2025-07-27@02:55:57 GMT
تلاش کی گنتی: 498

«گرینڈ سلم میں سب سے زیادہ میچ»:

    پی سی بی کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ایشیا کپ پر خدشات کے بادل چھٹ گئے، ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کیا گیا۔ محسن نقوی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کی تصدیق کر رہا ہوں جو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منعقد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک کھیلا جائے گا، جس میں کرکٹ کے دلچسپ مقابلوں کے...
    ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، پاکستان، بھارت ، یو اے اور عمان کو گروپ اے میں شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 26 July, 2025 سب نیوز دبئی(سب نیوز )ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔ پاکستان، بھارت، یو اے ای اور عمان کو گروپ اے میں شامل کیاگیا ہے جبکہ بنگلا دیش، سری لنکا، افغانستان اور ہانگ کانگ کو گروپ بی میں شامل کیا گیا ہے۔ایشیاکپ میں پہلا میچ 9 ستمبرکوافغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کھیلاجائیگا۔12 ستمبر کو پاکستان عمان کے خلاف میچ کھیلے گا جبکہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ 17 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ میچ 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔...
    ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 ستمبر کو کھیلا جائےگا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اسپورٹس ایشیا کپ 2025 پاک بھارت میچ کرکٹ
    تصویر بشکریہ کرک انفو آسٹریلوی بیٹر ٹِم ڈیوڈ کی دھواں دھار بیٹنگ کے باعث آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔دورۂ ویسٹ انڈیز کے دوران گزشتہ روز کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹِم ڈیوڈ نے آسٹریلیا کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تیز ترین نصف سنچری اور تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنایا۔آسٹریلیا نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 214 رنز کا ہدف 23 گیندیں پہلے حاصل کیا۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے تھے۔ شائے ہوپ نے 57 گیندوں پر 102 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب کے دوران میچ میں ٹِم ڈیوڈ نے 16 گیندوں پر نصف سنچری بنائی، اس سے قبل مارکس اسٹوئنس کا 17 گیندوں...
    پاکستان چیمپئنز نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 میں جنوبی افریقا چیمپئنز کو شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی۔انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں جمعہ کو پاکستان چیمپئنز نے جنوبی افریقا چیمپئنز کو 31 رنز سے شکست دی۔ٹاس ہارنے کے بعد پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 198 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے اوپنرز شرجیل خان نے 11 گیندوں پر 19 ، کامران اکمل 11 گیندوں پر 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔کپتان محمد حفیظ صرف 8 رنز بنا سکے۔ پھر شعیب ملک اور عمر امین کے درمیان 79 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی۔ عمر امین نے 42 گیندوں پر 58 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی...
    ایشیا کپ 5 سے 10ستمبر کے درمیان متحدہ عرب امارات میں شروع کرانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ڈھاکا میں اے سی سی کے سالانہ اجلاس کے دوران ایشیا کپ 5 سے 10ستمبر کے درمیان متحدہ عرب امارات میں شروع کرانے کی تجویز سامنے آئی۔ایشیا کپ میں پاکستان اوربھارت سمیت 8 ملکوں کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی جب کہ ایونٹ کے میچز دبئی اور ابو ظبی میں ہوں گے۔اے سی سی کے سالانہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نےکہا کہ کونسل کی سالانہ میٹنگ میں تمام 25 ارکان نے شرکت کی اور بہت اچھے ماحول میں اجلاس ہوا، کونسل کے تمام ممبران اس بات پرمتفق ہیں کہ اے سی سی...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے انکشاف کیاہے کہ حکومت نے اس سال 26 ارب ڈالر قرض لیا، پاکستان کا قرض کم نہیں ہو رہا،وہیں کھڑاہے، قرض سے نکلنے کیلئے برآمدات بڑھانا ہوں گی، معروف صنعتکار عارف حبیب نے کہا کہ مائننگ اچھا موقع ہے،ہم اس پر تیزی سے کام نہیں کر سکے، پاکستان کو غیر ملکی سرمایہ کاری کا بھی مسئلہ ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم کم،ٹیکس،بجلی اور گیس کی قیمتیں زیادہ ہیں، حکومتی اخراجات زیادہ ہونے کی وجہ سے ٹیکسز زیادہ ہیں، این ایف سی ایوارڈ کم کرنا چاہیے،جس سے وفاق پر دبائو کم ہو گا، ٹیکسز کی شرح...
    پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے عوام الناس کے لیے ایک اہم ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ جو افراد پرانی یا استعمال شدہ گاڑیاں خریدنے یا بیچنے کا ارادہ رکھتے ہیں، وہ لین دین مکمل کرنے سے پہلے گاڑی کے تمام ای چالان کی تصدیق ضرور کریں، بصورت دیگر انہیں قانونی اور مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ای چالان کی تصدیق کیوں ضروری ہے؟ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی  کے مطابق، اگر گاڑی پر کسی قسم کے ٹریفک جرمانے باقی ہوں گے، تو نئی خریداری کے بعد ان جرمانوں کی ذمہ داری نئے مالک پر عائد ہو سکتی ہے۔ باقی شدہ ای چالان گاڑی کی رجسٹریشن میں تاخیر کا باعث بن سکتے ہیں، دوبارہ فروخت...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) کولمبیا یونیورسٹی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے ایک معاہدے کے تحت 200 ملین ڈالر ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ یہ تصفیہ اس الزام کے بعد کیا گیا کہ یونیورسٹی نے اپنے یہودی طلبہ کو درپیش خطرات کے خلاف مناسب اقدامات نہیں کیے۔ بین الاقوامی زرائع ابلاغ کے مطابق یہ رقم تین سال کی مدت میں امریکی وفاقی حکومت کو ادا کی جائے گی۔ اس معاہدے کے بدلے حکومت نے مارچ میں منجمد کیے گئے 400 ملین ڈالر کے وفاقی گرانٹس میں سے کچھ کو بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ احتجاج اور الزامات کا پس منظر یہ معاہدہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کولمبیا یونیورسٹی کو گزشتہ سال اسرائیل اور...
    کراچی: سال 2024 سے اب تک تمام فارمیٹس کے انٹرنیشنل میچز میں زیادہ شکستوں کا منفی ریکارڈ پاکستان کے نام جڑ گیا۔ اس سے قبل بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز ساجھے دار تھے، پاکستان اب تک 64 میچز میں سے 38 میں ناکام ہوچکا۔ گزشتہ دنوں بنگلا دیش سے سیریز کے دوسرے ٹی 20 میں ناکامی سے ٹرافی بھی ہاتھ سے نکل گئی۔ بنگلا دیش اس معاملے میں 63 اور ویسٹ انڈیز 65 میچز میں 37، 37 ناکامیوں کے ساتھ اب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہے۔
    کراچی(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ میچز کی سنچری مکمل کرلی۔ مچل اسٹارک نے یہ اعزاز گذشتہ روز ویسٹ انڈیز سے میچ میں حاصل کیا، پاکستان کے سابق عظیم پیسر وسیم اکرم نے اسٹارک کو اس سنگ میل پر پہنچنے کی مبارکباد دی ہے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ موجودہ دور میں 100 ٹیسٹ میچز کھیلنا بہت بڑا کارنامہ ہے، یہ کسی بھی کرکٹر کی صلاحیت کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ثابت کرتا ہے کہ اسٹارک کی ترجیحات کیا ہیں اور وہ طویل فارمیٹ کیلیے کس قدر مستقل مزاج ہیں، اگرچہ وہ ٹی 20 اور لیگ کرکٹ بھی کھیلتے ہیں مگر ان کا ٹیسٹ کیریئر سب سے آگے ہے، میرے نزدیک مچل...
    پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والی ٹی 20 سیریز کے میڈیا رائٹس فروخت ہوگئے۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بی سی بی پاکستان کے خلاف 3 میچز کی سیریز کے ورلڈ وائیڈ میڈیا رائٹس فروخت کرنے میں کامیاب رہا۔میڈیا رائٹس اوپن بڈنگ میں فروخت ہونا تھے لیکن کوئی کمپنی فلور پرائس تک نہ پہنچ سکی، رائٹس کی 4 کروڑ ٹکا فلور پرائس رکھی گئی، نصف تک کی بھی پیشکش نہ ہوئی۔بورڈ آفیشل کا کہنا ہے کہ پیشکشیں احمقانہ تھیں کچھ کمپنیز سے براہ راست رابطہ کیا گیا، بورڈ کو ٹارگٹ کے مطابق رقم موصول ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ بی سی بی بنگلادیش اور نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کے رائٹس بھی فروخت نہیں کر سکا تھا۔پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان میچز 20،...
