا کہ ہماری دنیا اب اور بھی زیادہ حسین ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بیٹے کا نام سید عیسیٰ امان احمد رکھا گیا ہے۔ مریم نفیس نے ماہ رمضان المبارک میں بچے کی پیدائش پر اللہ کا شکر ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’ان تمام خواتین کے لیے جو اولاد کی خواہش رکھتی ہیں، میں دعا گو ہوں کہ اللہ آپ کو جلد ہی...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 مارچ ۔2025 )لاہور ہائیکورٹ نے ریپ یا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت کرنا بائیولوجیکل والد کی ذمہ داری قرار دے دیا ہے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد افضل کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا.(جاری ہے) فیصلے میں عدالت نے پانچ سالہ بچی کے خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو بھجواتے ہوئے شواہد کی روشنی میں دوبارہ فیصلے کرنے کی ہدایت کر دی ہے عدالت نے قرار دیا کہ اگر خاتون ثابت کرے کہ بچی کا بائیولوجیکل والد درخواست گزار ہے تو ٹرائل کورٹ بچی کا خرچہ مقرر کرے، عدالت نے تمام فریقین کو ٹرائل کورٹ کے...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے اہم کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ زیادتی کا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت کرنا بائیولوجیکل والد کی ذمہ داری ہو گی ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد افضل کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ عدالت نے 5 سالہ بچی کے  خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ بیک کردیا ۔عدالت نے ٹرائل کورٹ کو شواہد کی روشنی میں دوبارہ فیصلے کرنے کی ہدایت کردی۔ لاہور ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ اگر خاتون ثابت کرے کہ بچی کا بائیولوجیکل والد درخواست گزار ہے تو ٹرائل کورٹ...
    پاکستان کا پاسپورٹ کے اجرا کا نظام ای پرنٹرز کی تنصیب کے ساتھ مزید اپ گریڈ ہوگیا ہے، جس سے شہریوں کو پاسپورٹ کے اجرا میں تعطل ختم ہونے کا امکان ہے۔ جرمنی سے 2 جدید ای پاسپورٹ پرنٹرز اور 6 ڈیسک ٹاپ پرنٹرز کراچی پہنچ گئے ہیں، یہ پرنٹرز پاکستانی شہریوں کو پاسپورٹ کے اجرا میں تیزی لائیں گے جبکہ جدید پرنٹرز کی تنصیب کی نگرانی کے لیے ایک غیر ملکی ٹیکنیکل ٹیم بھی پہنچ گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: میگا سینٹر ناظم آباد پاسپورٹ آفس کا افتتاح، 24 گھنٹے کام کرے گا ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی نے ان کی آمد پر ای پرنٹرز سیکشن کا دورہ کیا اور ان کی  تنصیب کے عمل کے بارے میں...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2025ء)معروف گولفر ٹائیگر ووڈز اور ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی سابقہ اہلیہ ونیسا ٹرمپ کی دوستی کے چرچے ہونے لگے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹائیگر ووڈز اور ونیسا ٹرمپ کی مبینہ طور پر ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ونیسا ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی سابقہ اہلیہ ہیں، ان کے ٹائیگر ووڈ سے تعلقات سنجیدہ نہیں لیکن اسی جانب بڑھ رہے ہیں۔دونوں میں کئی چیزیں مشترکہ ہیں، یہ دونوں نجی زندگی پرائیویٹ رکھتے ہیں اور دونوں والدین بھی ہیں۔دونوں میں ابتدائی طور پر صرف دوستی ہوئی لیکن اب معاملہ آگے بڑھ رہا ہے۔ان کی ملاقاتوں کا سلسلہ گزشتہ برس تھینکس گیونگ ڈے سے شروع ہوا، مبینہ...
    راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں مںینہ پولیس مقابلے میں 2 مبینہ ملزمان کی ہلاکت کے معاملے میں پیشرفت سامنے آئی ہے جب کہ  مبینہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے 13 سالہ بچے سلیمان کے لواحقین نے ہوش روبا انکشافات کیے ہیں۔  رپورٹ کے مطابق لواحقین نے بچے کی موت کو پولیس حراست میں تشدد کے بعد مقابلے میں ماورائے عدالت قتل قرار دے دیا۔  بچے کے چچا انار گل نے کہا کہ 13 سالہ سلیمان کے والد کی کمر کی ہڈی ٹوٹی ہوئی ہے، والد بستر پر جب کہ بھتیجا سلیمان ہمارے ساتھ فروٹ سبزی منڈی میں کام کرتا ہے ۔ ورثا کا کہنا تھا کہ 25 فروری کو پولیس گھر آئی  تو ہم نے 13 سالہ سلیمان کو خود حوالے...
    اسلام آباد: آئی ایم ایف جائزہ مشن 3 مارچ کو اقتصادی جائزے کے لیے پاکستان پہنچے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے، نیتھن پورٹر کی قیادت میں 9 رکنی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مذاکرات دو مراحل میں ہوں گے، مذاکرات تکنیکی اور پالیسی سطح کے ہونگے، آئی ایم ایف آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کے لیے تجاویز دے گا۔ ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کو ریلیف آئی ایم ایف کی رضا مندی سے مشروط ہوگا،  وزارت خزانہ، توانائی، منصوبہ بندی اور اسٹیٹ بینک سے مذاکرات ہوں گے، ایف بی آر، اوگرا، نیپرا سمیت دیگر ادارے بھی مذاکرات میں شامل ہوں...
    ایلون مسک کے 13 ویں بچے کی ماں ہونے کی دعویدار خاتون ایشلے سینٹ کلیئر نے قانونی جنگ چھیڑ دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 26 سالہ خاتون نے ایلون مسک کے خلاف اپنے 6 ماہ کے بیٹے کی واحد قانونی سرپرستی کے لیے مقدمہ دائر کیا ہے۔ درخواست کے ساتھ ایشلے کیئر نے ایلون مسک کے ساتھ ہونے والی چیٹس کے اسکرین شاٹس بھی ضم کیے ہیں۔ ایشلے کیئر نے دعوی کیا کہ ایلون مسک نے مختلف تحریری پیغامات میں بچے کے والد ہونے کا اعتراف کیا اور بچے کی پیدائش پر مبارک باد کا ٹیکسٹ میسیج بھی کیا تھا۔ خاتون نے بتایا کہ اس میسج کے جواب میں ایلون مسک کو بچے اور اپنی تصویر اسپتال سے...
    چین میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے دو پاکستانی طلبا یوسف خان اور رفیق اللہ کو وہاں خوب سراہا اور ہیرو قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستانی طلبا اُس دن سیاحت کے نیت سے ریلوے اسٹیشن پہنچے تھے جہاں ایک بزرگ شہری زمین پر گرے ہوئے تھے اور پولیس اہلکار ارد گرد کھڑے تھے۔ خیال رہے کہ چین میں کسی بھی شخص کو بغیر اجازت ہاتھ لگانا غیر قانونی ہے چاہے یہ کام طبی امداد کے لیے ہی کیوں نہ کیا جائے۔ میڈیکل کے طلبا ہونے کی وجہ سے یوسف اور رفیق پہلی نظر میں سمجھ گئے کہ بزرگ شہری کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے انھوں نے پولیس سے اجازت بھی لی۔ زمین پر نیم بے...
    بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن )میڈیکل کے فائنل ایئر کے پاکستانی طلبا نے چینی بزرگ کی جان بچالینجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق چین میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے دو پاکستانی طلبا یوسف خان اور رفیق اللہ کو وہاں خوب سراہا اور ہیرو قرار دیا جا رہا ہے۔پاکستانی طلبا ا±س دن سیاحت کے نیت سے ریلوے سٹیشن پہنچے تھے جہاں ایک بزرگ شہری زمین پر گرے ہوئے تھے اور پولیس اہلکار ارد گرد کھڑے تھے۔خیال رہے کہ چین میں کسی بھی شخص کو بغیر اجازت ہاتھ لگانا غیر قانونی ہے چاہے یہ کام طبی امداد کے لئے ہی کیوں نہ کیا جائے۔میڈیکل کے طلبا ہونے کی وجہ سے یوسف اور رفیق پہلی نظر میں سمجھ گئے کہ...
    کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 14 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 14 سالہ راہگیر بچہ جاں بحق ہوگیا ۔جاں بحق ہونے والے بچے کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش شناخت ورثا کے لیے سردخانے منتقل کی۔
    ایلون مسک کے 13 ویں بچے کی ماں بننے کی دعویٰ کرنے والی خاتون ایشلے سینٹ کلیئر نے نیویارک پوسٹ کو انٹرویو دیا ہے۔  نیویارک پوسٹ کے مطابق ایشلے سینٹ کلیئر نے اس انٹرویو کے لیے نمائندے کو اپنے لگژری اپارٹمنٹ میں مدعو کیا تھا۔ متنازع موضوعات پر قلم اُٹھانے والی مصنفہ ایشلے سینٹ کلیئر نے انٹرویو میں بتایا کہ ایلون مسک سے پہلی ملاقات دو سال قبل ہوئی تھی۔ ایشلے نے مزید بتایا کہ ابتدائی جان پہچان ’’ایکس‘‘ پر ہی ہوئی پھر سیٹھ ڈیلن نے مجھے سان فرانسسکو بلا لیا تھا۔ فرانسسکو میں پہلی بار ایلون مسک سے ملاقات ہوئی اور یہ ملاقات ’’ایکس‘‘ کے ہیڈکوارٹر میں ہوئی تھی۔ خاتون نے مزید بتایا کہ اس ملاقات کے بعد ہمارے رابطوں میں تیزی آئی اور...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2025ء)امریکی قدامت پسند مصنفہ اور انفلوئنسر ایشلی سینٹ کلیئر نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا کے امیر ترین شخص اور صدر ٹرمپ کے دست راست ایلون مسک ان کے تیرہویں نومولود بچے کے والد ہیں جسے خفیہ طور پر 5 ماہ قبل جنم دیا گیا تھا۔ سینٹ کلیئر نے یہ اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کیا ہے جہاں ان کے 11 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں، وہ ماضی میں طنزیہ نیوز سائٹ دی بیبلون بی سے وابستہ رہ چکی ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں نے یہ راز اس لیے رکھا تاکہ ہمارے بچے کی رازداری اور حفاظت برقرار رہے تاہم حالیہ دنوں میں...
    برازیلیا(نیوز ڈیسک)برازیل سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے اس وقت حیات ایسے شادی شدہ جوڑے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے جن کی شادی کو 8 دہائیوں سے زائد عرصہ ہوچکا ہے۔ 105 سالہ مینول اینگلیم ڈینو اور 101 سالہ ماریا ڈی سوسا ڈینو کی شادی 1940 میں ہوئی تھی۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 14 فروری 2025 کو دونوں کی شادی کو 84 سال 77 دن مکمل ہوگئے تھے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اس کی تصدیق LongeviQuest نامی ویب سائٹ کی مدد سے کی۔ یہ ویب سائٹ 100 سال سے زائد عمر کے افراد کے ڈیٹا کو ٹریک کرتی ہے۔ ان دونوں کی پہلی ملاقات 1936 میں ہوئی تھی اور ان...
    خاتون کا ایلون مسک کے بچے کی ماں ہونے کا دعوی، سی ای او ٹیسلا نے خاموشی توڑ دی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس )ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے قدامت پسند سوشل میڈیا انفلوئنسر ایشلے سینٹ کلیئر کے اس دعوے پر کہ ارب پتی امریکی اس کے پانچ ماہ کے بچے کا باپ ہے اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ارب پتی ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں خاتون کے دعوے سے متعلق ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے واہ کہا۔پوسٹ میں کہا گیاکہ 26سالہ خاتون ایلون مسک کے بچے کی پیدائش کے لیے پانچ سال سے منصوبہ...
    بالی وڈ کے معروف گلوکار لکی علی، جو 66 سال کے ہو چکے ہیں، انہوں نے چوتھی شادی کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔ لکی علی معروف بھارتی کامیڈین محمود کے بیٹے ہیں اور کئی مشہور فلمی گیت گا چکے ہیں۔ ان کی گلوکاری آج بھی مقبول ہے، اور ان کے کنسرٹس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں دہلی میں ایک میوزک فیسٹیول کے دوران جب ان سے شادی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا: "میرا خواب ہے کہ میں دوبارہ شادی کروں۔” لکی علی کی شادیوں کی تفصیلات:  پہلی شادی (1996) – میگھن جین سے ہوئی، لیکن جلد ہی طلاق ہوگئی۔ اس شادی سے ان کے دو بچے،...
    ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2032 میں زمین کے سیارچے سے ٹکرانے کے امکانات دُگنے ہوگئے ہیں۔ سائنس دانوں کے مطابق 22 دسمبر 2032 کو زمین اور گزشتہ برس دریافت ہونے والے سیارچے 2024 وائے آر کے درمیان تصادم متوقع ہے۔ 90 میٹر بڑے اس سیارچے کے متعلق گزشتہ ہفتے کی گئی پیشگوئیوں  میں زمین سے قریب موجود اس فلکی جِرم کے زمین سے ٹکرانے کے امکانات 1 فی صد تھے جو اب بڑھ کر 2.3 فی صد ہوگئے ہیں۔ امریکی خلائی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ ادارہ سیارچے کا مطالعہ جاری رکھے گا اور جیسے جیسے اس کے اور اس کے مدار کے متعلق معلومات حاصل ہوتی جائے گی اس کےٹکرانے کے امکانات کے  حوالے...
    پریس کانفرنس سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بہت کچھ بتاؤں گا تو لوگوں کی کانپیں ٹانگیں گی، ماضی کے میئر ایک ہی بات کہتے تھے وسائل نہیں، وسیم اختر دور میں کے ایم سی کی آمدن 77 کروڑ تھے، ڈیڑھ سال میں کے ایم سی کو دو اعشاریہ تین ارب آمدن ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ ڈیڑھ سال میں کے ایم سی کے وسائل بڑھ کر 2 اعشاریہ 3 ارب ہوچکی ہے۔ ذرائع کے مطابق مرتضٰی وہاب نے پریس کانفرنس سے گفتگو میں کہا کہ کے ایم سی 751 اسکیموں پر کام کررہی ہے، 30 جون 2025 تک 493 اسکیموں کو مکمل کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 722 ملازمین کو...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دوسرے صوبوں کے طلبہ کیلئے بھی ہونہار اسکالر شپ اسکیم کی منظوری دے دی۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ کی تعداد بڑھا کر ایک لاکھ 10 ہزار کر دی ہے جب کہ لیپ ٹاپ اور ہونہار اسکالر شپ دیگر صوبوں کے طلبہ کا بھی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت دیگر صوبوں کے طلبہ بھی ہمارے بچے ہیں، ہونہار اسکالر شپ کے لیے جو پنجاب کا معیار ہے وہی دیگر صوبوں کے طلبہ کیلئے مقرر کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ میرٹ پر آنے والا ہر بچہ اچھے کالج میں داخلہ لے فیس ہم دیں گے،...
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں مالکان کی ڈانٹ ڈپٹ سے ناراض ملازمہ نے غصہ 3 ماہ کے بچے پر نکال دیا۔پولیس کے مطابق لاہور میں شمالی چھاؤنی کے علاقے میں واقع گھر میں مالکان کی ڈانٹ ڈپٹ پر گھریلو ملازمہ غصہ نومولود بچے پر نکالتی رہی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملازمہ کو بچے کے چہرے پر کپڑا رکھ کر سانس بند کرنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ بچے کے والد مطلوب ظفر کی جانب سے دائر کی گئی ایف آئی آر کے مطابق بچوں کی دیکھ بھال کے لیے رکھی گئی 30 سالہ ملازمہ صائمہ 3 ماہ کے بچے کو تشدد کا نشانہ بناتی رہی۔بچے کے رونے پر اسے تھپڑ مارے۔ بچے کی طبیعت خراب ہونے پر والدین...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) گارڈن سے لاپتا ہونے والے 2 کمسن بچوں کے اہلخانہ نے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ دلاسوں کے بجائے بچے بازیاب کرائے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق گارڈن ویسٹ سے لاپتا 5 سالہ علیان اور 6 سالہ رضا کو 14 جنوری کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا اور 2 ہفتے سے زاید گزرنے کے بعد بھی ان کا کچھ پتا نہ چل سکا۔ کمسن علیان اور رضا کے اہلخانہ احتجاج کرتے ہوئے سندھ اسمبلی پہنچ گئے۔ سندھ اسمبلی کے باہراحتجاج کرتے ہوئے بچوں کی یاد میں تڑپتی ماں نے کہا کہ نہ جانے بچے کس حال میں ہوں گے روزانہ تلاش میں سڑکوں پر مارے مارے پھر رہے...