    لاہور: پاکستان انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا جہاں اس کا مقابلہ جاپان سے ہوگا۔ چین کے شہر ڈاہوز میں جاری ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور ملائیشیا کا میچ  ہوا۔ مقررہ وقت میں میچ تین تین گول سے برابر رہا۔ میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے پانچ پانچ پینالٹی شوٹ آؤٹس لگائے گئے جس پر پاکستان نے تین کے مقابلے میں چار گول سے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان کی جیت میں گول کیپر غلام مصطفی نے دو گول روک کر اہم کردار اداکیا، غلام مصطفی کا تعلق  لاہور کی خواجہ جنید اکیڈمی سے ہے۔ پاکستان  کا فائنل میں  سامنا جاپان سے یوگا جس نے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو چار کے...
    ڈبلن میں جاری آئرلینڈ کے انٹرپرووینشل ٹی20 ٹرافی کے 23ویں میچ میں منسٹر ریڈز کے کپتان اور آل راؤنڈر کرٹس کیمفر نے ناقابلِ یقین کارنامہ انجام دیتے ہوئے صرف 5 گیندوں پر 5 وکٹیں حاصل کر کے پروفیشنل کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔ نارتھ ویسٹ ویریئرز کے خلاف کھیلتے ہوئے کیمفر نے 2.3 اوورز میں محض 16 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے اپنے دوسرے اور تیسرے اوور کی مسلسل گیندوں پر یہ کمال کیا۔ 12ویں اوور کی آخری دو گیندوں پر وکٹیں لینے کے بعد وہ ہیٹ ٹرک پوزیشن پر آ گئے، جسے انہوں نے تیسرے اوور کی پہلی گیند پر مکمل کیا۔ پھر اگلی دو گیندوں پر بھی نئے بیٹرز کو آؤٹ کر...
    DUBLIN: آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر کرٹس کیمفر نے انٹرپرووینشل ٹی20 ٹرافی میں منسٹر ریڈز کی نمائندگی کرتے ہوئے نارتھ ویسٹ ویریئرز کے خلاف 5 گیندوں پر 5 وکٹیں حاصل کر کے پروفیشنل کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ آئرلینڈ کے انٹرپرووینشل ٹی20 ٹرافی کے اہم میچ میں منسٹر ریڈز کے کپتان کرٹس کیمفر نے نارتھ ویسٹ ویریئرز کے خلاف 2.3 اوورز میں 16 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ کرٹس کیمفر نے اپنے کوٹے کے دوسرے اور تیسرے اوور میں مسلسل 5 گیندوں پر 5 وکٹیں حاصل کرکے ریکارڈ بنایا، جس کے باعث ویریئرز کی ٹیم نے جہاں ایک موقع پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 87 رنز بنایا تھا لیکن 189 کے...
    پاکستانی ہاکی کے لٹل اسٹارز نے انڈر 18 ایشیا کپ میں دھوم مچادی۔  آخری پول میچ میں چین کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہراکر ناقابل شکست رہنے کا اعزازپایا، اب سیمی فائنل میں گیارہ جولائی کو ملائیشیا  کا سامنا ہوگا۔ چین کے شہر دازھو میں کھیلے جانے والے انڈر 18 مینز ایشیاء کپ میں پاکستان کا آخری پول میچ میں میزبان چین کے ساتھ مقابلہ ہوا۔  پاکستان کے حسن شہباز نے گیارہویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو ایک گول کی سبقت دلائی، پاکستان کی جانب سے تیسرے کوارٹر میں حنظلہ نے دوسرا گول کرکے پوزیشن  کومزید مستحکم کیا۔  پاکستانی ٹیم نے چار میچ کھیل کر بنا کوئی ہارے اپنے پول میں پہلی پوزیشن حاصل کی، اب سیمی فائنل...
    جنوبی افریقا نے زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 236 رنز سے شکست دے دی۔ بلاوائیو میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست سے دوچار کیا اور سیریز 0-2 سے جیت لی۔ فالو آن کے شکار زمبابوے کی ٹیم دوسری اننگز میں 220 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی، یوں جنوبی افریقی ٹیم نے میچ اننگز اور 236 رنز سے جیت لی۔ جنوبی افریقا کے ٹیسٹ کپتان ویان ملڈر کو میچ میں 367 رنز کی یادگار اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ یاد رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں زمبابوے کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں 328 رنز سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ زمبابوے، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو سے جی ڈی اے کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صفدر عباسی نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ملکی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔اس موقع پر ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ کو کرپشن، ڈاکو کلچر، پانی کی قلت اور منشیات نے تباہ کر دیا ہے۔ کینال اور کارپوریٹ فارمنگ سندھ کی تباہی کے منصوبے ہیں، پیپلز پارٹی نے اقتدار کے بدلے دریاں اور وسائل کو بیچ ڈالا ہے،تھوڑی سی بارش سے نظام درہم برہم ہو جاتا ہے۔ سندھ حکومت چاہتی ہے کہ سندھ میں قبائلی خونریزی، ڈاکوں کی حکمرانی، لاقانونیت، جہالت ہو اور عوام یرغمال ہوں، خوف کے ماحول میں لوگ خاموش اور قید رہیں۔...
    لندن: سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ومبلڈن ٹینس اور پاک بھارت کرکٹ میچ کے درمیان دلچسپ موازنہ کردیا۔ سابق بھارتی کپتان نے پیر کو ومبلڈن میں سربیا کے نوواک جوکووچ اور آسٹریلیا کے ایلکس ڈی مینورکے درمیان ہونے والا مینز راؤنڈ آف 16 کا میچ دیکھا۔  اس موقع پر ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ سینٹر کورٹ کا ماحول اور ہر پوائنٹ پر پڑنے والا دباؤ بعض اوقات بڑے کرکٹ میچز سے بھی زیادہ شدید محسوس ہوتا ہے۔ اسٹار اسپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ کرکٹ اسٹیڈیمز میں دباؤ ہوتا ہے لیکن وہ اتنا خوفناک محسوس نہیں ہوتا۔ جب آپ بیٹنگ کر رہے ہوتے ہیں تو شور، نعرے یا تنقید براہ راست سنائی نہیں دیتی۔ اصل دباؤ صرف فیلڈنگ کے...
    ایجبسٹن(سپورٹس ڈیسک)ایجبسٹن میں 10 وکٹیں لیکر تاریخ رقم کرنے والے بھارتی فاسٹ بولر آکاش دیپ کی کہانی نے سب کو آبدیدہ کردیا۔ آکاش دیپ نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں غیر معمولی بولنگ کرتے ہوئے دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 10 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ان کی جارحانہ اور نپی تلی بولنگ نے نا صرف بھارت کو بڑے مارجن سے فتح دلائی بلکہ مداحوں کے دل بھی جیت لیے۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے آکاش دیپ نے کہا کہ میرے لیے یہ صرف ایک کرکٹ میچ نہیں تھا بلکہ ہر گیند میرے دل کی ایک دعا تھی۔ انہوں نے کہا کہ میری بہن کینسر سے لڑ رہی ہے اور میں اپنی پوری کارکردگی...
    زمبابوے کے شہر بولاوے میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ (6-10 جولائی) میں جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 626 رنز پر 5 وکٹیں گنوانے کے بعد اننگز ڈیکلیئر کردی۔ کپتان وِیاان ملڈر نے ناقابل شکست 367 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یادگار اننگز میں شمار ہوتی ہے۔ ملڈر کی شاندار اننگز نے برائن لارا کے 21 سال پرانے عالمی ریکارڈ 400 رنز کو توڑنے کا نادر موقع فراہم کیا تھا، لیکن ٹیم کی اننگز جلد ڈیکلیئر کروانے کی وجہ سے وہ ریکارڈ توڑنے سے محروم رہ گئے۔ ماہرین اور شائقین کا کہنا ہے کہ اگر جنوبی افریقہ نے ملڈر کو موقع دیا ہوتا تو یہ عالمی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دازہو:انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ 2025ء میں پاکستان نے اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے گروپ اے کے دوسرے میچ میں سری لنکا کو 0-9 سے عبرتناک شکست دے دی۔ چین کے شہر دازہو میں جاری ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار ٹیم ورک اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میدان مار لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ کے آغاز سے ہی پاکستان نے سری لنکن ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا۔ چوتھے منٹ میں عبداللہ اعوان نے پہلا گول داغا، جس کے بعد زبیر لطیف نے اگلے ہی منٹ میں دوسرا گول کرکے برتری کو دگنا کر دیا۔ ساتویں منٹ میں اعصام حیدر نے پنالٹی پر تیسرا گول کیا، اور اسی کوارٹر میں عاطف نے چوتھا گول...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جکارتا: اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان نے مسلسل دوسرا میچ جیت لیا۔انڈونیشیا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرغزستان کو 1-2 سے شکست دے دی۔پاکستان کی جانب سے پہلا گول مریم محمود نے چوتھے منٹ میں کیا جبکہ دوسرا گول بھی مریم محمود نے 26 ویں منٹ میں پینلٹی کک سے کیا۔اس اہم مقابلے میں پاکستان کی کھلاڑیوں نے بہترین ٹیم ورک اور جذبے کے ساتھ کھیل پیش کیا جس کی بدولت قومی ٹیم کو کوالیفائنگ راؤنڈ میں قیمتی کامیابی نصیب ہوئی۔یہ جیت پاکستان کے اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات کو مزید مضبوط بنا سکتی ہے۔ ٹیم کی جیت پر شائقین اور سوشل...
    ویمن ایشیا کپ کوالیفائر: پاکستان نے مسلسل دوسرا میچ جیت کر تاریخ رقم کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان نے مسلسل دوسرا میچ جیت لیا۔انڈونیشیا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرغزستان کو 1-2 سے شکست دے دی۔پاکستان کی جانب سے پہلا گول مریم محمود نے چوتھے منٹ میں کیا جبکہ دوسرا گول بھی مریم محمود نے 26 ویں منٹ میں پینلٹی کک سے کیا۔ اس اہم مقابلے میں پاکستان کی کھلاڑیوں نے بہترین ٹیم ورک اور جذبے کے ساتھ کھیل پیش کیا جس کی بدولت قومی ٹیم کو کوالیفائنگ رانڈ میں قیمتی کامیابی...
    ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز گراؤنڈ میں کتا گھس آیا۔ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم گرینیڈا میں کتا گھسنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ کتے کے گراؤنڈ میں داخل ہونے کی وجہ سے کھیل کچھ دیر رکا رہا، ڈرون کیمرہ سے کتے کو گراؤنڈ سے باہر نکالنے کی کوشش کی گئی۔ View this post on Instagram A post shared by shepmates (@shepmates) واضح رہے کہ آسٹریلیا نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 12 رنز بنائے ہیں۔ ویسٹ انڈیز ٹیم پہلی اننگز میں 253 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی جبکہ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 286 رنز بنائے تھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کا اگلے ماہ ہونے والا دورۂ بنگلہ دیش غیر معینہ مدت تک مؤخر کر دیا گیا ہے، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے تناظر میں کیا گیا ہے، اس ضمن میں امکان ہے کہ بھارتی حکومت نے بی سی سی آئی کو دورہ ملتوی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ یہ دورہ 17 سے 31 اگست کے دوران شیڈول تھا، جس میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 بین الاقوامی میچز کھیلے جانے تھے، تاہم اس حوالے سے تاحال نہ تو بھارتی کرکٹ بورڈ اور نہ ہی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کسی قسم کی باضابطہ تصدیق یا اعلان کیا ہے۔ India’s tour of Bangladesh postponed indefinitely: reports...
    جہاں چین کی مردوں کی قومی فٹبال ٹیم سالوں سے مایوس کن کارکردگی دِکھا رہی ہے، وہیں بیجنگ میں ہمیونائیڈ (انسان نما) روبوٹس کے درمیان فٹبال میچ نے شائقین کو حیرت زدہ کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: چین میں روبوٹس کی انسانوں کے ساتھ ریس کے دلچسپ مناظر جدید مصنوعی ذہانت سے لیس یہ روبوٹس مکمل خودکار طریقے سے کھیلتے رہے اور کسی بھی انسانی مداخلت کے بغیر حکمتِ عملی طے کرتے ہوئے میدان میں دوڑتے رہے۔ گزشتہ ہفتے کی شب ہونے والے اس مقابلے میں 4 یونیورسٹی ٹیموں نے شرکت کی، جن میں ہر ٹیم کے 3 روبوٹس شامل تھے، یہ مقابلے چین کے پہلے ورلڈ ہمیونائیڈ روبوٹ گیمز کے ابتدائی مظاہرے کے طور پر پیش کیے گئے۔ NEW: China launches...
    پاکستان ویمن فٹبال ٹیم نے اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائرز میں میزبان انڈونیشیا کو 0-2 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ میں اپنی پہلی فتح حاصل کی بلکہ عالمی درجہ بندی میں نمایاں برتری رکھنے والی ٹیم کے خلاف یادگار کامیابی بھی سمیٹی۔ فیفا رینکنگ میں 95ویں نمبر پر موجود انڈونیشیا کی ٹیم کو 157 ویں نمبر کی پاکستان ٹیم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جو گرین شرٹس کے لیے ایک بڑی فتح ہے۔ یہ جیت نہ صرف اعتماد بحال کرنے والی ہے بلکہ ایک ٹاپ 100 ٹیم کے خلاف میدان مارنے کا غیر معمولی لمحہ بھی ہے۔ خاص طور پر اس کامیابی کی اہمیت اس وقت اور بڑھ جاتی ہے جب گزشتہ...
    اے ایف سی ویمن ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان کی تاریخی کامیابی، انڈونیشیا کو ہرادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اے ایف سی ویمن ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں 62 درجہ بہتر ٹیم انڈونیشیا کو 0-2 سے شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کرلی ہے، یہ ستمبر 2023 کے بعد پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل فتح ہے۔ انڈونیشیا میں ایشین کپ کوالیفائرز کے گروپ ڈی کے میچ میں میزبان ٹیم کے خلاف پاکستان نے بھرپور ڈسپلن کا مظاہرہ کیا۔ ورلڈ نمبر 95 انڈونیشیا کی ٹیم عالمی رینکنگ میں 157 ویں پوزیشن کی ٹیم پاکستان کے خلاف میچ میں 63 فیصد گیند پر قبضے کے باوجود بھی گول نہ کرسکی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیروز پور: بھارت میں جعلی دستاویزات کے ذریعے زمینوں پر قبضے کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں لیکن پنجاب کے شہر فیروز پور سے ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے جس نے سب کو چونکا دیا ہے۔ یہاں ایک ماں بیٹے کی جوڑی نے مبینہ طور پر ہندوستانی فضائیہ کے رن وے کی زمین بیچ دی۔ پولیس نے 28 سال بعد دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔یہ زمین فیروز پور کے گاو ¿ں پھتو والا میں ہے۔ برطانوی حکومت میں ایڈوانس لینڈنگ گراو ¿نڈ (ALG) دوسری جنگ عظیم کے دوران 1945 میں تیار کیا گیا تھا، یہ زمین پھر جنگی ضروریات کے لیے خریدی گئی، اس کے بعد یہ ہندوستانی فضائیہ کے تحت آ گئی...
    —فائل فوٹو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ فائنل رہا، جو لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق لاہور میں پی ایس ایل انتظامیہ اور اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگ ہوئی، جس میں مختلف معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پی ایس ایل سے متعلق ڈی بریفنگ سیشنز کرانے کا فیصلہپاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے حوالے سے ڈی بریفنگ سیشنز کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے گورننگ کونسل کی میٹنگ جلد بلانے کا فیصلہ کیا گیا، اس ہفتے ٹیموں کی ویلیو ایشن کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پی ایس...
    برازیل کے کلب فلومینینسے نے ایک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یورپی چیمپئنز لیگ کے رنر اپ انٹر میلان کو 0-2 سے شکست دے کر کلب ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ پیر کے روز شمالی کیرولائنا کے شہر شارلٹ میں شدید گرمی کے دوران کھیلے گئے اس میچ کا آغاز فلومینینسے کے لیے خوابناک ثابت ہوا، جب جرمن کینو نے محض تیسرے منٹ میں ایک ڈیفلیکٹڈ کراس پر فوری ردعمل دیتے ہوئے گیند کو جال میں پہنچا دیا۔ میچ کے 30ویں منٹ میں برازیلی ٹیم نے اسکور ڈبل کرنے کا ایک اور سنہری موقع گنوا دیا، جب زومر نے جون آریاس کی شاٹ روکنے میں ناکامی کے بعد سیموئیل زاویئر کا ری...
    بولی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی جوانی کے دنوں کی یادیں تازہ کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان کی پہلی شادی کے دن جاوید میانداد کے تاریخی چھکے نے ان کی خوشی کو مایوسی میں بدل دیا تھا۔ عامر خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔ ایک سوال کے جواب میں عامر خان نے کہا کہ ان کی سابقہ بیوی رینا دتا سے ملاقات 20 سال کی عمر میں ہوئی تھی۔ اداکار نے بتایا کہ دراصل رینا ان کے سامنے والی بلڈنگ میں رہتی تھیں اور دونوں کی بلڈنگز کے درمیان تقریباً 100 میٹر کا فاصلہ تھا، وہ جب بھی انہیں دیکھتے...