    بچوں کے جھوٹ بولنے کی عادت اکثر والدین کے لیے ایک بڑا مسئلہ بن جاتی ہے، اور انہیں اس بات کا شکوہ ہوتا ہے کہ ان کے بچے جھوٹ کیوں بولتے ہیں۔ حالانکہ کئی بار والدین خود ہی بچوں کے جھوٹ بولنے کی عادت کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ اس کے باوجود، والدین اگر مناسب طریقے سے رہنمائی فراہم کریں تو کچھ چھوٹی چھوٹی کوششوں کے ذریعے والدین اپنے بچوں کو اس عادت سے نجات دلانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ بچوں کے ماہرہن کے مطابق، ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ بچوں میں جھوٹ بولنا کوئی پیدائشی عادت نہیں ہوتی، ان کو یہ عادت اس دنیا میں ملتی ہے۔ یہ ماحول اور والدین کی تربیت کا نتیجہ ہوتا ہے۔...
    ایک شہری نے پولیس ہیلپ لائن مددگار ون فائیو پر اطلاع دی گئی تھی کہ اسے 2 گمشدہ بچے ملے ہیں، جس پر پولیس نے فوری رسپانس کرتے ہوئے موقع پر اہلکاروں کو بھیجا اور بچوں کو اپنی تحویل میں لیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گزشتہ روز لاپتا ہونے والے 2 بچے والدین کے حوالے کردیے گئے۔ فیروزآباد میں پولیس نے 2گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوا دیا۔ سندھ پولیس مددگار 15کےمطابق ایک شہری  نے پولیس کو گمشدہ بچوں کی اطلاع دی تھی۔ بچے مل جانے پر والدین نے پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا۔  ایک شہری نے پولیس ہیلپ لائن مددگار ون فائیو پر اطلاع دی گئی تھی کہ اسے 2 گمشدہ بچے ملے ہیں، جس...
    کراچی: شہر قائد میں گزشتہ روز لاپتا ہونے والے 2 بچے والدین کے حوالے کردیے گئے۔ فیروزآباد میں پولیس نے 2گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوا دیا۔ سندھ پولیس مددگار 15کےمطابق ایک شہری  نے پولیس کو گمشدہ بچوں کی اطلاع دی تھی۔ بچے مل جانے پر والدین نے پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا۔  ایک شہری نے پولیس ہیلپ لائن مددگار ون فائیو پر اطلاع دی گئی تھی کہ اسے 2 گمشدہ بچے ملے ہیں، جس پر پولیس نے فوری رسپانس کرتے ہوئے موقع پر اہلکاروں کو بھیجا اور بچوں کو اپنی تحویل میں لیا۔ پولیس حکام نے بچوں کے والدین کو ڈھونڈنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے اور گھر کا پتا تلاش کرلیا۔ پولیس...
    لاہور میں دو سالہ بچے کے اغوا اور قتل میں ماں ہی ملوث نکلی، پولیس نے ملزمہ اور اس کے آشنا سمیت تین ملزمان کو گرفتارکرلیا، بچے کی جلی ہوئی لاش بھی برآمد کرلی گئی۔ملزمہ نے آشنا کے ساتھ مل کر واردات کا منصوبہ بنایا، جس کے بعد دو سالہ اذلان 23 جنوری کو رائیونڈ سے اغوا ہوا۔پولیس نے مشکوک بیانات پر مغوی کی ماں کا موبائل فون چیک کیا تو مسلسل رابطے قریبی رشتہ دار سے نکلے جس پر ملزمہ کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی تو اس نے بیٹے کے اغوا کے بعد قتل کا انکشاف کردیا۔پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر لاش کوٹ رادھا کشن سے برآمد کی۔گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم اسلام، نوکرانی ثنا...