    ڈریپ نے 7 غیر معیاری ادویات کا میڈیکل پروڈکٹ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ڈرگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ نے غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کی اہے، اور 7 ادویات غیر معیاری قرار دے دی ہیں، جن میں سٹیرائل واٹر، سوزش، درد کش کریم، گولی، اور سرجیکل گلوز شامل ہیں۔ ڈریپ الرٹ کے مطابق غیر معیاری ادویات چین، کراچی، لاہور، گوجرانوالہ کی کمپنیوں کی تیار کردہ ہیں، یہ ادویات ڈرگ لیبارٹری میں ٹیسٹنگ کے معیار پر پورا نہیں اتریں۔ الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ انجکشن سٹیرائل واٹر پانچ ملی لیٹر کا بیچ 25F01 غیر معیاری ہے، سٹیرائل واٹر انجکشن کے سیمپل میں غیر متعلقہ ذرات پائے گئے، اینٹی الرجک ٹیبلٹ کیٹفن 10 ایم جی بیچ...
    ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ 2025 دبئی میں منعقد کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ستمبر میں شیڈول ایونٹ (جو ٹی 20 فامیٹ میں کھیلا جائے گا) کی میزبانی تو بھارت کے پاس رہے گی لیکن ایونٹ کا انعقاد دبئی میں ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے حوالے سے تیاری جاری ہے اور تفصیلات سے جلد آگاہ کیا جائے گا۔ ایونٹ (جس کا انعقاد بھارت میں شیڈول تھا) پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے دبئی منتقل کیا گیا ہے۔ نیوٹرل وینیو پر ایونٹ منعقد کرانے کا مقصد پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی والٹیج ٹاکرہ بغیر کسی مشکل کے کرانا ہے۔ واضح رہے اس سے قبل 2023 میں پاکستان کی میزبانی میں...
    ممبئی(سپورٹس ڈیسک)سابق بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان سے میچ میں محمد رضوان کی وکٹ فیصلہ کن موڑ تھا۔ نیویارک میں منعقدہ مقابلے میں ہماری ٹیم کے لیے رضوان کی وکٹ بہت بڑی کامیابی تھی، خاص طور پر جب رضوان وکٹ پر سیٹ ہو چکے تھے۔ روہت شرما نے کہا کہ رضوان ایک معیاری بیٹر ہیں جنہوں نے اپنی ٹیم کو کئی میچز جتوائے ہیں، رضوان کی وکٹ ٹرننگ پوائنٹ تھا۔ یاد رہے کہ مذکورہ میچ میں 80 کے مجموعی اسکور پر 15 ویں اوور کی پہلی گیند پر جسپریت بمراہ نے رضوان کو 31 رنز پر ٹھکانے لگایا تھا۔ اس میچ میں پاکستان ٹیم بھارت کے 120 رنز کے تعاقب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جیونجو : پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے اپنے تیسرے میچ میں میزبان کوریا کو 6-91 سے شکست دے دی، میزبان ٹیم کے خلاف آسان فتح کے بعد ناقابل شکست پاکستان 6 پوائنٹس کے ساتھ گروپ بی میں سر فہرست ہوگیا۔جنوبی کوریا کے شہر جیونجو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق قومی ویمن ٹیم نے کوریا کے خلاف یکطرفہ مقابلے میں بآسانی فتح پائی، پہلے کوارٹر میں پاکستان کو2-23 سے سبقت حاصل ہوئی، دوسرے کوارٹر میں فاتح ٹیم کو3-45 کی برتری ملی جبکہ چوتھے کوارٹر میں پاکستان نے 4-70 سے کامیابی پائی۔پاکستان اپنا چوتھے میچ پیر کو جاپان کے خلاف کھیلے گا، پاکستان نے پہلے میچ میں سعودی عرب کو ہرانے کے بعد دوسرے میچ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شارلٹ: چیلسی نے 2025 فیفا کلب ورلڈ کپ کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں پرتگالی ٹیم بینفیکا کو اضافی وقت میں 1-4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ یہ میچ امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کے شہر شارلٹ کے بینک آف امریکہ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق میچ کا پہلا ہاف 0-0 پر ختم ہوا، دونوں ٹیمیں سخت دفاعی کھیل پیش کرتی رہیں اور گول کے مواقع پیدا کرنے میں ناکام رہیں،چیلسی نے 64ویں منٹ میں ریکس جیمز کے شاندار گول کی بدولت 0-1 کی برتری حاصل کی۔ تاہم 85ویں منٹ میں اچانک آنے والی لائٹننگ اسٹورم کے باعث میچ روک دیا گیا اور یہ وقفہ دو گھنٹے جاری رہا۔کھیل دوبارہ شروع ہونے...
    کراچی: پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ  کے اپنے تیسرے میچ میں میزبان کوریا کو 6-91 سے شکست دے دی، میزبان ٹیم کے خلاف آسان فتح کے بعد  ناقابل شکست  پاکستان  6 پوائنٹس کے ساتھ گروپ  بی میں سر فہرست ہوگیا۔  جنوبی کوریا کے شہر جیونجو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق قومی ویمن ٹیم نے  کوریا کے خلاف  یکطرفہ مقابلے میں بآسانی فتح پائی، پہلے کوارٹر میں پاکستان کو2-23 سے سبقت حاصل  ہوئی، دوسرے کوارٹر میں  فاتح ٹیم کو3-45 کی برتری ملی جبکہ چوتھے کوارٹر میں پاکستان نے 4-70 سے کامیابی پائی۔ پاکستان اپنا چوتھے میچ  پیر کو جاپان کے خلاف کھیلے گا، پاکستان نے پہلے میچ میں سعودی عرب کو ہرانے کے بعد دوسرے میچ...
    اے ایف سی  ویمنز ایشیا کپ کوالیفائرز کے گروپ ڈی میں چائنیز تائپے نے پاکستان کو 0 کے مقابلے میں 8 گول سے عبرتناک شکست دے دی۔ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم مکمل طور پر ناکام نظر آئی اور حریف ٹیم کو ایک بھی گول نہ کرسکی۔   میچ میں پاکستان ٹیم کی قیادت ماریہ خان نے کی، پاکستان ویمنز ٹیم اپنا دوسرا میچ دو جولائی کو انڈونیشیا اور تیسرا میچ 5 جولائی کو کرغزستان سے کھیلے گی۔ https://www.facebook.com/AFCAsianCup/photos/ft-chinese-taipei-8%EF%B8%8F%E2%83%A3-0%EF%B8%8F%E2%83%A3-pakistan-dominant-start-for-the-wac2022-quarter-finali/1279482623547819/  
    ایشیا کپ 2025 کے انعقاد کی تیاریاں جاری ہیں اور بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ٹورنامنٹ 10 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ کا باضابطہ شیڈول جولائی کے پہلے ہفتے میں جاری کیا جائے گا اور ٹورنامنٹ کی میزبانی بھارت کرے گا۔ ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں کی شرکت متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایشیا کپ کے میچز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کرانے کے امکانات زیادہ ہیں تاکہ نیوٹرل مقام پر ٹیموں کو سہولت دی جا سکے۔ علاوہ ازیں بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایونٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھی کھیلا جا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روبوٹس کا استعمال زندگی کے کئی شعبوں میں کیا جا رہا ہے، لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ یہ انسانوں کی طرح فٹبال بھی کھیل سکتے ہیں؟یقین کرنا مشکل ہے، مگر چین میں پہلی بار ایک ایسا فٹبال میچ کھیلا گیا جس میں تمام کھلاڑی روبوٹس تھے۔بیجنگ میں ہونے والے اس دلچسپ میچ میں 3،3 روبوٹس پر مشتمل دو ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ اس میں Tsinghua یونیورسٹی کی ٹیم نے چائنا ایگریکلچرل یونیورسٹی کی ٹیم کو شکست دی۔یہ میچ جدید روبوٹک ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کرنے کے لیے منعقد کیا گیا تھا، کیونکہ تمام روبوٹ کھلاڑی ریموٹ کنٹرول کی بجائے مکمل طور پر مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی حکمت عملی استعمال کر رہے تھے۔روبوٹس نے کھیل...
    ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیرن سیمی کو امپائر پر تنقید کرنا مہنگا پڑگیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈیز کے کوچ ڈیرن سیمی پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔ انہیں آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔ آئی سی سی نے ڈیرن سیمی کو میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے اور انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ڈیرن سیمی نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کوڈ آف کنڈکٹ کی لیول ون خلاف ورزی کی، انہوں نے پلیئرز اینڈ اسپورٹس اسٹاف کے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 7. 2 کی خلاف...
    پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں اپنے دوسرے میچ میں بھی کامیابی حاصل  کرلی۔ جنوبی کوریا کے شہر جیونجو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے  اپنے دوسرے گروپ میچ میں چائینز تائپے کو 32-56  سے زیر کرلیا۔ پاکستان اپنا تیسرا میچ اتوار کو میزبان کوریا کے خلاف کھیلے گا، قومی ٹیم نے پہلے میچ میں سعودی عرب کو مات دی تھی۔ چار جولائی تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں 11 ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں۔ گروپ اے میں ملائیشیا، سنگاپور، سری لنکا، ہانگ کانگ اور بھارت جبکہ گروپ بی میں پاکستان، چائنیز تائپے، جاپان، کوریا، مالدیپ اور سعودی عرب شامل ہیں۔
    آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میں 2 دن قبل ہی 159 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز 141 رنز پر سمٹ گئی، جب کہ مہمان ٹیم نے انہیں جیت کے لیے 301 رنز کا ہدف دیا تھا۔ آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر جوش ہیزل وُڈ میچ کے ہیرو رہے، جنہوں نے صرف 43 رنز کے عوض 5 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ ان کی شاندار باؤلنگ نے ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن کو بری طرح ہلا کر رکھ دیا۔ ویسٹ انڈیز کی اننگز کا آغاز ہی بدترین انداز میں ہوا جب پہلے اوور میں اوپنر کریگ بریتھویٹ مچل اسٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد ہیزل وُڈ...
    لاہور کے علاقے اکبری گیٹ میں دو پوتوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کو ختم کرانے کی کوشش کے دوران دادا کو گولی لگ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پوتوں کی لڑائی چھڑوانے کے دوران فائرنگ سے ان کے دادا 85 سالہ محمد ریاض سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ محمد ریاض زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے جبکہ دیگر دو زخمیوں کی بھی حالت نازک ہے۔ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کرتے ہوئے واقعہ کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں دادا کی ہلاکت کے بعد دونوں پوتے گل زمان اور نعمان فرار ہوگئے جو آپس میں سگے بھائی بھی ہیں۔  
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بارباڈوس میں کھیلے جانے والے آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈین فاسٹ بولر جیدن سیلز کو غیر مہذب جشن منانے پر جرمانے اور ڈی میرٹ پوائنٹ کا سامنا کرنا پڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کو آؤٹ کرنے کے بعد جیدن سیلز نے جارحانہ انداز میں اُن کی طرف دیکھتے ہوئے ڈریسنگ روم کی جانب اشارہ کیا، جسے میچ آفیشلز نے نازیبا اور غیر کھیلوں سے متعلق رویہ قرار دیا۔ اس حرکت پر سیلز پر 15 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ ان کے ڈسپلن ریکارڈ میں ایک اور ڈی میرٹ پوائنٹ کا اضافہ ہو گیا ہے، یوں دو سالہ مدت میں ان کے پوائنٹس کی...
    کراچی: پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں اپنے پہلے میچ میں سعودی عرب کو 15-71 سے ہرا دیا۔ جنوبی کوریا کے شہر جیونجو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق حریف ٹیم کے خلاف یک طرفہ مقابلے میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ عالیہ رضا شاہ، علیشا نوید، سمیعہ صفدر، حلیمہ، سرینہ حسین، جیسمین فاروق، فرح رشید اور پریسہ نے عمدہ کھیل پیش کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان اپنا دوسرا لیگ میچ ہفتہ کو تائیوان کے خلاف کھیلے گا، تیسرا میچ کوریا سے 29 جون، چوتھا میچ جاپان سے 30 جون اور پانچواں میچ مالدیپ سے یکم جولائی کو طے ہے۔ 4 جولائی...
    بھارت کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سوریا کمار یادو کی میونخ میں ہرنیا کی کامیاب سرجری انجام دے دی گئی اور وہ تیزی سے صحتیابی کی جانب گامزن ہیں۔ سوریا کمار یادو کو آخری بار آئی پی ایل 2025 میں دیکھا گیا تھا جہاں وہ ممبئی انڈینز کے پلے آفس تک کے سفر میں انتہائی اہم حصہ تھے۔ 34 سالہ مڈل آرڈر بلے باز نے لگاتار 16 اننگز میں 25 سے زیادہ انفرادی اسکور کرنے کا بھی عالمی ریاکرڈ بنایا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے آئی پی ایل سیزن میں مجموعی طور پر 717 رنز اسکور کیے جو کہ لیگ میں کسی بھی غیر اوپنر بلے باز کی جانب سے سب سے زیادہ رنز ہیں جبکہ ممبئی انڈینز کی جانب...
    ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے جارح مزاج آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے ٹی20 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔ گزشتہ روز امریکا میں جاری میجر لیگ (ایم ایل سی) کے دوران ایم آئی نیویارک کی نمائندگی کرکے ویسٹ انڈین بیٹر کیرون پولارڈ نے 700 ٹی20 میچز کھیلنے کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا۔ جارح مزاج ویسٹ انڈین بیٹر 700 ٹی20 مقابلے کھیلنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔ مزید پڑھیں: بگ بیش لیگ؛ پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت کے راز سے پردہ اُٹھ گیا انہوں نے ایم آئی نیویارک کی نمائندگی کرتے ہوئے سان فرانسسکو الیون کیخلاف 37 سالہ پولارڈ نے 16 گیندوں پر 34 رنز ناٹ آؤٹ بنانے کے علاوہ 2 وکٹیں بھی اڑائیں۔ پولارڈ اپنے 700 ویں...
    پانچ میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ ہیڈنگلے میں کھیلا گیا یہ میچ کئی حوالوں سے تاریخی رہا، جہاں انگلینڈ نے 371 رنز کا بڑا ہدف بآسانی حاصل کرکے بھارتی ٹیم کی مضبوط بیٹنگ لائن کو ناکام بنا دیا۔ میچ کے پانچویں اور آخری دن انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز بغیر کسی نقصان کے 21 رنز سے کیا اور عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کا ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا عالمی ریکارڈ انگلش اوپنرز بین ڈکٹ اور زیک کراولے نے...
    بھارتی وکٹ کیپر بیٹر ریشابھ پنت نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بھارتی کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ انہوں نے یہ کارنامہ انگلینڈ کے خلاف ہیڈنگلے ٹیسٹ میں ابتدائی روز 65 رنز کی اننگز کے دوران انجام دیا۔ پنت نے 2 چھکوں کی مدد سے اپنا مجموعی ڈبلیو ٹی سی ریکارڈ 58 چھکوں تک پہنچا دیا جبکہ روہت شرما 56 چھکوں کے ساتھ پیچھے رہ گئے۔ ریشابھ پنت نے یہ ریکارڈ صرف 35 میچز میں قائم کیا جبکہ روہت نے 40 میچز کھیلے ہیں۔ سردست بین اسٹوکس 54 میچز میں 83 چھکے جڑکر نمبر ون ہیں۔ بھارتی بلے باز نے ڈبلیو ٹی سی میں 2317 رنز،...
    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیشنز ہاکی کپ کا فائنل جاری ہے۔ کوالالمپور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جاری میچ کے پہلے کوارٹر کے اختتام پر نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 0 کے مقابلے میں 2 گول کی برتری حاصل ہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کوسلیٹ اسکاٹ نے پہلا جبکہ ہیہا سیم نے دوسرا گول اسکور کیا ہے۔ واضح رہے جمعے کے روز کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے فرانس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ مزید پڑھیں: پاکستان نیشنز ہاکی کپ میں فرانس کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا ادھر نیوزی لینڈ نے کوریا کو دوسرے سیمی فائنل میں پنالٹی شوٹ آؤٹ...
    چترال کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں شندور پولو فیسٹیول کا آغاز ہوگیا جس کا افتتاح وزیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کیا۔ یہ بھی پڑھیں: شندور فیسٹیول، دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں مقابلوں کا آغاز ہوگیا افتتاحی تقریب میں ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا ثریا بی بی، مشیر سیاحت زاہد چن زیب، سیکریٹری سیاحت بختیار خان، کمشنر ملاکنڈ عابد وزیر اور ڈی جی ٹورازم حبیب اللہ عارف سمیت ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے شرکت کی۔ افتتاحی میچ میں چترال کی ٹیم سرلاسپور نے گلگت بلتستان کی ٹیم غذر کو 3 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دی۔ فیسٹیول کا انعقاد خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی، پاک فوج اور چترال اسکاؤٹس کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ مزید...
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے چیمپیئنز ٹرافی 2017 کی تاریخی فتح کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی ان کے دل کے قریب ترین لمحات میں سے ایک ہے۔ چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کے 8 برس مکمل ہونے پر سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں سرفراز احمد نے کہاکہ انہیں اس نوجوان اور باصلاحیت ٹیم کی قیادت کا موقع ملا جس نے ہر میچ مکمل جذبے، عزم اور یقین کے ساتھ کھیلا۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ انڈیا کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا میچ قرار سرفراز احمد نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہاکہ چیمپیئنز ٹرافی 2017 ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے گی۔ میں خوش...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک )ایف آئی ایچ نیشنزہاکی کپ میں پاکستان تیسرے میچ میں آج( بدھ ) کو نیوزی لینڈ کیخلاف مدمقابل ہوگا۔ ملائیشیا میں جاری ایونٹ میں پاکستان پول بی میں چار پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔ گرین شرٹس نے آخری میچ میں جاپان کو سخت مقابلے کے بعد 2-3گول سے شکست دی تھی جبکہ ملائیشیا کیخلاف میچ 3-3گول سے برابر رہا تھا۔
    نیپال(نیوز ڈیسک)نیدرلینڈز نے نیپال کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کے پہلے “تین سپر اوورز” والے میچ میں شکست دے کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ میچ کے مقررہ 20 اوورز میں دونوں ٹیموں نے 152-152 رنز بنائے، پہلا سپر اوور 19-19 اور دوسرا 17-17 رنز سے برابر رہا، جس کے بعد میچ تیسرے سپر اوور میں داخل ہواجو ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں پہلا موقع تھا۔ ٹی 20 کا مہنگا ترین اسپیل ، آئر لینڈ کے فاسٹ بائولر لیام میک کارتھی کو 4 اوورز میں 81 رنز پڑ گئے تیسرے سپر اوورمیں نیپال رن بنانے میں ناکام رہا جبکہ نیدرلینڈز کے بلے باز نے ایک زوردار چھکا لگا کر میچ اپنے نام کرلیا۔...
    ملائیشیا کے دارالخلافے میں جاری انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نیشنز کپ میں پاکستان نے سخت مقابلے کے بعد جاپان کو 3-2 سے ہرا دیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک آرمی کی کوششوں سے ہاکی اسٹیڈیم کراچی کی رونقیں دوبارہ بحال ہوگئیں اس طرح قومی ٹیم جس کا پہلا میچ ملائیشیا کے خلاف برابر رہا تھا نے اپنے دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔ جاپان کے خلاف میچ میں قومی ٹیم شروع میں ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہار رہی تھی تاہم پھر ٹیم کھیل میں واپس آئی اور بالآخر میچ 2-3 سے جیت لیا۔ پاکستان کے غضنفر علی نے پہلے کوارٹر میں گول کرکے برتری دلادی تھی تاہم ایک منٹ بعد جاپان کے کازوماسا نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا اور...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مردوں کی عالمی کرکٹ کے تینوں فارمیٹس ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 کے لیے قواعد و ضوابط میں متعدد اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے، جن میں سب سے نمایاں ون ڈے میچز میں گیند کے استعمال اور کنکشن سبسٹیٹیوٹ کے تقرر سے متعلق نئی پالیسی ہے۔ ون ڈے کرکٹ میں گیند کا نیا اصول موجودہ قانون کے مطابق، ون ڈے میچز میں ہر اینڈ سے ایک نئی گیند استعمال کی جاتی ہے اور یہ گیند 25 اوورز تک استعمال کی جاتی ہے۔ تاہم نئے قانون کے تحت اب دونوں گیندیں 34 اوورز تک استعمال کی جائیں گی، اور 35ویں اوور سے صرف ایک گیند کا انتخاب کر کے اننگز کے اختتام تک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور: ایف آئی ایچ نیشنز کپ کا آغاز کوالالمپور میں ہوگیاہے ۔پاکستان کا پہلا مقابلہ میزبان ملائیشیا کے خلاف آج ہوگا۔میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ 16 جون کو جاپان کے خلاف کھیلے گا، تیسرا مقابلہ 18 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوگا۔ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 20 جون کو ہوں گے، جبکہ نیشنز کپ کی فاتح ٹیم ایف آئی ایچ پرو لیگ میں شرکت کی حقدار بنے گی۔پاکستان پول بی میں جاپان، ملائیشیا اور نیوزی لینڈ کے ہمراہ شامل ہے، جبکہ پول اے میں فرانس، کوریا، ویلز اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شامل ہیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیوزی لینڈ کے فن ایلن نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اننگز کے دوران سب سے زیادہ چھکے لگانے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔فن ایلن نے امریکا میں جاری میجر لیگ کرکٹ کے ایک میچ میں 19 چھکے لگا کر یہ سنگِ میل عبور کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے پاس تھا، جنہوں نے ایک اننگز میں 18 چھکے مارے تھے۔فن ایلن نے سان فرانسسکو یونیکورن کی نمائندگی کرتے ہوئے واشنگٹن فریڈم کے خلاف صرف 51 گیندوں پر 151 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ اس شاندار کارکردگی کے دوران انہوں نے ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین 150 رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا، جو انہوں نے محض 49...
    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ون ڈے میچز کو ٹی20 میچز میں تبدیل کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز میں تبدیلی پر دونوں ٹیموں کے درمیان مشاورتی عمل جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کا دورہ ویسٹ انڈیز میں سیریز میں تبدیلی کا امکان پیدا ہو گیا، پاکستان ویسٹ انڈیز کے درمیان شیڈول 3 ون ڈے میچز ٹی 20 میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ سیریز میں تبدیلی کے حوالے سے دونوں بورڈز میں ابتدائی مشاورتی عمل جاری ہے، ٹی20 ایشیا کپ اور ٹی20 ورلڈ کپ کی وجہ سے ون ڈے میچز تبدیل کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق زیادہ ٹی20 میچز کھیلنے کا مقصد اہم...
    کراچی: اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز میں پاکستان فٹبال ٹیم کو میانمار نے 1-0 گول سے شکست دے دی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق میزبان ملک میانمار کے خلاف ینگون کے تھوونا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں دلچسپ مقابلہ رہا، پہلے ہاف میں پاکستان نے دفاعی حکمت عملی اپنائی اور مضبوط دفاع کی بدولت حریف ٹیم کے جارحانہ حملوں کو ناکام بنایا۔ تاہم پہلے ہاف کے اختتام پر فیفا کی رینکنگ میں 162 ویں درجہ پر فائز میانمار کو فیفا رینکنگ میں 198 ویں پوزیشن کے حامل پاکستان کے خلاف ایک گول کی سبقت حاصل ہوگئی۔ تھن پینگ نے 41 ویں منٹ میں گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی، یہ برتری فیصلہ کن ثابت...
    کراچی:اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان کا میانمار سے مقابلہ منگل کو ہوگا، ٹیم نے تیاریاں شروع کر دی ہیں. گذشتہ روز غیر ملکی ہیڈ کوچ اسٹیفن کانسٹنٹائن کی زیر نگرانی  کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس سیشن کیا، قبل ازیں بنکاک کے راستے یانگون پہنچنے والی ٹیم نے اتوار کو آرام کیا تھا. میانمار کے خلاف یانگون کے تھوونا اسٹیڈیم میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر  3:30 بجے شروع ہوگا،ایونٹ کیگروپ ای میں پاکستان سمیت شام، میانمار اور افغانستان شامل ہیں. ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں شام کے ہاتھوں 2 گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، پاکستان کو میانمار کے خلاف میچ میں نوجوان اسٹرائیکر ریان محمد کا ساتھ حاصل نہ ہوگا. اسکاٹ...
    کراچی: ویسٹ انڈیز کے کرکٹر نکولس پوران نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ نکولس پوران نے 106 ٹی 20 میچز میں ویسٹ انڈیز کی طرف سے سب سے زیادہ 2 ہزار 275 رنز بنائے، وکٹ کیپر بیٹر ویسٹ انڈیز کی طرف سے سب سے زیادہ ٹی 20 میچز کھیلنے والے کرکٹر ہیں۔ وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے نکولس پوران نے ٹی ٹونٹی میں 63 کیچ لئے اور 8 بیٹرز کو اسٹمپ کیا، 29 سالہ پوران نے 61 ون ڈے میچوں میں 1983 رنز بنائے اور وکٹوں کے پیچھے 25 شکار کئے۔
    یورپی فٹبال کے دو عظیم ستارے، پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو اور اسپین کے لامین یامال اتوار کو یوئیفا نیشنز لیگ کے فائنل میں پہلی بار آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ میچ میونخ جرمنی کے الیانز ایرینا میں پاکستانی وقت کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب رات 12 بجے شروع ہوگا۔ اسپین نے سیمی فائنل میں فرانس کو 5-4 سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی تھی، جس میں 17 سالہ یامال نے دو گول کر کے میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔ دوسری جانب پرتگال نے جرمنی کو 2-1 سے ہرایا جہاں 40 سالہ رونالڈو نے فیصلہ کن گول کیا تھا۔ یہ فائنل 40 سالہ کرسٹیانو رونالڈو اور 17 سالہ لامین یامال کے درمیان ایک یادگار...
    لاہور(نیوز ڈیسک)بنگلا دیش کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف اپنا 13 سال پرانا ٹی ٹوئنٹی ریکارڈ توڑ دیا۔ بنگلا دیش نے اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان کے خلاف کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں تاریخی کارنامہ انجام دیتے ہوئے گرین شرٹس کے خلاف اپنا سب سے بڑا ٹی ٹوئنٹی اسکور بنا ڈالا۔ لٹن داس کی قیادت میں بنگال ٹائیگرز نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے، جو کہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں بنگلادیش کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلادیش کی جانب سے پرویزحسین نے 66 اور تنزید حسن نے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس سے قبل بنگلا دیش نے 2012...
    چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بنگلا دیش کے خلاف کرکٹ سیریز میں بہترین سیکیورٹی انتظامات پر لاہور پولیس، پاک فوج، رینجرز اور دیگر اداروں کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔ پی سی بی چئیرمین نے ہر سطح پر بھرپور تعاون پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پنجاب حکومت کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سربراہی میں پنجاب حکومت کی معاونت مثالی رہی۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تینوں میچز کے دوران شائقین کرکٹ کے لئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے۔ لاہور پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں، متعلقہ اداروں اور ایجنسیوں کی دن رات...
    پاکستان نے بنگلادیش کو 3 ٹی 20 میچز کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں محمد حارث نے 46 گیندوں پر 107 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ تیسرے اور آخری ٹی 20 کا ٹاس قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پاکستان کی دعوت پر بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 196 اسکور کیے اور گرین شرٹس کے لیے 197 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔ پاکستان کی طرف سے صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے بیٹنگ شروع کی، 8 کے اسکور پر پہلی وکٹ گری، صاحبزادہ فرحان صرف 1 رنز بنا کر...
    بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے جولائی میں پاکستانی وائٹ بال ٹیم کی میزبانی کی خواہش ظاہر کردی۔ ذرائع کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے درخواست کی ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے روانگی سے پہلے پاکستانی ٹی20 ٹیم بنگلادیش کا بھی دورہ کرے۔ مجوزہ پلان میں کہا گیا ہے کہ ان میچز کی میزبانی ڈھاکا کرے گا، 3 ٹی20 میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو کھیلنے کی آفر کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان ٹیم ٹی20 میں اوپنرز کی طرف سے مضبوط آغاز کیلئے ترس گئی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مجوزہ سیریز کے حوالے سے جلد کوئی فیصلہ...
    —فائل فوٹو پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے دورۂ بنگلادیش کے لیے بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ابتدائی شیڈول ترتیب دے دیا۔ذرائع کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے مجوزہ شیڈول پی سی بی کو بھجوا دیا ہے۔مجوزہ شیڈول میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم 18 جولائی کو ڈھاکا پہنچے گی جبکہ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔ دوسرا ٹی 20، بنگلادیش کو 57 رنز سے شکست، میچ اور سیریز پاکستان کے نامپاکستان نے 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلادیش کو 57 رنز سے مات دے دی۔ ذرائع کے مطابق تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز میرپور اسٹیڈیم ڈھاکا میں تجویز کیے گئے ہیں، یہ ٹی ٹوئنٹی سیریز ایف ٹی پی کا حصہ نہیں...
    پیسوں کی خاطر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا 10واں ایڈیشن ادھورا چھوڑ جانیوالے سری لنکن کرکٹر نے اپنی ٹیم گجرات ٹائٹنز کو ایلیمیٹر میں کیچز چھوڑ فائنل کی دوڑ سے باہر کروادیا۔ پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل میں واپس لوٹنے سے انکار کرکے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں گجرات ٹائٹنز کو جوائن کرنیوالے کوشل مینڈس کیلئے لیگ ڈراؤنا خواب بن کر رہ گئی۔ مینڈس گجرات ٹائٹنز میں انگلش کرکٹر جوز بٹلر کے متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل ہوئے تھے تاہم پہلے ہی میچ میں انکی ناقص کارکردگی نے ٹیم کو فائنل سے ہی باہر کروادیا۔ گزشتہ روز ممبئی انڈینز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں کوشل مینڈس نے پہلے فیلڈنگ...
    بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں حسن علی نے پانچ وکٹیں حاصل کرکے نیا اعزاز اپنے نام کر لیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پاک بنگلہ دیش میچ میں پاکستان نے فتح حاصل کی، اس فتح میں حسن علی کی شاندار باؤلنگ نے بھی اہم کردار ادا کیا۔فاسٹ باؤلر نے بنگلہ دیش کے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، انہوں نے 3.2 اوورز میں تیس رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا اعزاز حاصل کرنے والے وہ چوتھے پاکستانی باؤلر بن گئے ہیں ان سے پہلے یہ اعزاز عمر گل، عماد وسیم اور سفیان مقیم حاصل کر چکے ہیں۔
    ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے چین کی معروف آٹوموبائل کمپنی "چیری" نے گاڑیوں کے شورومز میں روبوٹ سیلز مین متعارف کروا دیا ہے۔ "مورنائن" (Mornine) نامی یہ ذہین روبوٹ دنیا کا پہلا ایسا روبوٹ ہے جو کاروں کی فروخت میں انسانوں کے شانہ بشانہ کام کرتا ہے۔ روایتی روبوٹ محض کارخانوں میں گاڑیاں تیار کرنے جیسے کاموں تک محدود رہے ہیں، مگر مورنائن نے سیلز کے میدان میں قدم رکھ کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ یہ روبوٹ نہ صرف گاہکوں کا خوش دلی سے استقبال کرتا ہے بلکہ گاڑیوں کے متعلق مکمل معلومات فراہم کرتا ہے اور خریداروں کے تمام سوالوں کے تسلی بخش جوابات بھی دیتا ہے۔ مورنائن جدید آلات سے...
    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو کھیلا جائےگا، جس کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔ آئی سی سی ایلیٹ میچ ریفریز پینل کے ممبر سری لنکا کے رنجن مدوگالے سیریز کے میچ ریفری ہوں گے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ٹی20 میچ کے لیے آصف یعقوب اور راشد ریاض کو آن فیلڈ امپائر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس کے علاوہ احسن رضا تھرڈ امپائر ہوں گے، جبکہ فیصل خان آفریدی فورتھ امپائر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ دوسرے ٹی20 میں میں راشد ریاض اور وقار فیصل آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، جبکہ احسن رضا تھرڈ اور آصف یعقوب فورتھ امپائر...
    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 28 مئی سے یکم جون تک کھیلے جانیوالے 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا، آئی سی سی ایلیٹ میچ ریفریز پینل کے ممبر سری لنکا کے رنجن مدوگالے سیریز کے میچ ریفری ہوں گے۔ 28 مئی کو کھیلے جانیوالے پہلے ٹی20 میچ کے لیے آصف یعقوب اور راشد ریاض وقار آن فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ احسن رضا تھرڈ امپائر ہوں گے۔ فیصل خان آفریدی فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔ 30 مئی کو شیڈول دوسرے ٹی20 میچ میں راشد ریاض اور وقار فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، جبکہ احسن رضا تھرڈ اور آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے۔ تیسرے ٹی20 میچ میں احسن...
    لاہور: لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر سکندر رضا نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں شاندار فتح کے بعد فوری واپسی کی حیران کن داستان بیان کردی۔ سکندر رضا نے حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف ناٹنگھم میں زمبابوے کی نمائندگی کرتے ہوئے واحد ٹیسٹ میچ کھیلا جو پاکستانی وقت کے مطابق ہفتے کی رات ختم ہوا۔ تاہم وہ حیران کن طور پر لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں وقت پر شامل ہوگئے اور ٹاس سے چند لمحے پہلے قذافی اسٹیڈیم میں ٹیم کو جوائن کرلیا۔ سکندر رضا کی بروقت آمد ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوئی کیونکہ انہوں نے 22 رنز کی فتح گر اننگز کھیلی اور آخری اوور کی پانچویں گیند پر...
    انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کے 74 ویں ایڈیشن کا آغاز رواں سال نومبر میں آسٹریلیا میں ہوگا۔ شیڈول کے مطابق ایشز سیریز 2025/26 کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 نومبر تک پرتھ اسٹیڈیم پرتھ میں کھیلا جائے گا۔  پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 4 سے 8 دسمبرگابا، برسبین میں کھیلا جائے گا۔ تیسرا میچ 17 سے 21 دسمبرتک ایڈیلیڈ اوول، ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا، چوتھا باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ پانچواں اور آخری ٹیسٹ 4 سے 8 جنوری 2026 تک سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا  ۔ انگلینڈ کے رچرڈ النگورتھ اور نیوزی لینڈ کے گافنی آن فیلڈ فرائض سرانجام دیں گے،ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 11 جون سے لارڈز میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلاجائےگا۔ علاوہ ازیں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی فاتح ٹیم کو 36 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی، رنر اپ ٹیم کو 21 لاکھ 60 ہزار ڈالر ملیں گے۔ چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم اور رنر اپ ٹیم کی انعامی رقم میں اضافہ کیا گیا ہے،اس ایونٹ میں پاکستان...
    لندن(نیوز ڈیسک)انگینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹر جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے ملک کےلیے اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ جمعرات کو زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ کے پہلے دن جو روٹ نے اپنا انفرادی طور پر 28 واں رن مکمل کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں 13 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا۔ یوں اس طرح وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کرنے والے انگلینڈ کے پہلے اور دنیا کے پانچویں بیٹر بن گئے۔ جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 13 ہزار رنز بنانے والے بیٹر بھی بن گئے ہیں، انہوں نے 153 ویں ٹیسٹ میچ میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 13 ہزار...
    لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے کراچی کنگز کے باہر ہونے کے بعد نائب کپتان حسن علی نے پریس کانفرنس میں ٹیم کی کارکردگی اور ٹورنامنٹ کے سفر پر کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم نے مجموعی طور پر اچھا کھیل پیش کیا لیکن کچھ اہم لمحات میں ہم توقعات پر پورا نہیں اتر سکے۔ حسن علی نے کہا کہ جب ہم بیٹنگ کے لیے آئے تو اس کے مطابق اچھا اسکور بنایا، لیکن پاور پلے میں ہم نے وکٹیں کم لیں جس کی وجہ سے میچ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا۔ انہوں نے اس موقع کو دکھ بھرا قرار دیا کہ کراچی کنگز ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی، ہماری امید تھی کہ ہم ٹورنامنٹ...
    پاکستان کی سینئر  اداکارہ صبا فیصل  نے متعدد  اداکاراؤں کی نیچرل بیوٹی کو مارکس دیتے ہوئے کئی راز کھول دیے۔ حال ہی میں اداکارہ صبا فیصل نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جس دوران میزبان نے اداکارہ سے کئی دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔ دوران شو میزبان نے سوال کیا کہ میں آپ کے سامنے کئی اداکاراؤں کے نام لوں گی اور آپ نے بتانا ہے کہ اس اداکارہ کی خوبصورتی کتنے فیصد نیچرل ہے؟  اس کے بعد میزبان نے سب سے پہلا نام ماہرہ خان کا لیا جس پر صبا فیصل کا کہنا تھا کہ ان کی خوبصورتی 100 فیصد نیچرل ہے۔ دوران شو صبا فیصل نے مہوش حیات کو 60 فیصد اور عائزہ خان کو...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025(مردانہ) نے جہاں دیگر کئی شعبوں میں بہت سے ریکارڈ قائم کیے ہیں وہاں یہ اب تک کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی چیمپئنز ٹرافی بھی ثابت ہوئی ہے۔ اس میں چیمپئنز ٹرافی کا اب تک کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ بھی شامل ہے۔ یہ مقابلہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلا گیا۔ واضح رہے کہ 2025 کے ایڈیشن میں 368 ارب گلوبل ویونگ منٹس دیکھے گئے جو کہ 2017 میں انگلینڈ اور ویلز میں منعقدہ پچھلے ٹورنامنٹ سے 19 فیصد زیادہ ہیں۔ پریمیم ایونٹ جس میں 8 بین الاقوامی ٹیمیں شامل تھیں، کے دوران اوسطاً فی اوور 308 ملین گلوبل ویونگ منٹس کا ریکارڈ قائم ہوا، جو کسی بھی...
    بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان سے سیریز کے نئے شیڈول پر بھی اعتراض جڑدیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلادیشی بورڈ نے کنڈیشنز سے ہم آہنگی اور پریکٹس کیلئے شیڈول تھوڑا آگے بڑھانے کی درخواست کی ہے۔ گزشتہ روز تین ٹی20 انٹرنیشنل میچز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے 27، 29 اور یکم جون کی تاریخیں تجویز کیں تھی۔ نئے شیڈول کے تحت میچز 28، 30 مئی اور یکم جون کو لاہور میں ہی کرانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ مزید پڑھیں: بنگلادیش کیخلاف پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان، بابراعظم، رضوان پھر باہر بنگلادیش کے دورے سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آج دوپہر تک اجلاس میں حتمی فیصلہ کرے گا کہ سابقہ یا نئے کس...
    بنگلادیشی ٹیم 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے کیلئے پاکستان آئے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں تصدیق کی گئی ہے کہ دونوں بورڈز کے سربراہان کے درمیان دبئی میں درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، جس کے بعد بنگلادیشی ٹیم دورہ پاکستان کیلئے آئے گی۔ مختصر دورے کے دوران 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔ مزید پڑھیں: بنگلادیش کا دورہ پاکستان ایک مرتبہ پھر غیریقینی کا شکار، مگر کیوں؟ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر فاروق احمد کے درمیان طویل ملاقات کے بعد فیصلہ ہوا۔ پاکستان اور بنگادیش کے درمیان سیریز کے تینوں ٹی20 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ مزید پڑھیں: بنگلادیشی حکومت...
    پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے پی ایس ایل دوبارہ شروع کرنے کو ایک مضبوط پیغام قرار دیا۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کی جانب سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر حملے کے بعد پاکستان سپر لیگ کے میچز وہیں سے دوبارہ شروع کرنا ایک مضبوط پیغام تھا کہ ہم بزدل نہیں ہیں۔واضح رہے کہ 8 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب ایک مبینہ بھارتی ڈرون گرایا گیا تھا جس کے بعد پی ایس ایل کے میچز ملتوی ہو گئے تھے، سیز فائر ہونے کے بعد میچز دوبارہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے 17 مئی سے دوبارہ پی ایس ایل راولپنڈی سے شروع کرنے کا اعلان کیا، گروپ میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم...
    کراچی:ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ 10 میں پیر کو بریسٹ کینسر سے آگاہی کا دن منایا جائے گا۔ راولپنڈی میں کراچی کنگز سے میچ میں میزبان اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے اسی مناسبت سے ٹیم کی جرسیاں تیار کرائی ہیں، پنک ربن مہم کا مقصد اس بیماری کیخلاف لوگوں کو شعور دینا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے خصوصی جرسیاں تیار کرائی ہیں جبکہ کنگز کی ٹیم اور میچ آفیشلز گلابی رنگ کے کیپس استعمال کریں گے، دوران میچ پلیئرز، میچ آفیشلز، سپورٹ اسٹاف اور کمنٹیٹرز بھی بیماری سے متعلق اظہار کریں گے۔ Post Views: 3
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 29 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کردیا۔ راولپنڈی میں بارش سے متاثرہ 13 اوورز کے سنسنی خیز میچ میں لاہور قلندرز نے 8 وکٹ پر 149رنز اسکور کیے اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 150 رنز کا ہدف دیا۔ پشاور زلمی کی ٹیم 150 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 123 رنز ہی بنا سکی۔ زلمی کی ٹیم پہلی بار پی ایس ایل کے پہلے راؤنڈ میں ایونٹ سے باہر ہوئی ہے۔ پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو لاہور قلندرز کے فخر زمان اور محمد نعیم نے زبردست آغاز کیا، دوسرے...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا گروپ مرحلے کا میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیزآندھی اور طوفان کے باعث قلندرز اور پشاور زلمی کے میچ کا ٹاس نہیں ہوسکا۔ پشاور زلمی اور قلندرز کے درمیان یہ گروپ کا 29 واں میچ ہے۔ تیز آندھی اور طوفانی بارش کے باعث اسٹیڈیم میں پچ کو کور سے ڈھک دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کیلیے آج کا میچ انتہائی اہم ہے کیونکہ فتح کی صورت میں ایک ٹیم کو اگلے پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرنا ہے۔ میچ ہونے کی صورت میں فاتح ٹیم پلے آف مرحلے میں جائیگی تاہم اگر میچ نہ ہوسکا تو...